انٹرویو انٹرویو وِد ظفری

ظفری

لائبریرین
دلچسپ پروفسیر ظفری۔۔۔ مجھے سوال لکھتے وقت یہی خیال آرہا تھا کہ آپ کا جواب شاید یہی ہو یعنی تعلیم و صحت میں سے کوئی ایک۔ میں سوچ رہی تھی کہ ان میں سے پہلے آپ کس کا نام لیں گے۔۔۔ ابھی میرا دل ہے کہ اس موضوع پر اور بھی بات ہو۔۔۔

سچی بات تو یہ ہے کہ شگفتہ صاحبہ کہ میری جو فیلڈ ہے اس کے کام کے ابھی پاکستان میں مواقع کم ہیں ۔ اس لیئے اگر میں اپنی صلاحیتوں کو پاکستان میں استعمال نہیں کرسکتا تو کم از کم دل و دماغ یہ خواہش اور سوچ ضرور ہے جس کا اوپر تذکرہ کر چکا ہوں ۔

اور ویسے بھی یہ دو شعبے پاکستان میں ایسے ہیں جو خالصتاً کاروباری نوعیت کے ہیں ۔ میں چاہتا ہوں کہ وہ لوگ جو اس " کاروبارانہ خدمت ِ خلق " کے محتمل نہیں‌ ہوسکتے ۔ ان کی آسانی کے لیئے کچھ اقدام کیئے جائیں ۔ ایک ہسپتال ، ایک اسکول ۔۔ کئی نسلیں بچا اور بنا سکتا ہے ۔ بس اسی سوچ کو مدنظر رکھ کر انشاءاللہ ان کو عملی جامہ پہنانے کی بھرپور کوشش کروں‌گا ۔

مجھے بھی انتظار رہے گا کہ اس موضوع پر مذید گفتگو ہو ۔
 
ظفری

لائبریرین
پروفیسر صاحب چلیں ہم اس سوال کو کچھ یوں پلٹ دیتے ہیں۔۔۔طبیعت میں ضد کا عنصر کتنا پایا جاتا ہے۔۔؟ اس سے مندرجہ بالا سوال کے مطلب تک پہنچنا کچھ آسان ہوجائے گا۔ :grin:

میری طبعیت میں ضد کا عنصر تقریباً ساڑھے گیارہ فیصد سے لیکر پونے اٹھارہ فیصد ہے ۔ اب آپ اپنے سوال کے مطلب تک پہنچ جائیے ۔ :grin:

لیں شہرت ہوگی تو دولت ہوگی اور جب دولت ہوگی تو مشہور انسان تو پیسے دے کر عزت بھی کرواسکتا ہے ۔۔کیوں۔۔۔۔؟ :grin:

بھئی آپ نے تو براہ راست شہرت سے ہی آغاز کر دیا ۔۔ شہرت کی کوئی وجہ ہونی چاہیئے ناں ۔۔۔ورنہ ایسی صورتحال کا سامنا ہوسکتا ہے کہ " بدنام ہونگے تو کیا نام نہ ہوگا " ۔۔۔ ;)

ویسے جس شہرت کا آپ نے تذکرہ کیا ہے ایسی شہرت صبح اخبار کے پہلے صفحے پر تو ہوتی ہے مگر اسی شام کو وہی شہرت کسی ردی کا حصہ بھی بن جاتی ہے ۔ ;)

جی تو پروفیسر صاحب آپ کا مورال کیسا ہے۔۔۔؟؟؟ آگے چلیں یا بور کررہی ہوں۔۔

میرا مورال تو بہت بلند ہے جناب ۔۔۔ مگر آپ کا موڈ دیکھ کر کچھ کہنے کی ہمت ہی نہیں ہو رہی ہے ۔۔ شاباش ذرا موڈ اچھا کریں اور پھر مزے مزے کے سوالات کجیئے ۔۔۔ انشاء اللہ جوابات بھی جلد دوں‌گا کہ پیر سے میرا پورے ایک ہفتے کا ویکیشن ہے ۔ :cool:
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
سچی بات تو یہ ہے کہ شگفتہ صاحبہ کہ میری جو فیلڈ ہے اس کے کام کے ابھی پاکستان میں مواقع کم ہیں ۔ اس لیئے اگر میں اپنی صلاحیتوں کو پاکستان میں استعمال نہیں کرسکتا تو کم از کم دل و دماغ یہ خواہش اور سوچ ضرور ہے جس کا اوپر تذکرہ کر چکا ہوں ۔

اور ویسے بھی یہ دو شعبے پاکستان میں ایسے ہیں جو خالصتاً کاروباری نوعیت کے ہیں ۔ میں چاہتا ہوں کہ وہ لوگ جو اس " کاروبارانہ خدمت ِ خلق " کے محتمل نہیں‌ ہوسکتے ۔ ان کی آسانی کے لیئے کچھ اقدام کیئے جائیں ۔ ایک ہسپتال ، ایک اسکول ۔۔ کئی نسلیں بچا اور بنا سکتا ہے ۔ بس اسی سوچ کو مدنظر رکھ کر انشاءاللہ ان کو عملی جامہ پہنانے کی بھرپور کوشش کروں‌گا ۔

