ویلنٹائن ڈے

آپ ویلنٹائن ڈے کیسے منائیں گے؟

  • توبہ استغفار

    Votes: 10 43.5%
  • مخالف جلوس نکال کر

    Votes: 1 4.3%
  • محبوب (ہ) کو تحفہ دے کر

    Votes: 7 30.4%
  • محبوب (ہ) کے ساتھ ڈیٹ

    Votes: 3 13.0%
  • ڈیڈی ڈاٹر ڈیٹ نائٹ

    Votes: 1 4.3%
  • گھر میں رومانوی ماحول

    Votes: 4 17.4%
  • محبوب (ہ) کے ابا سے پٹ کر

    Votes: 0 0.0%
  • لڑکیوں کے کالج کے باہر

    Votes: 0 0.0%
  • کیبورڈ جہادی

    Votes: 2 8.7%
  • محبوب (ہ) سے تحفہ لے کر

    Votes: 3 13.0%
  • بخشو بی بلی چوہا لنڈورا ہی بھلا

    Votes: 6 26.1%

  • Total voters
    23

زیک

مسافر
جیسا کہ حمیرا عدنان نے یاد کرایا کہ ویلنٹائن ڈے قریب آ گیا ہے:

دن کم رہ گئے ہیں لہذا امید ہے آپ سب کی تیاری مکمل ہو گی۔

کیا کیا تیاری کی ہے آپ نے؟ اپنے محبوب یا محبوبہ (یا شوہر یا بیوی) کو کیا تحفہ دینے کا ارادہ ہے؟ کہیں سیر کا پروگرام ہے؟ یا اچھے سے رومانوی ریستوران کا؟

کچھ ٹپس محفلین کو بھی دیں۔
 

مقدس

لائبریرین
نارملی تیمور ارینج کرتے ہیں میرے بار بار یاد دلانے پر۔۔ لیکن اس بار آئی ہیو ریزروڈ اے ٹیبل فور کینڈل لائٹ ڈنر اور گفٹ بھی لے لیا ہے۔۔ :)
 

زیک

مسافر
اگر آپ کا ایسا کوئی نہیں ہے جسے آپ ویلنٹائن ڈے پر وش کریں اور تحفہ دیں تو پلیز اجنبیوں کے ساتھ ایسی حرکت کرنے سے گریز کریں۔
 
جیسا کہ حمیرا عدنان نے یاد کرایا کہ ویلنٹائن ڈے قریب آ گیا ہے:


دن کم رہ گئے ہیں لہذا امید ہے آپ سب کی تیاری مکمل ہو گی۔

کیا کیا تیاری کی ہے آپ نے؟ اپنے محبوب یا محبوبہ (یا شوہر یا بیوی) کو کیا تحفہ دینے کا ارادہ ہے؟ کہیں سیر کا پروگرام ہے؟ یا اچھے سے رومانوی ریستوران کا؟

کچھ ٹپس محفلین کو بھی دیں۔

ہمیں تو اگر محبوب کو دور سے دیکھنے کی اجازت مل جائے تو یہی غنیمت ہو گی..
 

محمد وارث

لائبریرین
میں سوچ رہا ہوں کہ 14 فروری کو ایک کھجور کھا لوں تا کہ اگلے دن کہہ سکوں
I had a date on Valentine's day.
یہ شوشا کسی نے فیس بُک پر چھوڑا تھا، مجھے اپنے حسبِ حال لگا :)
 

زیک

مسافر
میں سوچ رہا ہوں کہ 14 فروری کو ایک کھجور کھا لوں تا کہ اگلے دن کہہ سکوں
I had a date on Valentine's day.
یہ شوشا کسی نے فیس بُک پر چھوڑا تھا، مجھے اپنے حسبِ حال لگا :)
ایک سے زیادہ نہ کھایئے گا کہ نہ صرف اکٹھی کئی ڈیٹس برے کردار کی نشانی ہیں بلکہ ذیابیطس کا مسئلہ بھی کر سکتی ہیں۔
 

محمد وارث

لائبریرین
ایک سے زیادہ نہ کھایئے گا کہ نہ صرف اکٹھی کئی ڈیٹس برے کردار کی نشانی ہیں بلکہ ذیابیطس کا مسئلہ بھی کر سکتی ہیں۔
کیا کروں زیک، خواہش تو چار کھانے کی ہے، لیکن آپ کے جملے سے ڈر گیا ہوں "برے کردار" سے نہیں بلکہ ذیا بطیس سے :)
 
Top