سعد نستعلیق نسخہ 2 میں خودکار کرننگ!

arifkarim

معطل
سعد نستعلیق کی کامیاب ریلیز کے بعد ہم نے تہیہ کر لیا تھا کہ اس کو فانٹ کو مزید بہتر سے بہتر کریں گے اور محفلینز کی توقعات کے عین مطابق اسے دوبارہ ڈیزائن کریں گے۔ بفضل تعالیٰ کل رات محمد سعد کے خاص تعاون سے ہم نے نفیس نستعلیق کے 23064 ترسیموں کو دوبارہ جنریٹ کروا کر از سر نو فانٹ میں داخل کر دیا ہے۔ ان ترسیمہ جات کی اچھی طرح آپٹی مائیزیشن کے بعد اب اس فانٹ کا کُل حجم ’’قابل استعمال‘‘ 23 میگا بائیٹس تک ہو گیا ہے۔ :)
نیز فانٹ کو اڈوبی انڈیزائن کی دلکش کرننگ کا پابند بنانے کیلئے اسمیں کچھ مزید پروگرامنگ ٹیبلز کا اضافہ کر دیا ہے۔ جسکے بعد تاریخ میں پہلی بار کرلپ کے مشہور زمانہ نفیس نستعلیق فانٹ میں تیزرفتار اور خودکار کرننگ کام کرنے لگ گئی ہے:
b556.gif

گو کہ فی الحال یہ خودکار کرننگ صرف اڈوبی انڈیزائن تک محدود ہے، البتہ ہماری خواہش ہوگی کہ اسکو دیگر پلیٹ فارمز پر بھی پورٹ کیا جا سکے۔ جسکے لئے ہم محترمی زیک کی خدمات کے منتظرہیں ۔۔۔
ابن سعید فاروق احمد بھٹی زہیر عبّاس ummargul ابرارحسین محمد سعد فاتح عائشہ عزیز ثاقب عبید محمد امین اوشو تجمل حسین وجی متلاشی اشتیاق علی عمار ابن ضیا asakpke سعادت ادب دوست شاکرالقادری اسد محب علوی محمدصابر علوی امجد عبدالمجید دوست الف عین نبیل نعیم سعید عبدالحفیظ رانا سعادت
 
مدیر کی آخری تدوین:

رانا

محفلین
چند دن ہوئے ایک محفلین نے ایسے ہی ایک دھاگے میں یہ کہا تھا کہ وہ ایم ایس ورڈ میں ان پیج سے اچھی آٹو کرننگ دے سکتے ہیں۔ کچھ پتہ لگا کہ ان کے ذہن میں کیا تھا؟ ہمیں فونٹ کی تکنیک کے بارے میں کچھ بھی علم نہیں۔ اور کرننگ کے بارے میں بھی آپ لوگوں کی گفتگو میں اس کے مسلسل ذکر سے یہ سمجھے ہیں کہ الفاظ کے مخصوص پئیرز کے مابین خود بخود مناسب فاصلہ قائم ہوجائے۔ تو اس بنیاد پر ہم نے ایک بار یہ سوچا تھا کہ اگر ورڈ میں کوئی ایسا آپشن ہو جس کے ذریعے مینئولی الفاظ کے مابین فاصلے کی کیلکولیشن کو ایڈجسٹ کیا جاسکتا ہو تو سی شارپ میں ایک پلگ ان بنایا جاسکتا ہےجس میں فونٹ کا تمام ترسیموں کے متوقع پئیر ایک ٹیبل کی صورت بنا کر پروگرامنگ کی جائے اور ورڈ میں اس پلگ ان کو انسٹال کرادیا جائے۔ اسطرح جیسے جیسے ٹائپنگ ہوتی جائے گی وہ پلگ ان خودکار طور پر پہلے سے ڈیفائن پروگرامنگ کی مدد سے الفاظ کے پئیر چیک کرتا جائے اور ان کے مابین پہلے سے پروگرام کیا ہوا مجوزہ فاصلہ دیتا جائے۔ لیکن ہمیں ورڈ میں اس وقت ایک آپشن ملا تو تھا لیکن وہ تو مینئولی ہی ٹھیک کام نہیں کررہا تھا یا شائد ہم ٹھیک سے کام نہیں لے سکے۔ اس لئے پلگ ان پر کام شروع کرنے کا خیال چھوڑنا پڑا۔ ان صاحب کے علم میں اگر کوئی ایسا آپشن ایم ایس ورڈ میں ہے تو وہ شئیر کریں شائد اس پر کام کیا جاسکے۔
 
