گیارہویں سالگرہ چلو ذکر کرتے ہیں ان کاذرا سا

(فراز)

محفلین
فراز بھیا

بابا جی کی آئی ڈی سے شہرت پانے والے فراز بھائی سے تو اکثریت واقفیت رکھتی ہے۔بہت ہی پیارے سے بھیا ہیں . زیادہ باتیں نہیں کرتے لیکن جب کرتے ہیں تو دو ٹوک بات کرتے ہیں۔۔ اگلے کے سامنے اپنا موقف رکھ کر ایک سائیڈ پر ہو جاتے ہیں۔۔ بحث بالکل بھی نہیں کرتے۔

جب میں آنلائن نہیں آتی تھی تو بھیا ہمیشہ ای میل کر کے میری خبر لیتے رہتے تھے۔۔ :)

صوفی ازم کی طرف خاصی رغبت رکھتے ہیں۔۔ اس لیے ان سے بات کر کے مزہ آتا ہے۔۔ سب سے سوئیٹ بات بھیا کی کہ اگر ان کو لگے کہ یہ غلط ہیں تو ہمیشہ اس بات کو مان جاتے ہیں اور معذرت کر لیتے ہیں۔۔

آج کل فراز بھیا گمشدگین میں شامل ہیں۔۔ کوئی اتا پتا نہیں ان کا۔۔ بھیا آپ جہاں کہیں بھی ہیں۔۔ واپس آ جائیں۔۔ آپ کو کچھ نہیں کہا جائے گا۔۔

مس یو الاٹ :)
کہیں سے پتا چلا کہ یاد فرمایا گیا ہوں تو دیکھنے کو آیا کہ کون مائی کا لعل ہے۔۔ تو پتا چلا یہ لعل کی مائی ہے۔۔ اور اپنے اچھے پن کی وجہ سے پتا نہیں کیا کیا لکھ دیا۔۔اور اتنا مشہور ہوں کہ آج گڑیا نے یاد کیا.. اور پیارا بنادیا :confused: ۔۔ چھوٹا سا بچہ ہوں کیا.. اور بدتمیزی کو دوٹوک بنادیا.. گڑیا اللہ خیر کرے سورج مغرب میں ڈوبا ہے نا جو اتنا لمبا اور بہت محبت بھرا دھاگہ بنادیا.. چھا گئی لڑکی تم.. اور بھئی آجکل کوئی صوفی ازم نہیں چل رہا.. آجکل صرف خاموشی چل رہی ہے.. میں نے اگلے سال میسج کرنا تھا لیکن بھائی یہ محفل کے ڈون کا دھاگہ ہے.. حاضری تو لگانیچ تھی.. خوش رہو آباد رہو گڑیا.. ایسے ہی دھاگے بناؤ.. روتوں کو ہنساؤ, سوتوں کو جگاؤ..
 

زیک

مسافر
یہ تو علم نہیں کہ ڈینیل کریگ کی جگہ جیمز بانڈ کون بنے گا مگر اس لڑی کی بدولت فہیم کو محفل کے 007 کے عہدے سے معزول کیا جاتا ہے اور مقدس کو محفل کے جاسوس کا عہدہ عنایت کیا جاتا ہے۔
 

لاریب مرزا

محفلین
آج ہمیں اچھے سے پتہ چلا ہے کہ کیوں کہا جاتا ہے "مقدس بہت بولتی ہیں"۔ :D
کمال کا مشاہدہ، زبردست انداز بیان اور سب سے اچھی بات یہ لگی کہ ہر محفلین کے لیے آخری لائن میں جو دعائیہ کلمات اور نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔:)
اتنے سارے لوگوں کے بارے میں اتنا کچھ لکھنا اور اتنا دلچسپ لکھنا یقینا بہت محنت طلب کام ہے۔ بہت سی داد مقدس بہنا کے لیے۔ :applause::applause::applause::applause:
 

لاریب مرزا

محفلین
سعود بھیا کا فی میل ورژن
:D:D:D

موئی انگریزی کی معلمہ نے بہت اچھا بدلہ لیا !س فرنگئ زبان سے
تشکر تشکر!! :notworthy:
ویسے ہمیں محفل میں آتے ہی پتہ چل گیا تھا کہ مقدس بھی فرنگی زبان سے بہت اچھے بدلے لے رہی ہیں۔;):p
بہت ہی اچھا اضافہ ہیں محفل پر۔۔ امید ہے اچھا اچھا پڑھنے کو ملتا رہے گا
ان شاء اللہ!! :)
 

