تمام محفلین کا شکریہ

باباجی

محفلین
السلامُ علیکم محفلین
آج چھٹی کا دن اور ہلکی ہلکی دھوپ میں ہوٹل پہ بیٹھا چائے سے لطف اندوز ہورہا تھا اور اللہ کا شکر ادا کررہا تھا کہ دھوپ بھی نعمت بنائی اور سردی بھی ۔۔ تو اچانک خیال آیا کہ اللہ کے بندوں کا شکریہ بھی ادا کرنا چاہیئے جن کو ایک دوسرے کے حق میں کام آنے کا ذریعہ بناتا ہے ۔۔ سو اپنی موبائل لسٹ میں شامل لوگوں کا اپنے گھر والوں کا شکریہ ادا کرنے کے بعد اب محفلین کا شکریہ ادا کرنے کو حاضر ہوں جن سے بہت محبت ملی بہت عزت ملی اور بہت کچھ سیکھنے کو ملا ۔۔
فاتح بھائی جن کی انتہائی خوبصورت شاعری بے لاگ انداز رعب و دبدبہ مجھے فوراً ہی متاثر کردیا اور جب ان ملا تو بہت اچھا لگا ان کی محبت ان کی بے تکلفی کا انداز ہی وکھرا (نرالا) ہے انہوں نے مجھے تعلیم آگے جاری رکھنے میں مدد دینے کی پیشکش کی جس پر ان کا بہت ممنون ہوں اور ان قریب پیشکش کا فائدہ اٹھا سکتا ہوں:)
زیک بھائی شروع شروع میں اپنی محدود سوچ و ذہنیت کی وجہ سے ان کو پسند نہیں کرتا تھا میں ۔۔لیکن جب میں تنگ نظری کی عینک اتاری تو پایا کہ یہ تو گپت قسم کے آدمی ہیں ۔۔ پھر اسلام آباد میں ایک تقریب میں ان کی والد جناب محترم افتخار اجمل بھوپال صاحب سے ملاقات ہوئی ماشاءاللہ کیا ہی بارعب و خوبصورت شخصیت ہیں ۔۔ زیک بھائی نے محفل پہ ہمیں دنیا کی خاص طور امریکہ کی سیر کروادی اور مختلف موضوعات پر ان کی معلومات سے ہمارے علم میں بھی اضافہ ہوتا ہے ۔۔
arifkarim بھائی ۔۔ ماشاءاللہ جوان اور خوبصورت انسان ہیں ایک عرصہ تک ان کو میں کوئی کھڑوس بوڑھا سمجھتا رہا لیکن پھر ذوالقرنین کے ساتھ ان کی ملاقات کی تصاویر دیکھی تو پتا چلا ۔۔ قابل آدمی ہیں اور اکثر معلوماتی دھاگے شروع کرنے کا سہرا ان کو ہی دوں گا میں ، بہت شکریہ عارف بھائی ۔۔
قیصرانی بھائی ۔۔۔ میرے لیئے انتہائی محترم شخصیات میں ایک قیصرانی بھائی کن کی محبت کے بدلے شکریہ کا لفظ بہت چھوٹا لگتا ہے ۔۔ مجھے بہت محبت اور عزت ملی ان سے ۔۔ اور قیصرانی بھائی سے معذرت کہ محفلین کو بتانے لگا ہوں کہ مجھے اینڈرائیڈ موبائل بھی قیصرانی بھائی نے گفٹ کیا اور احسان مند ہوں ان کا اس وقت کام آنے پر جب میں نے سب سے نا امید ہوکر اللہ کو پکارا تو ذریعہ قیصرانی بھائی کو بنایا گیا ۔۔ جب قیصرانی بھائی مجھے سید بادشاہ کہتے ہیں تو مجھے لگتا ہے کہ واقعی بادشاہ ہوں ۔۔۔ خوبصورت پرسنالٹی دھیمے لہجے والے منصور بھائی آپ کا بہت شکریہ ۔۔
