کیا اسلامی جمیعت طلبا دہشت گرد تنظیم ہے؟

پاکستان کے سرکاری تعلیمی اداروں میں عجیب لوگوں کا راج ہے
کوئی جئے سندھ محاذ بنا کر پنجابیوں کو قتل کررہا ہے
کوئی پنجابی میڈیکل اورگنائزیشن بنا کر جمیعت کے لوگوں کو ماررہا ہے
جمیعت والے سب کو ماررہے ہیں
کوئی پختون جماعت والے مہاجر کو ماررہے ہیں
بلکہ پنجاب میں تو سنا ہے سرائیکی پنجابی کو بلکہ ذات برادری تک کے لوگ ایک دوسرے کو ماررہے ہیں
غرض ہر کوئی دوسرے کو مارر ہا ہے
عجیب لوگ میں پاکستان کے سرکاری تعلیمی اداروں میں۔
 
اوشو

لائبریرین
ہاہاہاہا۔۔۔۔۔۔۔اے ٹی آئی
مجھے بھی یہی اندازہ تھا کہ اے ٹی آئی ہو گا کیوں کہ یونیورسٹی میں جمیعت کا اے ٹی آئی ، جو قطعا ایک غیر سیاسی طلباء تنظیم ہے، کے ساتھ پھڈا رہتا ہے۔ میں خود بھی اے ٹی آئی کا عہدیدار رہا ہوں۔ اے ٹی ایم نامی کسی تنظیم کا نہیں سنا تھا تو اس لیے پوچھا :)
اے ٹی آئی نے جمیعت کے نعرہ "سیدی مرشدی ، مودودی مودودی" کے جواب میں نعرہ بلند کیا تھا۔ "سیدی مرشدی ، یانبی، یا نبی(صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم)"۔ ان کا نعرہ اپنی موت آپ مر گیا اور ہمارا نعرہ ملک کے کونے کونے میں آج بھی گونج رہا ہے۔
 
آخری تدوین:

جاسمن

لائبریرین
بلکہ پنجاب میں تو سنا ہے سرائیکی پنجابی کو بلکہ ذات برادری تک کے لوگ ایک دوسرے کو ماررہے ہیں
ہمارے ہاں تو الحمد اللہ ایسا نہیں ہے۔ کچھ نہ کچھ اِختلافات تو گھروں میں بھی ہوتے ہیں لیکن ہمارے ہاں پنجابیوں اور سرائیکیوں میں بہت محبت ہے اور اب دونوں میں رشتہ داریاں بھی ہونے لگی ہیں۔
 
ہمارے ہاں تو الحمد اللہ ایسا نہیں ہے۔ کچھ نہ کچھ اِختلافات تو گھروں میں بھی ہوتے ہیں لیکن ہمارے ہاں پنجابیوں اور سرائیکیوں میں بہت محبت ہے اور اب دونوں میں رشتہ داریاں بھی ہونے لگی ہیں۔
الحمدللہ
ویسے بہاالدین زکریا یونی ورسٹی کے حالات بھی ملاحظہ کرلیں
 
218877_49735566.jpg

Multan: 5 injured as student orgs clash at BZU
http://dunyanews.tv/index.php/en/Pakistan/218877-Multan-5-
injured-as-student-orgs-clash-at-BZU

آخری تدوین:

جاسمن

لائبریرین
218877_49735566.jpg

Multan: 5 injured as student orgs clash at BZU
http://dunyanews.tv/index.php/en/Pakistan/218877-Multan-5-
injured-as-student-orgs-clash-at-BZU

یہ چند واقعات ہیں ۔( دو زبانیں بولنے والے بھائیوں کے)۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ان گنت واقعات ہیں ۔۔۔۔۔۔محبتوں کے،قربانیوں کے،خلوص اور ایثار کے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اُن کو نہ کوئی میڈیا ترویج دیتا ہے نہ آپ اور میں۔۔۔۔۔ آئیں مثبت واقعات کو منفی کی نسبت زیادہ مشتہر کریں۔ آئیں!
 
آخری تدوین:
یہ چند واقعات ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ان گنت واقعات ہیں ۔۔۔۔۔۔محبتوں کے،قربانیوں کے،خلوص اور ایثار کے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اُن کو نہ کوئی میڈیا ترویج دیتا ہے نہ آپ اور میں۔۔۔۔۔ آئیں مثبت واقعات کو منفی کی نسبت زیادہ مشتہر کریں۔ آئیں!
بالکل مثبت لوگ ، مثبت چیزوں کی تلاش کرتے ہیں اور انہیں اجاگر کرتے ہیں۔
 
