انڈیزائن اسباق قسط چہارم(شاعری)

عارف بھائی دام بنانے اور حقِ محنت وصول کرنے میں بہت فرق ہوتا ہے ۔ ہم صرف حقِ محنت وصول کرنا چاہتے ہیں ۔ اور الحمدللہ ہمارے فونٹ کو خریدنے کے لیے کئی ادارے ہم سے رابطہ کر چکے ہیں
یقین جانئے، کہ سب سے زیادہ خوش محفلین کو ہی ہو گی، آپ کے فونٹ کی مانگ دیکھ کر۔ یہاں لوگوں کو دام سے زیادہ اس کے اجراء کا انتظار ہے۔ جس کی وجہ سے کچھ مذاق بھی کر دیتے ہیں۔ برا نہ مانا کیجئے۔ :)
 
arifkarim

معطل

اصل میں مذاق ایکطرفہ دعووں کا بنا تھا فانٹ کا نہیں۔ آپ کو اگر میں ایک گاڑی کی تصویر دکھا کر اور وزن بتا کر کہوں کہ یہ تیز ترین ترینسٹ ہے، اسے خریدیں تو سوچیں میری کیا درگت بنے گی۔
 
متلاشی

محفلین
جمیل نوری نستعلیق مرزا جمیل صاحب کو انکی زندگی میں ہی پیش کیا گیا تھا اور انہوں نے کسی قسم کی چوری چکاری کا شور نہیں مچایا۔ بلکہ انٹرنیٹ پر اپنے ۳۰ سالہ ترسیموں کو دوڑتے دیکھ کر بہت خوش ہوئے۔
اسی طرح فیض نستعلیق کے خالق سید منظر ہم سے اس فانٹ کے سادہ اور کشیدہ ورژن کو بمع کرننگ جلد از جلد یونیکوڈ میں کنورٹ کرنے کی گزارش کرتے رہتے ہیں۔
چوری وہ ہوتی ہے جب آپ کسی اور کی چیز کو اپنے نام سے متعارف کر وائیں۔ جبکہ ہمارے ریلیز کردہ تمام فانٹس اپنے خالقین کے ناموں سے ریلیز ہوئے۔
عارف بھائی پیڈ لائسنس والے ترسیمہ جات استعمال کر کے بے شک نام تبدیل کیے بغیر بھی آپ مفت فونٹس ریلیز کر دیں تو وہ بھی پائیریسی ہی کہلائے گی
 
متلاشی

محفلین
اگر آپکے پاس خریدار اداروں کی شکل میں موجود ہیں تو پھر رونا کس بات کا ہے؟ انہیں بیچ کر اپنی محنت وصول کر لیں۔
فونٹ ابھی مکمل نہیں ۔ دوسرا فونٹ کی حقِ محنت وصول کرنے کا کوئی ایسا ماڈل موجود نہیں کہ کم از کم حقِ محنت وصول کرنے سے پہلے فونٹ کریک نہ ہو ۔ اگر آپ کوئی حل تجویز کر سکیں تو شکر گذار ہوں گا
 
متلاشی

محفلین
یقین جانئے، کہ سب سے زیادہ خوش محفلین کو ہی ہو گی، آپ کے فونٹ کی مانگ دیکھ کر۔ یہاں لوگوں کو دام سے زیادہ اس کے اجراء کا انتظار ہے۔ جس کی وجہ سے کچھ مذاق بھی کر دیتے ہیں۔ برا نہ مانا کیجئے۔ :)
مذاق اور تضحیک میں فرق ہوتا ہے تابش بھائی
 
arifkarim

معطل
عارف بھائی پیڈ لائسنس والے ترسیمہ جات استعمال کر کے بے شک نام تبدیل کیے بغیر بھی آپ مفت فونٹس ریلیز کر دیں تو وہ بھی پائیریسی ہی کہلائے گی
اس معنی کے حساب سے تو پھر انپیج والے بھی نوری نستعلیق کی پائریسی کر رہے ہیں۔ مرزا جمیل کی وفات کے بعد انکے بیٹے طارق جمیل نے انپیج سے نوری نستعلیق کے رائٹس لے لئے تھے۔ انپیج ورژن ۳،۵۰ میں کوئی نوری نستعلیق موجود نہیں ہونا چاہیے تھا لیکن وہاں نوری نستعلیق کا نام بدل کر انپیج نستعلیق کے نام سے یہ وہاں موجود تھا :ROFLMAO:
 
