چست گشتی آلہ گفت و شنید میں متحرک تصاویر کی تدوین

کیا یہ لڑی معلوماتی تھی؟

  • Total voters
    10

فیصل مجید

محفلین
آپکی اردو سے محبت مثالی ہے۔۔ اللہ قائم رکھے۔ لیکن حضور کم سے کم انگریزی الفاظ کے خیال میں آپ نے 2 لفظی اصطلاح کا ترجمہ 5 الفاظ میں کیا، اس کے لیے کوئی معیار ضرور ہونا چاہیے۔ اور وارث بھائی نے جیسا بتایا کہ معیار یہی ہے کہ جو الفاظ اردو میں قبولِ عام پا چکے ہوں، ان کا ترجمہ نہیں کیا جاتا ۔۔

بہرحال معلومات فراہم کرنے کا شکریہ۔۔۔
جزاک اللہ توجہ دلانے کا آئندہ خیال رکھیں گے
 
ابن رضا

لائبریرین
گشتی مناسب تو نہیں ہے مگر درست یہی ہے کہ یہ آلہ ہمہ وقت گشت میں ہی رہتا ہے
حضور یہ آلہ تو گشت میں نہیں بلکہ کسی کے ہاتھ یا جیب میں رہتا ہے. البتہ جس کے ہاتھ یا جیب میں یہ ہمہ وقت رہتا ہے اصل میں گشت میں تو وہ بندہ یا بندی ہوتی ہے اس حساب سے...............چپ ہی بھلی ہے
 
ابن رضا

لائبریرین
ہم تو کچھ اور ہی سمجھ کر چلے آئے اور پورا دھاگا پڑھ گئے۔
حسرت ان غنچوں پہ ہے جو بن کھلے مرجھا گئے!​
حضور آپ کے لیے تو یہاں نئی نئی تراکیب ایجاد کی جارہی ہیں چلیے اس لڑی کے عنوان کے فقط پہلے دو الفاظ کی ترکیب پہ غور فرمائیے اور اسے اپنی کسی نثر یا نظم کی زینت بنا کر دکھائیے
 
قیصرانی

لائبریرین
کبھی آپ نے دو چکری آلیچرخی پر بیٹھ کر چست گشتی آلہ گفت و شنید میں متحرک تصاویر کی تدوین فرمائی؟ ویسے اس ذات شریف کا نام بتا سکتے ہیں جس نے یہ اصطلاح متعارف کرائی ہے؟ تاکہ انہیں چست گشتی آلہ گفت و شنید یعنی سمارٹ موبائل ڈیوائس فار سپیکنگ اینڈ لسننگ کے لفظی ترجمے کے نتائج و عواقب سے آگاہ کیا جا سکے۔ اس دوران آپ اس فعل پر روشنی ڈال سکتے ہیں جس کے لیے آپ نے دھاگہ کھولا، اگرچہ وہ فعل کافی مشکوک سا لگ رہا ہے
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
برادرم کوشش ہوتی ہے کہ کم سے کم انگریزی الفاظ اردو میں مستعمل ہوں، موبائل بہرحال انگریزی کا لفظ ہے، اردو اصطلاح گشتی آلہ گفت و شنید ہی ہے۔ اگر اسمارٹ فون ہے تو اس میں چست کا اضافہ کرلیں۔
گشتی مناسب تو نہیں ہے مگر درست یہی ہے کہ یہ آلہ ہمہ وقت گشت میں ہی رہتا ہے
فیصل صاحب ویڈیو ایڈیٹنگ ٹول سے متعارف کروانے کے لیے شکر گزار ہوں۔۔۔ ۔لیکن لگے ہاتھوں "ٹیبلٹ" کے لیے کوئی اصطلاح بتا دیں۔۔۔ چونکہ اس میں سم نہیں ڈلتی تو کیا گفت و شنید نکال کر بقیہ لفظ جوں کا توں استعمال ہو سکتا ہے۔۔۔

