ایک نوجوان لڑکی کا پہلا لو لیٹر

ابن رضا

لائبریرین
ویسے ایک سوال ہے۔ مجھے امید ہے مجھے اسپر منفی درجہ بندیاں اور کفر کے فتوے نہیں ملیں گے وہ یہ ہے کہ اگر جنت میں بھی سرداری اور غلامی ہونی ہے تو وہاں جانے کا کیا فائدہ؟؟
اس کو ایک سادہ سی مثال کے ساتھ یوں سمجھا جا سکتا ہےکہ فرض کریں آپ ایک طالب علم ہیں آپ کا امتحان لیا جاتا ہے اور آپ پاس بھی ہو جاتے ہیں مگر کوئی امتیازی نمبر حاصل نہیں کر پاتے۔ پھر تقریبِ انعامات ہوتی ہے تو وہاں سٹیج پر ان طلبہ کو بلا کر انعام و اکرام دیا جاتا ہے جو امتیازی نمبروں سے پاس ہوئے ہیں نا کہ صرف پاس ہوئے۔ اب ایسی صورت میں درجات طے ہوگئے کہ جس نے جتنا آخرت کے لیے کمایا یا جس کو اللہ نے چاہا اس کو اتنا بڑا درجہ مل گیا۔ اب یہ تو نہیں ہو سکتا کہ آپ کو اگر امتیازی نمبر نہیں ملے تو آپ کہیں کہ مجھے پاس ہونے کی سند بھی نہیں درکار کہ ایسی سند کا کیا فائدہ جہاں کچھ طلبہ کو تو انعام و کرام سے نوازا جائے اور باقی کوصرف پاس ہونے کی سند دی جائے۔
 
آخری تدوین:
دراصل امتیازی نمبر ہماری محنت پر منحصر ہیں اور درجات میں ایسا نہیں ہے۔ ہم جتنی بھی کوشش کر لیں سب سے نچلے درجے کے نبی تک بھی نہیں پہنچ سکتے۔
 
ابن رضا

لائبریرین
دراصل امتیازی نمبر ہماری محنت پر منحصر ہیں اور درجات میں ایسا نہیں ہے۔ ہم جتنی بھی کوشش کر لیں سب سے نچلے درجے کے نبی تک بھی نہیں پہنچ سکتے۔
جس نے جتنا آخرت کے لیے کمایا یا جس کو اللہ نے چاہا اس کو اتنا بڑا درجہ مل گیا۔
 
نایاب

لائبریرین
دراصل امتیازی نمبر ہماری محنت پر منحصر ہیں اور درجات میں ایسا نہیں ہے۔ ہم جتنی بھی کوشش کر لیں سب سے نچلے درجے کے نبی تک بھی نہیں پہنچ سکتے۔
میرے محترم " نبوت " کسب میں شامل نہیں ہے ۔ یہ صرف " عطا اور انتخاب " ہے ۔

باقی عین ممکن ہے کہ اگر آپ صدق دل سے محنت اور کوشش کریں تو اک دن درجہ " ولائت " پا لیں ۔
جہاں بے اختیار آپ یہ صدا بلند کریں کہ

میرایہ قدم تمام ولیوں کی گردنوں پر ہے

یا پھر آپ بھی " انا الحق " کا نعرہ لگاتے
رہتی دنیا تک اپنا ذکر چھوڑ جائیں ۔
حق کہ
جنہاں نیک کمائیاں کیتیاں اور کدے نئیں مردے
بہت دعائیں
 
