انٹرنیشنل سپیس سٹیشن سے براہ راست زمین کا مشاہدہ کیجئے۔

http://www.ustream.tv/channel/9408562
انٹرنیشنل سپیس سٹیشن 90 منٹ میں زمین کے گرد اپنا چکر پورا کرتا ہے اس لئے ہر 45 منٹ کے بعد اس پر کبھی سورج طلوع اور غروب ہوتا رہتا ہے۔ اگر آپ کو سکرین سیاہ نظر آئے تو سمجھئے اس مقام پر سورج طلوع نہیں ہے۔ البتہ کبھی کبھار آپ کسی شہر کی تیز روشنیوں کا نظارہ کر سکتے ہیں۔
کبھی کبھار آپ وہاں کریو کی آوازیں بھی سن سکتے ہیں۔
یو سٹریم کا ربط
 
رانا

محفلین
پہلے ہم یہ تو چیک کر لیں کہ اسپیس اسٹیشن اصلی ہی ہے یا امریکی چاند لینڈنگ کی طرح کوئی افسانہ ؟ :)
چاند لینڈنگ میں کیا افسانہ ہے؟ پہلے بھی اس طرح کی باتیں سنی ہوئی ہیں لیکن گپ لگتی ہیں۔ اتنا بڑا ڈرامہ اتنی کامیابی سے کرلینا وہ بھی اس پرانے دور میں، سمجھ سے باہر ہے۔
 
arifkarim

معطل

اس افسانہ کے بارہ میں مزید تفصیلات کیلئے محترمی لئیق احمد سے رجوع کریں۔ انہوں نے ہی روسیوں کو اس کی تحقیقات کیلئے کچھ دن قبل قائل کیا تھا :)
http://www.urduweb.org/mehfil/threads/82944/
 
میں نے روسیوں کو قائل نہیں کیا، انہوں نے دنیا کے سامنے اپنے خدشات کا مظاہرہ کیا۔
 
رانا

محفلین
اس افسانہ کے بارہ میں مزید تفصیلات کیلئے محترمی لئیق احمد سے رجوع کریں۔ انہوں نے ہی روسیوں کو اس کی تحقیقات کیلئے کچھ دن قبل قائل کیا تھا :)
http://www.urduweb.org/mehfil/threads/82944/
دلچسپ! مجھے لگتا ہے اس طرح کا پراپیگنڈا کرنے والوں نے تھریسیا کے مریخ کے بارے میں پڑھ رکھا ہوگا۔ وہ بھی تو اسی دور میں لکھا گیا تھا نا۔:)
لیکن کیا ابن صفی کا ناولوں کا روس میں بھی ترجمہ ہوچکا ہے؟:p
 
arifkarim

معطل
Top