وہ دھاگے جو بن کھلے مرجھا گئے ۔۔۔ (گیارہویں سالگرہ)

رانا

محفلین
بعض اوقات ہمارے ذہن میں کوئی عنوان آتا ہےجس پر دھاگا کھولنے کا موڈ ہوتا ہے۔ لیکن کبھی فرصت نہیں ملتی کہ ان پر دھاگےکھولے جائیں۔ تو یہاں سب محفلین ایسے ہی عناوین شئیر کریں گے تاکہ دیگر نئے ایسے محفلین کو مدد ملے جو کچھ لکھنا تو چاہتے ہیں لیکن کوئی خیال ذہن میں نہیں آتا۔ بلکہ ہو سکتا ہے کہ یہاں شئیر کئے گئے خیالات سے انہیں کوئی نیا خیال مل جائے یا انہی خیالات پر وہ دھاگے کھول ڈالیں۔ بہرحال یہ ایک مستقل دھاگہ رہے گا کہ جب بھی کسی محفلین کے ذہن میں کوئی نیا خیال آئے اور اسے یقین ہو کہ اسے عملی جامہ پہنانے کی فرصت نہ مل سکے گی تو وہ یہاں شئیر کردے۔

ہر طرح کے عناوین یہاں شئیر کئے جاسکتے ہیں۔ چاہے نثر سے متعلق ہوں یا نظم سے، سنجیدہ مضامین ہوں یا طنزو مزاح پر مبنی، سائنسی ہوں یا کمپیوٹر سے متعلق۔ وغیرہ وغیرہ۔

تو سب سے پہلے میں ہی کچھ عناوین شئیر کردوں جو ایک دو ذہن میں ہیں۔ ورنہ اس سے پہلے کتنے ہی دھاگے کھولنے کا خیال آیا لیکن اب یاد ہی نہیں۔ اس لئے اب آئندہ جو ذہن میں آئیں گے وہ یہاں شئیر کردئیے جائیں گے۔
 

رانا

محفلین
اردو چیٹ بوٹ:
ایلس نام کا چیٹ بوٹ کافی معروف ہے۔ جس سے لوگ لکھ کر بات کرتے ہیں اور وہ ذہین انسان کی طرح آپ کو جواب دیتا ہے۔ خاکسار کو کچھ عرصہ پہلے یہ خیال آیا تھا کہ اردو محفل کے پلیٹ فارم سے ایک اردو چیٹ بوٹ کا آغاز کیا جائے۔ اس پر تھوڑی سی ریسرچ بھی کی تھی اور ایک تجرباتی چیٹ بوٹ بنایا بھی تھا۔ اب کئی چیٹ بوٹ اسٹرکچر فری مہیا ہیں۔ آپ نے صرف ٹریننگ دینی ہے اور جتنی اچھی ٹریننگ دیں گے اتنا ہی وہ زیادہ ذہین ہوگا۔ یعنی اصل مغز چیٹ بوٹ کا وہ ٹریننگ ہے جو ہر شخص اپنے رنگ میں دیتا ہے۔ اب اگر کوئی محفلین اس پر دھاگا کھولنا چاہے تو میں نے ابتدائی طور پرجو کچھ بھی دھاگے کے لئے لکھنا شروع کیا تھا وہ میں ایسے محفلین کے ساتھ شئیر کردوں گا۔ پھر آگے وہ محفلین اس کو مزید بہتر بنا کر محفل پر اپنے نام سے دھاگا کھول کر شئیر کردیں۔ اور اسی دھاگے سے ہوسکتا ہے کہ کوئی چیٹ بوٹ بنانے کی طرف بھی راغب ہوجائے۔ خاکسار نے جو تھوڑا بہت لکھا تھا اس میں چیٹ بوٹ بنانے کا طریقہ، اسے ٹرین کرنے کا طریقہ تھوڑا سی وضاحت سے بتانے کی کوشش کی تھی۔

