گیارہویں سالگرہ آئیے آن لائن مشاعرے کا اہتمام کرتے ہیں۔

فہرست کو ایک دفعہ پچھلے مشاعروں کی فہرست کے ساتھ رکھ کر دیکھ لیں جن میں غالباً بعد میں اضافہ بھی ہوا تھا یا شاید کچھ لوگ رہ گئے تھے۔ اس لڑی میں گفتگو موضوع پر رکھیں۔ :) :) :)
 
تهوڑا چیلنجنگ بهی کیا جا سکتا ہے مشاعرہ.
( مضارع زندہ باد باقی سب زبردستی ہے )
آ کہ مری جان کو قرار نہیں ہے

مصرع طرح
آپ کی طرح کو بھی مشورے میں ڈال دیا ہے۔
میری رائے میں چیلنجنگ کی نسبت آسان بہتر رہے گی کہ تمام شعراء با آسانی اس بحر ، ردیف اور قافیہ کو استعمال کر سکیں، اور اچھے اشعار نکال سکیں۔ اتنا مشکل نہ ہو جائے کہ اکثر شعراء شرکت سے ہی انکار کر دیں۔ :)

میں ذاتی طور پر اوپن مشاعرہ کے حق میں ہوں کہ ہر کوئی اپنی مرضی اور آسانی کے مطابق اشعار کہے، طرح سے تھوڑی حد بندی ہو جاتی ہے۔
خیر ایک آسانی یہ بھی ہو جاتی ہے، کہ بحر ردیف قافیہ کی ٹینشن نہیں رہتی۔ :)
 
میں ذاتی طور پر اوپن مشاعرہ کے حق میں ہوں کہ ہر کوئی اپنی مرضی اور آسانی کے مطابق اشعار کہے، طرح سے تھوڑی حد بندی ہو جاتی ہے۔
اس کا ایک حل یہ ہے کہ ایک عدد مصرع طرح دے دیں اور ایک عدد غیر پابند کلام۔ پھر یہ شرکا پر منحصر ہے کہ وہ دونوں میں سے کسی ایک کا انتخاب کرتے ہیں یا دونوں کا۔ ہمارا خیال ہے کہ زیادہ تر لوگ چند اشعار مصرع طرح کے تحت کہہ کر اپنی اپنی مرضی کی کوئی تخلیق بھی ساتھ ضرور پیش کرنا چاہیں گے۔ :) :) :)
 
سابقہ مشاعرہ کی فہرست دیکھ کر اور کچھ یاد آنے پریہ نام مزید شامل کئے جا رہے ہیں۔

محمدابوعبداللہ
خرم شہزاد خرم
سارہ بشارت گیلانی
محمود احمد غزنوی
محمد ذیشان نصر
منیب احمد فاتح
ذیشان
محمد امین
عظیم
ساقی
ارشد خان
 
محمد وارث

لائبریرین
میری طرف سے پیشگی معذرت صرف مشاعرے میں بحیثیت شاعر شامل ہونے کے لیے کہ مدت سے مشق سخن بند ہے، ہاں سامع کے طور پر یہ خاکسار دل و جان سے حاضر رہے گا :)
 
میری طرف سے پیشگی معذرت صرف مشاعرے میں بحیثیت شاعر شامل ہونے کے لیے کہ مدت سے مشق سخن بند ہے، ہاں سامع کے طور پر یہ خاکسار دل و جان سے حاضر رہے گا :)
یہ عذر تو اکثر اچھے شعراء کی طرف سے آ سکتا ہے۔ بس ایک آدھ غزل کے لئے مشقِ سخن کو کھول لیجئے گا۔ :)
ابھی آپشن بند نہ کیجئے۔ طرح فائنل ہو جائے۔ کچھ سوچ لیں۔
ہم درخواست ہی کر سکتے ہیں۔ :)
 
آپ کا حکم سر آنکھوں پر لیکن کیا کروں کہ
ع ۔ پر طبیعت ادھر نہیں آتی :)
 
محمد وارث

لائبریرین
اور یہ نخرہ بازی نہیں ہے برادران، آپ پچھلے کئی مشاعرے دیکھ لیں میں تب بھی شامل نہیں تھا۔ اللہ جھوٹ نہ بلوائے، آخری غزل کہے کم و بیش سات سال ہو گئے :)
 
Top