مجھے بھی انتظار رہے گا کہ اس موضوع پر مذید گفتگو ہو ۔

اگر ممکن ہو تو اپنی فیلڈ کے بارے میں کچھ مختصر یا تفصیل سے لکھیں۔

تعلیم اور صحت دونوں میں آپ کا انتخاب ؟
 
محمد وارث

ظفری بھائی آپ نے بالکل صحیح کہا ہے، تعلیم اور صحت، پاکستان کے دو بڑے مسائل میں سے ہیں۔ جب تک ہم اپنے بچوں اور لوگوں کو صحیح شعور نہیں دیں گے، حالات کے سدھرنے کا کوئی امکان نہیں ہے۔ اور صحت مند جسم ہمیشہ صحت مند سوچ کو جنم دیتے ہیں۔

اللہ تعالٰی آپ کو اپنے ارادوں میں کامیاب کرے، آمین، یا رب العالمین۔

۔
 
رضوان

محفلین
ظفری صاحب
اسکول سے یاد آیا کیا کبھی اسکول میں سزا ملی؟
ملی تو کس بات پر؟
نہیں ملی تو کیوں؟ ;)
 
امن ایمان

محفلین
میری طبعیت میں ضد کا عنصر تقریباً ساڑھے گیارہ فیصد سے لیکر پونے اٹھارہ فیصد ہے ۔ اب آپ اپنے سوال کے مطلب تک پہنچ جائیے ۔ :grin:

ہممم مطلب یہ کہ آپ سمجھوتہ کرلیتے ہیں۔۔چاہے آسانی سے نہ سہی لیکن اپنی مرضی سے زیادہ دوسرے کی مرضی کو ترجیع دیتے ہیں۔۔۔ایم آئی رائٹ۔۔؟ اگر نہیں تو میں بیان بدل دوں گی۔ :grin:

ویسے جس شہرت کا آپ نے تذکرہ کیا ہے ایسی شہرت صبح اخبار کے پہلے صفحے پر تو ہوتی ہے مگر اسی شام کو وہی شہرت کسی ردی کا حصہ بھی بن جاتی ہے ۔ ;)

جی یہ تو ہے۔۔۔۔: )

میرا مورال تو بہت بلند ہے جناب ۔۔۔ مگر آپ کا موڈ دیکھ کر کچھ کہنے کی ہمت ہی نہیں ہو رہی ہے ۔۔ شاباش ذرا موڈ اچھا کریں اور پھر مزے مزے کے سوالات کجیئے ۔۔۔ انشاء اللہ جوابات بھی جلد دوں‌گا کہ پیر سے میرا پورے ایک ہفتے کا ویکیشن ہے ۔ :cool

مجھے بے حد حیرت ہورہی ہے کہ آپ کو کس طرح اس چیز کا اندازہ ہوا۔۔
embarrassed.gif
اوکے جناب۔۔۔ابھی تو رضوان صاحب کے سوال کا جواب دیں۔۔۔پھر انھیں انٹرویو دینے کے لیے تیار کردیں ( میں نے کوئی نہیں منتیں کرنی اب :grin: ) اور اگر یہ تیار ہوجائیں تو وہاں آپ نے میری مدد کرنی ہے۔ میں تب تک آپ کے لیے مزے مزے کے سوالات سوچ لوں۔: )
 
ظفری

لائبریرین
اگر ممکن ہو تو اپنی فیلڈ کے بارے میں کچھ مختصر یا تفصیل سے لکھیں۔

تعلیم اور صحت دونوں میں آپ کا انتخاب ؟

میں نے اسی تھریڈ کے شاید صفحہ نمبر 6 پر اپنی فیلڈ کے بارے میں بتایا ہے ۔

تعلیم میرا پہلا انتخاب ہوگا ۔۔ کیونکہ میں اس میں ذاتی طور پر بھی منسلک رہ سکتا ہوں ۔ جبکہ صحت کے شعبوں میں مالی معاونت کے علاوہ شاید میرا کوئی اور قابلِ ذکر کردار نہ ہو ۔
 
ظفری

لائبریرین
ظفری بھائی آپ نے بالکل صحیح کہا ہے، تعلیم اور صحت، پاکستان کے دو بڑے مسائل میں سے ہیں۔ جب تک ہم اپنے بچوں اور لوگوں کو صحیح شعور نہیں دیں گے، حالات کے سدھرنے کا کوئی امکان نہیں ہے۔ اور صحت مند جسم ہمیشہ صحت مند سوچ کو جنم دیتے ہیں۔