سید عمران

محفلین
تحریر میں تبلیغ اتنی زیادہ تھی کہ میں تو یہی دیکھتی رہ گئی کہ مومنہ کب اپنے عورت ہونے پر نظر ثانی فرمائیں گیں اور جس حوا کا طعنہ اس بیچارے سادہ دل لڑکے کو دیا اسے اپنے پیارے خالق کی رضا اور اسی خالق کی آدم کے لیے بنائی گئی حوا کی موجودگی اور جواز کو کب تسلیم کریں گی کہ وجود زن کا مقصد ابن آدم کی رفاقت ہی تھا ورنہ فرشتوں کے ساتھ حوا کو بھی جگہ دی جاسکتی تھی عبادت پلس تبلیغ کے لیے ۔
وجود زن اور ابن آدم کی رفاقت کا کیا صرف یہی طریقہ ہے کہ جو مرد جس عورت سے جس طرح چاہے ملے یا کوئی حدود ہیں؟ یہ آزادی تو گلی کے کتے بلیوں کو بھی حاصل ہے۔ یہ اللہ ہی ہے جس نے انسان کے اخلاق کو حیوان سے بلند تر کرنے کی حدود بتائیں۔اسلام بیزار لوگ جس طرح چاہیں زندگی گزاریں لیکن جب خدا کے احکام پر طنز کریں گے ان کا جواب دینے والے موجود ہوں گے۔
 
ویسے صوفیا نے انالحق کو بھی کمزوری قرار دیا اور قدمی ھذا کو بھی سکر کہ شیخ کا درجہ صحابہ کرام جو کہ ولی ہیں اور ان کے بعد تابعین اور تبع تابعین سے بلند نہیں ہو سکتا۔
 
ابن رضا

لائبریرین
وجود زن اور ابن آدم کی رفاقت کا کیا صرف یہی طریقہ ہے کہ جو مرد جس عورت سے جس طرح چاہے ملے یا کوئی حدود ہیں؟ یہ آزادی تو گلی کے کتے بلیوں کو بھی حاصل ہے۔ یہ اللہ ہی ہے جس نے انسان کے اخلاق کو حیوان سے بلند تر کرنے کی حدود بتائیں۔اسلام بیزار لوگ جس طرح چاہیں زندگی گزاریں لیکن جب خدا کے احکام پر طنز کریں گے ان کا جواب دینے والے موجود ہوں گے۔
جس طرح چاہے سے کیا مراد ہے حضرت ؟؟؟کسی کو پسند کرنا شادی کا جائز رشتہ قائم کرنے کی سعی کرنا تو عین سنت کی بات ہے۔نبی کریم ص کو حضرت خدیجہ (رض) نےبغیر ملے بغیر دیکھے اور بغیر جانے ہی شادی کا پیغام نہیں بھیج دیا تھا۔ پہلے ان کے ساتھ تجارت کا معاملہ کیا پھرپسند فرمایا اورپھر شادی کا پیغام بھیجا۔
 
نور وجدان

لائبریرین
میرے محترم " نبوت " کسب میں شامل نہیں ہے ۔ یہ صرف " عطا اور انتخاب " ہے ۔

باقی عین ممکن ہے کہ اگر آپ صدق دل سے محنت اور کوشش کریں تو اک دن درجہ " ولائت " پا لیں ۔
جہاں بے اختیار آپ یہ صدا بلند کریں کہ

میرایہ قدم تمام ولیوں کی گردنوں پر ہے

یا پھر آپ بھی " انا الحق " کا نعرہ لگاتے
رہتی دنیا تک اپنا ذکر چھوڑ جائیں ۔
حق کہ
جنہاں نیک کمائیاں کیتیاں اور کدے نئیں مردے
بہت دعائیں
یہ بھی تو کسبی نہیں جو اوپر ارشاد لکھا ہے آپ نے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ پیدائشی ولی ہونا بھی کسبی نہیں
 
سید عمران

محفلین
جس طرح چاہے سے کیا مراد ہے حضرت ؟؟؟کسی کو پسند کرنا شادی کا جائز رشتہ قائم کرنے کی سعی کرنا تو عین سنت کی بات ہے۔نبی کریم ص کو حضرت خدیجہ (رض) نےبغیر ملے بغیر دیکھے اور بغیر جانے ہی شادی کا پیغام نہیں بھیج دیا تھا۔ پہلے ان کے ساتھ تجارت کا معاملہ کیا پھرپسند فرمایا اورپھر شادی کا پیغام بھیجا۔
ڈیٹ پر بلانا کون سی سنت ہے؟ سیاق و سباق کو سمجھنے کے بعد رائے دینا چاہیے۔
 
