کتابستان ڈاٹ کام کا اجرا- www.kitaabistan.com

نیرنگ خیال

لائبریرین
تاریخ ابن خلدون مکمل کتاب مع ترجمہ درج ذیل لنک پردستیاب ہے
اہلِ ذوق وطلب لوگ استفادہ کرسکتے ہیں!
http://kitabosunnat.com/kutub-library/tareekh-ibne-khalidoon-qabal-az-islamtareekh-ul-inbiya
جزاکم اللہ خیرا کثیرا۔۔۔ میرے پاس کتابی شکل میں موجود ہے۔۔۔۔ پی ڈی ایف سے ایک پورٹیبلیٹی آجاتی ہے۔ :)
 

راشد اشرف

محفلین
کچھ عرصہ قبل کراچی کی ایک علمی و ادبی شخصیت نے راقم سے رابطہ کیا۔ ان کی ہماری ملاقات گزشتہ دنوں ایک تقریب میں ہوئی تھی جہاں وہ اسکیننگ سے متعلق کام کی اہمیت و افادیت پر تمام باتیں غور سے سن رہے تھے۔۔۔۔ شاید اسی وقت انہوں نے یہ فیصلہ کیا کہ کتب خانہ کسی لائبریری کو دینے سے بہتر ہے کہ اسے ہمیں سونپ دیا جائے۔ قصہ مختصر ہم چند لوگ ان کی قیام گاہ پر پہنچے اور کتابوں کا جائزہ لیا۔ ابتدائی طور پر 30 کتابیں میں وہاں سے لیتا آیا تھا جن میں چند اسکین ہوگئی ہیں اور مزید ہورہی ہیں۔ ان کی تفصیل یہ ہے:

یادیں ہماریاں، خودنوشت، عطا اللہ ہاشمی، کراچی-1985
پطرس کے خطوط، مکتبہ اردو ادب لاہور
انتخاب کلام آغآ حشر کاشمیری، مرتبہ آغآ جمیل کشمیری، اتر پردیش اردو اکادمی-1991
زبان و لغت، ڈاکٹر ابو محمد سحر، مکتبہ ادب بھوپال-1983
یونیورسٹیوں‌ میں اردو تحقیق، ڈاکٹر معین الرحمن، یونورسل بکس لاہور-1989
رقعات اکبر (الہ آبادی)، مرتبہ: محمد نصیر ہمایوں لاہور-1967
جھلکیاں، ساقی کے ادارئیے، محمد حسن عسکری، لاہور-1981
کراچی سے خیبر تک، 1950 کا سفرنامہ، حسین حسنی، مکتبہ زیتوں‌کراچی-1991
علی عباس حسینی حیات اور ادبی خدمات، ڈاکٹر تہمینہ اختر، ادارہ فکر جدید دہلی-1986
خطوط رشید احمد صدیقی، مرتب لطیف الزماں خاں، مجلس ادبیات مشرق کراچی-1988
انگریزی پر اردو کا اثر، ڈاکٹر عبدالرحمن براہوی، مقدرہ قومی زبان پاکستان-1997
جدیدیت کی سیر، تنقیدی مضامین، حیات اللہ انصاری،کتاب دان لکھنؤ-1987
نیا دور، شمارہ نمبر 71-72، ن م راشد نمبر
رفعت سروش شخصیت اور فن، رضیہ حامد، باب العلم پبلی کیشنز دہلی-1990
رفعت سروش بحیثیت نثر نگار، رضیہ حامد، باب العلم پبلی کیشنز دہلی-1990

ان کی تمام کتابیں ان کے گھر سے ماہ فروری کے کسی اتوار کو "اٹھا" لی جائیں گی۔ بتانے والی بات یہ ہے کہ یہ تمام معاملہ طے ہونے کے بعد ایک روز ان کا فون آیا، کہنے لگے "راشد صاحب! یوں محسوس ہورہا ہے جیسے کسی کو دفنا کر آیا ہوں"

