مائکرو سوفٹ ہولو لینز ڈویلپرز کے لیے رواں ماہ دستیاب

عباس اعوان

محفلین
مائکرو سوفٹ کے آگمینٹڈ ری ایلٹی پلیٹ فارم ہولو لینز کے ڈویلپمنٹ ایڈیشن کے پری آرڈر شروع ہو گئے ہیں۔امریکہ اور کینیڈا میں ڈیوائسز کی ترسیل 30 مارچ سے شروع ہو گی۔جبکہ اس ایڈیشن کی قیمت 3000 ڈالر رکھی گئی ہے۔ ہولو لینز ، ایک ونڈوز 10 ڈیوائس ہے، جس کو چلانے کے لیے کسی کمپیوٹر یا موبائل کی ضرورت نہیں پڑتی۔یہ سی پی یو، ریم، کیمرا، بلیو ٹُتھ، ہولوگرافک پروسیسنگ یونٹ (HPU) اور دیگر کے ساتھ ایک مکمل کمپیوٹر ڈیوائس ہے۔
ماخذ: https://blogs.windows.com/devices/2...edition-open-for-pre-order-shipping-march-30/
ڈویلپرز کے اس ڈیوائس کے ساتھ تجربات اور فیڈ بیک سے ہولو لینز میں کئی بہتریاں لائی جائیں گی، جس کا اظہار مائکرو سوفٹ والے پہلے ہی کر چکے ہیں۔
فنگرز کراسڈ۔
 

فاتح

لائبریرین
بہت خوش کن خبر ہے۔ کافی عرصے سے انتظار ہے ہولو لینس کا لیکن ڈیویلپر ایڈیشن کی بجائے میں اس کے ریگولر ورژن کا انتظار کروں گا۔
 

عباس اعوان

محفلین
بہت خوش کن خبر ہے۔ کافی عرصے سے انتظار ہے ہولو لینس کا لیکن ڈیویلپر ایڈیشن کی بجائے میں اس کے ریگولر ورژن کا انتظار کروں گا۔
درست فیصلہ ہے۔
ویسے بھی یہ ایڈیشن فی الحال امریکہ اور کینیڈا کے ڈویلپرز کے لیے ہے۔
 

زیک

مسافر
کافی دیر سے انتظار کر رہا ہوں مگر کنزیومر ایڈیشن لوں گا کہ میا اس سے کچھ ڈیویلپ کرنے کا ارادہ نہیں اور 3000 ڈالر قیمت زیادہ ہے۔
 

زیک

مسافر
کافی دیر سے انتظار کر رہا ہوں مگر کنزیومر ایڈیشن لوں گا کہ میا اس سے کچھ ڈیویلپ کرنے کا ارادہ نہیں اور 3000 ڈالر قیمت زیادہ ہے۔
یہ بھی چیک کرنا ہے کہ ہولولینز فلیٹلینڈرز کے لئے بھی اچھا کام کرتا ہے یا نہیں۔ ڈیویلپر ایڈیشن میں خریدنے سے پہلے چیک کرنے کی آپشن بھی نہیں ہے۔
 

عباس اعوان

محفلین
میرے جیسے پاکستانی کی سوچ کے مطابق اتنے میں تو سیکنڈ ہینڈ گاڑی آ جاتی ہے۔
ہاہاہاہاہاہاہاہا
بالکل درست فرمایا برادر۔
تین لاکھ میں تجرباتی چیز خریدنے کے لیے جگرا اور بینک بیلنس، دونوں کا بڑا ہونا بہت ضروری ہے۔
:)
 
Top