اللہ تعالٰی آپ کو اپنے ارادوں میں کامیاب کرے، آمین، یا رب العالمین۔

۔

بجا فرمایا آپ نے وارث بھائی ۔۔۔ اور شاید آپ اس بات پر یقین نہیں کریں گے کہ پاکستان میں جو نظامِ تعلیم ہے وہ آج سے 300 سال پہلے یورپ میں بھی رائج نہیں تھا ۔ نظامِ تعلیم کا ایک اہم جز " حال اور مستقبل " ہے جو ہمارے تعلیمی نظام میں تقریباً ناپید ہے ۔ پاکستانی تعلیمی نظام میں تاریخ کو بہت اہمیت دی جاتی ہے ۔ راجہ پورس نے کیا کیا تھا ۔ سندھ پر فتح کیسے حاصل ہوئی ۔ جنگ ِ آزادی کیا ہے وغیرہ وغیرہ ۔۔۔ جبکہ آج کے دور کی مناسبت سے کوئی ایسا کورس نہیں شامل جو آج اور آنے والے کل کا ادراک کرے ۔ جبکہ یہ تاریخ کے اسباق یورپ اور امریکہ میں آپشنل کے طور پر استعمال ہوتے ہیں ۔ کہ آپ کو اگر دلچسپی ہے تو آپ پڑھیں ورنہ جدید علوم کی طرف دھیان رکھیں ۔

اور آپ کی نیک تمناؤں اور دعاؤں کا بہت بہت شکریہ ۔ میری نیت اور آپ سب کی دعاؤں کی بدولت انشاءاللہ یہ خواب ضرور پورا ہوگا ۔
 
ظفری

لائبریرین
ظفری صاحب
اسکول سے یاد آیا کیا کبھی اسکول میں سزا ملی؟
ملی تو کس بات پر؟
نہیں ملی تو کیوں؟ ;)

جی ملی ہے اور بے شمار دفعہ ملی ہے ۔ ;)

زیادہ تر شرارتوں پر ملی ہے ۔۔۔ اور کبھی کبھی تو اس بات پر ملی ہے کہ مجھے پڑھائی میں اتنا تیز کیوں ہوں جبکہ میں ماسٹر جی کے ہاں ٹیوشن پڑھنے بھی نہیں‌ جاتا ۔:grin:
 
ظفری

لائبریرین
ممم مطلب یہ کہ آپ سمجھوتہ کرلیتے ہیں۔۔چاہے آسانی سے نہ سہی لیکن اپنی مرضی سے زیادہ دوسرے کی مرضی کو ترجیع دیتے ہیں۔۔۔ایم آئی رائٹ۔۔؟ اگر نہیں تو میں بیان بدل دوں گی۔ :grin:

شاید آپ کو یاد ہوگا کہ اسی تھریڈ پر میں نے کہیں کہا تھا کہ " سب کو خوش رکھنے کی کوشش میں خود کو میں رنجیدہ کر لیتا ہوں ۔" یہ بات آپ کے بیان پر صادق آتی ہے ۔ اس لیئے آپ کو بیان بدلنے کی کوئی ضرورت نہیں ۔ ;)

مجھے بے حد حیرت ہورہی ہے کہ آپ کو کس طرح اس چیز کا اندازہ ہوا۔۔
embarrassed.gif
اوکے جناب۔۔۔ابھی تو رضوان صاحب کے سوال کا جواب دیں۔۔۔پھر انھیں انٹرویو دینے کے لیے تیار کردیں ( میں نے کوئی نہیں منتیں کرنی اب :grin: ) اور اگر یہ تیار ہوجائیں تو وہاں آپ نے میری مدد کرنی ہے۔ میں تب تک آپ کے لیے مزے مزے کے سوالات سوچ لوں۔: )

بس اندازہ ہوگیا تھا ۔

نہیں امن جی ۔۔۔ رضوان میں حسیناؤں والی کوئی صفات نہیں ہیں کہ یہ نخرے کریں ۔:grin:
آپ ان کو ذپ کر کے کہہ دیں گی کہ کب آپ کو ان کا انٹرویو شروع کرنا ہے تو یہ ذہنی طور سے اور وقت نکالنے کے لیئے بھی تیار ہوجائیں گے ۔

رضوان سے تو سوالات کرنے کے لیئے تو میں پوری طرح مدد کرنے کے لیئے تیار ہوں ۔
;)
 
اوکے سر

میں نے یقین کرلیا۔۔۔ابھی انھیں ذپ لکھ دیتی ہوں اور اگر انہوں نے ذرا بھی نخرے دیکھائے تو ان کی خیر نہیں۔۔۔۔پھر سب کا غصہ صرف ان ہی پر اتر جائے گا۔ :grin:
 
امن ایمان

محفلین
یا اللہ خیر۔۔کوئی سوال مقرر نہ ہوجائے ( مقرر مطلب دوبارہ، دیر بعد بات کرنے پر یہی خطرہ ہوتا ہے)
biggrin.gif