arifkarim

معطل
رانا
یہ تو آپنے ایک بہت ہی زبردست خبر سنا دی! کیا آپ سی شارپ میں ایسا کوئی پلگ ان لکھ سکتے ہیں جو کسی ڈیٹا بیس میں سے چنیدہ الفاظ کے مابین کرننگ کی ویلیوز اٹھا کر متن میں خودکار طور پر اپلائی کرتا چلا جائے؟ اگر ایسا ممکن ہو جائے تو یقین کریں ہمارے لئے کسی بھی فانٹ میں کرننگ جنریٹ کرنا بائیں ہاتھ کھا کھیل بن جائے گا!
اردو زبان میں کثیر الاستعمال الفاظ کے کرننگ پئیرز محترم نعیم سعید صاحب فراہم کر سکتے ہیں۔ جنکی آپس میں کرننگ ویلیوز زیک بھائی امیج پراسیسنگ ٹیکنیک کے ذریعہ نکال لیں گے۔ یہ کرننگ پیئرز اور انکی ویلیوز ہم کسی ڈیٹا بیس میں ایڈ کرتے جائیں گے جہاں سے ورڈ کا پلگ انہیں ریڈ کرتا جائے اور ساتھ ساتھ متن میں اپلائی بھی کرے۔ :) :) :)
متلاشی آپ کا اسبارہ میں کیا خیال ہے؟
 
نعیم سعید

متلاشی بھائی! کا کہنا ہےوہ ایم ایس ورڈ میں ان پیج جیسی کرننگ شامل کر سکتے ہیں، کیسے؟ اس کی تفصیل تو وہی بتا سکتے ہیں۔
جبکہ میرے خیال میں ایم ایس ورڈ کی سپوٹ تو مسائل کا شکار یعنی انتہائی ناقص اور کمزور ہے، کسی ’پلگ ان‘ کی مدد سے کس حد تک کرننگ دینا ممکن ہے؟ اس پر بہتر رائے تو ’پلگ ان‘ بنانے والا ہی دے سکتا ہے، ویسے مینول کرننگ سیٹ کرنے کی بہترین مثال ’گارسہ‘ کی صورت میں موجودہے۔
میری رائے میں اگرایسا کوئی ’پلگ ان‘بنانے کا ارادہ ہو تو زیادہ بہتر ہو گا کہ ’ایم ایس ورڈ‘ کی بجائے ’انڈیزائن‘کے لیے بنایا جائےکیونکہ ابھی تک کے تجربات سے اندازہ ہوا ہے کہ ’انڈیزائن‘ میں کرننگ شامل کرنے کے لیے انتہائی بہترین سہولیات موجود ہیں کسی ’پلگ ان‘ کی مدد سے یقینا خوب سے خوب تر کرننگ دی جا سکتی ہے۔
آپ کو جب بھی ضرورت ہو کرننگ پیئرز کی لسٹیں مہیاکی جا سکتی ہیں۔
 
صبح آپ کی بات کا جواب لکھنے ہی لگا کہ بجلی چلی گئی اور اب آئی ہے۔:)
سی شارپ میں پلگ ان تو بنایا جاسکتا ہے اور وہ ڈیٹا بیس سے کرننگ پئیر بھی اٹھا سکتا ہے۔ لیکن اس کا فائدہ تب ہوگا جب کہ ورڈ میں کوئی ایسا آپشن بھی موجود ہو۔ مثلا جو آپشن میں نے دیکھا تھا اس میں ایک کرننگ ویلیو سیٹ کرنی ہوتی تھی اور پھر ٹائپنگ کے دوران ورڈ ہر دو حروف کے درمیان اس ویلیو کے مطابق فاصلہ دے دیتا تھا۔ جبکہ ہمیں جو کام کرنا ہے اس میں مختلف ترسیموں کے لئے مخصوص پئیر کی بنیاد پر مختلف ویلیو سیٹ کرنی پڑے گی۔ اگر تو ورڈ میں کرننگ ویلیو اسٹیٹک کے طور پر ڈاکیومنٹ مین محفوظ ہوتی ہے تو پھر یہ پلگ ان والا آئیڈیا شائد کام نہ کرے۔ لیکن اگر ہر حرف کے ساتھ اسکی پراپرٹی کے طور پر محفوظ ہوتی ہو جیسے بولڈ اٹالک وغیرہ تو پھر پلگ ان بنا کر فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے کیونکہ ہمیں مکمل ڈاکیومنٹ کی اسٹیٹک کرننگ ویلیو کی بجائے حروف کی بنیاد پر ویری ایبل کرننگ ویلیو اپلائی کرنی ہے۔ میں انشاءاللہ وقت نکال کر اسے چیک کرنے کی کوشش کروں گا پھر حتمی طور پر کچھ کہا جاسکے گا۔
 