مقدس گڑیا ۔۔۔ آؤٹ آف دس ورلڈ قسم کی لڑکی ۔۔۔ سب سے محبت لینے والی اور اس سے زیادہ محبت واپس دینے والی ، اس کا دکھ سب کا دکھ ہوتا ہے اور سب کا دکھ اس اکیلی کا ہوتا ہے ، اس کا غصہ بھی پیار ہوتا ہے ، سب سے یکساں عزت و وقت دینے والی اور "مُکے" سے ڈرانے والی ، غم میں غمگین اور خوشی میں خوش ہونے والی ۔۔ جیتی رہو گڑیا ۔۔ تمہارا بہت شکریہ ۔
نیرنگ خیال ۔۔۔ دوستوں جیسا محفل کا رکن شرارتی، ذہین ۔۔ کبھی شرارت پہ آمادہ تو کبھی ایسی سنجیدہ اور گہری بات کردیتا ہے کہ بندہ چکراجائے ۔۔ انتہائی مہمان نواز ، شاعری پہ تبصرہ ہو یا کسی قسم کا "کوچہ" بنانا ہو نینی ان سب میں کمال رکھتا ہے اور مجھے یاد رکھتا ہے ٹیگ کرنا ۔ بہت شکریہ نینی
سید شہزاد ناصر ۔۔۔ میرے محترم دوست، بزرگ ، غمخوار ۔۔ جب بھی بات کرو اتنی محبت سے پیش آتے ہیں کہ دل کرتا ان کے گلے لگ کر ان کی محبت کی پھوار میں مکمل بھیگ جاؤں ۔۔ ہمیشہ میسج کا جواب فوراً دیتے ہیں ۔۔ باقاعدگی سے خبر گیری کرتے رہتے ہیں۔۔ بہت شکریہ شاہ جی
سید زبیر شاہ جی ۔۔ ایک ہی دفعہ ملاقات ہوئی اور اتنی زیادہ محبت دی کہ سرشار ہوگیا ۔۔ گلے سے لگایا تو ان کی محبت کو محسوس کرکے دل بھر آیا کہ اتنی محبت بھی کوئی کسی کو پہلی دفعہ میں دیتا ہے بھلا آج کل کے وقت میں ۔۔ پھر ان کے ساتھ بیٹھک ان کے ویسپا اسکوٹر پہ سیر ان سے مانگ کر سگریٹ پینا ۔۔ واہ کیا خوبصورت تجربہ تھا۔۔۔ بہت بہت شکریہ شاہ جی
عاطف بٹ بھائی ۔۔ لاہور میں محفلین کی ملاقات کا سلسلہ شروع کرنے کا سہرا ان کے سر ہے ۔۔ بہت ملنسار، ہر ایک کے کام آنے والے اور شریر مسکراہٹ والے بٹ صاحب ۔۔ خوبصورت ہلکی ہلکی داڑھی ان کو خوب جچتی ہے ۔۔ ماشاءاللہ پروفیسر ہیں لیکن مجھے دکھنے میں نہیں لگتے مجھے تو کھلنڈرے لڑکے لگتے ہیں ۔۔ بہت شکریہ بٹ صاحب
