چھپکلی

دی آؤٹلیر

محفلین

چهپکلی اور میں ایک دوسرے کی بہت عزت کرتی ہیں جب وہ مجهے دیکهتی ہے وہ کمرے سے باہر چلی جاتی ہے، جب میں اسے دیکهتی ہوں میں کمرے سے باہر نکل جاتی ہوں..
تو پھر یہ بتائیے آپ کس کی ایسی عزت کرتے ہیں
^_^
 
ماہی احمد

لائبریرین
پہلے میں کاکروچز اور مکڑے کی بہت عزت کرتی تھی.... لیکن اب میں اتنی اینرجی ویسٹ کرنا افورڈ نہیں کر سکتی....
 
محمد وارث

لائبریرین
چهپکلی اور میں ایک دوسرے کی بہت عزت کرتی ہیں جب وہ مجهے دیکهتی ہے وہ کمرے سے باہر چلی جاتی ہے، جب میں اسے دیکهتی ہوں میں کمرے سے باہر نکل جاتی ہوں..
تو پھر یہ بتائیے آپ کس کی ایسی عزت کرتے ہیں
^_^
اپنی بیوی کی :)
 
squarened

معطل
سمائل،ڈان بھائی تعارف کروا کر کیوں بِستی کروا رہی ہیں سس؟
چھوٹی موٹی تو ہم جھاڑو سے مار لیتے ہیں،پر زیادہ تندرست ہو تو دیکھتے ہیں گھر میں بھائی موجود ہے ؟
 
ہم ملنسار اور مہمان نواز ہیں۔ چھپکلی آئے تو اسے ویلکم کرتے ہیں۔ اسے آزادی ہے جہاں چاہے جائے۔ بس ہمیں تنگ نہ کرے۔
باقی کاکروچ، چوہا اور بچھو وغیرہ نظر آئیں تو ان کی تواضع کا جی چاہتا ہے۔۔۔۔
 
محمد وارث

لائبریرین
قبلہ انہوں نے "ایسی" عزت کا پوچھا تھا۔۔۔۔ واقعی؟؟
جی میں نے بھی "ایسی" ہی کا جواب دیا تھا، آپ شاید ابھی اس معاملے میں ناپختہ یا ناتجربہ کار ہیں، میری شادی کا 17واں سال ہے، اب بھی بھلا ہم ایک دوسرے کی "ایسی" عزت نہیں کریں گے تو کب کریں گے؟
 
وجی

لائبریرین
چهپکلی اور میں ایک دوسرے کی بہت عزت کرتی ہیں جب وہ مجهے دیکهتی ہے وہ کمرے سے باہر چلی جاتی ہے، جب میں اسے دیکهتی ہوں میں کمرے سے باہر نکل جاتی ہوں..
تو پھر یہ بتائیے آپ کس کی ایسی عزت کرتے ہیں
^_^
ایسے چیزوں سے نا تو ہم کوئی عزت کی توقعہ رکھتے ہیں اور نہ ہی اسے سوچنے کا موقعہ دیتے ہیں ۔
 
جی میں نے بھی "ایسی" ہی کا جواب دیا تھا، آپ شاید ابھی اس معاملے میں ناپختہ یا ناتجربہ کار ہیں، میری شادی کا 17واں سال ہے، اب بھی بھلا ہم ایک دوسرے کی "ایسی" عزت نہیں کریں گے تو کب کریں گے؟
قبلہ۔۔۔۔ قسمیں۔۔۔۔۔!!:rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:
ہائے ہائے یہ ایسی عزت۔۔۔!! :rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:
سر بہت خوب۔۔۔
 
ماہی احمد

لائبریرین
ہم ملنسار اور مہمان نواز ہیں۔ چھپکلی آئے تو اسے ویلکم کرتے ہیں۔ اسے آزادی ہے جہاں چاہے جائے۔ بس ہمیں تنگ نہ کرے۔
باقی کاکروچ، چوہا اور بچھو وغیرہ نظر آئیں تو ان کی تواضع کا جی چاہتا ہے۔۔۔۔
اب ہم تواضع کر بھی دیتے ہیں.... سمجھ نہیں آتی اتنا حوصلہ کہاں سے آگیا ہے مجھ میں.... ویسے مجھے یاد ہے ایک بار میں نے بھڑوں کی خاطر تواضع کی تھی... امی پاپا کو کافی گھنٹے گزر گئے مگر "پیڑھی" کی "بنائی" میں گھر بنایا ہوا تھا انہوں نے.... آخر کار ہم اٹھے، بڑے ٹب میں کھولتا ہوا پانی چھوڑا اور اٹھا کر پیڑھی اس کے اندر رکھ دی.... آدھے گھنٹے بعد پیڑھی کو سٹول پر رکھا اور اس کی بنائی والی جگہ پر خوب ہتھوڑے برسائے.... وہ دن ہے اور آج کا دن ہے، گھر میں بھڑ گھس آئے تو امی کا بھروسہ ماہی پر ہی ہوتا ہے... :smug:
 
بعینہ آپ سے توقع بھی کی جاسکتی ہے۔۔۔۔ آپ تو پھر "چیتی" ہیں۔۔۔:notworthy::notworthy::clap::clap:
 
دی آؤٹلیر

محفلین
اب ہم تواضع کر بھی دیتے ہیں.... سمجھ نہیں آتی اتنا حوصلہ کہاں سے آگیا ہے مجھ میں.... ویسے مجھے یاد ہے ایک بار میں نے بھڑوں کی خاطر تواضع کی تھی... امی پاپا کو کافی گھنٹے گزر گئے مگر "پیڑھی" کی "بنائی" میں گھر بنایا ہوا تھا انہوں نے.... آخر کار ہم اٹھے، بڑے ٹب میں کھولتا ہوا پانی چھوڑا اور اٹھا کر پیڑھی اس کے اندر رکھ دی.... آدھے گھنٹے بعد پیڑھی کو سٹول پر رکھا اور اس کی بنائی والی جگہ پر خوب ہتھوڑے برسائے.... وہ دن ہے اور آج کا دن ہے، گھر میں بھڑ گھس آئے تو امی کا بھروسہ ماہی پر ہی ہوتا ہے... :smug:

واہ جی آپ تو بڑی بہادر نکلی
 
Top