انڈیزائن اسباق قسط چہارم(شاعری)

متلاشی

محفلین
کچھ نہ ملنے سے بہتر ہے کچھ نہ کچھ تو ملے اور فانٹ کی قیمت اگر مناسب ہوئی تو لوگ بجائے چوری کرنے کے خریدنا پسند کریں گے۔
عارف بھائی آپ شاید پاک وہند کے لوگوں کی نیچر نہیں جانتے یہاں ہزار میں سے شاید ہی کوئی ایک فرد ہو جو چوری شدہ فونٹ استعمال کرنے پر خریدنے کو ترجیح دے ۔ بلکہ یہاں تو لوگ یہ بھی پوچھتے ہیں کہ ۔۔۔ ہیں فونٹس بھی بکتے ہیں ؟؟؟؟ فیس بک پر کئی احباب اس پر حیرانی کا اظہار فرما چکے ہیں ۔
 
متلاشی

محفلین
آپنے اولین پوسٹ میں کہیں ذکر نہیں کیا تھا کہ آیا یہ فانٹ مفت ہوگا یا قیمتا اور کتنی قیمت کا۔ ابہام یہیں سے پیدا ہوا تھا اور مذاق بھی۔
پہلے ذکر کرنا بھول گیا اور جب بعد میں وضاحت ہو گئی تو پھر مذاق کرنے کی کیا تُک بنتی ہے ؟؟؟؟؟؟
 
arifkarim

معطل
عارف بھائی آپ شاید پاک وہند کے لوگوں کی نیچر نہیں جانتے یہاں ہزار میں سے شاید ہی کوئی ایک فرد ہو جو چوری شدہ فونٹ استعمال کرنے پر خریدنے کو ترجیح دے ۔ بلکہ یہاں تو لوگ یہ بھی پوچھتے ہیں کہ ۔۔۔ ہیں فونٹس بھی بکتے ہیں ؟؟؟؟ فیس بک پر کئی احباب اس پر حیرانی کا اظہار فرما چکے ہیں ۔
جب آپ لوگوں کے مزاج سے اچھی طرح واقف ہیں تو فانٹ نہ بکنے پر تشویش کیوں؟ چیز تو تب ہی بکے گی نا جب اسکی مارکیٹ پہلے سے موجود ہو۔ راتوں رات نئی مارکیٹس مغرب جیسے کمرشل دنیا میں بھی سالہا سال بعد بنتی ہیں۔ یہ تو پھر پاکستان ہے۔
 
آپ سمجھے نہیں میں نے عام لوگوں کے مزاج کی بات کی ہے ورنہ الحمد للہ میرے فونٹس کے خریدار موجود ہیں ۔
 
arifkarim

معطل
آپ سمجھے نہیں میں نے عام لوگوں کے مزاج کی بات کی ہے ورنہ الحمد للہ میرے فونٹس کے خریدار موجود ہیں ۔
پھر تو مسئلہ ہی ختم ہوا۔ جو خریدنا چاہتے ہیں انکے لئے قیمت بتا دیں تاکہ مفت خور خود ہی پیچھے ہٹ جائیں۔ جب آپ قیمت بھی نہیں بتاتے تو اس سے مزید ابہام پیدا ہوتا ہے۔
 
قیمت کا تعین ابھی کیا نہیں گیا ۔ قیمت کا تعین ریلیز کے ماڈل کو دیکھ کر کیا جا سکے گا۔ جس میں مارکیٹ ڈیمانڈ ، عام صارف کا انٹرسٹ ، عام استعمال اور کمرشل استعمال وغیرہ جیسے فیکٹرز کو مدنظر رکھا جائے گا
 
جب فانٹ نامکمل ہے۔ قیمت کا تعین بھی نہیں ہوا اور نہ ہی اسکو بیچنے کا کوئی ماڈل موجود۔ ایسے میں فانٹ کا ایک سطری نمونہ بمع بڑے دعووں کہ دکھائیں گے تو صرف مذاق ہی بنے گا۔
 
آخری تدوین:

جلد ہی فونٹ کا بڑا نمونہ بھی دکھا دوں گا ۔ ذرا صبر کریں میں ۔ میں نے صرف ایک معلومات شیئر کی تھی کہ میں اس فونٹ کا بیسک سٹرکچر بنا چکا ہوں اور اس کے اہم فیچرز یہ ہیں ۔ اتنوں پر کام ہو چکا اور اتنا کام باقی ہے ۔ تو ہر کمپنی یا فرد اپنی پروڈکٹ کے فیچرز اسی طرح ہی بیان کرتے ہیں ۔ چاہے وہ کمرشل پروڈکٹ ہو یا مفت ریلیز کے لیے ہو۔ محفل پر موجود دیگر فونٹس کے دھاگے شاید آپ کی نظر سے نہیں گذرے یا جان بوجھ کر چشم پوشی کا مظاہرہ کر رہے ہیں ۔
 
میرے خیال میں ایک نامکمل فانٹ کے نمونے ٹویک کرکے دکھانا درست نہیں۔ پہلے تسلی سے فانٹ مکمل کریں، قیمت لگائیں اور پھر نمونے دکھائیں۔ یوں آپکو خریدار بہتر انداز میں مل سکیں گے۔ الفا، بیٹا ورژنز یعنی زیر تکمیل فانٹ کو کوئی نہیں خریدتا۔
محفل پر دیگر فانٹس کے جو نمونے دکھائے جاتے ہیں انکا مقصد فانٹ کی تشہیر نہیں اسکی ٹیکنالوجیکل انفارمیشن فراہم کرنا ہوتا ہے۔ ڈیکو ٹائپ فانٹ کے نمونے محفل پر بیچنے کیلئے نہیں آویزاں کئے گئے۔ اسکے رینڈرنگ انجن کی کوالٹی دکھانے کیلئے پوسٹ کئے گئے تھے۔
 
اور القلم جوہر نستعلیق ؟؟؟؟؟
 
شاکرالقادری

لائبریرین
میرا خیال ہے کہ یہاں القلم جوہر نستعلیق کو ویسے ہی گھسیٹا جا رہا ہے یہ فانٹ فی الحال نامکمل ہے مکمل ہونے پر ہی اس کی ریلیز ہوگی جہاں تک اسکو فروخت کرنے یا مفت ریلیز کرنے کا تعلق ہے اس کے بارے میں کوئی شک و شبہ نہیں رہنا چاہیئے ۔۔ یا تو یہ بالکل مفت ریلیز ہوگا اور اگر اس کی کوئی قیمت بھی رکھی گئی تو وہ اتنی کم ، آسان اور مختصر ہوگی کہ ہر کمپیوٹر آپریٹر اس کو خریدنے میں خوشی محسوس کرے گا اور کوئی چوری کے بارے میں سوچے گا بھی نہیں ۔۔ انشأ اللہ فونٹ کا ہر استعمال کنندہ قیمت بھی بخوشی ادا کرے گا اور شکریہ بھی ادا کرے گا
یعنی یہ پھر بھی ایک طرح سے مفت ہی ہوگا
بس میں اپنے بڑھاپے کی وجہ سے ابھی مزید کام کا متحمل ہو نہیں پا رہا
کچھ دوست اس کو مکمل کرنے میں مدد کر رہے ہیں
ہو جائے تو اعلان عام کر دیا جائے گا
 
mfdarvesh

محفلین
السلام علیکم
یہ ان ڈیزائن کا کون سا ورژن ہے اور کیا میں براہ راست اردو لکھی جا سکتی ہے ۔
 
Top