گوگل ترجمہ

دوست

محفلین
محمد علی مکی نے ایکس ایف سی ای کا اردو ترجمہ کیا تھا۔ اور بھی کئی ایک سافٹویرز کا ترجمہ کرچکے ہیں۔ ان کے پاس اچھی ٹرانسلیشن میموری موجود ہوگی، مکی بھائی اگر ہے تو مہیا کریں یہاں۔
 

محمد سعد

محفلین
میرے ابھی دو تحریری اور دو عملی امتحانات باقی ہیں چنانچہ فی الحال کچھ خاص مدد نہیں کر سکتا۔
ہاں کسی زمانے میں کچھ مضامین ترجمہ کیے تھے۔ ان میں سے ایک تو یہ ہے۔
ساکن برق
http://science.urducoder.com/node/5
اس کا انگریزی متن یہاں ہے:
http://www.allaboutcircuits.com/vol_1/chpt_1/1.html

ایک اور مضمون یہاں موجود ہے۔
http://philosophoricacid.wordpress.pk/archives/25

اس بات کا خیال رکھیں کہ یہ تراجم صد فیصد اصل جیسے نہیں ہیں لہٰذا گوگل میں استعمال کرنے کے لیے شاید کچھ ترمیم کرنی پڑے گی۔ اور چونکہ فی الحال میں بذاتِ خود یہ کام نہیں کر سکتا، اس لیے کسی اور کو کرنا پڑے گا۔

میرے کیے ہوئے تراجم کے علاوہ ایک کتاب بھی اس وقت ذہن میں آ رہی ہے۔
سٹیفن ہاکنگ کی "A Brief History Of Time" کا اردو ترجمہ جو کہ محمد علی مکی کے بلاگ پر دستیاب ہے۔
http://makki.urducoder.com/?page_id=262

مزید کوئی تراجم اس وقت ذہن میں نہیں آ رہے چنانچہ انہی پر گزارہ کر لیں۔ :)
 

asakpke

محفلین
شاکر صاحب اور سعد صاحب مدد کرنے کا بہت بہت شکریہ۔ مکی بھائی کا ایکس ایف سی ای کا اردو ترجمہ اور کتاب 'وقت کا سفر' کا انگریزی متن مل جائے تو بہت اچھا ہے۔ اب تو اتنا مواد مل کیا ہے کہ مجھ اکیلے کا کام کرنا مشکل ہے یا کام ختم کرنے میں دیر لگ سکتی ہے۔ خواتین و حضرات کام کرنے کے لیے اپنی دستیابی دیں۔ کام کرنے کا طریقہ کار اوپر بیان کیا گیا، مشکل معلوم ہو تو پتہ کر لیں۔
 

asakpke

محفلین
میں فی الحال اس ربط پر کام کر رہا ہوں۔ یہ فائل 7 ذیپ میں کھل سکتی ہے۔ اس میں دو ترجمہ فائلیں ہیں۔ میں tune فائل پر کام کر رہا ہوں۔ اس فائل میں 2 ہزار کے قریب انگریزی و اردو ترجمہ جملے (الفاظ نہیں! جملے) ہیں۔ دوسری فائل، train، اس سے بھی بڑی ہے۔ train فائل فارغ ہے۔ کوئی اس پر (یا اور نامکمل کاموں پر) کام کرنا چائے تو اجازت ہے، البتہ اطلاع دے دیں، یہی اس پوسٹ کا مقصد ہے۔ اس کے علاوہ میرے پاس کسی مہربان کی دی ہوئی کچھ نجی فائلیں بھی ہیں جو کہ میں بانٹ نہیں سکتا، ان پر کام کرنا ابھی رہتا ہے۔
 

asakpke

محفلین
اوپر بیان کردہ فائل کے 900 کے قریب جملوں پر کام کر چکا ہوں، لکھنے کا مقصد یہ بتانا مقصود ہے کہ میں جاگ رہا ہوں :battingeyelashes:، اور دوسروں کو بھی جگانا چاہتا ہوں۔
اس کام کی وجہ سے گوگل ترجمہ اردو میں بہتری ہو گی اور آپ لوگوں کو شائد اندازہ نہیں کا مستقبل میں یہ کام پاکستان، اردو اور مسلمانوں کی ترقی میں کردار ادا کرے گا۔
 