ساجد بھائی محفل سے غائب ہیں لیکن ان سے ملاقات ہوتی رہتی ہے ۔۔ سیدھے سادے شریر ساجد بھائی ۔۔ جن کے بے لاگ فیس بک پوسٹس بے اختیار ہنسادیتی ہیں ۔۔ اور ان کی اور عاطف بٹ اور نجیب بھائی کی نوک جھونک بہت مزیدار ہوتی ہے ۔۔ بہت شکریہ ساجد بھائی ۔۔
@نجیب بھائی بھی محفل سے غائب ہیں ۔۔ ہمیشہ مہمان نوازی ان کے ذمے ہوتی ہے ۔۔ بہت خلیق اور شرارتی انسان اور بہت ہی محبت کرنے والے ۔۔ بہت شکریہ نجیب بھائی
محمود احمد غزنوی بھائی ۔۔ بہت محبت کرنے والے سنجیدہ لیکن کبھی مزاح بھی نفیس طریقے سے کرنے والے عربی پہ دسترس ، تصوف پہ قابل قدر معلومات رکھنے والے ۔۔ بہت شکریہ محمود بھائی ۔۔
روحانی بابا ۔۔ میرے بابیو ۔۔ روحانی علوم پہ اتھارٹی رکھنے والے اور خالص پٹھانوں والا غصہ رکھنے والے میرے محترم جن کے غصے میں بھی اپنائیت ہوتی ہے کہ بندہ کہتا ہے خیر ہے ان پہ غصہ جچتا ہے ۔۔ میرے محسن ہیں اور ان سے بہت کچھ سیکھنا ابھی باقی ہے ۔۔ بہت شکریہ بابیو۔۔
نایاب بھائی ۔۔ بہت عاجزی محبت اور دھیمی آگ جیسی سلگتی میٹھی میٹھی محبت بھرے انداز میں محبت کرنے والے ۔۔ کسی کے غصہ یا تلخ رویہ کا برا نا منانے والے ۔۔ سمجھائیں تو بندہ ایسا سمجھتا ہے کہ بھولتا نہیں ۔۔ تصوف و دنیاداری کا ایک جیسا تجربہ رکھنے والے میرے بڑے بھائی ۔۔ بہت شکریہ شاہ جی
شاکرالقادری ۔۔۔ ان کا خیال آتے ہی ان کی محبت یاد آتے ہی سکون مل جاتا ہے ۔۔ القلم نستعلیق کے خالق ۔۔ اہل علم و اہلِ نظر ۔۔ نعت گو اردو و فارسی کے شاعر ۔۔ میرے گھر آکر میرا مان رکھا عزت بڑھائی ۔۔ لاہور کی باباگیری بروزن دادا گیری مجھے دی ۔۔ بہت شکریہ شاہ جی ۔۔
ان کے علاوہ
رانا ، سید ذیشان بھائی، محمداحمد ، فرخ منظور سر جی، سید عاطف علی بھائی، نور سعدیہ شیخ
جاسمن ، حمیرا عدنان ، سارہ خان ، الشفاء بھائی، محمد تابش صدیقی ، فرحت کیانی ، سیدہ شگفتہ
محمد امین ، مزمل شیخ بسمل صائمہ شاہ ، عینی شاہ عائشہ عزیز ، ابن سعید بھائی
آپ سب کا بہت شکریہ کے آپ حوصلہ افزائی کرتے ہیں اور محفل کی رونق کو بحال رکھنے میں بہت فعال رہتے ہیں ۔
اور جو محفلین وقت اور یادداشت کی کمی سے جن کا ذکر نہ کر سکا ان کے بھی بہت شکریہ
کبھی جانے ان جانے کسی میری بات بری لگی ہو تو درگزر کرنے کا بھی بہت شکریہ ۔۔
از سید فراز (باباجی)
 

