تمام محفلین کا شکریہ

سارہ خان

محفلین
ان میں کن کن کے نام شامل ہوسکتے ہیں۔ :)
جب میں نہیں آتی تھی تب بھی کبھی کبھی پڑھتی تھی محفل ۔۔۔ خاص طور پر شاعری اور نثر کا سیکشن ۔۔
میرا خیال ہے اور بھی غیر فعال میمبران ایسا کرتے ہوں گے ۔۔ انسیت ہوجاتی ہے محفل سے۔۔۔ دل کرتا ہے دیکھنے کو ۔۔
 
ظفری

لائبریرین
صحت الحمدللہ ٹھیک ہے۔ بس ذہنی توازن اِدھر اُدھر ہوتا رہتا ہے :)
صحت کا کیا ہے ۔ وہ ادھر ادھر ہو بھی جائے تو کچھ عرصے میں ٹھیک ہوجاتی ہے ۔ دراصل مجھے اُسی تواز ن کی فکر تھی جس کا تم نے خود ہی ذکر کردیا ۔ ;)
اس سے پہلے کہ وہ تواز ن ہمیشہ کے لیئے غیر متوازن ہوجائے ۔ اس کی طرف خاص توجہ دو ۔ بس بجلی کے ایک دو جھٹکوں کی ضرورت ہے ۔اُمید ہے تمہاری طرف اس کا کوئی انتظام تو ہوگا ۔ :D
 
آخری تدوین:

arifkarim

معطل
صحت کا کیا ہے ۔ وہ ادھر ادھر ہو بھی جائے تو کچھ عرصے میں ٹھیک ہوجاتی ہے ۔ دراصل مجھے اُسی تواز ن کی فکر تھی جس کا تم نے خود ہی ذکر کردیا ۔ ;)
اس سے پہلے کہ وہ تواز ن ہمیشہ کے لیئے غیر متوازن ہوجائے ۔ اس کی طرف خاص توجہ کی ضرورت ہے ۔ بس بجلی کے ایک دو جھٹکوں کی ضرورت ہے ۔اُمید ہے تمہاری طرف اس کا کوئی انتظام تو ہوگا ۔ :D
بچپن میں کافی بجلی کے جھٹکے کھائیں ہیں۔ شاید یہ ذہنی غیر توازن اسی کے سائیڈ ایفیکٹس ہیں :)
 
arifkarim

معطل
پھر اسلام آباد میں ایک تقریب میں ان کی والد جناب محترم افتخار اجمل بھوپال صاحب سے ملاقات ہوئی ماشاءاللہ کیا ہی بارعب و خوبصورت شخصیت ہیں ۔
مجھے یاد پڑتا ہے کہ جب میں نے محفل جائن کی تھی اس وقت افتخار اجمل بھوپالی صاحب محفل کے باقاعدہ ایکٹیو ممبر تھے۔ آج بھی وہ اردو بلاگنگ میں اپنا خاص نام رکھتے ہیں۔ میری زیک سے گزارش ہوگی اگر آپ ابو جان کو واپس محفل جائن کرنے کیلئے قائل کر سکیں۔
 
زیک

مسافر

مجھے بھگانا چاہتے ہیں؟
 
arifkarim

معطل
مجھے بھگانا چاہتے ہیں؟
میں انکا بلاگ پڑھتا رہتا ہوں۔ کسی جگہ انہوں نے سیٹلائٹ ٹاؤن راولپنڈی میں رہائش کا ذکر کیا تھا اسلئے محلے داری کے تحت ایک آرزو تھی کہ وہ واپس آجائیں۔ باقی انکے یہاں آنے سے آپکی موجودگی خطرے میں پڑ جائے گی، یہ نہیں معلوم تھا :)
 
سید ذیشان

محفلین
بہت پرخلوص اور محبت بھری تحریر، فراز بھائی۔

جہاں تک بات ہے بھگوڑں کی، تو کچھ تو خود بھگوڑے ہو جاتے ہیں اور واپس آتے ہیں۔ لیکن کچھ کو بار بار نکالا جائے تب بھی چپکے ہوتے ہیں۔ ان کو چپکو کہا جا سکتا ہے کیا؟ کیوں arifkarim

:p
 
Top