جی تو۔۔۔۔۔۔۔

ہ ظفری کیا آپ اچھے رازداں ہیں؟

ہ آئیڈیل پر یقین رکھتے ہیں؟

ہ آپ کی زندگی میں کوئی ایساجسے اپنا رول ماڈل کہہ سکیں۔۔؟

کچھ مزے کے سوال بھی۔۔۔: )

ہ اچھا فرض کریں آپ ناسا کے خلائی سفر پر روانہ ہونے والے ہیں۔۔راستے میں آپ کا پڑاؤ چاند پر ہے۔۔تو جناب آپ چاند پر پہنچ کر سب سے پہلا کام کیا کریں گے؟

ہ اس سفر پر کسے ساتھ لے جانا پسند کریں گے؟ :p

ہ اگر میں یہ کہوں کہ اس سفر نامے کا احوال بھی لکھیں تو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟ :wink:
 
امن ایمان

محفلین
بہن جی! یہ لفظ "مقرر" نہیں بلکہ "مکرر" ہوتا ہے۔ :-P

بس ایک لفظ غلط لکھا دیا ہے تولوگوں سے وہ بھی برداشت نہیں ہوا۔۔۔مشہور بندے کی بھی کوئی زندگی ہے۔ :grin:

شکریہ عمار۔۔۔مجھے بالکل اندازہ نہیں ہوا۔۔۔اب ایڈیٹ کیا کروں۔۔ہاں ٹھیک لکھنا سیکھ لیا یے۔ :)
 
ظفری

لائبریرین
ہ ظفری کیا آپ اچھے رازداں ہیں؟

کسی حد تک ۔ :)

ہ آئیڈیل پر یقین رکھتے ہیں؟

بلکل نہیں ۔

ہ آپ کی زندگی میں کوئی ایساجسے اپنا رول ماڈل کہہ سکیں۔۔؟

قائد اعظم رح ۔

کچھ مزے کے سوال بھی۔۔۔: )

ہ اچھا فرض کریں آپ ناسا کے خلائی سفر پر روانہ ہونے والے ہیں۔۔راستے میں آپ کا پڑاؤ چاند پر ہے۔۔تو جناب آپ چاند پر پہنچ کر سب سے پہلا کام کیا کریں گے؟

ہممم ۔۔ سب سے پہلے تو پانی کا کنواں کھداؤں گا تاکہ واپسی پر کچھ دن قیام میں کوئی مشکل پیش نہ آئے ۔ پھر ایک دو بڑے بڑے پلاٹ اپنے لیئے بنا کر ان پر قبضہ گروپ والوں کے لیئے ایک سائن بورڈ لگاؤں گا کہ یہ جگہ مسجد کے لیئے مختص ہے ۔ برائے مہر بانی یہاں قبضہ نہ کریں ۔ ‌:grin:

ہ اس سفر پر کسے ساتھ لے جانا پسند کریں گے؟ :p

کیونکہ سفر مشکل اور خطرناک ہوگا ۔ چنانچہ اس کو ساتھ لے جانا پسند کروں‌گا جس سے مجھے دشمنی ہوگی ۔ ہوسکتا ہے کہیں‌ مارس یا مشتری پر چھوڑ کر بھی آجاؤں ۔ ;)

ہ اگر میں یہ کہوں کہ اس سفر نامے کا احوال بھی لکھیں تو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔؟ :wink

لکھ بھی دیں گے ۔۔۔ مگر ۔۔۔۔ سفر شرط ہے ۔;)
 
امن ایمان

محفلین
ظفری صاحب آپ کے جوابات ایسے ہوتے جارہے ہیں کہ جن پر دور سے نو کمنٹس صاف صاف لکھا نظر آتا ہے۔ :rolleyes:

ہممم ۔۔ سب سے پہلے تو پانی کا کنواں کھداؤں گا تاکہ واپسی پر کچھ دن قیام میں کوئی مشکل پیش نہ آئے ۔ پھر ایک دو بڑے بڑے پلاٹ اپنے لیئے بنا کر ان پر قبضہ گروپ والوں کے لیئے ایک سائن بورڈ لگاؤں گا کہ یہ جگہ مسجد کے لیئے مختص ہے ۔ برائے مہر بانی یہاں قبضہ نہ کریں ۔ ‌:grin:

zzzbbbbnnnn.gif

لیکن چاند پر عزت ماب بش صاحب، قاضی حیسن احمد، فضل الرحمان، مفتی مجبیب الرحمن ،اعجاز الحق اور مولانا عبدالعزیز کو کیسے لے کر جائیں گے۔۔۔؟؟ مساجد کے لیے الاٹ جگہوں پر تو ان صاحبان کی حکمرانی چلتی ہیں۔:grin:

کیونکہ سفر مشکل اور خطرناک ہوگا ۔ چنانچہ اس کو ساتھ لے جانا پسند کروں‌گا جس سے مجھے دشمنی ہوگی ۔ ہوسکتا ہے کہیں‌ مارس یا مشتری پر چھوڑ کر بھی آجاؤں ۔ ;)

