جمیل نوری نستعلیق آٹو کشیدہ آٹو کرننگ!

سید ذیشان

محفلین
ویسے سیئریس ہو کے: ظاہری بات ہے کہ فونٹ میں جتنے کرننگ ٹیبلز کا اضافہ ہوگا اس سے فونٹ سست رفتار تو ہوگا۔ پرانے کمپیوٹرز پر اس کا اثر زیادہ ہوگا۔ لیکن ایک مرتبہ پورا متن رینڈر ہو جائے تو تب رفتار نارمل ہو جاتی ہے۔
 
آصف اثر

معطل

فی الحال جو رفتار عارف کریم نے بیان کی ہےاس میں کوئی قباحت نہیں۔
 
arifkarim

معطل
ویسے سیئریس ہو کے: ظاہری بات ہے کہ فونٹ میں جتنے کرننگ ٹیبلز کا اضافہ ہوگا اس سے فونٹ سست رفتار تو ہوگا۔ پرانے کمپیوٹرز پر اس کا اثر زیادہ ہوگا۔ لیکن ایک مرتبہ پورا متن رینڈر ہو جائے تو تب رفتار نارمل ہو جاتی ہے۔
چونکہ ہم اسپیس اور بغیر اسپیس کرننگ کیلئے ایک ہی سیٹ ٹیبلز استعمال کر رہے ہیں اسلئے فانٹ کی رفتار اس سے زیادہ تیز نہیں ہو سکتی۔ بصورت دیگر تیز رینڈرنگ کیلئے سرور فارم استعمال کریں۔
 
آپ نے جو رفتا ر بتائی ہے وہ کس سسٹم پر چیک کی تھی؟
 
سید ذیشان

محفلین
چونکہ ہم اسپیس اور بغیر اسپیس کرننگ کیلئے ایک ہی سیٹ ٹیبلز استعمال کر رہے ہیں اسلئے فانٹ کی رفتار اس سے زیادہ تیز نہیں ہو سکتی۔ بصورت دیگر تیز رینڈرنگ کیلئے سرور فارم استعمال کریں۔

ویسے رینج کرننگ سے شائد اور تیز ہو سکے۔ لیکن یہ آئیڈیا اگلے ورژن تک موقوف رکھ سکتے ہیں۔

فی الحال تو رفتار بالکل ٹھیک ہے۔ ہاں اگر سو صفحات کی کتاب ہو تو اس کو پہلی دفعہ رینڈر ہونے میں وقت لگتا ہے (جو کہ نوری نستعلیق کے پہلے ورژن میں بھی لیتاہے، یہ ورژن اس کے مقابلے میں کچھ زیادہ وقت لیتا ہے)۔
 
آصف اثر

معطل
میں جنریشن کی بات کررہاہوں۔کور ٹوڈو ”کور“ نسل کا پروسیسر ہے۔ جب کہ کور آئی 7”کور آئی“ سیریز کا پروسیسر۔دونوں میں زمین و آسمان کا فرق ہے۔چلو میں نے گوگل پر سرچ کرلیا تیسری نسل کا ہے۔ جو پھر بھی اچھا سسٹم ہے۔ آج کل عام طور پر کور ٹو ڈو سسٹم چل رہے ہیں۔ جو ”کورآئی“ سیریز سے پہلی کی نسل ہے۔ اب ” کورآئی۳“ کی مانگ بڑھ رہی ہے۔ لیکن وہ سب دوسری نسل کے ہیں۔لیکن خیر یہ کوئی مسئلہ نہیں۔
 
سید ذیشان

محفلین
رینج کرننگ میں فانٹ کمپائلنگ رفتار تیز ہوگی، فانٹ رینڈرنگ رفتار پر کوئی اثر نہیں پڑے گا

رینج دینے سے آپ کو ایک ایک ترسیمہ لسٹ میں شامل نہیں کرنا پڑتا جس کی وجہ سے ایفیشنٹ لک آپ ٹیبلز بن سکتے ہیں۔ اس سے امید واثق ہے کہ رفتار بہتر ہونی چاہیے۔
 
ہم یہ ٹیکنیک پہلے بھگتا چکے ہیں۔ یہ تمام ترسیموں کا احاطہ نہیں کرتا
 
Top