نوری نستعلیق کرننگ پر کام!

arifkarim

معطل
اصولاً تو کام کرنا چاہیے۔ لیکن اس پر ٹیسٹ نہیں کیا۔
ابھی میں نے آپکی فراہم کردہ حروف کی اونچائی دوبارہ چیک کی تو معلوم ہوا کہ حرف الف کی اونچائی درست ماپی نہیں جا رہی:
alef.jpg

جبکہ فانٹ ایڈیٹر کے مطابق x=-100 پر دونوں اطراف سے انٹرسیکشن موجود ہے:
b716.gif

b717.gif

کیا اس اسکرپٹ میں کوئی ترمیم ممکن ہے تاکہ اسے مزید بہتر کیا جا سکے؟
نوٹ: ابھی یہ معلوم نہیں ہو سکا کہ یہ مسئلہ صرف الف کیساتھ ہے یا دیگر حروف و ترسیمے بھی اسکا شکار ہوئے ہیں :)
 
مدیر کی آخری تدوین:

سید ذیشان

محفلین
ابھی میں نے آپکی فراہم کردہ حروف کی اونچائی دوبارہ چیک کی تو معلوم ہوا کہ حرف الف کی اونچائی درست ماپی نہیں جا رہی:
alef.jpg

جبکہ فانٹ ایڈیٹر کے مطابق x=-100 پر انٹرسیکشن موجود ہے:
b716.gif

نئی تصاویر بجھوا دی ہیں، اس میں یہ ایشو نہیں ہو گا۔
 
مدیر کی آخری تدوین:

arifkarim

معطل
نئی تصاویر بجھوا دی ہیں، اس میں یہ ایشو نہیں ہو گا۔
نئی تصاویر کیساتھ شاید نیا حروف کی اونچائی کا ڈیٹا بھی چاہئے ہو کیونکہ وہ بھی تو اسی ویژل کمپیوٹیشنل ایرر کا نتیجہ ہے۔ ہم نے اوپر پیغام کی تدوین کی ہے۔ اسے بھی چیک کر لیں :)
اپڈیٹ: نئی تصاویر کا ربط فیس بک اور محفل پر نہیں ملا۔۔۔
 
سکرپٹ بالکل ٹھیک ہے ایک پوائنٹ کم کیلکولیٹ ہو رہا تھا جو آپ کی نشاندہی پر درست کر دیا ہے۔ اس سے باقی لسٹوں پر فرق نہیں پڑے گا۔ حروف کی چوڑائی چونکہ کم ہے اس لئے ان پر فرق پڑ سکتا ہے۔ اسی لئے حروف کی تمام لسٹیں نئے سرے سے بنا کر بجھوا دی ہیں۔

جب شفٹ گلف کی حدود سے باہر ہو جائے تو دائیں طرف سے (ابتدا سے) کم ترین اونچائی یعنی صفر اور بائیں طرف (آخر سے) سب سے زیادہ اونچائی 3615 کی ویلیو دی جاتی ہے۔
 
مدیر کی آخری تدوین:

شاکرالقادری

لائبریرین
یعنی یہ سارا تحقیقی کام اب سینہ بہ سینہ روایت کے طور پر ہی رہے گا ۔۔۔ افادہ عامہ کے لیے ریلیز نہیں ہوگا ۔۔۔ چلو اللہ مالک ہے ۔۔۔ کل کو شاید کوئی ایسا آجائے جو نئے سرے سے تاج محل تعمیر کر لے ۔۔ مگر شاید ہم نہ ہوں :love-over:
 
متلاشی

محفلین
ایک ماہ سے زائد ماہر پروگرامر تو تنگ کرنے کے بعد بالآخر وولٹ مکمل فانٹ زبردست کرننگ کیساتھ کمپائل کر گیا ہے:
b749.gif

ماہر پروگرامر سے بہت معذرت کیساتھ :)
سید ذیشان
زبردست کامیابی عارف بھائی۔۔۔! مگر کرننگ کا سٹینڈرڈ صحیح نہیں لگ رہا۔۔۔ الفاظ کے مابین کرننگ کچھ زیادہ ہی ہو گئی ہے ۔ جو ریڈایبلٹی کو شدید متاثر کر رہی ہے ۔۔۔ خیر اصل کام تو فونٹ کو وولٹ سے کمپائل کروانا تھا۔۔۔ کرننگ کی ویلیوز تبدیل کر کے اور گروپنگ میں تبدیلیاں لا کر امید ہے اسے بہت بہتر بنا لیا جائے گا۔۔۔!
 
جی کمپائلنگ کا جن تو بوتل میں بند کر دیا ہے۔ اب ان الگوردھمز کو ٹیسٹ کرنا باقی ہے جو بہترین کرننگ نتائج دے پائیں۔ ذیشان بھائی اس معاملہ میں کچھ زیادہ ہی پیچیدہ واقع ہوئے ہیں :)
 
arifkarim

معطل
زبردست کامیابی عارف بھائی۔۔۔! مگر کرننگ کا سٹینڈرڈ صحیح نہیں لگ رہا۔۔۔ الفاظ کے مابین کرننگ کچھ زیادہ ہی ہو گئی ہے ۔ جو ریڈایبلٹی کو شدید متاثر کر رہی ہے ۔۔۔ خیر اصل کام تو فونٹ کو وولٹ سے کمپائل کروانا تھا۔۔۔ کرننگ کی ویلیوز تبدیل کر کے اور گروپنگ میں تبدیلیاں لا کر امید ہے اسے بہت بہتر بنا لیا جائے گا۔۔۔!
کیا اب کچھ بہتر ہے:
b753.gif
 
مدیر کی آخری تدوین:

متلاشی

محفلین
کیا اب کچھ بہتر ہے:
b753.gif
بہت خوب ۔۔۔ ! اب پہلے سے بہت بہتر ہے۔۔ مگر مزید بہتری کی گنجائش موجود ہے ۔۔۔ خاص طور پر ’’ام‘‘ جہاں آتا ہے وہاں کرننگ زیادہ لگی ہوئی ہے۔۔۔ اسی طرح ک گ سے شروع ہونے والے لگیچرز کی کرننگ زیادہ کرنے کی ضرورت ہے ۔۔۔۔ :)
 
مدیر کی آخری تدوین:

شاکرالقادری

لائبریرین
یہ تاثر کہاں سے آیا؟
یہ تاثر ایسے پیدا ہوا کہ ہر فانٹ تیار کرنے والے کو ماہر پروگرامرز کی دستیابی بہت مشکل ہوگی ۔۔۔ اور ہم نے ماہر پروگرامرز سے درخواست کی تھی کہ اپنے اپنے پروگراموں کو خود انحصار اطلاقیہ کی شکل دے کر ریلیز فرمائیں جس پر سید ذیشان اور محمد عمر بھائی صاحبان کا جواب کچھ حوصلہ افزا نہ تھا ۔۔
 
نبیل

تکنیکی معاون

شاکرالقادری صاحب، ہر ٹول علیحدہ اطاقیے کی صورت میں دستیاب ہونا ممکن نہیں ہے۔ نستعلیق فونٹ پراجیکٹ کے دوران بھی پائتھون سکرپٹس رن کرنے کے لیے پائتھون انوائرنمنٹ اور مختلف پائتھون ماڈیولز انسٹال کرنے کی ضرورت پیش آئی تھی۔ سید ذیشان نے میٹ لیب سکرپٹ فراہم کر دی ہے۔ اسے میٹ لیب یا آکٹیو کے ذریعے رن کیا جا سکتا ہے۔
 
arifkarim

معطل
Top