مذاق اور تضحیک میں فرق ہوتا ہے تابش بھائی
میں مانتا ہوں کہ کچھ ساتھیوں کا رویہ تضحیک پر مبنی تھا، مگر اکثریت کا دل صاف ہے۔
بہتر ہوتا کہ آپ شروع سے ایک ہی لڑی بناتے اپنے فونٹ پر اپڈیٹس دینے کے لئے۔ جب ہر کچھ دن بعد نیا تھریڈ بنے گا، اور اس میں پھر انہیں باتوں کی تکرار کچھ نئے نمونہ جات کے ساتھ کی جائے گی، تو دیکھنے والوں کی فرسٹریشن کے لئے بھی کچھ تو تیار رہنا چاہئے۔ یہاں شاید ہی کوئی آپ سے یہ مطالبہ کر رہا ہو، کہ آپ تمام فونٹس مفت ریلیز کریں۔
تھوڑا تحمل اور برداشت کا دامن وسیع رکھیں۔ یہاں خیر خواہ ہی ملیں گے۔ :)
 
متلاشی

محفلین
اصل میں مذاق ایکطرفہ دعووں کا بنا تھا فانٹ کا نہیں۔ آپ کو اگر میں ایک گاڑی کی تصویر دکھا کر اور وزن بتا کر کہوں کہ یہ تیز ترین ترینسٹ ہے، اسے خریدیں تو سوچیں میری کیا درگت بنے گی۔
ایسے دعوے تو محفل پر موجود کئی لوگوں نے کیے ۔ ان کا ایسا مذاق تو نہیں اڑایا گیا ۔ڈیکو ٹائپ کی مثال لے لیں ۔ مزید میں نے فونٹ کا ماڈل پیش کیا تھا اور اس کے فیچر گنوائے تھے اور بتایا تھا کہ اس پر کام باقی ہے، میں نے کسی کو بھی فونٹ خریدنے کے لیے نہیں کہا یہ آپ کی ذہنی اختراع ہے ۔
 
متلاشی

محفلین
اس معنی کے حساب سے تو پھر انپیج والے بھی نوری نستعلیق کی پائریسی کر رہے ہیں۔ مرزا جمیل کی وفات کے بعد انکے بیٹے طارق جمیل نے انپیج سے نوری نستعلیق کے رائٹس لے لئے تھے۔ انپیج ورژن ۳،۵۰ میں کوئی نوری نستعلیق موجود نہیں ہونا چاہیے تھا لیکن وہاں نوری نستعلیق کا نام بدل کر انپیج نستعلیق کے نام سے یہ وہاں موجود تھا :ROFLMAO:
جی بالکل پائریسی ہے یہ لیکن قانونی گرفت سے بچنے کے لیے انہوں نے اشکال سے چھیڑ چھاڑ کر کے فونٹ کا حلیہ مزید بگاڑ دیا ہے
 
arifkarim

معطل
فونٹ ابھی مکمل نہیں ۔ دوسرا فونٹ کی حقِ محنت وصول کرنے کا کوئی ایسا ماڈل موجود نہیں کہ کم از کم حقِ محنت وصول کرنے سے پہلے فونٹ کریک نہ ہو ۔ اگر آپ کوئی حل تجویز کر سکیں تو شکر گذار ہوں گا
اس ضمن میں دوسرے دھاگے پر تفصیلا لکھ چکا ہوں کہ آپ فانٹ پر کوئی انکرپشن نہیں لگا سکتے۔ اگر لگائیں گے تو فانٹ اوپن ٹائپ نہیں رہے گا۔
اسلئے آپکو اپنے خریداروں پر بہرحال اعتماد کرنا ہوگا جیسے البازی صاحب اور دیگر فانٹ ساز کرتے ہیں۔ البازی صاحب کے فانٹس ریلیز ہو چکے ہیں لیکن ابھی تک کسی خریدار نے اسکو مفت ریلیز نہیں کیا۔ آپ بھی ہر خریدار سے ایک معاہدہ نامہ پر دستخط کر وا کر فانٹ سستے داموں بیچ سکتے ہیں۔
اگر ماڈل کامیاب رہا تو اسے دیگر فانٹس پر بھی اپلائی کریں۔
 
آپ کی اطلا ع کے لیے عرض ہے کہ البازی صاحب کو فونٹ ریلیز کرنے کے بعد ابھی تک کچھ خاص نہیں ملا ۔ مزید بر آں اندرونِ خانہ ان کے فونٹس کئی لوگوں کے پاس پہنچ چکے ہیں
 
