سول انجینئرنگ کے حیرت انگیز مظاہر

شیر خوار مناسب رہتا
حوض کی کچھ تصاویر

3934741586_c0eabffc89.jpg


BHK10.png


Tube_well.jpeg
اسے 'ہودی' بهی کہتے ہیں
 

محمد وارث

لائبریرین
اچھا۔۔۔۔!

ایسا ہینڈ پمپ تو کسی زمانے میں ہمارے آبائی گھر میں بھی تھا اور اُس کے نیچے ایک چبوترا بھی تھا جس کے نیچے بیٹھ کر منہ ہاتھ، یا کپڑے وغیرہ دھوئے جاتے تھے۔ ہینڈ پمپ کو ہمارے ہاں برما کہا جاتا تھا۔

تاہم یہ اُن دنوں لگوایا گیا تھا جب واٹر سپلائی سے پانی میں کمی ہو گئی تھی۔ بعد میں جب واٹر سپلائی سے پانی وافر ملنے لگا تو یہ عدم استعمال کے باعث بے کار ہو گیا تھا۔
جی ہینڈ پمپ کو تو ہم نلکا کہتے تھے، اس کے نیچے جسے آپ چبوترہ کہہ رہے ہیں وہ اصل میں کھرا ہے :)
 

یاز

محفلین

حوض اور چیز ہے، وہ تو کافی گہرا ہوتا ہے تین چار فٹ اور عموما ٹیوب ویل کے ساتھ ہوتا ہے۔ ویسے حوض میں نہانے کا بھی اپنا ہی مزا ہے :)


حوضِ صغیر!!
 
کهرا سے ایک بات یاد آئی۔ گو یہ لڑی سے قطعی غیر متعلقہ ہے لیکن یقیناً کچھ دلچسپ ضرور ہو گی۔

جن محفلین نے مسافر لانے لیجانے والی سوزوکی پک اپ (اسلام آباد، پنڈی، ہریپور، ایبٹ آباد و دیگر پہاڑی علاقوں میں بہت زیادہ استعمال ہوتی ہیں ) میں سفر کیا ہے انهیں علم ہو گا کہ کنڈیکٹر نہ ہونے کی صورت میں گاڑی رکوانے کے لیے ڈرائیور کی کمر کے پیچهے لگے شیشے کو بجایا جاتا ہے۔ اور اس شیشے پر اکثر کچھ نہ کچھ چلبلاتی ہدایات بهی لکهی ہوتی ہیں۔
انهی میں سے چند جو میں وقتاً فوقتاً پڑھ پایا کچھ یوں تهی :-
میں ڈورا نہیں آں آرامے نال وجاو۔
ہولی ہولی۔ (ساتھ ہی ہونٹوں پر انگلی رکهے ایک حسینہ دلفریب کی تصویر)
ذرا پیار نال سوہنیو، میں شیشہ آں پاکستانی قوم نہیں
کهر نہ ماریں ۔۔۔شیشہ ٹکوریں

کهر کا اس سے بہتر استعمال میں نے آج تک نہیں دیکها:p
 
اب اس والے "کھر" کیا مطلب ہے؟

ہم تو "کھر" کے نام سے کچھ سیاستدانوں کو ہی جانتے ہیں۔ :)

ک کے اوپر پیش پڑھیے کہ موبائل سے اعراب نہیں لگ پاتے۔

کهر عموماً جانور کے پاؤں کے لیے استعمال ہوتا ہے لیکن کسی انسان کے پاؤں بڑے یا ہئیت میں کچھ بدنما ہوں تو انهیں بھی طنزاً کهر سے تشبیہ دے دی جاتی ہے۔
 

محمداحمد

لائبریرین
ک کے اوپر پیش پڑھیے کہ موبائل سے اعراب نہیں لگ پاتے۔

کهر عموماً جانور کے پاؤں کے لیے استعمال ہوتا ہے لیکن کسی انسان کے پاؤں بڑے یا ہئیت میں کچھ بدنما ہوں تو انهیں بھی طنزاً کهر سے تشبیہ دے دی جاتی ہے۔

ٹھیک ٹھیک!

واقعی کُھر کا استعمال خوب ہے۔ :)
 

یوسف سلطان

محفلین
Top