محمد سعد

محفلین
اوروں کو سونے دیں۔ :-P مجھے یہ بتائیں کہ اس فائل کا کرنا کیا ہے۔ تراجم میں اغلاط ہیں جنہیں سدھارنا ہے یا پھر کسی خاص فارمیٹ میں ڈھالنا ہے؟ اگر کسی فارمیٹ میں ڈھالنا ہو تو شاید اس کے لیے کوئی اوٹ پٹانگ سا خود کار پروگرام لکھ سکوں جس سے وقت کی اچھی خاصی بچت ہو جائے گی جس میں روٹی شوٹی کھا لیں گے۔ :biggrin:
 

نبیل

تکنیکی معاون
اگر لوکلائزیشن کی غرض سے فائلوں کو اردو میں ترجمہ کرنے اور ان کی فارمیٹ کنورٹ کرنے کا تعلق ہے تو میں نے کافی عرصہ قبل اس مقصد کے لیے انٹرانس میں اردو ایڈیٹر انٹگریٹ کر دیا تھا اور کچھ ٹول فراہم کیے تھے جن کے ذریعے دوسری فارمیٹس کو پو فائل میں کنورٹ کرنا ممکن ہو گیا تھا۔ اس کی تفصیل ذیل کے ربط پر پڑھی جا سکتی ہے:

انٹرانس اوپن پیڈ انٹگریشن کے ساتھ اور لوکلائزیشن کا بہتر ورک فلو!
 

دوست

محفلین
اگر آپ ٹرانسلیشن کرتے ہوئے ٹرانسلیشن میموری ٹولز جیسے اومیگا ٹی استعمال کریں تو ان کی اپنی ٹرانسلیشن میموری ہوتی ہے جو کہ گوگل پر اپلوڈ کی جاسکتی ہے۔ میرے پاس تھی تو میں نے اپنے کھاتے میں اپلوڈ کردی۔
 

asakpke

محفلین
سعد صاحب، طریقہ اوپر دیا گیا ہے، پہلے سے موجود اردو و انگریزی ترجموں کی ٹی ایم ایکس (TMX) فائلیں بنا کر گوگل ترجمہ میں ڈالنی ہیں۔ اور فائلیں بنا کر کسی جگہ اپلوڈ کر کے ربط ضرور دیں۔

نبیل صاحب، یہ اچھے پروجیکٹ ہیں، اللہ آپ کو ان کاموں کا بہتر اجر دے۔ اردو ویب پر انٹرانس سوفٹویر سے پو فائلیں ڈاؤنلوڈ نہیں ہو رہیں۔ پو فائلوں سے ٹی ایم ایکس فائل بن سکتی ہے۔

شاکر صاحب، یہ تو آپ نے بہت اچھا کام کیا۔ Stingray سوفٹویر سے آپ پہلے سے موجود ترجموں کی ٹی ایم ایکس فائل بنا سکتے ہیں۔

ویسے تو گوگل ترجمہ اردو میں بہتری کے لیے ان کی ویب سائٹ پر ہی بہتر ترجمے کی تجویز دے سکتے ہیں مگر میں ٹی ایم ایکس (TMX) فائلیں بنانے پر اس لیے بھی زور دے رہا ہوں کہ یہ بعد میں کسی پروجیکٹ میں کام آ سکتی ہیں۔

مزید یہ کہ ان کاموں کو کرنے کے لیے بہت ٹیکنیکل بندے یا بندیاں نہیں چاہیے، عام لوگ بھی یہ کام کر سکتے ہیں۔
 

محمد سعد

محفلین
میں نے اس عمل کو خودکار بنانے کے لیے پائتھن میں ایک پروگرام لکھ کر پہلے دس جملوں پر مشتمل یہ ٹرانسلیشن میموری حاصل کی ہے۔ آپ دیکھ لیں۔ اگر کوئی مسئلہ نہ ہوا تو سارے متن کو اسی طریقے سے ٹرانسلیشن میموری کی صورت میں میں ڈھال لیں گے۔