فہیم

لائبریرین
یہ تو علم نہیں کہ ڈینیل کریگ کی جگہ جیمز بانڈ کون بنے گا مگر اس لڑی کی بدولت فہیم کو محفل کے 007 کے عہدے سے معزول کیا جاتا ہے اور مقدس کو محفل کے جاسوس کا عہدہ عنایت کیا جاتا ہے۔
میرے خیال میں میمی کے لیے M کا عہدہ بہتر رہے گا۔
اس طرح میرا عہدہ بھی سلامت رہنے کے چانسس ہیں:)

ویسے ڈینیل کریگ کی جگہ ایرک البا اور ٹام ہارڈی کے نام سامنے آرہے تھے۔
ایک اڑتی اڑتی یہ بھی سنی تھی کہ شاید ڈیوڈ بیکہم کو بھی لوگ نیا جیمز بانڈ دیکھنا چاہتے ہیں:)
 

گلزار خان

محفلین
مقدس میرا نام نہیں ہے یہاں میرا نام نہیں لکھا ہے میں بھی اب لڑائی کرونگا آپ سے آپ سے کٹی :unsure:o_O

بہت محنت اور محبّت سے سب کو موتی میں پرو کر الفاظ کا جامہ بنایا ہے جیتی رہو خوش رہو
 

گلزار خان

محفلین
عارف کریم بھیا

عارف بھائی کو تو آپ سب جانتے ہیں۔۔ یہ بھی پنگے باز بھائیوں کی لسٹ میں آتے ہیں۔۔ سیدھی بات کم ہی کرتے ہیں ۔
کرتے ہی نہیں


عارف بھائی سیدھی بات کو بھی الجھا کر الٹا کرنے میں ماہر جانے جاتے ہیں :rollingonthefloor:
بات کو گھما پھرا کر الجھنا بھی اور پھر دسرے کو الجھنا اور خود کو بھی سمجھ نہ آے کے کیا کہا
عارف بھیا کی سب سے اچھی بات جو مجھے لگتی ہے کہ وہ کوئی بات پرسنلی نہیں لیتے۔۔ اور اگر ایک تھریڈ میں کسی کے ساتھ الجھ رہے ہیں تو کسی اور میں انہی سے کسی اور بات پر ایگری بھی کر رہے ہوتے ہیں۔

ایسے ہی مستقل مزاجی سے سب کو تنگ کرتے رہیں بھیا :)
اسی لئے گریٹ بندا ہے آج کل دکھائی نہیں دے رہے ہیں خریت ہوئے :)
 

قرۃالعین اعوان

لائبریرین
ہمیشہ کی طرح کمال کر دیا نا تم نے :) اور پھر کہتی ہو کہ مجھے تو لکھنا نہیں آتا...اس قدر مضبوط مشاہدہ بھلا کس کا ہوگا...اتنے سارے محفلین کو اس عمدگی سے ایک مالا میں پرویا ہے کہ بے اختیار تم پر رشک آیا! ماشاءﷲ!!
تم کبھی لکھنا مت چھوڑنا! ☺☺☺
 