ہم تو کچھ اور ہی سمجھ کر چلے آئے اور پورا دھاگا پڑھ گئے۔
حسرت ان غنچوں پہ ہے جو بن کھلے مرجھا گئے!​
ہم تو صرف پہلے دو حرف پڑھ کر ہی چلے آئے تھے۔۔۔۔ یوں بھی ہماری اردو پڑھنے کی رفتار اتنی ہی ہے کہ دو لفظ سے زیادہ پڑھیں تو سانس پھولتا ہے۔
 
سید ذیشان

محفلین
میں اردو سے انگریزی، فارسی، عربی، پنجابی، سنسکرت، لاطینی تمام غیر زبانوں کے الفاظ نکالنا چاہتا ہوں۔ کیا آپ میری مدد کر سکتے ہیں؟
پھر تو صرف ترکی زبان کے الفاظ رہ جائیں گے، وہ بھی شائد سینکڑوں میں ہی ہوں۔
 
سید ذیشان

محفلین
صبح آنکھ کھلتے ہی” چست گشتی شش جہتی برقی آلہ گفت و شنید بذریعہ غیر مرئی لہرِ برق و مقناطیس“ پر نظر پڑی۔ تب تک سانس پھول چکی تھی ، اور دوبارہ آنکھوں پر نیند کا غلبہ ہونے لگا۔
 
کیا انگلستان یا امریکہ میں کوئی تحریک موجود ہے جس میں مطالبہ کیا گیا ہو کہ انگلش سے دوسری زبانوں کے الفاظ نکال دیئے جائیں۔
وا جی وا۔
عربیوں اور فارسیوں کے بارے میں پڑھا تھا کہ انھوں نے چن چن کر ایک دوجے کے الفاظ نکال کر اپنی زبانیں پاک صاف پوتر کی ہیں۔
اردو کے غسلِ شرعی کی خواہش بھی بری نہیں۔
 
قیصرانی

لائبریرین
وا جی وا۔
عربیوں اور فارسیوں کے بارے میں پڑھا تھا کہ انھوں نے چن چن کر ایک دوجے کے الفاظ نکال کر اپنی زبانیں پاک صاف پوتر کی ہیں۔
اردو کے غسلِ شرعی کی خواہش بھی بری نہیں۔
اگر شریعت ہی عربی ہو تو پھر اردو کو کیسے پاک کیا جائے؟
 
فیصل مجید

محفلین
فیصل صاحب ویڈیو ایڈیٹنگ ٹول سے متعارف کروانے کے لیے شکر گزار ہوں۔۔۔ ۔لیکن لگے ہاتھوں "ٹیبلٹ" کے لیے کوئی اصطلاح بتا دیں۔۔۔ چونکہ اس میں سم نہیں ڈلتی تو کیا گفت و شنید نکال کر بقیہ لفظ جوں کا توں استعمال ہو سکتا ہے۔۔۔

ہم تو صرف پہلے دو حرف پڑھ کر ہی چلے آئے تھے۔۔۔۔ یوں بھی ہماری اردو پڑھنے کی رفتار اتنی ہی ہے کہ دو لفظ سے زیادہ پڑھیں تو سانس پھولتا ہے۔
ٹیبلٹ کی اردو اصطلاح کے بارے میں یاران محفل ہی تبصرہ کرسکتے ہیں، میں بھی بتا سکتا تھا مگر اس وقت نزول نہیں ہورہا الفاظ کا :):):) میرا خیال ہے اس کا درست متبادل چست گولی ہونا چاہیئے
 
قیصرانی

لائبریرین
ٹیبلٹ کی اردو اصطلاح کے بارے میں یاران محفل ہی تبصرہ کرسکتے ہیں، میں بھی بتا سکتا تھا مگر اس وقت نزول نہیں ہورہا الفاظ کا :):):) میرا خیال ہے اس کا درست متبادل چست گولی ہونا چاہیئے
ساتھ ہی بور بھی بتا دیجیے کہ کتنے بور کی؟
ٹیبلٹ کے لیے تختی مستعمل دیکھا ہے ویسے
 
Top