سونے کا انداز خوفناک خوابوں کا باعث؟

arifkarim

معطل
سونے کا انداز خوفناک خوابوں کا باعث؟
568c0e769d757.jpg
یہ دعویٰ ہانگ کانگ میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا ہے— کریٹیو کامنز فوٹو
کیا خوفناک خواب کے باعث آپ رات کو اچانک اٹھتے ہیں اور جسم پر پسینہ بہہ رہا ہوتا ہے ؟ اگر ہاں تو اس کی وجہ آپ کے سونے کی پوزیشن بھی ہوسکتی ہے۔

یہ دعویٰ ہانگ کانگ میں ہونے والی ایک طبی تحقیق میں سامنے آیا ہے۔

شوئی یان یونیورٹی کی تحقیق کے مطابق جو لوگ بائیں کروٹ سونے کے عادی ہوتے ہیں ان کو خوفناک خواب آنے کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے جبکہ دائیں رخ پر سونے والے معیاری نیند اور تحفظ کا زیادہ احساس رکھتے ہیں۔

تحقیق کے دوران 40 فیصد افراد نے اعتراف کیا کہ وہ بائیں کروٹ سوتے ہین اور انہیں پریشان کن خوابوں کا سامنا ہوتا ہے جبکہ 14.6 فیصد افراد نے سیدھے رخ پر سونے کا بتایا۔

مزید برآں سیدھی کروٹ سونے والے افراد کا کہنا تھا کہ دوران نیند انہیں خوشگوار خواب آتے ہیں جس کی وجہ ماہرین نے ریلیف یا تحفظ کے احساس کو قرار دیا۔

جو لوگ چت لیٹتے ہیں انہوں نے زیادہ اچھے خواب دیکھنے کی بات کی۔

محققین کے مطابق اس تحقیق سے خوابوں کے تجربات کے حوالے سے شواہد ملتے ہیں خاص طور پر ان کے مواد کے بارے میں، کہ کس طرح نیند کے دوران جسمانی پوزیشن اثرانداز ہوتی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ نیند کے دوران دماغ بیرونی دنیا سے کافی حد تک لاتعلق ہوجاتا ہے اور وہ خوابوں کے ذریعے ماحول کو سمجھنے کی کوشش کرتا ہے۔

یہ تحقیق طبی جریدے جرنل ڈریمنگ میں شائع ہوئی۔
ماخذ
 

عباس اعوان

محفلین
عباس اعوان آپ لوگوں کو ڈراؤنے خوابوں پر تحقیق کے علاوہ اور کچھ نہیں آتا؟
اچھی نیند اچھی صحت کے لیے نہایت ضروری ہے۔
اور پھر بائیں کروٹ سونے سے دل پر دباؤ رہتا ہے، جس سے سائیڈ ایفیکٹس ہو سکتے ہیں۔
دائیں کروٹ سے سوئیں، دل بھی خوش، نیند بھی اچھی۔ صحت بھی اچھی۔ اور ہمیں بتایا گیا ہے کہ دائیں کروٹ سوناسنت بھی ہے۔ :)
http://sunnah.com/riyadussaliheen/5
 
Top