نستعلیق فانٹ لگیچرائیزیشن پراجیکٹ!

arifkarim

معطل
جمیل نوری نستعلیق 3 میں خودکار کرننگ کے اجراء کے بعد اردگرد سے کافی صدائیں آئیں ہیں کہ دیگر نستعلیق فانٹس میں بھی ایسی ہی کرننگ فراہم کی جائے۔ گو کہ یہ کام اب اتنا مشکل نہیں رہا مگر اسے حاصل کرنے کیلئے نستعلیق کیریکٹر فانٹس کو پہلے لگیچرز میں کنورٹ کرنا ضروری ہے۔ اس ضمن میں ہم پہلے بھی ایک فانٹ سعد نستعلیق تخلیق کر چکے ہیں البتہ وہاں لگیچرز بنانے کی جو ٹیکنیک استعمال کی گئی تھی اسمیں مسائل زیادہ اور فوائد کم تھے۔
اسلئے فانٹ سازوں کو ایک بہتر اور آسان تکنیک سمجھانےکی غرض سے آج نستعلیق فانٹ لگیچرائزیشن پراجیکٹ کا آغاز کیا جا تا ہے جہاں ہم کسی بھی فانٹ کے لگیچرز بنا کر اسے موجودہ فانٹ میں شامل کرنا سکھائیں گے۔تاکہ بعد ازاں اسکی بنیاد پر خودکار کرننگ شامل کی جا سکے۔
شاکرالقادری عبدالمجید متلاشی علوی امجد باسم فاروق سرور خان sayani ناظم رضا مصباحی سویدا
 

arifkarim

معطل
کیریکٹر فانٹ کو لگیچرز میں کنورٹ کرنے سے پہلے آپکےپاس ایک معقول ترسیمہ لسٹ کا ہونا ضروری ہے۔ یہ لسٹ ہم خود بھی بنا سکتے ہیں البتہ بہتر ہے کہ کسی نامور سافٹویر جیسے ان پیج وغیرہ سے اسے حاصل کر لیا جائے تاکہ وقت کی بچت ہو۔ یہاں سے آپ ٹیکسٹ فارمیٹ میں جمیل نوری نستعلیق کی ترسیمہ لسٹ اتار سکتے ہیں۔ اس ترسیمہ لسٹ کو ان پیج 3 کی ایک ٹمپلیٹ فائل میں پیسٹ کر دیں جہاں سے ہم ترسیموں کی جنریشن کا آغاز کریں گے۔ یہ ٹمپلیٹ فائل یہاں سے اتارلیں۔
 
مدیر کی آخری تدوین:

arifkarim

معطل
ٹمپلیٹ میں درست فانٹ اپلائی کرنے کے بعد ان پیج 3 کی مینو میں جائیں اور ترسیمہ جات کسی فولڈر میں ایکسپورٹ کر دیں:
c000140.gif

یوں ہر ترسیمے کی ایک الگ ای پی ایس فائل فولڈر میں بن جائے گی۔
 
مدیر کی آخری تدوین:

arifkarim

معطل
ان ترسیمہ جات کو فانٹ فائل میں ڈالنے کیلئے ایک فانٹ ٹمپلیٹ کی ضرورت پڑے گی۔ یہ ٹمپلیٹ یہاں سے اتار لیں۔
اس ٹمپلیٹ کو فانٹ کریٹر 6،5 میں کھولیں اور گلف نمبر 4 سے مذکورہ ای پی ایس فائلوں کو ڈریگ ان ڈراپ کرنا شروع کر دیں۔ تمام فائلز کو ایک ساتھ ڈراپ کرنے سے پروگرام اوور لوڈ ہو کر کریش کر جاتا ہے۔ اسلئے 5000 یا اس سے کم کی تعداد میں فائلز بیک وقت ڈراپ کریں:
c000141.gif

جب تمام فائلز فانٹ کریٹر میں آجائیں تو فانٹ کا یو پی ایم سائز سیٹنگ میں جاکر 2048 کر دیں جو کہ نارمل فانٹ سائز ہے:
c000142.gif

یوں تمام لگیچرز فانٹ فائل میں اصل کوالٹی کیساتھ شامل ہو جائیں گے۔ اب آپ اس فائل کو سیو کر سکتے ہیں۔
 
مدیر کی آخری تدوین:

sayani

محفلین
""
ٹمپلیٹ میں درست فانٹ اپلائی کرنے کے بعد ان پیج 3 کی مینو میں جائیں اور ترسیمہ جات کسی فولڈر میں ایکسپورٹ کر د """

ٹمپلیٹ میں کون سا فونٹ اپلائی کرنا ہے؟
میں یہاں سمجھ نہیں سکا !!
 

متلاشی

محفلین
اس ٹمپلیٹ کو فانٹ کریٹر 6،5 میں کھولیں اور گلف نمبر 4 سے مذکورہ ای پی ایس فائلوں کو ڈریگ ان ڈراپ کرنا شروع کر دیں۔ تمام فائلز کو ایک ساتھ ڈراپ کرنے سے پروگرام اوور لوڈ ہو کر کریش کر جاتا ہے۔ اسلئے 5000 یا اس سے کم کی تعداد میں فائلز بیک وقت ڈراپ کریں:
بہت خوب عارف بھائی ۔۔۔ میں سارے کے سارے 23581لگیچرز ایک ہی دفعہ میں امپورٹ کر چکا ہوں فونٹ فائل میں ۔۔ٹائم لگا تھا 5 سے 6 گھنٹے مگر کام ہو گیا تھا :)
 

متلاشی

محفلین
جی عارف بھائی میں آپ کے بتائے گئے طریقہ کے مطابق لگیچرز شامل کر چکا ہوں ۔۔۔ میں آپ کو کوالٹی دکھاتا ہوں لگیچرز کی ۔۔۔۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
بہت اچھی معلومات ہیں۔ جزاک اللہ۔ صرف یہ درخواست کرنا چاہتا ہوں کہ اس طرح کے ٹیوٹوریلز اور ان سے متعلقہ فائلوں کو گٹ ہب پر شئیر کرنا چاہیے۔ فورم پر پوسٹ بھی ٹھیک ہے لیکن کچھ عرصے بعد یہ دھاگے پس منظر میں چلے جاتے ہیں۔
 

متلاشی

محفلین
آپ وہاں پر ہیں ہی نہیں
جی عارف بھائی میں نے آپ کی فراہم کردہ نئی لسٹ کے مطابق دوبارہ ترسیمہ جات جنریٹ کروا لیے ہیں اور ان کی درستگی کا کام بھی شروع کر دیا ہے ۔۔۔ ابھی تقریبا 300 کے قریب لگیچرز کو درست کیا ہے :)
ساتھ میں وولٹ ورک بھی سٹارٹ کر رہا ہوں ۔۔۔۔
 

arifkarim

معطل
برادرم نعیم سعید کی خواہش پر 62000 لگیچرز کو فانٹ میں شامل کر دیا ہے۔ یہ لگیچرز انکی شب و روز کی محنت سے دریافت کئے گئے۔ اگر کسی کو درکار ہوں تو یہاں سے اتارے جا سکتے ہیں۔
متلاشی
 
مدیر کی آخری تدوین:
Top