عندلیب

محفلین
ان سے ملئیے یہ عندلیب اپیا ہیں۔۔ بہت ہی سوئیٹ سی۔۔۔
بہت شکریہ مقدس سس آپ نے مجھے قابل ذکر سمجھا، اتنی سادگی اور خلوص سے اپناپن جتایا ورنہ آج کل تو بقول شاعر:
اپنے نفع و نقصان کا، سب حساب رکھتے ہیں
ہم سے ملنے والے بھی بےخبر نہیں ملتے
:):):):)
اپیا انتہائی مخلص اور سب سے گھل مل جانے والی ہیں اور دوسروں کا خیال رکھتی ہیں ، عزت کرنا اور کروانا بھی جانتی ہیں اور خوش مزاجی ان کے مزاج کا حصہ ہے اور یہی بات ان کو دوسروں سے الگ کرتی ہے.
دھیرے بولیے میری بدمزاجی سے واقف لوگ اگر آپ کے تحریر کردہ جملے پڑھ لیں تو ۔۔۔۔:p:p:p:p
جیسا کہ آپ سب جانتے ہیں۔۔ اپیا کو عجیب و غریب کھانے پکانے کا بڑا شوق ہے۔۔ ہی ہی ہی نئے نئے کوکنگ تجربے کرتی رہتی ہیں۔۔ موسٹلی تو ان چیزوں کے نام بھی نہیں سنے ہوتے جو اپیا پکا رہی ہوتی ہیں :rollingonthefloor: :rollingonthefloor:
کھانوں کا کوکنگ کا کیا ہے، وہ تو بس یونہی سا شوق ہے۔ اصل چیز تو گھر میں بسی چاہت و محبت ہے ورنہ آجکل کہاں ہیں چاہتوں بھرے گھر۔۔۔۔
چاہتوں بھرے کمرے، دل کُھلے، کھلا آنگن
اب تو ڈھونڈنے پر بھی ایسے گھر نہیں ملتے
:):):):)
اپیا لکھتی بھی بہت بہترین ہیں۔۔ ان کی لکھی ہوئی ایک تحریر جو میری موسٹ فیورٹ ہے۔۔ انہوں نے محفل کی سالگرہ پر ہی لکھی تھی ہی ہی ہی۔۔۔ حیدر آبادی زبان کا ایک مکالمہ۔۔۔ اففف اس کو تو میں نے اتنیییی بار پڑھا تھا اور ہر بار پڑھنے کا مزہ الگ لولززززز
اس بار بھی کچھ لکھنے کا ارادہ تو ہے دیکھیے کچھ مناسب فرصت کا وقت میسر آتا ہے کہ نہیں؟
اپیا اکثر مجھے رات کو آن لائن دیکھ کر ڈانٹ دیا کرتی تھیں کہ یہاں کیا کر رہی ہیں۔۔۔۔ جا کر سو جائیں۔۔ہی ہی ہی
اپیا تھینک یو فور آلویز بینگ ہیر فور می
اور ہاں ، خبردار جو راتوں میں آن لائن نظر آئیں تو ۔۔۔:p:p
 

قرۃالعین اعوان

لائبریرین
مدیحہ گیلانی آپا

مدیحہ آپا کے لیے کچھ لکھنا بہت مشکل ہے۔۔ کیونکہ وہ ہیں ہی ایسی۔۔ لگتا ہے کہ ایسے الفاظ ہیں ہی نہیں جن میں اپنا اور آپا کا تعلق لکھ سکوں۔۔۔۔

شی از ون آف دا موسٹ کائینڈ ہارٹڈڈ پرسن آئی ہیو ایور اسپوکن ٹو۔۔۔ اتنے پیار سے سمجھاتی ہوں کہ بندہ آنکھیں بند کر کے ان کی باتیں مانتا جاتا ہے۔۔ آپا نے ایک بار منع کیا تھا کہ مقدس کوچہ ملنگاں میں آپ نا جایا کرو اور اس کے بعد اس تھریڈ کا میں نے کبھی رخ ہی نہیں کیا :)

اینڈ آپا آپ نے جو مجھے املی کی چٹنی بنانی سکھائی تھی ناں۔۔ ایم دا ایکسپرٹ ان مائی ہول فیملی لولزززز۔امی بھی اور سارا آپی مجھے سے ہر منتھ جار بھروا کر لی جاتی ہیں۔۔ اور ہم لوگ گھر میں ہر وقت اس کا اسٹاک رکھتے ہیں۔۔۔ میں سب کو بتاتی ہوں کہ اس میں، میرا کوئی کمال نہیں ہے۔۔ یہ مدیحہ آپا سے سیکھا میں نے :)

اب آپ یہاں آئیں ناں اور دیکھیں کہ آپ کی گئی ساری دعائیں میرے حق میں قبول ہو چکی ہیں۔۔ لو یو آپا جانی اینڈ مس یو آلاٹ :)

مدیحہ گیلانی اپیا کو میں بھی بہت شدت سے یاد کرتی ہوں ...
آ جائیں نا کہیں سے آپ!!!
 