چیٹ بوٹ بنانا بہت آسان ہے۔ ایک مشہور ویب سائیٹ یہ سہولت دیتی ہے کہ چند منٹ میں اپنا چیٹ بوٹ بنالیں اور وہیں اس کی ٹریننگ شروع کردیں۔ پھر اگر دل کرے تو وہاں سے اپنا بوٹ اٹھا کر کہیں الگ جاکر پبلش کردیں۔ مثلا میں نے جو چیٹ بوٹ تجربہ کرنے کو بنایا وہ گڑیا کے نام سے تھا ۔ اس لنک پر جاکر Gurya کو سرچ کریں پھر اس پر کلک کریں تو ایک ونڈو کھل جائے گی۔ اس میں اردو میں اس طرح کے جملے پوچھیں۔ تم کون ہو۔ آپ کون ہیں۔ یا میں رانا ہوں۔ ان سوالوں کے لئے میں نے گڑیا کو معمولی سا ٹرین کیا تھا۔ یہ مراد نہیں کہ ہر سوال کا جواب اس کو رٹایا تھا۔ بلکہ ٹرین کرنے سے مراد ہے کہ آپ اس طرح کے ملتے جلتے سوالوں سے جب اس سے پوچھیں گے تو وہ ایک ہی جواب دے گی کہ میں گڑیا ہوں۔ یعنی وہ سمجھ جائے گی کہ آپ اس کے بارے میں پوچھ رہے ہیں۔ وقت کم تھا اس لئے زیادہ باریکی سے ٹریننگ نہیں دے پایا صرف انہی تین لفظی جملوں کو ہی سمجھ پاتی ہے۔ اس طرح جب آپ یہ کہیں گے کہ میں رانا (یہاں اپنا نام لکھیں) ہوں تو وہ آپ کو آپ کے بتائے گئے نام سے مخاطب کرے گی۔ یہ صرف ایک مثال ہے۔ ورنہ اس طرح کوئی بھی چیٹ بوٹ بنائیں اسے محنت سے ٹرین کریں تو وہ کچھ عرصے میں اکثر لوگوں سے اس طرح بات کرنے کے قابل ہوجائے گا کہ انہیں لگے گا جیسے دوسری طرف کوئی انسان بیٹھا ہے۔ اصل محنت ٹرین کرانے کی ہے۔

جو بھی محفلین اس سے متعلق دھاگا کھولنا چاہیں وہ مجھ سے تھوڑا بہت مواد جو میں نے لکھا تھا وہ لے لیں اسے مکمل کرکے اور مزید بہتر بنا کر دھاگا کھول سکتے ہیں۔ یہ وضاحت کردوں کہ اس کے لئے پروگرامر ہونا ضروری نہیں ہے۔ یہاں صرف ٹریننگ کرانا اصل کام ہے۔ وہ کوئی بھی شخص جس کو اس طرح کے کام میں دلچسپی ہو چاہے اس کی فیلڈ کمپیوٹر ہو یا نہ ہو۔ وہ کرسکتا ہے۔ ٹریننگ کرانے کے کچھ اصول متعین ہیں جو لگتے تو کمپیوٹر لینگویج ہی کی طرح ہیں لیکن بہت آسان ہیں۔
 
آخری تدوین:

رانا

محفلین
پہلا عنوا ن تھوڑا تکنیکی تھا اس لئے زیادہ تفصیل سے لکھنا پڑگیا۔
دوسرا عنوان مزاح سے متعلق ہے کہ ایسا دھاگا کھولا جائے جس میں ناولوں کے اشتہار کی طرز پر مختلف دھاگوں کا تعارف کرایا جائے۔ جیسے عمران سیریز کے ناولوں کے آخر میں دیگر ناولوں کے اشتہار اس رنگ میں پیش کئے جاتے ہیں کہ بندہ انہیں خرید کر پڑھنے پر مجبور ہوجاتا ہے۔