رسم دنیا بھی ہے ، موقع بھی ہے، دستور بھی ہے۔۔۔۔نام لکھ دیں لگے ہاتھوں۔۔۔:grin: اس بہانے آپ کی کچھ دھاک بیٹھ جائے گی کہ دیکھو کتنے دشمن پال رکھے ہیں۔

لکھ بھی دیں گے ۔۔۔ مگر ۔۔۔۔ سفر شرط ہے ۔;)

ہیںںںںں واقعی۔۔۔۔۔ظفری سچ سچ بتائیں کہ اگر ایسا کوئی چانس ملے تو کیا آپ اس طرح کے سفر پر جانے کا سوچ سکتے ہیں۔۔؟؟؟؟
 
ظفری

لائبریرین
ظفری صاحب آپ کے جوابات ایسے ہوتے جارہے ہیں کہ جن پر دور سے نو کمنٹس صاف صاف لکھا نظر آتا ہے۔ :rolleyes:

نہیں ایسی کوئی بات نہیں ہے امن ۔ دراصل آپ کے کچھ سوالوں کی نوعیت ایسی ہوتی ہے کہ جس کا صرف مطلوبہ جواب ہی مفید ہوتا ہے ۔ کیونکہ اس میں مذید گفتگو کی وسعت کا جواز سوال سے مطابقت نہیں رکھتا جس سے بوریت کا احساس پیدا ہو سکتا ہے ۔ :)

zzzbbbbnnnn.gif

لیکن چاند پر عزت ماب بش صاحب، قاضی حیسن احمد، فضل الرحمان، مفتی مجبیب الرحمن ،اعجاز الحق اور مولانا عبدالعزیز کو کیسے لے کر جائیں گے۔۔۔؟؟ مساجد کے لیے الاٹ جگہوں پر تو ان صاحبان کی حکمرانی چلتی ہیں۔:grin:

نہیں ان سب کو چاند پر نہیں بلکہ میں نے ان کے لیئے سورج پر کارنر کے بڑے بڑے پلاٹ پہلے ہی سے ڈھونڈ رکھے ہیں ۔ ;)

رسم دنیا بھی ہے ، موقع بھی ہے، دستور بھی ہے۔۔۔۔نام لکھ دیں لگے ہاتھوں۔۔۔:grin: اس بہانے آپ کی کچھ دھاک بیٹھ جائے گی کہ دیکھو کتنے دشمن پال رکھے ہیں۔

اتنے دشمن ہیں کہ سوچتا ہوں‌ کہ نام یاد رکھوں کہ تعداد ۔۔۔ :grin:

یںںںںں واقعی۔۔۔۔۔ظفری سچ سچ بتائیں کہ اگر ایسا کوئی چانس ملے تو کیا آپ اس طرح کے سفر پر جانے کا سوچ سکتے ہیں۔۔؟؟؟؟

بلکل ۔۔۔ اس میں قباحت ہی کیا ہے کہ کچھ عرصے کے لیئے دنیا کے جھمیلوں سے نجات تو ملے گی ناں‌ ۔ ;)
 
امن ایمان

محفلین
نہیں ایسی کوئی بات نہیں ہے امن ۔ دراصل آپ کے کچھ سوالوں کی نوعیت ایسی ہوتی ہے کہ جس کا صرف مطلوبہ جواب ہی مفید ہوتا ہے ۔ کیونکہ اس میں مذید گفتگو کی وسعت کا جواز سوال سے مطابقت نہیں رکھتا جس سے بوریت کا احساس پیدا ہو سکتا ہے ۔

جی۔۔۔ظفری ایک بات کہوں۔۔؟؟؟؟ آپ پہلے سے بہت مختلف ہوگئے ہیں۔۔ایسا کیوں ہے؟ ( میرا کہنے کا مطلب یہ ہے کہ بہت سنجیدہ۔۔جبکہ شروع شروع میں آپ ایسے نہیں لگتے تھے):rolleyes:

نہیں ان سب کو چاند پر نہیں بلکہ میں نے ان کے لیئے سورج پر کارنر کے بڑے بڑے پلاٹ پہلے ہی سے ڈھونڈ رکھے ہیں ۔

بہتتتتتتتت خوب ۔۔اس سے بہترین بدلہ اور کوئی نہیں ہوسکتا۔۔۔
biggrin.gif

اتنے دشمن ہیں کہ سوچتا ہوں‌ کہ نام یاد رکھوں کہ تعداد ۔۔۔

اہم اہم۔۔آپ نام یاد رکھیں۔۔۔یہ زیادہ فائدہ مند رہے گا بلکہ میں تو کہتی ہوں کہ یہاں لکھ ہی لیں۔۔۔اس سے بھولنے کا اندیشہ بھی نہیں ہوگا۔ :grin:

بلکل ۔۔۔ اس میں قباحت ہی کیا ہے کہ کچھ عرصے کے لیئے دنیا کے جھمیلوں سے نجات تو ملے گی ناں‌ ۔