نایاب

لائبریرین
اس دنیا میں آنکھ کھولنے والا ہر بچہ بلا تخصیص مذہب و ملت " سچی فطرت " پر ہوتے معصوم ہوتا ہے ۔۔۔۔
باقی اس کی بلوغت کے دوران معاشرے کا چلن اس کی تربیت کرتا ہے ۔
اور وہ اس تربیت سے مہمیز پاتے اک یقین کو ہمراہ رکھتے " کسب " میں مصروف ہوتا ہے ۔
ریاضت کرتا ہے ۔ طریقت نبھاتا ہے ۔ شریعت زیب تن کرتا ہے ۔ حقیقت کو تلاشتا ہے ۔
پھر معرفت پاتے " عارف " کہلاتا ہے ۔
کچھ درج بالا مدارج کے ذریعے اپنے فن میں کمال حاصل کرتے ہیں ۔ ایسے فن بھی شامل ہوتے ہیں ان میں
جو کہ معاشرے کی نگاہ میں " جرم " کی حیثیت رکھتے ہیں ۔
بہت دعائیں
 
arifkarim

معطل
ویسے ایک سوال ہے۔ مجھے امید ہے مجھے اس پر منفی درجہ بندیاں اور کفر کے فتوے نہیں ملیں گے وہ یہ ہے کہ اگر جنت میں بھی سرداری اور غلامی ہونی ہے تو وہاں جانے کا کیا فائدہ؟؟
جنت میں حوریں اور غلمان بھی ہوں گے۔ انکے فائدے کیلئے آپکو وہاں بھیجا جائے گا۔

اس کو ایک سادہ سی مثال کے ساتھ یوں سمجھا جا سکتا ہےکہ فرض کریں آپ ایک طالب علم ہیں آپ کا امتحان لیا جاتا ہے اور آپ پاس بھی ہو جاتے ہیں مگر کوئی امتیازی نمبر حاصل نہیں کر پاتے۔ پھر تقریبِ انعامات ہوتی ہے تو وہاں سٹیج پر ان طلبہ کو بلا کر انعام و اکرام دیا جاتا ہے جو امتیازی نمبروں سے پاس ہوئے ہیں نا کہ صرف پاس ہوئے۔ اب ایسی صورت میں درجات طے ہوگئے کہ جس نے جتنا آخرت کے لیے کمایا یا جس کو اللہ نے چاہا اس کو اتنا بڑا درجہ مل گیا۔ اب یہ تو نہیں ہو سکتا کہ آپ کو اگر امتیازی نمبر نہیں ملے تو آپ کہیں کہ مجھے پاس ہونے کی سند بھی نہیں درکار کہ ایسی سند کا کیا فائدہ جہاں کچھ طلبہ کو تو انعام و کرام سے نوازا جائے اور باقی کوصرف پاس ہونے کی سند دی جائے۔
جی مگر خدا کی صفت رحمانیت محض ذاتی کوشش کی بنیاد پر درجات عطار نہیں کرتی کیونکہ بخشش کا سارا اختیار خدا کے ہاتھ میں ہے۔ احادیث میں اسکی بہت سی مثالیں موجود ہیں۔

وجود زن اور ابن آدم کی رفاقت کا کیا صرف یہی طریقہ ہے کہ جو مرد جس عورت سے جس طرح چاہے ملے یا کوئی حدود ہیں؟ یہ آزادی تو گلی کے کتے بلیوں کو بھی حاصل ہے۔ یہ اللہ ہی ہے جس نے انسان کے اخلاق کو حیوان سے بلند تر کرنے کی حدود بتائیں۔اسلام بیزار لوگ جس طرح چاہیں زندگی گزاریں لیکن جب خدا کے احکام پر طنز کریں گے ان کا جواب دینے والے موجود ہوں گے۔
یعنی اگر گلی کے کتوں اور بلیوں پر بھی حدود لگادی جائیں تو وہ اخلاقی طور پر انسانوں جیسا بن جائیں گے؟

