ویلین ٹاین ڈے کے حوالے سے لکھا گیا ایک تحقیقی مضمون وَمَا عَلَيْنَآ اِلَّا الْبَلَاغُ الْمُبِيْنُ

سید عاطف علی

لائبریرین
یہی وہ ضب ہے جسے عرب صحراؤں مین اسلامی طور پر حلال سمجھا جاتا ہے اور برملا کھایا بھی جاتا ہے۔
یہ محض سبزی خور ہوتی ہے جبکہ مانیٹر لزرڈ اور اسٹریلین پرانکی وغیرہ شکاری ہیں اور وہ میرے خیال میں ضب کے حکم میں نہیں ۔
کموڈو کی تو بات ہی کیا کہ وہ مشرق بعید کے چند جزیروں تک محدود ہےاور وہ بھی شکاری اور مردار خور ہے۔
 
دراصل عربی میں ضب کا اطلاق ہر قسم کی چھپکلی (
gecko​
) پر ہو سکتا ہے لیکن یہاں خاص سوسمار یا گوہ نامی چھپکلی مراد ہے .......

درست فرمایا عرب میں اسے کھانے عام رواج ہے .
 
آخری تدوین:

زیک

مسافر
سیکولر ازم کا تعلق ریاست کے انتظام سے بھی ہے
اور فرد کے معاملات سے بھی

ہر دو انفرادی یا اجتماعی حوالوں سے اگر کوئی دین کی بجائے رائے کی طرف جاتا ہے تو اسے (Secular) تصور کیا جاوے گا

ہاں اگر وہ مذھب کا انکار کرے یعنی عقائد ، عبادات اور اخلاقیات تو وہ لا مذھب متصور ہوگا ....
کوئی بھی تعریف لے لیں امریکہ میں دینی یا مذہبی لوگ اچھی تعداد میں ہیں۔پاکستان والا برا حال نہیں ہے اور یہاں Nones یعنی atheists، agnostic، کسی مذہب کے نہ پیروکار 22 فیصد ہیں۔
 
سید عاطف علی

لائبریرین
دراصل عربی میں ضب کا اطلاق ہر قسم کی چھپکلی (geco) پر ہو سکتا ہے لیکن یہاں خاص سوسمار یا گوہ نامی چھپکلی مراد ہے .......
درست فرمایا عرب میں اسے کھانے عام رواج ہے .
ممکن ہے گیکوز کو بھی کہتے ہوں لیکن ۔
عربی وکی پیڈیا اسے سپائنی ٹیلڈ لزرڈ (ا
لسحلية شوكية الذيل
) کہتا ہے جو حلال ہیں ان کے کھانے والوں کے نزدیک۔
 
ممکن ہے گیکوز کو بھی کہتے ہوں لیکن ۔
عربی وکی پیڈیا اسے سپائنی ٹیلڈ لزرڈ (ا
لسحلية شوكية الذيل
) کہتا ہے جو حلال ہیں ان کے کھانے والوں کے نزدیک۔
جی میرے خیال میں شوافع اسے درست مانتے ہیں لیکن ہم " احناف " کے نزدیک کراہت آمیز ہے ...
 
عثمان

محفلین
دنیا بھر میں یہ تہوار اب کسی خاص مذہب یا ثقافت کی بجائے عالمگیریت (Globalization) سے نسبت رکھتے ہیں۔
 
عثمان

محفلین
دور جدید کے نصاریٰ جو قریباً لا دین (atheist) ہو چکے ہیں خاص طور پر امریکا مہاراج جسکا کوی مذہبی اور تاریخی ورثہ نہیں اور یہ بے چارے کبھی منگولیا کے پہاڑوں میں بدھ مت کے اندر کہیں ہندوستان کے مندروں میں کبھی بھولی ہوئی مایا تہذیب میں اور کبھی مصر کے اہراموں میں اپنی شناخت کھوجتے پھرتے ہیں ایسے میں کبھی بے تاب ہوکر یہ لوگ گوہ کے بلوں میں بھی گھس پڑتے ہیں اور قدیم فرعونی تہذیب سے بھی کچھ روایت ڈھونڈ لاتے ہیں ..
امریکہ کا کوئی مذہبی اور تاریخی ورثہ نہیں ؟؟
ان فقروں میں عصبیت اور لاعلمی عروج پر ہے۔​
 
زیک

مسافر
اور عالمگیریت جدید شکل ہے استعمار کی .......
ویسے سوشلسٹ اسلام کے اتنے دشمن نہ تھے جتنے آج کے کیپٹلسٹ .....
عالمگیریت اگر استعمار کی شکل ہے تو اسلام اور عیسائیت دونوں اسی تھیلی کے چٹے بٹے ہیں۔

عالمگیریت کے بہت سے پہلو ہیں اور یہ صرف آج کی بات نہیں ہے۔
 
عثمان

محفلین
اور عالمگیریت جدید شکل ہے استعمار کی .......
ویسے سوشلسٹ اسلام کے اتنے دشمن نہ تھے جتنے آج کے کیپٹلسٹ .....
عالمگیریت ایک نعمت ہے۔ آپ کے لیے یہ خوف کا باعث ہے کہ آپ نے اپنے ورثہ کو جن چند باتوں تک محدود کر رکھا ہے آپ کو اپنے تئیں اس کے کھو جانے کا ڈر ہے۔
 
عالمگیریت ایک نعمت ہے۔ آپ کے لیے یہ خوف کا باعث ہے کہ آپ نے اپنے ورثہ کو جن چند باتوں تک محدود کر رکھا ہے آپ کو اپنے تئیں اس کے کھو جانے کا ڈر ہے۔
عالمگیریت پر جلد ایک مستقل مضمون پیش کرونگا ان شاء الله .......
 
سوشلسٹ نہیں بلکہ کمیونسٹ۔ اور کمیونسٹ ممالک میں مذہب پر جو پابندیاں تھا وہ شاید آپ بھول چکے ہیں یا کبھی علم ہی نہ تھا۔

علم تو خیر میرا انتہائی محدود ہے ......

کھلا دشمن ہمیشہ چھپے دشمن سے بہتر ہوتا ہے ......

ویسے سوشلسٹ اور کمیونیسٹ ممالک کی فہرست دیکھ لیجئے انکا اوریجن ایک ہے یا الگ ......

جدید سرمایہ دارانہ نظام نے صرف اپنی ریاستوں کے اندر ہی نہیں بلکہ (Globalization) کے نام پر پوری دنیا کو اپنے قبضے میں لے لیا ہے جیسے قدیم استعمار نے کیا تھا .......

شاید آپ نے ڈاکٹر مبارک علی کا نام سنا ہو جدید لبرل حلقوں میں انہیں حوالہ تسلیم کیا جاتا ہے استعمار اور جدید عالم گیریت کا گٹھ جوڑ انہوں نے تفصیل سے بیان کیا ہے ...

(http://www.drmubarakali.com/Books/Tareekh our aj ki Dunya.PDF)
 
Top