مثلا ایک لڑی جو بند ہوگئی اس کا اشتہار کچھ اسطرح پیش کیا جاسکتا ہے:
خان نما خانم کی دھماکے دار اینٹری۔
وہ لمحہ جب محفلین کو ٹھرکی کہہ دیا گیا۔۔۔۔
یہ خان نما خانم کون تھی؟؟؟
جان کر آپ حیران رہ جائیں گے۔۔۔۔
وہ لمحہ جب ایشل نے انکشاف کیا کہ ایک محفلین بغیر پیمپر پہنے گھر سے باہر آگیا ہے۔۔۔
وہ محفلین کون تھا؟؟؟
:):)
یہ صرف ایک نمونہ ہے۔ اس طرز پر مختلف دھاگوں کا مصالحے دار تعارف کرایا جاسکتا ہے۔
 

رانا

محفلین
عمران سیریز کے ناول تو اکثر نے پڑھے ہوں گے۔ بلکہ کوئی بھی ناول ہوں سب نے کوئی نہ کوئی ناول چاہے رومانی ہو پڑھا ہوگا۔ ان میں اکثر ایک دو جملوں میں کوئی واقعہ بیان کردیا جاتا ہے لیکن تفصیل نہیں بیان کی جاتی کہ اس کی ضرورت نہیں ہوتی۔ ایک ایسا دھاگا کھولا جائے جس میں ایسے مناظر کی پرمزاح انداز میں تفصیل بیان کی جائے۔

مثلا عمران سیریز کے ناول میں ایکسٹو جولیا کو حکم دیتا ہے کہ ٹپ ٹاپ کلب میں جاکر فلاں مجرم کی نگرانی کرو۔ اب جولیا جاتی ہے اور ٹپ ٹاپ میں بیٹھ کر نگرانی شروع کردیتی ہے۔ اب اس واقعے کی مزید چھپی ہوئی تفاصیل پرمزاح انداز میں اس طرح بیان کی جاسکتی ہیں کہ جولیا کو مجرم پر نظر رکھے وہاں بیٹھے ہوئے جب آدھا گھنٹہ ہوگیا تو ویٹراس کے پاس آیا اور بولا۔۔ بی بی اگر کچھ کھانا نہیں ہے تو سیٹ خالی کرو یہاں فالتو بیٹھنا منع ہے۔:) اب جولیا پریشان کہ کیا کرے مجبورا چائے کا آرڈر کردیا۔ لیکن چائے تو دس منٹ میں ختم ہوگئی۔ ویٹر پھر سر پر سوار ہوگیا۔ مجبورا جولیا ہوٹل سے باہر آکر گیٹ پر کھڑی ہوگئی۔ اب گارڈ نے تنگ کرنا شروع کردیا۔۔ او بی بی یہاں کیوں کھڑا ہے۔ اندر جا کر بیٹھ جاو نا۔۔۔:)

وغیرہ وغیرہ۔ اس طرح کی سچویشنز ہر ناول میں ملیں گی جن کی تفاصیل مصنف حضرات چھوڑ دیتے ہیں ورنہ حقیقی دنیا میں یہ سب اتنا سادہ نہیں ہوتا۔:)
 