جییییییی اس سے بڑی اور کیا قباحت ہوگی کہ واپسی کے چانسز ہی رسک پر ہوں گے۔۔۔اتنا بڑا رسک۔۔۔لگتا ہے زندگی نے آپ کو کافی تھکا دیا ہے۔ : )

مزید کچھ سوالات۔۔۔۔

ہ عید اور اپنی سالگرہ کا دن کیسا گزرتا ہے؟ ( اب ایک لائن کا جواب ہوا نا تو آپ کی خیر نہیں)

ہ دوستوں کو سالگرہ وش کرنا یاد رہتا ہے؟

ہ تحفے میں کیا لینا اور کیا دینا اچھا لگتا ہے؟

ہ اپنی شاپنگ خود کرتے ہیں؟

ہ اپنے بچوں سے اور بہن بھائیوں سے تعلقات کیسے ہیں؟ رعب والے یا دوستانہ؟

ہ خواتین کی کوئی عادت جو آپ کو بہت بری لگتی ہو؟

ہ مردوں کی بھی ایسی کوئی عادت جو ناپسند ہو؟

ہ کس حد تک اسٹریٹ فاوررڈ ہیں؟
 
ظفری

لائبریرین
جی۔۔۔ظفری ایک بات کہوں۔۔؟؟؟؟ آپ پہلے سے بہت مختلف ہوگئے ہیں۔۔ایسا کیوں ہے؟ ( میرا کہنے کا مطلب یہ ہے کہ بہت سنجیدہ۔۔جبکہ شروع شروع میں آپ ایسے نہیں لگتے تھے)
:rolleyes:

بھئی اب میں بڑا ہوگیا ہوں ناں ۔۔۔ اگر اب سنجیدہ نہ ہوا تو پھر کب ہونگا ۔ ;)

خیر مذاق ایک طرف ۔ حقیقت یہ ہے کہ آج کل بہت بزی ہوں یہاں عادت کے مطابق آتا ہوں ۔ کچھ خاص دھاگوں پر پوسٹ کی‌ضرورت محسوس ہوتی ہے تو پوسٹ کردیتا ہوں ۔ ورنہ ایسے ہی وزٹ کر کے چلا جاتا ہوں ۔ اور کوئی خاص بات نہیں ہے ۔

اہم اہم۔۔آپ نام یاد رکھیں۔۔۔یہ زیادہ فائدہ مند رہے گا بلکہ میں تو کہتی ہوں کہ یہاں لکھ ہی لیں۔۔۔اس سے بھولنے کا اندیشہ بھی نہیں ہوگا۔ :grin:

بھئی اس طرح تو " بات نکلے گی تو بہت دور تلک جائے گی ۔ " ;)

ییییییی اس سے بڑی اور کیا قباحت ہوگی کہ واپسی کے چانسز ہی رسک پر ہوں گے۔۔۔اتنا بڑا رسک۔۔۔لگتا ہے زندگی نے آپ کو کافی تھکا دیا ہے۔ : )

آپ نے مذاق ہی مذاق میں جملے کے آخر میں بہت ہی سنجیدہ بات کہہ دی ہے ۔ اصل بات کیا ہے امن ۔۔۔ کہ کبھی کبھی انسان کی زندگی میں کچھ ایسے واقعات رونما ہوتے ہیں کہ وہ اس کو باور کرانے کی کوشش کرتے ہیں کہ وہ حق کو سمجھے اور اس پر چلنے کی کوشش کرے ۔ بلکل اسی طرح لال مسجد کے واقعے نے مجھے اندر سے بہت ہلا دیا ہے ۔ روح کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے ۔لوگوں کے رویے اور دنیا کی بے ثباتی سمجھ آنے لگی ہے ۔ زندگی کی حقیقتیں دنیا کی تلخیوں کے سامنے اس طرح اجاگر ہوئی ہے کہ زندگی ایک بے مقصد پتھر کی طرح کسی ویرانے میں پڑی نظر آتی ہے ۔ لال مسجد کا سیاسی و مذہبی پس منظر خواہ کچھ بھی ہو مگر جان دینا اتنا آسان نہیں ہوتا ۔ میں جس دنیا میں رہتا ہوں وہاں اتنی روشنی اور رنگینی ہے کہ وہ یہ احساس ہونے ہی نہیں دیتی کہ انسان کی زندگی کا کبھی خاتمہ ہوگا بھی کہ نہیں ۔ اور یہ بھی کہ زندگی محض تلف ہوگی یا اس کا کوئی مقصد بھی ہے ۔ زندگی کی اہم ضروریات اور ذمہ داریوں کو تو انسان کسی طرح پورا کر ہی دیتا ہے مگر جب انسان اپنے اندر ایک ایماندارانہ نظر ڈالتا ہے تو گذاری ہوئی زندگی کسی کانٹے کی طرح چھبنے لگتی ہے ۔ اللہ کی دی ہوئی زندگی کے ساتھ اتنی خود فریبیاں انسان کر بیٹھتا ہے کہ زندگی کا اصل مقصد اور اسکے محرکات مادہ پرست دنیا میں کہیں گم ہوجاتے ہیں ۔ اور جب کوئی ایسا واقعہ یا حادثہ انسان کی زندگی میں رونما ہوتا ہے جس سے اس کو اپنے خالق ِ حقیقی کی طرف لوٹ جانے کا اشارہ مل جائے تو احساس ہو نے لگتا ہے کہ ،
یہ جاں تو دی ہوئی اسی کی تھی
حق تو یوں ہے کہ حق ادا نہ ہوا