سلمان حمید

محفلین
تم نے یہ سب موبائیل پر لکھا اور میں نے سب موبائیل پر پڑھا۔ پھر کوئی من چلا کہہ دے گا کہ پاگلوں کی کمی ہے بھلا یہاں۔ لیکن تمہاری ہمت کی داد دینی پڑے گی مقدس کہ میں پڑھتے پڑھتے تھک گیا لیکن اس امید پر پڑھتا گیا کہ شاید میرا بھی کہیں نام آ جائے۔ اور تم نے اتنی چالاکی کی کہ مجھے وہاں رکھا کہ مجھے ہر پوسٹ سے گزر کر جانا پڑا۔ میرے لیے تو یہ موٹیویشن تھی کہ اپنا نام ڈھونڈنا تھا مگر تم کو کیا سوجھی بھلا؟ کوئی اتنی محنت کرتا ہے تو سچ میں انسانیت پر یقین تازہ ہو جاتا ہے کہ آج کل بھی ایسے لوگ بستے ہیں جو اتنی محبت سے اتنی محنت کرتے ہیں اور سب کا اتنا ڈھیر سارا خیال رکھتے ہیں۔ اگر تمہارے حق میں اتنی دعائیں قبول ہوتی ہیں تو اس کی ایک وجہ یہ ہے کہ تم ہو ہی اتنی اچھی اور دوسری وجہ یہ کہ تمہارے بارے میں جو بھی دعا کرتا ہے پورے دل سے کرتا ہے۔ میں اتنے دن بعد اردو لکھ رہا ہوں وہ بھی موبائیل سے اور تمہارا شکریہ کہ تم نے مجھے یاد رکھا اور محفل پر واپس لے آئیں کہ اس محفل سے میری کافی یادیں وابستہ ہیں :)
 

نور وجدان

لائبریرین
اس سالگرہ پر مقدس کی طرف سے شاندار سرپرائز ہے ۔۔۔ اس کو پڑھ کے خوشی ، حیرت ، سکون کا احساس ہوا کہ کوئی اتنا بے لوث ہے جو بنا غرض کے چاہتا ہے ۔ ایک کہانی کی مانند یہ دھاگہ ہے ، روانی ایسی ہے کہ سطر در سطر کھویا رہے ۔۔۔ مجھ سے موبائل پر جواب نہیں لکھا جاتا اور تم نے دھاگہ بنا لیا ۔۔۔۔۔۔۔ اور وہ بھی اتنی محنت سے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔میری طرف سے آپ کو دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ آپ کو اس محبت کے ذریعے جزائے خیر دے ، آپ کی زندگی آسان فرمائے ۔ آمین
 

محمداحمد

لائبریرین
صرف "تبصرہ" کہ یہ اردو محفل ہے اور اردو محفل کا سب سے خوبصورت دھاگہ ہے جسے ہماری پیاری بہن نے اپنی نستعلیق اردو معہ اپنی نستعلیق انگلش میں بڑے محبت و التفات اور کرّوفر کے ساتھ لکھا ہے۔ :)

مقدس کی انشا پردازی کے تو ہم پہلے سے معترف ہیں تاہم ہماری یہ بہن ہر بار نئے سرے سے حیران کر دیتی ہے۔ سوچتا ہوں کہ اتنا سارا لکھنے کے باوجود تحریر کی شائستگی اور شگفتگی میں کوئی کمی واقع نہیں ہوئی بلکہ آخری وقت تک دلچسپی برقرار رہی، اور کہیں یہ خیال بھی نہیں آیا کہ یہ کیا بات لکھ دی۔ شاید مقدس محفل پر کم آکر بھی محفلین کو بہت اچھی طرح سمجھتی ہے۔ یہ الگ بات کہ اُسے شاعر ایک آنکھ نہیں بھاتے بلکہ شاعر بھیازز کے لئے اُسے دونوں آنکھیں استعمال کرنی پڑتی ہے۔:p