رانا

محفلین
کوئی دو سال ہوئے محفل پر سعادت بھائی کا ایک افسانہ پڑھنے کا اتفاق ہوا۔ اس کی ایک سطر نے ہمارے ذہن کو پٹڑی سے اتار دیا اور ایک افسانہ مزاحیہ رنگ میں لکھنا شروع کیا۔ لیکن ابھی دو پیراگراف ہی لکھے تھے کہ کہیں اور مصروف ہوگئے۔ پھر وہ بات ہی ذہن سے نکل گئی۔ آج یہ دھاگا کھولا تو خیال آیا کہ اپنا نامکمل فائلز کا فولڈر تو چیک کریں۔ دیکھا تو اس میں یہ بھی رکھا ہوا تھا۔ اب دو سال بعد یہ تو یاد نہیں کہ کس خیال کے ماتحت وہ افسانہ لکھنا شروع کیا تھا اس لئے بس ویسے ہی اس کے آخر میں چند سطروں کا اضافہ کرکے اسے اسی حالت میں یہاں شئیر کررہا ہوں۔ خدا گواہ ہے کہ جن چند سطور کا اضافہ کرکے جس انداز میں اسے ختم کیا ہے ایسا کچھ بھی دو سال پہلے ہمارے ذہن میں نہیں تھا۔:) اب وہ خیال بھول گیا ہوں تو بس ایسے ہی خانہ پری کی ہے کہ یہ بھی ان دھاگوں میں سے ہے جو بن کھلے مرجھا گئے۔:)

جعفری صاحب ذرا یہ ان صاحب کے افسانے پر ایک نظر ڈال لیجئے گا اس شمارے میں چھاپنا ہے۔ اپنے ملک صاحب نے بھیجا ہے۔
مدیر اعلیٰ بیگ صاحب نے جعفری صاحب کو افسانہ تھماتے ہوئے افسانہ نگار کی طرف اشارہ کیا۔
جعفری صاحب نے ایک طائرانہ نگاہ ان صاحب پر ڈالی اور افسانہ ہاتھ میں لیتے ہوئے صاحب افسانہ کو اسی کمرے کے ایک گوشے میں بنے ہوئے اپنے شیشے کے پارٹیشن میں لے گئے۔افسانہ پڑھنا شروع کیا۔
’’اسے آج جلدی آفس پہنچناتھا لہذا لمبے لمبے قدم اٹھاتا ہوا بس اسٹاپ کی طرف جارہا تھا۔ آج سی این جی کا ناغہ تھا اس لئے بسیں بہت کم اور بھری ہوئی آرہی تھیں۔ اس نے سوچا چلو آج چنگ چی پر ہی چلتے ہیں۔ اس نے ایک چنگ چی کو ہاتھ دے کر روکا اور خالی سیٹ پر بیٹھ گیا۔ کچھ آگے جاکر اترا اور دوسرے روٹ کی چنگ چی پکڑی اور آفس پہنچ گیا۔۔۔۔‘‘

ارے میاں یہ افسانہ ہے یا ڈیلی روٹین کسی کو بتا رہے ہو۔جعفری صاحب نے عینک کے اوپر سے گھورتے ہوئے کہا۔ یار کوئی زندگی کی رمق تو ڈالو۔ کہیں کوئی فطرت کی آواز ہو کہیں دھنک کے رنگ ہوں۔ کچھ بھی لکھو لیکن بالکل سیدھے سیدھے الفاظ نہیں چلتے افسانے میں۔ زندگی رقص کرتی ہوئی نظر آنی چاہئے ہر ہر سطر میں۔ مثلا یہ افسانہ دیکھو کسی نے کیا غضب کی منظر کشی کی ہے۔ ’’چائے کی پیالی میں سے اٹھتی ہوئی بھاپ اسے کچھ کہتی ہوئی محسوس ہورہی تھی۔‘‘

جی بہتر میں ابھی درستگی کردیتا ہوں۔
وہ اسٹا پ پر پہنچا ۔ ایک چنگ چی آئی جس کے ڈرائیور کو نزلہ لگا ہوا تھا۔ ڈرائیور کی بہتی ہوئی ناک کسی اٹھلاتی ہوئی ندی کی طرح اسے کچھ کہتی ہوئی محسوس ہورہی تھی۔