انسان دنیا میں لوگوں کی فلاح و بہود اور دوسرے نیک کام تو کرلیتا ہے کہ اللہ کی رضا مقصود ہے مگر کیا اللہ کے ان احکامات یا قانون پر عمل کرنے کی بھی کوشش کی ہے ، جس سے اللہ کی وحدانیت کو تسلیم کرتے ہوئے اس کی عبادات کا حق بھی ادا کر دیا گیا ہو ۔ آج کل یہی سوچ مجھے پریشان کرتی ہے ۔ زندگی نے مجھے نہیں تھکایا ہے بلکہ زندگی کے بے مقصد سفر نے مجھے تھکا دیا ہے ۔ سوچتا ہوں کہ کیا میرا مقصد صرف اعلی تعلیم حاصل کرنا اور پھر ایک اچھی جاب کا حصول مقصود تھا ۔ یا پھر دو چار نیک کام کر کے اپنے مذہبی فرائض سے غافل ہو جانا تھا ۔ میں حقیقت کی طرف لوٹ جانا چاہتا ہوں ۔ میں اللہ سےدعا کرتا ہوں کہ یااللہ تُو مجھے اپنے پسندیدہ بندوں میں شمار کر لے ۔ میں آپ سب سے بھی یہی درخواست کرتا ہوں کہ میرے حق میں دعا کیجیئے گا ۔

یقین مانیئے امن ۔۔ اگر آپ یہ زندگی کے تھکانے والے جملے کو استعمال نہ کرتیں تو شاید میں یہ سب کہہ نہیں پاتا ۔ مگر آپ کا جو یہ جملہ تھا اس نےمیری مرض کی صحیح تشخیص کی ہے ۔

مزید کچھ سوالات۔۔۔۔

ہ عید اور اپنی سالگرہ کا دن کیسا گزرتا ہے؟ ( اب ایک لائن کا جواب ہوا نا تو آپ کی خیر نہیں) ۔

یہاں عید کا دن بہت ہی مصروف گذرتا ہے ۔ بہت ملنے والے ہوتے ہیں ۔ جن سے ملنا ضروری ہوتا ہے ۔ اور ہر کسی کے گھر میں تقریب کا اہتمام ہوتا ہے ۔ اور ایسی تقریبوں کی بدولت جن سے سال بھر ملاقات نہیں ہوتی ان سے بھی بات چیت ہو جاتی ہے ۔ چونکہ یہاں پاکستان کی طرح تین دن کی چھٹی نہیں ملتی اس لیئے تمام عید کی رسومات کو ایک دن میں نمٹانا پڑتا ہے ۔ اس لیئے عید کا دن عموماً بہت ہکٹیک ہوجاتا ہے ۔ ( دیکھ لیجیئے میرا جواب ایک سطر کا نہیں ہے ) ۔ ;)

ہ دوستوں کو سالگرہ وش کرنا یاد رہتا ہے؟

عموما ً بھول جاتا ہوں ۔ :(

ہ تحفے میں کیا لینا اور کیا دینا اچھا لگتا ہے؟

خوشبوئیں اور پھول ۔:)

ہ اپنی شاپنگ خود کرتے ہیں؟

جی ہاں سو فیصد خود ہی کرتا ہوں ۔ :cool:

ہ اپنے بچوں سے اور بہن بھائیوں سے تعلقات کیسے ہیں؟ رعب والے یا دوستانہ؟

انتہائی دوستانہ ہیں ۔ بہن اور بھائی سے بہت بے تکلف ہوں ۔ ویسے بھائی رعب میں آجاتا ہے ۔ بچے ابھی بہت چھوٹے ہیں ۔ لہذا ان سے میرا رویہ بہت نرم ہوتا ہے ۔ جس کی وجہ سے ان کو میرا جاب سےواپس آجانے کا بہت انتظار رہتا ہے ۔ اور مجھ سے بہت گھلے ملے رہتے ہیں ۔