زیک

مسافر
شکریہ باباجی۔

امید ہے محفلین کے بارے میں لکھ ہی رہے ہیں اور کہیں بھاگنے کا ارادہ نہیں رکھتے۔
 

ظفری

لائبریرین
محفل اور اراکین کے بارے میں آپ کے خیالات جان کر بیحد خوشی ہوئی ۔ اور حقیقت بھی یہی ہے کہ اس محفل پر بہت گوہرِ نایاب ہیں ۔ اس میں بھی کوئی شک نہیں کہ یہ محفل ایک گھر ، ایک خاندان کی طرح ہے ۔ جہاں کا ہر فرد ایک دوسرے کے احترام اور عقیدت کا جذبہ رکھتا ہے ۔میں نے یہاں دس سال کے عرصے میں بہت کچھ سیکھا ہے ۔ میں گو کہ پہلے کی طرح فعال نہیں رہا ۔ مگر کسی نہ کسی اپنی موجودگی احساس دلانے کی کوشش کرتا ہوں ۔اللہ تعالی ہمیشہ اس محفل کو شاد و آباد رکھے ۔ آمین
 

عثمان

محفلین
عموماً فیس بک پران سے ملاقات ہوجاتی ہے ۔کوئی پیغام ہے تو بتا دیجیئے ۔ 30 جنوری سے پہلے رعایتی قیمت پر بھجوا دوں گا ۔ :D
ان سے عرض کیجیے گا کہ محفل پر ان کی کمی محسوس ہو رہی ہے۔ فیس ان سے وصول کر کے رسید ادھر بھجوا دیں۔ :)
 

ظفری

لائبریرین
ان سے عرض کیجیے گا کہ محفل پر ان کی کمی محسوس ہو رہی ہے۔ فیس ان سے وصول کر کے رسید ادھر بھجوا دیں۔ :)
آپ کا پیغام ان تک پہنچ جائے گا ۔مگر جہاں تک ان سے فیس کی وصولیابی کا معاملہ ہے ۔ وہ ایک حد تک ناممکن ہے کہ وہ آج کل آستانے پر پائے جاتے ہیں ۔ جس کی رسائی کے لیئے ہدیہ خود اپنی جیب سے ادا کرنا پڑتا ہے ۔ خیر آپ کے لیئےہم یہ بار اٹھانے کے لیئے تیار ہیں ۔:)
 
فراز بھائی، آپ نے تو کمال محبت سے چھوٹے چھوٹے فقروں کی مالا بنا کر اتنے سارے محفلین کو پرو دیا۔ ایسا کئی دفعہ ہوا ہے کہ ذہن بری طرح تھکا ہوا ہو اور کوئی شگفتہ سی تحریر پڑھنے کو مل جائے تو ایک تازگی کا سا احساس جاگ اٹھتا ہے۔ آج تو خیر ہم کچھ ایسے تھکے ہوئے بھی نہیں تھے، ایسے میں اس تحریر نے فرحت و شادمانی دو چند کر دی۔ بے شمار مسکانیں آپ پر سزاوار ہوں، آمین! :) :) :)
 
امید ہے محفلین کے بارے میں لکھ ہی رہے ہیں اور کہیں بھاگنے کا ارادہ نہیں رکھتے۔
نہیں، ہمیں کم از کم سرفراز بھائی سے مستقبل قریب میں ایسا کوئی خدشہ لاحق نہیں۔ کسی ہنگامی صورتحال میں ہمارے پاس موصوف کو گرفتار کروانے کے لیے ضروری وسائل اور کارندے موجود ہیں۔ البتہ اس بات پر ہمیں ایک پرانی گفتگو یاد آ گئی، جس کے متعلقہ حصے درج ذیل ہیں۔ :) :) :)
لہٰذا میں نے بھی محفل کو خدا حافظ کہنے پر سنجیدگی سےغور کرنا شروع کردیا ہے
اگر آپ کی محفل میں موجودگی کسی کی ذات سے مشروط ہے یا آپ کی دلچسپی کا اب یہاں کوئی سامان نہیں بچا ہے تو آپ اپنی سنجیدگی برقرار رکھنے کا پورا حق رکھتے ہیں۔ لیکن زیادہ بہتر صورت یہ ہوگی کہ اپنی محفل کو آباد رکھنے اور اس کو بہتر بنانے کے لیے تجاویز دیں تاکہ پھر کبھی محفل کی رونق ماند نہ پڑے۔
رہا سوال کہ میری محفل پر موجودگی کسی کی ذات سے مشروط ہے تو ایسی کوئی بات نہیں ہے
 
Top