دسویں سالگرہ محفل فورم کی دسویں سالگرہ کے موقعے پر

نبیل

تکنیکی معاون
عزیز دوستان محفل،
السلام علیکم۔ آپ سب کو اور تمام اردو سے محبت رکھنے والوں کو اردو ویب اور اردو محفل فورم کی دسویں سالگرہ بہت مبارک ہو۔ گزشتہ دس سالوں میں اردو ویب اور اردو محفل فورم نے بہت سے نشیب و فراز دیکھے۔ ان دس سالوں میں اردو محفل فورم کی بدولت اردو کمپیوٹنگ کے کئی اہم سنگ میل بھی طے ہوئے۔ اور الحمدللہ ابھی بھی نئے سنگ ہائے میل کی جانب سفر رواں ہے۔ گزشتہ دس سال کی روداد کی تدوین آسان کام ثابت نہیں ہوگی۔ اگرچہ ابھی بھی کچھ کوشش کی جائے تو گزشتہ دس سال کے عرصے میں ارسال کردہ مراسلات میں سے ان گنت بھولے بسرے شاہکار دریافت کیے جا سکتے ہیں (اور کچھ گڑے مردے بھی اکھاڑے جا سکتے ہیں۔ :))۔ میری کوشش ہو گی کہ ایک علیحدہ مراسلے میں اردو ویب اور اردو محفل فورم کے اہم سنگ ہائے میل کا خلاصہ پیش کر سکوں۔

ٹیکنالوجی کی حالیہ پیشرفت کے پیش نظر اب اردو کمپیوٹنگ کے چیلنجز میں خاطر خواہ تبدیلی وقوع پذیر ہو چکی ہے۔ وہ وقت قریب ہے جب موبائل اور سمارٹ ڈیوائس کے ویب صارفین کی تعداد ڈیسک ٹاپ اور لیپ ٹاپ استعمال کرنے والوں سے تجاوز کر جائے گی۔ اردو کمپیوٹنگ کے نئے منظرنامے میں اردو مواد کو ویب اور موبائل ایپس کے ذریعے ڈیلیور کرنے کے لیے نئے انداز سے سوچنے اور اس کے لیے منصوبہ بندی کی ضرورت پیش آئے گی۔ گزشتہ کچھ عرصے میں سوشل میڈیا کے استعمال کا گراف مستقل بڑھتا گیا ہے۔ لیکن نیٹ پر اردو کمیونٹی کے حوالے سے اردو محفل فورم کی اہمیت اس کے اعلی انتظامی معیار اور اس کے فعال اراکین کی باعث بدستور موجود ہے۔ محفل فورم کا ایک کانسٹنٹ فیکٹر اس کے اعلی معیار کے حامل شعر و ادب کے زمرہ جات ہیں۔ ٹیکنالوجی چاہے جو بھی سنگ میل طے کر لے، شعر بحر میں ہی ہونے چاہییں۔ :) محفل فورم پر اعلی ادبی ذوق کے حامل اراکین کی موجودگی ہمیشہ سے اس کا امتیاز رہا ہے۔

اردو محفل فورم کو آئندہ مستقبل میں بھی بہتر انداز میں چلانے کے لیے ایک فعال انتظامیہ کا ضرورت رہے گی۔ میں کچھ عرصے اپنی ذاتی مصروفیات کی وجہ سے اردو ویب کی نظامت میں فعال کردار نہیں ادا کر پا رہوں۔ ضرورت اس امر کی ہے اردو ویب کی نظامت اور عمومی طور پر اردو کمپیوٹنگ کی تحقیق کے کام کو جاری رکھنے کے لیے فعال ناظمین کو انتظامیہ میں شامل کیا جائے۔ محفل فورم کی دسویں سالگرہ کو شایان شان طور پر منانے کے لیے میں تمام دوستوں سے درخواست کروں گا کہ مختلف تعمیری اور تفریحی سلسلوں کا آغاز کریں۔ اس سلسلے میں کئی اچھی تجاویز سامنے آ چکی ہیں۔ آخر میں اپنے رفیق کار ابن سعید کا خصوصی شکریہ ادا کرنا چاہوں گا جو اپنی تمام تر مصروفیات کے باوجود اردو ویب کی انتظامیہ کی فعالیت کو یقینی بناتے ہیں۔

ذیل میں میری گزشتہ سالگرہوں پر خصوصی تحاریر کے روابط موجود ہیں۔

محفل فورم کی نویں سالگرہ کے موقعے پر
محفل فورم کی آٹھویں سالگرہ کے موقعے پر
محفل فورم کی ساتویں سالگرہ کے موقعے پر
محفل فورم کی چھٹی سالگرہ کے موقعے پر
محفل فورم کی پانچویں سالگرہ کے موقعے پر
محفل فورم کی چوتھی سالگرہ کے موقعے پر
محفل فورم کی تیسری سالگرہ کے موقعے پر!
محفل فورم کی دوسری سالگرہ کی مبارکباد!
آپ سب کو محفل فورم کی پہلی سالگرہ مبارک
 
واقعی اگر دس سالہ نشیب و فراز کی تاریخ نبیل بھائی کے قلم سے آجائے تو محفل کے سرمائے کی مانند ہوگی اس کی صحت کی وجہ سے۔ میری طرف سے پیشگی شکریہ قبول کریں۔
کویت میں تو سمارٹ فونز لیپ ٹاپ اور ڈیسک ٹاپ کی مارکیٹ کو بٹھا چکے ہیں۔ میں خود سوشل میڈیا کو اپنے فون پر ہی دیکھتا ہوں سوائے اردو محفل کے۔
 
یہ کوئی آٹھ دس سال پرانی بات ہے غالباً سنہ دو ہزار چھ یا سات میں کراچی سے شائع ہونے والے جریدے "ماہنامہ کمپوٹنگ" ( اگر میں غلطی نہیں کر رہا تو یہی نام تھا) جو اس زمانے میں اچھا چلتا تھا ۔ اُس جریدے میں کہیں اردو ویب کا تذکرہ ہوا تھا۔ ایک سرسری سی بات تھی ۔ اللہ نے آج یہ دن دکھلایا کہ یہ محفل اپنی دسویں سالگرہ منا رہی ہے اور اس کا شمار اردو کی بڑی اور معیاری ویب سائیٹس میں ہوتا ہے ۔
نبیل بھائی ، ابن سعید بھائی میں آپ لوگوں کو محفلین کی جانب سے آفیشل خراجِ تحسین پیش کرتا ہوں ۔
اللہ آپ کی ہمت اور لیاقت میں دن دوگنی ترقی عطا فرمائیں۔
 
آخری تدوین:
میں یہ سمجھتا رہا ہوں کہ اردو محفل کا تعلق ، جریدے ماہنامہ کمپیوٹنگ سے ہی ہے ۔ :):)
اور یہ بھی اس محفل کے کرتا دھرتا بھی وہی لوگ ہیں جو اٗس جریدے کے تھے ۔ :):)
 

تجمل حسین

محفلین
میں یہ سمجھتا رہا ہوں کہ اردو محفل کا تعلق ، جریدے ماہنامہ کمپیوٹنگ سے ہی ہے ۔ :):)
اور یہ بھی اس محفل کے کرتا دھرتا بھی وہی لوگ ہیں جو اٗس جریدے کے تھے ۔ :):)
میں تو محفل کے لیے یہ بات نہایت فائدہ مند سمجھتا ہوں کہ اس کے کرتا دھرتا وہ نہیں ہیں۔ :)
 
Top