HTML:
<?xml version="1.0" encoding="UTF-8" ?>
<tmx version="1.4">
<header creationtool="" creationtoolversion="" segtype="sentence" o-tmf="" adminlang="" srclang="*all*" datatype="" />
<body>

<tu segtype="sentence" srclang="en">
  <tuv xml:lang="en"><seg>at the bottom of the sea .</seg></tuv>
  <tuv xml:lang="ur-PK"><seg> سمندر کی گہرائیوں میں ۔</seg></tuv>
</tu>

<tu segtype="sentence" srclang="en">
  <tuv xml:lang="en"><seg>two months after the submarine " kursk " went down with 118 men on board , divers have managed to get inside .</seg></tuv>
  <tuv xml:lang="ur-PK"><seg>آبدوز " کرسک " کے ڈوبنے کے دو مہینوں بعد جس میں 118 لوگ سوار تھے،غوطہ خوروں نے اندر جانے میں کامیابی حاصل کی ۔</seg></tuv>
</tu>

<tu segtype="sentence" srclang="en">
  <tuv xml:lang="en"><seg>they found five bodies so far .</seg></tuv>
  <tuv xml:lang="ur-PK"><seg>انہیں ابھی تک پانچ میتیں ملی ۔</seg></tuv>
</tu>

<tu segtype="sentence" srclang="en">
  <tuv xml:lang="en"><seg>and today , they found a note , written after a pair of explosions ripped through the hull and sent the " kursk " into the depths of the barents see .</seg></tuv>
  <tuv xml:lang="ur-PK"><seg>اور آج انہیں ایک نوٹ ملا جو دھماکوں کے بعد لکھا گیا تھا ۔ جس نے جہاز کے ڈھانچے کو برباد کر دیا تھا اور بیرنٹس سمندر کی گہرائيوں میں غرق کر د یا تھا ۔</seg></tuv>
</tu>

<tu segtype="sentence" srclang="en">
  <tuv xml:lang="en"><seg>here ' s abc ' s bob woodruff .</seg></tuv>
  <tuv xml:lang="ur-PK"><seg>یہ ہے اے بی سی نیوز کا باب ووڈرف ۔</seg></tuv>
</tu>

<tu segtype="sentence" srclang="en">
  <tuv xml:lang="en"><seg>the note was discovered by divers inside one compartment of the submarine , on the body of 27 - year - old lieutenant captain dmitry kolesnikov , photographed here on board the " kursk " three years ago .</seg></tuv>
  <tuv xml:lang="ur-PK"><seg>نوٹ کی کھوج غوطہ خوروں کے ذریعے کی گئی تھی جو کہ آبروز کے ایک کمپا رٹمنٹ میں 27 سالہ لیفٹیننٹ کپتان ڈمیتری کولیسنیکوف کے جسم پر تھا جس کی فوٹو گرافی یہاں کرسک کے بورڈ پر تین سال پہلے کی گئی تھی ۔</seg></tuv>
</tu>

<tu segtype="sentence" srclang="en">
  <tuv xml:lang="en"><seg>" i am writing blindly , " he wrote apparently in darkness .</seg></tuv>
  <tuv xml:lang="ur-PK"><seg>" میں اندھا بن کر لکھ رہا ہوں " اس نے اندھیرے میں ایسا لکھا ۔</seg></tuv>
</tu>

<tu segtype="sentence" srclang="en">
  <tuv xml:lang="en"><seg>" none of us can get to the surface . "</seg></tuv>
  <tuv xml:lang="ur-PK"><seg>فہم میں سے کوئی بھی سطح تک نہیں پہنچ سکتا "</seg></tuv>
</tu>

<tu segtype="sentence" srclang="en">
  <tuv xml:lang="en"><seg>russian officials believe the note was written at least two hours after the sub began to sink .</seg></tuv>
  <tuv xml:lang="ur-PK"><seg>روسی افسران کو یقین ہے کہ یہ نوٹ آبروز کے ڈوبنے کی شروعات سے کم از کم دو گھنٹے قبل لکھا گیا تھا ۔</seg></tuv>
</tu>