ڈیٹ پر بلانا کون سی سنت ہے؟ سیاق و سباق کو سمجھنے کے بعد رائے دینا چاہیے۔
ڈیٹنگ سنت نہیں لیکن شادی سے قبل مرد و عورت کا ایک دوسرے کو جاننا سنت ہے
 
نایاب

لائبریرین
اور پھر اپنے غلام کی شہادت جو کہ آپ جناب نبی پاک صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے اخلاق و کردار بارے تھی ۔
جناب خدیجہ علیہ السلام نے آپ کو شادی کا پیغام بھیجا تھا ۔۔۔۔۔۔۔
اس دوران کیا " ملاقات " کا کوئی ذکر کہیں سے ثابت ہے ۔۔۔۔۔۔۔؟

غلام مرد نہیں تھا؟
 
نور وجدان

لائبریرین
اس دنیا میں آنکھ کھولنے والا ہر بچہ بلا تخصیص مذہب و ملت " سچی فطرت " پر ہوتے معصوم ہوتا ہے ۔۔۔۔
باقی اس کی بلوغت کے دوران معاشرے کا چلن اس کی تربیت کرتا ہے ۔
اور وہ اس تربیت سے مہمیز پاتے اک یقین کو ہمراہ رکھتے " کسب " میں مصروف ہوتا ہے ۔
ریاضت کرتا ہے ۔ طریقت نبھاتا ہے ۔ شریعت زیب تن کرتا ہے ۔ حقیقت کو تلاشتا ہے ۔
پھر معرفت پاتے " عارف " کہلاتا ہے ۔
کچھ درج بالا مدارج کے ذریعے اپنے فن میں کمال حاصل کرتے ہیں ۔ ایسے فن بھی شامل ہوتے ہیں ان میں
جو کہ معاشرے کی نگاہ میں " جرم " کی حیثیت رکھتے ہیں ۔
بہت دعائیں
پیدائش کے وقت بچہ روزے بھی خود بخود رکھتا ہے کیا ؟ یا کوئی ایسے بچے جو پرواز کی قوت رکھییں یا کوئی جنتی و دوذخی کی جوتیوں سے تخصیص کردیں ۔
 
arifkarim

معطل
میرے محترم بھائی
اگر خادمہ کا ذکر ہوتا تو پھر مرد کا شبہ نہ ہوتا ۔۔۔۔
غلام مرد ہی ہوتے ہیں ۔
بہت دعائیں
کہنے کا مقصد یہ تھا کہ ایک غیر محرم مگر غلام کیساتھ ملاقات جائز تھی اسوقت کے عرب معاشرے میں۔ مگر شادی سے قبل آزاد مرد و عورت کا آپس میں مِلنا ناجائز۔ عرب معاشرت کو اسلامی طرز معاشرت تصور کرنا سارے مسائل کی جڑ ہے۔
 
سید عمران

محفلین
یعنی اگر گلی کے کتوں اور بلیوں پر بھی حدود لگادی جائیں تو وہ اخلاقی طور پر انسانوں جیسا بن جائیں گے؟

ڈیٹنگ سنت نہیں لیکن شادی سے قبل مرد و عورت کا ایک دوسرے کو جاننا سنت ہے
گلی کے کتے بلی تو اخلاق نہیں سیکھ سکتے لیکن انسان اخلاق نہیں سیکھے گا تو ان کے جیسی حیوانی حرکتیں کرے گا۔
نکاح سے قبل ایک دوسرے کو جاننے کے لیے ڈیٹ مارنے کی سنتوں کی کم از کم ایک مثال پیش کریں۔
 
ویسے یہ الگ موضوع ہے مگر کھانا پینا اور حور و غلماں ہی اگر جنت میں ہونگے تو تب تو ہمیں اسے نقش و نگارِ طاقِ نسیاں کر ہی دینا چاہیئے۔
 
Top