رانا

محفلین
متلاشی بھائی! کا کہنا ہےوہ ایم ایس ورڈ میں ان پیج جیسی کرننگ شامل کر سکتے ہیں، کیسے؟ اس کی تفصیل تو وہی بتا سکتے ہیں۔
جبکہ میرے خیال میں ایم ایس ورڈ کی سپوٹ تو مسائل کا شکار یعنی انتہائی ناقص اور کمزور ہے، کسی ’پلگ ان‘ کی مدد سے کس حد تک کرننگ دینا ممکن ہے؟ اس پر بہتر رائے تو ’پلگ ان‘ بنانے والا ہی دے سکتا ہے، ویسے مینول کرننگ سیٹ کرنے کی بہترین مثال ’گارسہ‘ کی صورت میں موجودہے۔
میری رائے میں اگرایسا کوئی ’پلگ ان‘بنانے کا ارادہ ہو تو زیادہ بہتر ہو گا کہ ’ایم ایس ورڈ‘ کی بجائے ’انڈیزائن‘کے لیے بنایا جائےکیونکہ ابھی تک کے تجربات سے اندازہ ہوا ہے کہ ’انڈیزائن‘ میں کرننگ شامل کرنے کے لیے انتہائی بہترین سہولیات موجود ہیں کسی ’پلگ ان‘ کی مدد سے یقینا خوب سے خوب تر کرننگ دی جا سکتی ہے۔
آپ کو جب بھی ضرورت ہو کرننگ پیئرز کی لسٹیں مہیاکی جا سکتی ہیں۔
متلاشی بھائی اگر اسکی تفصیل بتائیں تو پھر ہم اس پر پلگ ان کے حوالے سے غور کرسکتے ہیں کہ پلگ ان بنانے کا فائدہ بھی ہوگا یا نہیں۔ کوئی متلاشی بھائی سے اسکی تفصیل پتہ کرکے یہاں شئیر کرے۔
انڈیزائن کے لئے پلگ ان بنانے کا کوئی آئیڈیانہیں اس لئے ابھی تو اس پر کچھ نہیں کہہ سکتے۔ سی شارپ میں ایم ایس ورڈ کے لئے ایک دو پلگ ان لکھے ہیں جس میں سے ایک اردو کے متن پر کام کرنے کے لئے ہی لکھا تھا اس لئے خیال آیا تھا کہ کرننگ کے لئے بھی لکھنے کی کوشش کی جاسکتی ہے۔ اگر تو ایم ایس ورڈ میں ویری ایبل کرننگ ویلیو کی سہولت موجود ہے تو پھر امید ہے کہ پلگ ان کام کرسکتا ہے۔
 
arifkarim

معطل
اگر تو ایم ایس ورڈ میں ویری ایبل کرننگ ویلیو کی سہولت موجود ہے تو پھر امید ہے کہ پلگ ان کام کرسکتا ہے۔
اسکی ذرا تفاصیل بتائیں کہ ویری ایبل اور اسٹیٹک کرننگ میں کیا فرق ہے؟ جہاں تک میری معلومات ہیں، مائکروسافٹ ورڈ میں کرننگ Character Format میں اپلائی ہوتی ہے۔ جسکی وجہ سے متن میں مختلف پوائنٹ سائز پرپہلے سے طے شدہ کرننگ ویلیوز کا استعمال کافی عجیب سا رزلٹ دیتا ہے۔ ذیل میں ایک ٹیسٹ متن پر فیض لاہوری کشیدہ فانٹ اور منفی 20 پوائنٹ کی کرننگ اپلائی کی گئی ہے:
b554.gif
 