<tu segtype="sentence" srclang="en">
  <tuv xml:lang="en"><seg>" all the crew from the sixth , seventh and eighth compartments went over to the ninth . "</seg></tuv>
  <tuv xml:lang="ur-PK"><seg>" چھٹے، ساتویں اور آٹھویں کمپارٹمنٹ سے تمام بچا‏ؤ د ستہ نویں کمپارٹ منٹ کی جانب چلا گيا تھا "</seg></tuv>
</tu>

</body>
</tmx>
 

asakpke

محفلین
سعد صاحب، مدد کرنے کا شکریہ۔ یہ آپ نے اچھا کام کیا ہے، البتہ یہ کام پہلے ہی اوپر بیان کردہ پروگرام میں آسانی سے ہو سکتا ہے۔

فائل بن جانے کے بعد سب سے اہم کام فائل پر نظر سانی ہے، جو کہ اصل کام ہے۔ کیونکہ پروگرام سے 100 فیصد درست فائل نہیں بنتی۔ فی الحال میں بھی tune فائل پر نظر سانی کا کام کر رہا ہوں :whistle:۔
 

محمد سعد

محفلین
مجھے سٹنگ رے کی سمجھ نہیں آ رہی تھی تو اس لیے "آسان طریقہ" استعمال کر لیا۔ :biggrin:
خیر یہ تو ہوا لطیفہ۔ دراصل آپ کے گزشتہ ایک پیغام کو پڑھ کر میرے ذہن میں کچھ اس قسم کا نقشہ بنا تھا کہ پہلے PO فائل بنانی ہوگی اور اس سے سٹنگ رے کے ذریعے TMX فائل بنے گی۔ اس لیے میں نے سوچا کہ خود ہی اس سارے عمل کو خودکار بنانے کے لیے ایک پروگرام لکھ ڈالوں۔ سٹنگ رے کو میں نے بعد میں دیکھا جب فائل کی تیاری کے بعد میں کسی TMX validator کی تلاش میں نکلا۔ :)
ویسے سٹنگ رے اس کام کے لیے ہے بہت بھاری۔ اسے چلایا تو کمپیوٹر کے پنکھے کسی ہیلی کاپٹر کے پنکھوں جیسی تیزی سے چلنے لگ گئے۔ چنانچہ گھبرا کر بند کر دیا کہ پہلے ہی گرمی بہت ہے، کہیں ٹھاہ نہ ہو جائے۔ اپنے کمپیوٹر پر اپنا لکھا ہوا پروگرام ہی بہتر رہے گا۔ اس کی رفتار بھی اس سے کہیں تیز ہے۔ غالباً اس لیے کہ خاص طور پر انہی فائلوں کے لیے تیار کیا ہے۔

اچھا جی تو موجودہ صورتِ حال یہ ہے کہ TMX Validator کی مدد سے میں نے کچھ اغلاط کو درست کیا ہے۔ موجودہ فائل کچھ اس طرح کی ہے۔

HTML:
<?xml version="1.0" encoding="UTF-8"?>
<tmx version="1.4">
<header creationtool="" creationtoolversion="" segtype="sentence" o-tmf="" adminlang="en" srclang="en" datatype="" />
<body>

<tu segtype="sentence" srclang="en">
  <tuv xml:lang="en"><seg>at the bottom of the sea .</seg></tuv>
  <tuv xml:lang="ur"><seg> سمندر کی گہرائیوں میں ۔</seg></tuv>
</tu>

<tu segtype="sentence" srclang="en">
  <tuv xml:lang="en"><seg>two months after the submarine " kursk " went down with 118 men on board , divers have managed to get inside .</seg></tuv>
  <tuv xml:lang="ur"><seg>آبدوز " کرسک " کے ڈوبنے کے دو مہینوں بعد جس میں 118 لوگ سوار تھے،غوطہ خوروں نے اندر جانے میں کامیابی حاصل کی ۔</seg></tuv>
</tu>