آوازِ دوست

محفلین
تعلیمی اداروں میں موجود طلبہ تنظیمیں طلباء کے لیے فائدہ مند کم اور نقصان دہ زیادہ ہیں۔ مختلف سیاسی جماعتوں کے ہاتھوں استعمال ہونے والے یہ میرے آپ کے بھائی اِس طرح برین واش کیے جاتے ہیں کہ ہرقابلِ مذمت عمل کا ٹھوس جواز جیب میں رکھتے ہیں۔ تعلیمی اداروں میں صرف اور صرف تعلیم کے حصول و ترویج کی سرگرمیاں ہونی چاہییں۔ اساتذہ اور طلبہ کے اخلاق و اطوار سنوارنا اِن نا پُختہ ذہنوں کی ذمہ داری نہیں ہے بلکہ یہ اصلاح کے مطعلقہ نظام کو فعال اور موثر بنانے کے لیے موزوں کردار ادا کریں تو اتنا ہی کا فی ہو گا۔
 
عثمان

محفلین
یہ چند واقعات ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ان گنت واقعات ہیں ۔۔۔۔۔۔محبتوں کے،قربانیوں کے،خلوص اور ایثار کے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اُن کو نہ کوئی میڈیا ترویج دیتا ہے نہ آپ اور میں۔۔۔۔۔ آئیں مثبت واقعات کو منفی کی نسبت زیادہ مشتہر کریں۔ آئیں!
آپ نے خود ہی ایک فہرست گنوائی ہے اس غنڈہ تنظیم کے مظالم کی۔۔ اس کے بعد بھی اس کی حمایت میں بولنے کو کیا رہ جاتا ہے؟
واضح رہے کہ غنڈہ تنظیمیں اپنا رعب قائم کرنے کے لیے پارٹ ٹائم چھوٹے موٹے "اچھے کام" بھی کرتے رہتے ہیں تاکہ اصل ایجنڈے پر پردہ رہے اور لوگوں کے دلوں میں کچھ نہ کچھ حمایت بھی قائم رہے۔ لیکن یہ سب ان کے مکروہ وجود اور جرائم کو نہیں مٹا سکتا۔
جمعیت جیسی تنظیموں کی صرف تعلیمی اداروں ہی میں کیا۔۔ کسی بھی مہذب معاشرے میں کوئی گنجائش نہیں۔
 
یہ پوسٹ اصل میں ایچ اے خان کی ایک پوسٹ کا جواب ہے۔ اس کا جمیعت سے کوئی تعلق نہیں۔ میں اب اپنی پوسٹ میں کچھ حوالہ دیتی ہون تاکہ مزید کسی کو غلط فہمی نہ ہو۔
 
ایک بات جمیعت کے حوالے سے میں بھی شئر کرتا چلوں کہ لاہور میں عام طور پر تین کالجوں اور یونیورسٹیوں میں تین طلباء تنظیموں کا وجود ہوا کرتا تھا۔ پی ایس ایف، ایم ایس ایف اور جمیعت۔ (یہ کئی برس پہلے کی بات ہے)
جمیعت کی غنڈہ گردی باقی دونوں جماعتوں سے کم تھی۔
 
جاسمن

لائبریرین
بلکہ پنجاب میں تو سنا ہے سرائیکی پنجابی کو بلکہ ذات برادری تک کے لوگ ایک دوسرے کو ماررہے ہیں

۔
ہمارے ہاں تو الحمد اللہ ایسا نہیں ہے۔ کچھ نہ کچھ اِختلافات تو گھروں میں بھی ہوتے ہیں لیکن ہمارے ہاں پنجابیوں اور سرائیکیوں میں بہت محبت ہے اور اب دونوں میں رشتہ داریاں بھی ہونے لگی ہیں۔
ایچ اے خان نے کہا
الحمدللہ
ویسے بہاالدین زکریا یونی ورسٹی کے حالات بھی ملاحظہ کرلیں

218877_49735566.jpg

Multan: 5 injured as student orgs clash at BZU

http://dunyanews.tv/index.php/en/Pakistan/218877-Multan-5-
injured-as-student-orgs-clash-at-BZU

یہ چند واقعات ہیں ۔( دو زبانیں بولنے والے بھائیوں کے)۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ان گنت واقعات ہیں ۔۔۔۔۔۔محبتوں کے،قربانیوں کے،خلوص اور ایثار کے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اُن کو نہ کوئی میڈیا ترویج دیتا ہے نہ آپ اور میں۔۔۔۔۔ آئیں مثبت واقعات کو منفی کی نسبت زیادہ مشتہر کریں۔ آئیں!
 