میں ان کا کرب سمجھ سکتا تھا، ان کی عمر 80 برس ہے، مگر کتابوں سے لگاؤ کسے نہیں ہوتا، ان کو تسلی دی کہ اطمینان رکھیے کہ اسکیننگ کے بعد ان کو انجمن ترقی اردو کو دے دیا جائے گا۔ کراچی کی لائبریریوں میں اب کتابوں کی جگہ نہیں رہی ہے۔ ایسی صورت حال میں انجمن ترقی اردو کا تیزی سے تکمیل کے مراحل طے کرتا ہوا منصوبہ "اردو باغ" امید کی ایک روشن کرن ہے۔ اردو باغ کا رقبہ 5 ہزار گز ہے جہاں کئی کتب خانے بہ آسانی سما سکتے ہیں۔
 
میرے پاس کتابی شکل میں موجود ہے
شناختی عکس سے ہی عیاں ہےکہ آپ کس قدرپڑھاکوہوں گے :)،کتابیں موجود کیا اب توکتابیں ریٹارمنٹ مانگ رہی ہوں گی;)
پی ڈی ایف سے ایک پورٹیبلیٹی آجاتی ہے۔
اس کاتوپتہ نہیں مگرشوبازی اوربرہم بازی خوب چمکتی ہے:p
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
شناختی عکس سے ہی عیاں ہےکہ آپ کس قدرپڑھاکوہوں گے :)،کتابیں موجود کیا اب توکتابیں ریٹارمنٹ مانگ رہی ہوں گی;)

اس کاتوپتہ نہیں مگرشوبازی اوربرہم بازی خوب چمکتی ہے:p
بڑے افسوس کی بات ہے کہ آپ نے ہم کو ایسا کتابی کیڑا سمجھا جس کی تعریف "پطرس" نے "کنہیا لالپوری" سے بیان کی تھی۔
 

راشد اشرف

محفلین
میں سمجھا کہ شاید اب لائبریریاں ختم کر کے کوئی اور "منفعت بخش" کام شروع ہونے لگا ہے۔ شکریہ وضاحت کا۔۔۔۔

اس سلسلے میں ڈاکٹر معین الدین عقیل کا وہ کتابچہ پڑھنے سے تعلق رکھتا ہے جس میں انہوں نے اپنی 28 ہزار کتابین جاپان یونیورسٹی کو دینے کے جواز میں تفصیل سے لکھا ہے۔ اس کا ایک طویل اقتباس میں نے اسکیننگ منصوبے والی پوسٹ میں شامل کیا تھا
 

نیرنگ خیال

لائبریرین
اس سلسلے میں ڈاکٹر معین الدین عقیل کا وہ کتابچہ پڑھنے سے تعلق رکھتا ہے جس میں انہوں نے اپنی 28 ہزار کتابین جاپان یونیورسٹی کو دینے کے جواز میں تفصیل سے لکھا ہے۔ اس کا ایک طویل اقتباس میں نے اسکیننگ منصوبے والی پوسٹ میں شامل کیا تھا
جی میرا خیال ہے کہ آپ ہی کے توسط سے وہ جواز پہلے بھی نظروں سے گزرا ہے۔ اس وقت بھی دکھ ہوا تھا۔ اور اسی کے پس منظر میں میں یہ سمجھا تھا کہ لو جی۔۔۔۔ گئی کراچی کی لائبریریاں۔ :)
 

طالب سحر

محفلین
اس سلسلے میں ڈاکٹر معین الدین عقیل کا وہ کتابچہ پڑھنے سے تعلق رکھتا ہے جس میں انہوں نے اپنی 28 ہزار کتابین جاپان یونیورسٹی کو دینے کے جواز میں تفصیل سے لکھا ہے۔ اس کا ایک طویل اقتباس میں نے اسکیننگ منصوبے والی پوسٹ میں شامل کیا تھا

آپ کو مزید زیر بار نہیں کرنا چاھتا، لیکن وہ پورا کتابچہ اسکین ھو جاے تو کیا ہی خوب ھو-
 

راشد اشرف

محفلین
آخری تدوین:
Top