کلک نستعلیق : ایک اور نستعلیق فونٹ کا اضافہ

چند سال قبل خطاطی کے مشہور سافٹ ویئر کلک کے لاہوری طرز کے نستعلیق فونٹ کی اشکال کو نفیس نستعلیق کی اشکال پر سیٹ کرنے کا کام شروع کیا تھا۔اس سلسلے میں کیا کیا دشواریاں پیش آئیں اور کتنی محنت کرنا پڑی اس سب کا ذکر فضول ہے بس خوشی اس بات کی ہے کہ کام مکمل ہوا ۔فللہ الحمد ۔ نمونے ملاحظہ فرمائیں۔

Urdu_Hai.jpg

Afzal.jpg

Baad_Az.jpg
 
آخری تدوین:
ویسے ارادہ یہ تھا کہ نمونے بازی کے بغیر ہی فونٹ کو ریلیز کردیا جائے ، لیکن چند دنوں سے محفل پر عجیب ہنگامہ آرائی ہے۔ لڑی کوئی بھی ہو موضوعِ سخن متلاشی بھائی اور ان کا فونٹ ہی ہے۔ :ROFLMAO: محفلین کی بے چینی اور بے صبری کو دیکھتے ہوئے انہیں دلاسا دینا بھی ضروری تھا۔ اس لیے نمونے پیش کردیے گئے ہیں۔ کچھ اشکال پر کام باقی ہے۔ اس کے بعد میرا کام ختم ، فونٹ arifkarim صاحب کے حوالے:) وہ لگیچرز ، کرننگ یا مزید کون کون سے فیچرز شا مل کرکے کب فونٹ کب ریلیز کرتے ہیں ، وہی بتائیں گے ۔ بس محفلین اس بات کا یقین رکھیں کہ یہ فونٹ بلا قیمت اور بہت جلد ریلیز ہوگا۔:)
 
arifkarim

معطل
فونٹ arifkarim صاحب کے حوالے:) وہ لگیچرز ، کرننگ یا مزید کون کون سے فیچرز شا مل کرکے کب فونٹ کب ریلیز کرتے ہیں ، وہی بتائیں گے ۔ بس محفلین اس بات کا یقین رکھیں کہ یہ فونٹ بلا قیمت اور بہت جلد ریلیز ہوگا۔:)
عارف کریم آجکل محفل پر خاصا بدنام ہے۔ میری مانیں تو فانٹ کا پہلا نسخہ بغیر کسی عارفانہ ان پٹ کے خود ہی ریلیز کر دیں۔ اگر خلاف توقع فانٹ مقبول ہو گیا تو اگلے ورژن میں لگیچرز اور کرننگ (بدنامی) شامل کر دیں گے :party:
 
زیک

مسافر
چند سال قبل خطاطی کے مشہور سافٹ ویئر کلک کے لاہوری طرز کے نستعلیق فونٹ کی اشکال کو نفیس نستعلیق کی اشکال پر سیٹ کرنے کا کام شروع کیا تھا۔اس سلسلے میں کیا کیا دشواریاں پیش آئیں اور کتنی محنت کرنا پڑی اس سب کا ذکر فضول ہے بس خوشی اس بات کی ہے کہ کام مکمل ہوا ۔فللہ الحمد ۔ نمونے ملاحظہ فرمائیں۔

Urdu_Hai.jpg

Afzal.jpg

Baad_Az.jpg

gx86g77dp

od7g1zv36
یعنی کلک کے ٹائپ فیس اور نفیس کی پروگرامنگ؟
 
میں پرسوں ہی لاہور سے لوٹ آیا ہوں، وہاں پر ذیشان بھائی کے ساتھ تفصیلی ملاقات ہوئی، بلکہ ایک رات بھی انہی کے ساتھ گذاری، وہاں پر میں نے انکے فونٹس عملی طور پر چیک بھی کیئے، چند ٹیکنیکل باتوں کو چھوڑ کر انکا فونٹ بہت پرفیکٹ رزلٹ دے رہا ہے، اُن ٹیکنیکل مسائل کو بھی درست کیا جاسکتا ہے، ہم نے وہاں پر فونٹ کے ریلیز کے بارے میں تفصیلی بات چیت کرلی، بلکہ فونٹ کے ریلیز کرنے کے پروگرام بھی تقریبا بنا ہی لیا، لیکن محفل پر محفلین کی جانب سے دیئے گئے داد اور واہ واہ کی صدائیں سُن کر میری تو ہمت ہی نہیں ہوئی اُن سے اسبارے میں دوبارہ بات کرنے کا۔
 
عارف کریم آجکل محفل پر خاصا بدنام ہے۔ میری مانیں تو فانٹ کا پہلا نسخہ بغیر کسی عارفانہ ان پٹ کے خود ہی ریلیز کر دیں۔ اگر خلاف توقع فانٹ مقبول ہو گیا تو اگلے ورژن میں لگیچرز اور کرننگ (بدنامی) شامل کر دیں گے :party:

ریلیز تو آپ ہی کے دست مبارک سے ہوگا۔۔۔ :)
 
زیک

مسافر
میں پرسوں ہی لاہور سے لوٹ آیا ہوں، وہاں پر ذیشان بھائی کے ساتھ تفصیلی ملاقات ہوئی، بلکہ ایک رات بھی انہی کے ساتھ گذاری، وہاں پر میں نے انکے فونٹس عملی طور پر چیک بھی کیئے، چند ٹیکنیکل باتوں کو چھوڑ کر انکا فونٹ بہت پرفیکٹ رزلٹ دے رہا ہے، اُن ٹیکنیکل مسائل کو بھی درست کیا جاسکتا ہے، ہم نے وہاں پر فونٹ کے ریلیز کے بارے میں تفصیلی بات چیت کرلی، بلکہ فونٹ کے ریلیز کرنے کے پروگرام بھی تقریبا بنا ہی لیا، لیکن محفل پر محفلین کی جانب سے دیئے گئے داد اور واہ واہ کی صدائیں سُن کر میری تو ہمت ہی نہیں ہوئی اُن سے اسبارے میں دوبارہ بات کرنے کا۔
بہتر ہے کہ یہ پوسٹ متلاشی کی لڑیوں میں پوسٹ ہو مبادا کہ یہاں پھر وہی گفتگو شروع ہو جائے۔
 
Top