متفق۔
اور آپ کہیں بھی اس کا غیر قانونی استعمال دیکھ کر قانونی کارووائی کر سکتے ہیں۔
 
arifkarim

معطل
ایسے دعوے تو محفل پر موجود کئی لوگوں نے کیے ۔ ان کا ایسا مذاق تو نہیں اڑایا گیا ۔ڈیکو ٹائپ کی مثال لے لیں ۔ مزید میں نے فونٹ کا ماڈل پیش کیا تھا اور اس کے فیچر گنوائے تھے اور بتایا تھا کہ اس پر کام باقی ہے، میں نے کسی کو بھی فونٹ خریدنے کے لیے نہیں کہا یہ آپ کی ذہنی اختراع ہے ۔
بہنا ابھی تو مکمل بھی نہیں ہوا دوسرا یہ فونٹ مفت استعمال کیلئے نہیں ہو گا

ڈیکو ٹائپ کا محفل پر کوئی ترجمان موجود نہیں ہے اسلئے ان کے نام پر کئے گئے دعووں کی کوئی حیثیت نہیں۔
 
متلاشی

محفلین
میں مانتا ہوں کہ کچھ ساتھیوں کا رویہ تضحیک پر مبنی تھا، مگر اکثریت کا دل صاف ہے۔
بہتر ہوتا کہ آپ شروع سے ایک ہی لڑی بناتے اپنے فونٹ پر اپڈیٹس دینے کے لئے۔ جب ہر کچھ دن بعد نیا تھریڈ بنے گا، اور اس میں پھر انہیں باتوں کی تکرار کچھ نئے نمونہ جات کے ساتھ کی جائے گی، تو دیکھنے والوں کی فرسٹریشن کے لئے بھی کچھ تو تیار رہنا چاہئے۔ یہاں شاید ہی کوئی آپ سے یہ مطالبہ کر رہا ہو، کہ آپ تمام فونٹس مفت ریلیز کریں۔
تھوڑا تحمل اور برداشت کا دامن وسیع رکھیں۔ یہاں خیر خواہ ہی ملیں گے۔ :)
نیا فونٹ جس کے فیچرز الگ ہوں ان کی نئی لڑی ہی بنے گی نا تابش بھائی
 
arifkarim

معطل
آپ کی اطلا ع کے لیے عرض ہے کہ البازی صاحب کو فونٹ ریلیز کرنے کے بعد ابھی تک کچھ خاص نہیں ملا ۔ مزید بر آں اندرونِ خانہ ان کے فونٹس کئی لوگوں کے پاس پہنچ چکے ہیں
کچھ نہ ملنے سے بہتر ہے کچھ نہ کچھ تو ملے اور فانٹ کی قیمت اگر مناسب ہوئی تو لوگ بجائے چوری کرنے کے خریدنا پسند کریں گے۔
 
متلاشی

محفلین
ڈیکو ٹائپ کا محفل پر کوئی ترجمان موجود نہیں ہے اسلئے ان کے نام پر کئے گئے دعووں کی کوئی حیثیت نہیں۔
مجھ سے فونٹ کی قیمت پوچھی گئی تھی ۔ چونکہ وہ فونٹ ایک کمرشل پروڈکٹ ہے اس لیے میں نے یہ بتایا کہ یہ مفت نہیں ہو گا۔۔۔ اس میں کسی کو خریدنے کا کہنا کہاں سے ثابت ہے ؟؟؟؟؟
 
نیا فونٹ جس کے فیچرز الگ ہوں ان کی نئی لڑی ہی بنے گی نا تابش بھائی
جی، میں نے یہ سوال اس فونٹ کی لڑی میں کیا تھا، مگر آپ کی طرف سے کوئی جواب نہ آیا۔ :)
یقین جانئے کہ میرے سوال میں کوئی تضحیک تو دور کی بات مذاق کا عنصر بھی نہ تھا۔ جواب ضرور پر مزاح ملے۔ :)
 
arifkarim

معطل
مجھ سے فونٹ کی قیمت پوچھی گئی تھی ۔ چونکہ وہ فونٹ ایک کمرشل پروڈکٹ ہے اس لیے میں نے یہ بتایا کہ یہ مفت نہیں ہو گا۔۔۔ اس میں کسی کو خریدنے کا کہنا کہاں سے ثابت ہے ؟؟؟؟؟
آپنے اولین پوسٹ میں کہیں ذکر نہیں کیا تھا کہ آیا یہ فانٹ مفت ہوگا یا قیمتا اور کتنی قیمت کا۔ ابہام یہیں سے پیدا ہوا تھا اور مذاق بھی۔
آپ جب صرف نمونے اور فیچر دکھائیں گے تو لوگوں کو فانٹ حاصل کرنے کی دلچسپی تو پیدا ہوگی۔ انکو سبز باغ دکھانے سے بہتر ہے پوری تفصیل بتائی جائے۔
 
Top