اندازہ تو ہمیں تھا لیکن مقدس کی تحریر پڑھ کر اس بات کا اعادہ ہوا کہ محفل پر ماشاءاللہ کس قدر شعراء موجود ہیں اور ماشاءاللہ سب ایک سے بڑھ کر ایک ہیں۔ اقبال نے شاعر کو قوم کی آنکھ قرار دیا تھا "شاعرِ رنگیں نوا ہے دیدہء بینائے قوم"۔ اب اگر شاعرِ مشرق اور مصنفہء مغرب دونوں کے فرامین کو ذہن میں رکھا جائے تو محفل کا تصور ایک ایسی قوی الجثہ مخلوق کا سا بنتا ہے کہ جس کی بہت ساری آنکھیں ہوں۔ ہم تو خیر ایک سیکنڈ سے زیادہ اس بات کا تصور نہیں کر سکے اور جُھرجُھری لے کر الگ ہو گئے، آپ ذرا تصور کرکے دیکھیں۔:):D

ہماری کوچہ آلکساں کی حمیت اس بات کو گوارا نہیں کرتی ورنہ ہم ہر ہر پوسٹ کا اقتباس لے کر التماس کرتے۔ :rollingonthefloor:

سو ہم ایسی باتوں سے پناہ مانگتے ہیں۔:p:D

ایک بات کے لئے ہم مقدس کے شکرگزار ہیں کہ اُس نے ساری پوسٹس کا معیار اس خوبصورتی سے برقرار رکھا کہ ریٹنگ دیتے ہوئے ہماری کاہلانہ صلاحیتیں عود کر آئیں۔ ہم نے ماؤس کو ایک خاص ریٹنگ پر فکس کیا اور پھر اسکرولر اور کلک سے کام چلاتے رہے اور ماؤس کی جنبشِ بے جا سے خود کو صاف بچا لیا۔ :D

ع ۔ راستے بند نہیں سوچنے والوں کے لئے
:)

ہماری شاعری کے حوالے سے اکثر مقدس کی جلی کٹی باتیں پڑھ کر خیال آتا ہے کہ اگر ہم شاعر نہ ہوتے تو مقدس کی گُڈ بک میں ہوتے لیکن پھر سوچتے ہیں کہ اگر یہ شاعری کا بکھیڑا نہ ہوتا تو شاید ہم مقدس کی بک میں ہی نہ ہوتے کہ شاعری سے دلچسپی نہ ہوتی تو محفل پر آتا ہی کون۔ :cool:

ع ۔ جس کو ہو "گوش و سر" عزیز اُس کی گلی میں آئے کیوں

سو ہم اس نتیجے پر پہنچے ہیں کہ یہ ہمارا مسئلہ نہیں ہے بلکہ مقدس کا ہے سو وہ جانے اور اُس کا کام جانے۔

ایک اچھی تحریر پر بہت سی مبارکباد! (y)

بلکہ بہت ساری دار اور مبارکباد! :applause::applause::applause:

جیتی رہو! :):):)
 

جاسمن

لائبریرین
مقدس بہت بڑا تیر مارا ہے بھئی:D
اس قدر گہرا مشاہدہ اور اتنی ساری محنت بتاتی ہے کہ
اردو محفل سے۔۔۔۔۔تمہارے لئے اِس دل میں اِتنی محبت ہے،اِتنی محبت کون کرے گا کہاں پاؤ گے کس دل میں ہو گی۔۔۔۔
ڈھیر ساری شاباش۔ اللہ راہیں آسان کرے۔ خوشیاں دے۔ آمین!
فارغ ہو کے پڑھتی ہوں سارا۔
 
ایک بات کے لئے ہم مقدس کے شکرگزار ہیں کہ اُس نے ساری پوسٹس کا معیار اس خوبصورتی سے برقرار رکھا کہ ریٹنگ دیتے ہوئے ہماری کاہلانہ صلاحیتیں عود کر آئیں۔ ہم نے ماؤس کو ایک خاص ریٹنگ پر فکس کیا اور پھر اسکرولر اور کلک سے کام چلاتے رہے اور ماؤس کی جنبشِ بے جا سے خود کو صاف بچا لیا۔ :D
یہ تو میرے ساتھ بھی ہوا۔ ایک ریٹنگ جب ایک دو پوسٹس پر دے دی۔ بعد میں تبدیل بھی کرنا چاہا لیکن پھر سوچا کہ پچھلی بھی بدلنی پڑیں گی تو چھوڑ دیا۔ :p
 
Top