ہ خواتین کی کوئی عادت جو آپ کو بہت بری لگتی ہو؟

مزاج میں مستقل مزاجی کا نہ ہونا ۔

ہ مردوں کی بھی ایسی کوئی عادت جو ناپسند ہو؟

ہر بات پر ہٹ دھڑمی کی کوشش کرنا ۔

ہ کس حد تک اسٹریٹ فاوررڈ ہیں؟

خاندانی معاملات میں مصالحت پسند ہوں ۔ مگر اجتماعی طور پر اسٹریٹ فارورڈ ہی ہوں ۔
 
ابوشامل

محفلین
آپ نے مذاق ہی مذاق میں جملے کے آخر میں بہت ہی سنجیدہ بات کہہ دی ہے ۔ اصل بات کیا ہے امن ۔۔۔ کہ کبھی کبھی انسان کی زندگی میں کچھ ایسے واقعات رونما ہوتے ہیں کہ وہ اس کو باور کرانے کی کوشش کرتے ہیں کہ وہ حق کو سمجھے اور اس پر چلنے کی کوشش کرے ۔ بلکل اسی طرح لال مسجد کے واقعے نے مجھے اندر سے بہت ہلا دیا ہے ۔ روح کو جھنجھوڑ کر رکھ دیا ہے ۔لوگوں کے رویے اور دنیا کی بے ثباتی سمجھ آنے لگی ہے ۔ زندگی کی حقیقتیں دنیا کی تلخیوں کے سامنے اس طرح اجاگر ہوئی ہے کہ زندگی ایک بے مقصد پتھر کی طرح کسی ویرانے میں پڑی نظر آتی ہے ۔ لال مسجد کا سیاسی و مذہبی پس منظر خواہ کچھ بھی ہو مگر جان دینا اتنا آسان نہیں ہوتا ۔ میں جس دنیا میں رہتا ہوں وہاں اتنی روشنی اور رنگینی ہے کہ وہ یہ احساس ہونے ہی نہیں دیتی کہ انسان کی زندگی کا کبھی خاتمہ ہوگا بھی کہ نہیں ۔ اور یہ بھی کہ زندگی محض تلف ہوگی یا اس کا کوئی مقصد بھی ہے ۔ زندگی کی اہم ضروریات اور ذمہ داریوں کو تو انسان کسی طرح پورا کر ہی دیتا ہے مگر جب انسان اپنے اندر ایک ایماندارانہ نظر ڈالتا ہے تو گذاری ہوئی زندگی کسی کانٹے کی طرح چھبنے لگتی ہے ۔ اللہ کی دی ہوئی زندگی کے ساتھ اتنی خود فریبیاں انسان کر بیٹھتا ہے کہ زندگی کا اصل مقصد اور اسکے محرکات مادہ پرست دنیا میں کہیں گم ہوجاتے ہیں ۔ اور جب کوئی ایسا واقعہ یا حادثہ انسان کی زندگی میں رونما ہوتا ہے جس سے اس کو اپنے خالق ِ حقیقی کی طرف لوٹ جانے کا اشارہ مل جائے تو احساس ہو نے لگتا ہے کہ ،
یہ جاں تو دی ہوئی اسی کی تھی
حق تو یوں ہے کہ حق ادا نہ ہوا

انسان دنیا میں لوگوں کی فلاح و بہود اور دوسرے نیک کام تو کرلیتا ہے کہ اللہ کی رضا مقصود ہے مگر کیا اللہ کے ان احکامات یا قانون پر عمل کرنے کی بھی کوشش کی ہے ، جس سے اللہ کی وحدانیت کو تسلیم کرتے ہوئے اس کی عبادات کا حق بھی ادا کر دیا گیا ہو ۔ آج کل یہی سوچ مجھے پریشان کرتی ہے ۔ زندگی نے مجھے نہیں تھکایا ہے بلکہ زندگی کے بے مقصد سفر نے مجھے تھکا دیا ہے ۔ سوچتا ہوں کہ کیا میرا مقصد صرف اعلی تعلیم حاصل کرنا اور پھر ایک اچھی جاب کا حصول مقصود تھا ۔ یا پھر دو چار نیک کام کر کے اپنے مذہبی فرائض سے غافل ہو جانا تھا ۔ میں حقیقت کی طرف لوٹ جانا چاہتا ہوں ۔ میں اللہ سےدعا کرتا ہوں کہ یااللہ تُو مجھے اپنے پسندیدہ بندوں میں شمار کر لے ۔ میں آپ سب سے بھی یہی درخواست کرتا ہوں کہ میرے حق میں دعا کیجیئے گا ۔

یقین مانیئے امن ۔۔ اگر آپ یہ زندگی کے تھکانے والے جملے کو استعمال نہ کرتیں تو شاید میں یہ سب کہہ نہیں پاتا ۔ مگر آپ کا جو یہ جملہ تھا اس نےمیری مرض کی صحیح تشخیص کی ہے ۔

سبحان اللہ! ظفری بھائی! اب مجھے اندازہ ہو رہا ہے کہ میں نے آپ کی شخصیت کا درست اندازہ لگایا تھا۔ آپ کے خیالات آپ کو ایک درد مند انسان ظاہر کرتے ہیں۔ ہم آپ کے لیے اللہ سے دعا گو ہیں
 
Top