آخری تدوین:

Ali Sultan

محفلین
فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

ميں يہ واضح کر دوں کہ جب امريکہ نے عالمی برادری کے ساتھ مل کر افغانستان کی مدد کا فيصلہ کيا تھا تو اس کا مقصد کسی بھی موقع پر يہ نہيں تھا کہ دنيا کے سامنے دہشت گردوں کو متعارف کروايا جائے۔

يہاں يہ بات ياد رکھنی چاہيے کہ افغانستان پر سوويت افواج کے حملے کے بعد صرف امريکہ ہی وہ واحد ملک نہيں تھا جس نے امداد مہيا کی تھی بلکہ اس ميں مسلم ممالک جيسے سعودی عرب اور شام سميت ديگر بہت سے ممالک بھی شامل تھے۔ دنيا کے مختلف ممالک سے آنے والی فوجی اور مالی امداد براہ راست پاکستان منتقل کی جاتی رہی۔ اور پھر پاکستان کے توسط سے يہ امداد افغانستان پہنچتی۔

اس وقت کے زمينی حقائق کے حوالے سے افغانستان کی مدد کرنے کا فيصلہ درست تھا۔ کيا افغانستان جيسے چھوٹے سے ملک کو روس جيسی سپر پاور کے رحم وکرم پر چھوڑ دينا صحيح فيصلہ ہوتا ؟

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

www.state.gov

https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu

http://www.facebook.com/USDOTUrdu

USDOTURDU_banner.jpg
یہ کیا یہ تو سیدھا سادہ اعترف ہوگیا کہ" یہ جو دہشت گردی ہے اس کےپیچھے عالمی برادر( امریکی بلاک ) ہے! :cautious::cautious:
 
x boy

محفلین
دھشت گرد تنظیم کا ستناناس ہوگیا،،، کراچی کا حال احوال جان کر خوشی ہوتی ہے
رینجرز " فرشتہ اسکواڈ" کامیابی سے کبھی بھی کسی کے گھر شک کی بنیاد یا اطلاع ملنے پر چھاپے مارسکتی ہے
جیساکہ میرے ایک عزیر کے گھر میں غلط اطلاع پر پورے گھر کی تلاشی لی گئی اور تفتیش کی گئی پھر معلوم ہوا کہ
قریب کے کسی گھر میں دو دھشت گرد رکے ہوئے ہیں بعد ازاں وہاں چھاپہ مارا اور دو اشخاص کو لے گئے اپنے ساتھ۔
 
Fawad -

محفلین
یہ کیا یہ تو سیدھا سادہ اعترف ہوگیا کہ" یہ جو دہشت گردی ہے اس کےپیچھے عالمی برادر( امریکی بلاک ) ہے! :cautious::cautious:

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

افغانستان اور پاکستان ميں دہشت گردی کے سبب کشت وخون کا جو بازار گرم ہے، اس تناظر ميں يہ بحث کہ 80 کی دہائ ميں امريکی حکومت کے افغانستان ميں کسی مخصوص گروہ کے ساتھ کس نوعيت کے تعلقات رہے ہوں گے خاصی بے مقصد اور بے معنی ہے۔ اگر امريکہ سميت عالمی برادری بشمول اقوام متحدہ نے ايک قابض فوج کے مقابلے ميں افغانستان کے عوام کی مدد کا فيصلہ کيا تھا تو اس کا يہ مطلب ہرگز نہيں ہے کہ دو دہائيوں کے بعد اسی ملک کے کچھ گروہوں اور افراد کو اس بات کا لائسنس اور کھلی چھٹی مل جانی چاہيے کہ وہ دہشت گرد گروہوں کی مدد کريں اور دنيا بھر ميں اپنی سوچ، سياسی اثر اور نقطہ نظر کو مسلط کرنے کے لیے بے گناہ انسانوں کو قتل کرتے پھریں۔

کيا اس دليل ميں منطق کا کوئ پہلو ہے کہ چونکہ 30 برس قبل امريکہ نے دنيا کے ساتھ مل کر افغانستان پر ہونے والی جارحيت کی مذمت کی تھی اور افغان عوام کے درست موقف کی حمايت کی تھی چنانچہ اب ہميں طالبان کی سوچ اور ان کی فکر کی بھی حمايت کرنی چاہيے، وہی طالبان جنھوں نے القائدہ اور اس کی قيادت کو محفوظ ٹھکانے فراہم کيے۔ ايک ايسی تنظيم جس نے امريکہ کے خلاف جنگ کا باقاعدہ اعلان کر رکھا تھا۔

امريکہ نے 30 برس قبل جو کيا، اسے ہر لحاظ سے ايک درست خارجہ پاليسی قرار ديا جا سکتا ہے جسے دنيا کی تمام اہم اقوام نے درست قرار دے کر اس کی حمايت کی تھی۔ ليکن يہ نہيں بھولنا چاہیے کہ اس وقت بھی امريکی حکومت افغانستان میں مختلف افراد اور گروہوں کو براہراست کنٹرول کرنے اور ہدايات دينے کے عمل کا حصہ نہيں تھی۔

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

www.state.gov

https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu

http://www.facebook.com/USDOTUrdu

USDOTURDU_banner.jpg
 
Top