<tu segtype="sentence" srclang="en">
  <tuv xml:lang="en"><seg>they found five bodies so far .</seg></tuv>
  <tuv xml:lang="ur"><seg>انہیں ابھی تک پانچ میتیں ملی ۔</seg></tuv>
</tu>

<tu segtype="sentence" srclang="en">
  <tuv xml:lang="en"><seg>and today , they found a note , written after a pair of explosions ripped through the hull and sent the " kursk " into the depths of the barents see .</seg></tuv>
  <tuv xml:lang="ur"><seg>اور آج انہیں ایک نوٹ ملا جو دھماکوں کے بعد لکھا گیا تھا ۔ جس نے جہاز کے ڈھانچے کو برباد کر دیا تھا اور بیرنٹس سمندر کی گہرائيوں میں غرق کر د یا تھا ۔</seg></tuv>
</tu>

<tu segtype="sentence" srclang="en">
  <tuv xml:lang="en"><seg>here ' s abc ' s bob woodruff .</seg></tuv>
  <tuv xml:lang="ur"><seg>یہ ہے اے بی سی نیوز کا باب ووڈرف ۔</seg></tuv>
</tu>

<tu segtype="sentence" srclang="en">
  <tuv xml:lang="en"><seg>the note was discovered by divers inside one compartment of the submarine , on the body of 27 - year - old lieutenant captain dmitry kolesnikov , photographed here on board the " kursk " three years ago .</seg></tuv>
  <tuv xml:lang="ur"><seg>نوٹ کی کھوج غوطہ خوروں کے ذریعے کی گئی تھی جو کہ آبدوز کے ایک کمپا رٹمنٹ میں 27 سالہ لیفٹیننٹ کپتان ڈمیتری کولیسنیکوف کے جسم پر تھا جس کی فوٹو گرافی یہاں کرسک کے بورڈ پر تین سال پہلے کی گئی تھی ۔</seg></tuv>
</tu>

<tu segtype="sentence" srclang="en">
  <tuv xml:lang="en"><seg>" i am writing blindly , " he wrote apparently in darkness .</seg></tuv>
  <tuv xml:lang="ur"><seg>" میں اندھا بن کر لکھ رہا ہوں " اس نے اندھیرے میں ایسا لکھا ۔</seg></tuv>
</tu>

<tu segtype="sentence" srclang="en">
  <tuv xml:lang="en"><seg>" none of us can get to the surface . "</seg></tuv>
  <tuv xml:lang="ur"><seg>فہم میں سے کوئی بھی سطح تک نہیں پہنچ سکتا "</seg></tuv>
</tu>

<tu segtype="sentence" srclang="en">
  <tuv xml:lang="en"><seg>russian officials believe the note was written at least two hours after the sub began to sink .</seg></tuv>
  <tuv xml:lang="ur"><seg>روسی افسران کو یقین ہے کہ یہ نوٹ آبدوز کے ڈوبنے کی شروعات سے کم از کم دو گھنٹے قبل لکھا گیا تھا ۔</seg></tuv>
</tu>

<tu segtype="sentence" srclang="en">
  <tuv xml:lang="en"><seg>" all the crew from the sixth , seventh and eighth compartments went over to the ninth . "</seg></tuv>
  <tuv xml:lang="ur"><seg>" چھٹے، ساتویں اور آٹھویں کمپارٹمنٹ سے تمام بچا‏ؤ د ستہ نویں کمپارٹ منٹ کی جانب چلا گيا تھا "</seg></tuv>
</tu>

</body>
</tmx>

البتہ (مکمل فائل میں) بعض مقامات پر سطور آگے پیچھے ہیں۔ خصوصاً ان جگہوں پر جہاں کسی خبر کا ترجمہ استعمال کیا گیا ہے۔ ان کو درست کرنے کی ضرورت ہے۔
شاید اسے چھوٹے چھوٹے حصوں میں بانٹنا بہتر رہے گا۔ جوں جوں ایک ایک حصہ مکمل ہوتا جائے گا، اسے گوگل میں جمع کراتے جائیں گے۔
 

