فراک کا گھیر

جاسمن

لائبریرین
مجھے اپنی بیٹی کی فراک کا گھیر بہت زیادہ پھیلانا ہے۔ تقریباََ تین میٹر اُس کا گھیر ہے اور لائیننگ بھی لگائی ہے اور پھر لائیننگ کے نیچے دامن پہ ڈبل کر کر کے نیٹ لگائی ہے لیکن گھیر نہیں کھُل رہا۔ جیسے برطانیہ کی خواتین نے بڑی بڑی فراکیں پہنی ہوتی ہیں کھُلے کھُلے گھیر کی،مجھے ویسی بنانی ہے۔۔۔۔کسی کو کچھ آئیڈیا ہو تو بتائے۔ مجھے کسی نے بتایا ہے کہ پتلی سی میٹل تار لگاتے ہیں۔۔۔۔۔۔کیا یہ بات درست ہے؟؟؟
 
x boy

محفلین
اسپرنک وائر کا استعمال کرتے ہیں یا فلکسیبل نائیلون ٹیوب کا استعمال کرتے ہیں میں نے متعدد بار برانڈڈ بوتیک شاپ ، گارمنٹ شاپ میں لگے دیکھا ہے
میری زوجہ محترمہ فیشن ڈزائنر آل ان ون ہے ہر طرح کے کپڑے کاٹ لیتی ہیں اور سی لیتی ہیں
 
مجھے اپنی بیٹی کی فراک کا گھیر بہت زیادہ پھیلانا ہے۔ تقریباََ تین میٹر اُس کا گھیر ہے اور لائیننگ بھی لگائی ہے اور پھر لائیننگ کے نیچے دامن پہ ڈبل کر کر کے نیٹ لگائی ہے لیکن گھیر نہیں کھُل رہا۔ جیسے برطانیہ کی خواتین نے بڑی بڑی فراکیں پہنی ہوتی ہیں کھُلے کھُلے گھیر کی،مجھے ویسی بنانی ہے۔۔۔۔کسی کو کچھ آئیڈیا ہو تو بتائے۔ مجھے کسی نے بتایا ہے کہ پتلی سی میٹل تار لگاتے ہیں۔۔۔۔۔۔کیا یہ بات درست ہے؟؟؟
مجھے تو کوئی آئیڈیا نہیں ہے اس بارے میں۔
ویسے اب تو کافی دن ہو گئے ہیں فراک اگر تیار ہوگئی ہو تو تصویر لگا دیں مجھے بھی تھوڑی انفارمیشن ملے گئی۔ اللہ تعالٰی نے مجھے بیٹی سے نوازا تو میں خود سے اس کے کپڑے تیار کیا کروں گی
 
حمیرا! اس فراک کی بھی اک دکھ بھری کہانی ہے۔ ایمن کا ایک فراک بہت پہلے سردیوں کی عید پہ بنایا کہ جو بغیر بازوؤں کے تھا۔ اُس کا گلا بند تھا اور گردن کے گرد جو کالر سا تھا اس کے زائد کپڑے سے ربن باندھا جاتا تھا گردن کی ایک طرف۔ کالا اور سفید رنگ کا بہت خوبسورت فراک تھا۔ درزن کی مت مار مار کے بنوایا تھا۔ ایک طرف کپڑے کا پھول بنا کر موتی لگا کر بھی لگایا تھا۔
ایمن نے پہن کر اسی وقت اتار ددیا۔ پھر نہیں پہنا۔
اسی فراک کے اوپر آتشی گلابی امی کے زمانے والے ٹشو کا حصہ لگایا بازو سمیت۔ نیچے وہی کالا اور سفید گھیر لگا دیا۔
اب درزن سے بنوایا تو گھیر پھولا ہؤا نہیں تھا۔ میں نے بازار سے وہ نائلون کی تار لے کے ڈلوائی لیکن پھر بھی نتائج زیادہ اچھے نہیں تھے۔ پھر میں اکڑی ہوئی نیٹ لائی اور اسے خود لگایا تو درزن کی کی ہوئی غلطیاں پتہ چلیں کہ اس نے سارے حصے اکٹھے جوڑ دیے تھے۔ میں باقائدہ سیکھا تو نہیں لیکن الحمد اللہ مجھے بہت پتہ چل جاتا ہے۔ پھر میں نے پہلے اس کی سائڈوں کی سلائیاں کھول کے ہر کپڑے کو علیحدہ کر کے پیٹی سے اکٹھا جوڑا اور نیچے نیٹ کی دو تہیں مزید لگائیں۔ اور بہت خوبصورت فراک بنا۔ بازار سے بالوں میں لگانے کے بہت پیارے سے بروچ(نجانے اسے کیا کہتے ہیں) مل رہے ہیں بڑے بڑے سے۔ وہ ایک لیا اور اوپر پیٹی خالی خالی لگ رہی تھی اس پہ لگا لیا۔
 
چلو ایک تو درزن نے پیسے بھی لیے ہوں گے اور کام بھی اچھا نہیں کیا میں ہوتی تو درزن سے باقاعدہ لڑائی کر لیتی اتنے ارمانوں سے بنائے ہوئے فراک کا کیا حال کر دیا۔
ویسے آپ کی ہمت ہے جو ٹھیک کر لیا ورنہ میرے جیسی ہوتی تو بس افسوس ہی کرتی رہتی
 
جاسمن

لائبریرین
درزنوں کو بتا بتا کر اتنا ماہر کرنا پڑتا ہے۔ وہ بھی کیا کریں،اتنے مشکل کام جو انہیں بتاتی ہوں کرنے کو۔
 
Top