حد ہوگئی نامعقول۔ یہ کیا بے ہودگی ہے۔۔۔
آپ بےہودہ۔ نامعقول۔۔۔ خود ہی تو کہا تھا زندگی لہرانی چاہئے۔ لہرادی تو اب غصہ آرہا ہے۔
ابے چل نکل باہر۔۔۔ خبیث ۔۔۔
اے زبان سنبھال کر ۔۔۔
ابے تیری تو ایسی کم تیسی۔۔۔۔
بکواس ۔۔۔
شڑاپ۔۔۔۔ ڈز دھڑ۔۔۔
دھڑڑ۔
کمینہ۔۔۔۔
 
آخری تدوین:

فاتح

لائبریرین
خان نما خانم کی دھماکے دار اینٹری۔
وہ لمحہ جب محفلین کو ٹھرکی کہہ دیا گیا۔۔۔۔
یہ خان نما خانم کون تھی؟؟؟
جان کر آپ حیران رہ جائیں گے۔۔۔۔
وہ لمحہ جب ایشل نے انکشاف کیا کہ ایک محفلین بغیر پیمپر پہنے گھر سے باہر آگیا ہے۔۔۔
وہ محفلین کون تھا؟؟؟
ہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہا :rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:
بلا مبالغہ ہنس ہنس کے دہرا ہو گیا ہوں یہ تعارف پڑھ کے۔
آپ خود ہی کرواتے جائیں ایسے تعارف۔ :haha::haha::haha:
 

رانا

محفلین
ہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہاہا :rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:
بلا مبالغہ ہنس ہنس کے دہرا ہو گیا ہوں یہ تعارف پڑھ کے۔
آپ خود ہی کرواتے جائیں ایسے تعارف۔ :haha::haha::haha:
میں تو چاہ رہا ہوں دیگر محفلین کو موقع ملے اور وہ یہ دھاگے کھول ڈالیں۔:):)
پھر وہاں سب مل کر ایسے تعارف پیش کریں گے کہ مذکورہ لڑی کا تعارف تو مختلف زخمی محفلین اپنے اپنے رنگ میں پیش کرسکیں گے اور ہر رنگ زخموں کو ہرا کردے گا۔۔:LOL:
 

رانا

محفلین
اوپر میں نے اردو چیٹ بوٹ والے مراسلے میں جس تجرباتی اردو گڑیا بوٹ کا لنک دیا ہے اس حوالے سے ایک وضاحت کردوں کہ وہ ممبرز ٹیسٹ پیج ہے اس لئے اس پر گڑیا سے یا کسی بھی دوسرے بوٹ سے بات کرنے کے لئے آپ کو اپنی جی میل یا کسی بھی سوشل آئی ڈی سے پہلے لاگن ہونا ہوگا۔ پھر ہی گڑیا آپ کے ون پوائنٹ سوال کا جواب دے سکے گی۔:)
 
اوپر میں نے اردو چیٹ بوٹ والے مراسلے میں جس تجرباتی اردو گڑیا بوٹ کا لنک دیا ہے اس حوالے سے ایک وضاحت کردوں کہ وہ ممبرز ٹیسٹ پیج ہے اس لئے اس پر گڑیا سے یا کسی بھی دوسرے بوٹ سے بات کرنے کے لئے آپ کو اپنی جی میل یا کسی بھی سوشل آئی ڈی سے پہلے لاگن ہونا ہوگا۔ پھر ہی گڑیا آپ کے ون پوائنٹ سوال کا جواب دے سکے گی۔:)
میں تو اس کو صلواتیں سنا کر آ گیا. گونگی کہیں کی.
 

رانا

محفلین
میں تو اس کو صلواتیں سنا کر آ گیا. گونگی کہیں کی.
ارے بے چاری معصوم سی گڑیا کو کیا سنا کر آگئے۔:)
اب لاگن ہو کر دوبارہ گڑیا سے بات کریں لیکن یاد رہے ون پوائنٹ ایجنڈا کہ
آپ کون ہیں
تم کون ہو
میں تابش ہوں
بس اس سے زیادہ گڑیا فری نہیں ہوتی کسی سے۔:)
 
Top