asakpke

محفلین
سعد صاحب، یہ تو خیر اپنی اپنی پسند ہے۔ آپ اپنی مرضی کا پروگرام استعمال کر لیں، ہمارا مقصد ایک ہی ہے۔
train فائل فارغ ہے، آپ مناسب مقدار کے چھوٹے چھوٹے حصوں میں بانٹ دیں گے؟ اللہ آپ کی آخرت اچھی کرے۔
 

asakpke

محفلین
جہانزیب صاحب نے گوگل ترجمہ اردو کے لیے بہت اچھا مضمون لکھا ہے۔ گوگل ترجمہ اردو میں کام کرنے کے لیے ان کے اس ربط کا مطالعہ کریں۔
 

asakpke

محفلین
کچھ فرصت کی کمی اور کچھ اپنی سستی کی وجہ سے کام کی رفتار کم ہو گئی، اس لیے سوچا جو کام کر چکا ہوں اس کو تو اپلوڈ کر دوں۔ tune فائل کے 984 جملوں کی ٹی ایم ایکس فائل اس ربط پر ہے۔ اور گوگل ترجمہ میں بھی ڈال دی ہے۔
 

نورالدین

محفلین
عامر شہزاد بھائی کے توسط سے اس تھریڈ کے بارے میں معلوم ہوا ۔
بہت اچھا لگا اس تھریڈ پر مذکور کوششیں دیکھ کر ۔
گوگل ترجمہ شدہ فائلوں کو ٹی ایم ایکس میں کنورٹ کرنے کے لیے بھی کافی عرصے سے کوششیں کر رہا تھا ۔
جس طرح عامر شہزاد بھائی نے پہلے سے ترجمہ شدہ مضامین اور کتاب کا انتخاب کیا ہے
بالکل اسی طرح میں نے فلموں اور موویز کے اردو سب ٹائٹل کو چنا ہے گوگل ترجمہ کاری کی تربیت کے لیے ۔ جیسے پرنس آف پرشیا ، Burred، ویلی آف وولز فلسطین وغیرہ
مگر پہلے میں یہ کام ٹرانسلیٹ کٹ پر جملہ بہ جملہ کرتا تھا ۔
اب سورڈ فش سافٹ کے ذریعے چند منٹوں میں کر سکتا ہوں ۔
ایک بار پھر شکریہ عامر بھائی ۔
 

محمد اسلم

محفلین
کچھ فرصت کی کمی اور کچھ اپنی سستی کی وجہ سے کام کی رفتار کم ہو گئی، اس لیے سوچا جو کام کر چکا ہوں اس کو تو اپلوڈ کر دوں۔ tune فائل کے 984 جملوں کی ٹی ایم ایکس فائل اس ربط پر ہے۔ اور گوگل ترجمہ میں بھی ڈال دی ہے۔
خوب
 

asakpke

محفلین
عامر شہزاد بھائی کے توسط سے اس تھریڈ کے بارے میں معلوم ہوا ۔
بہت اچھا لگا اس تھریڈ پر مذکور کوششیں دیکھ کر ۔
گوگل ترجمہ شدہ فائلوں کو ٹی ایم ایکس میں کنورٹ کرنے کے لیے بھی کافی عرصے سے کوششیں کر رہا تھا ۔
جس طرح عامر شہزاد بھائی نے پہلے سے ترجمہ شدہ مضامین اور کتاب کا انتخاب کیا ہے
بالکل اسی طرح میں نے فلموں اور موویز کے اردو سب ٹائٹل کو چنا ہے گوگل ترجمہ کاری کی تربیت کے لیے ۔ جیسے پرنس آف پرشیا ، Burred، ویلی آف وولز فلسطین وغیرہ
مگر پہلے میں یہ کام ٹرانسلیٹ کٹ پر جملہ بہ جملہ کرتا تھا ۔
اب سورڈ فش سافٹ کے ذریعے چند منٹوں میں کر سکتا ہوں ۔
ایک بار پھر شکریہ عامر بھائی ۔
اتنے عرسے بعد اس تھریڈ پر نظر پڑی اور بہت خوشی ہوئی کی کسی نا کسی کو فائدہ ہوا :)۔
 
Top