یہی اسکرین میں نے بھی دیکھی تھی اور میں اسی کی بات کررہا تھا۔
اسٹیٹک سے میری مراد ہے کہ جیسے میں نے مثال کے طور پر ورڈ میں کرننگ ویلیو 5 رکھی ہے۔ اب میں ایک جملہ لکھتا ہوں کہ "وہ کب مستقل مزاج بنے گا" تو اس جملے میں جیسے آٹھ ترسیمے استعمال ہوئے ہیں تو ورڈ سب کے درمیان کرننگ ویلیو 5 کے مطابق فاصلہ سیٹ کردے گا۔ جبکہ ہمیں "کب" اور "مستقل" کے مابین فاصلہ کم رکھنا ہے تو مثال کے طور پر 3 سمجھ لیں۔ اور "وہ" اور "کب" کے مابین فرض کریں ویلیو 2 کے مطابق فاصلہ دینا ہے۔ اسی طرح "مستقل" اور "مزاج" کے درمیان فرض کریں 4 کی ویلیو دینی ہے۔ تو اس طرح ایک ہی جملے میں چار مختلف کرننگ ویلیوز اپلائی کرنی ہونگی۔ کیا ورڈ میں ایسا کوئی آپشن ہوسکتا ہے؟
 
آخری تدوین:

ثاقب عبید

محفلین
بہت خوب عارف کریم صاحب۔ مبارکباد قبول کریں۔
محفل کی سالگرہ کا انتظار رہے گا تاکہ یہ فونٹ دستیاب ہوسکے :)
 
رانا

محفلین
یہی اسکرین میں نے بھی دیکھی تھی اور میں اسی کی بات کررہا تھا۔
اسٹیٹک سے میری مراد ہے کہ جیسے میں نے مثال کے طور پر ورڈ میں کرننگ ویلیو 5 رکھی ہے۔ اب میں ایک جملہ لکھتا ہوں کہ "وہ کب مستقل مزاج بنے گا" تو اس جملے میں جیسے آٹھ ترسیمے استعمال ہوئے ہیں تو ورڈ سب کے درمیان کرننگ ویلیو 5 کے مطابق فاصلہ سیٹ کردے گا۔ جبکہ ہمیں "کب" اور "مستقل" کے مابین فاصلہ کم رکھنا ہے تو مثال کے طور پر 3 سمجھ لیں۔ اور "وہ" اور "کب" کے مابین فرض کریں ویلیو 2 کے مطابق فاصلہ دینا ہے۔ اسی طرح "مستقل" اور "مزاج" کے درمیان فرض کریں 4 کی ویلیو دینی ہے۔ تو اس طرح ایک ہی جملے میں چار مختلف کرننگ ویلیوز اپلائی کرنی ہونگی۔ کیا ورڈ میں ایسا کوئی آپشن ہوسکتا ہے؟
اس سے مجھے خیال آیا تھا کہ شائد کرننگ ویلیو جیسے 5 ہے تو وہ پورے ڈاکیومنٹ کے لئے یکساں ہے۔ ایسی صورت میں وہ کسی ایک جگہ محفوظ کردی جاتی ہوگی ڈاکیومنٹ کی پراپرٹیز میں۔ لیکن اگر فرض کریں کہ ورڈ یہ ویلیو 5 اپلائی تو پورے ڈاکیومنٹ کے حروف پر کررہا ہے لیکن سیو کرتے ہوئے وہ حروف کی پراپرٹیز کے طور پر ہی ہر حرف کے ساتھ ویلیو 5 سیو کرتا ہے تو ایسی صورت میں ورڈ میں بے شک کوئی ایسا آپشن نہ ہو لیکن پلگ ان کے ذریعے ہم ہر حرف کے ساتھ ویری ایبل ویلیو ڈال سکتے ہیں ڈیٹا بیس سے پئیرز کے مطابق ویلیوز لے کر۔
 
arifkarim

معطل
پلگ ان کے ذریعے ہم ہر حرف کے ساتھ ویری ایبل ویلیو ڈال سکتے ہیں ڈیٹا بیس سے پئیرز کے مطابق ویلیوز لے کر۔
زبردست! تو کیا مختلف پوائنٹ سائز کے متن کے حساب سے اسکے قوائد سیٹ کئے جا سکتے ہیں؟ جیسا کہ بالفرض 100 پوائنٹ سائز کے متن کے مطابق کرننگ ویلیوز ڈیٹا بیس میں ڈال دی جائیں اور جب کہیں اس سے کم یا زیادہ پوائنٹ سائز کا متن آئے تو پلگ ان خود کار طور پر انکی نسبت نکال کرننگ ویلیو ایڈجسٹ کر دے؟ کیونکہ مختلف سائز کے متن پر یکساں کرننگ ویلیوز اپلائی کرنا بھی درست نہیں ہوگا :)
 
آخری تدوین:

arifkarim

معطل
کیا یہ بہتری بیرنگز کو ہینڈل کر کے لائی جا رہی ہے یا کچھ اور ۔۔۔
نہیں جناب۔ فانٹ کی بیرینگ کو تو ہم نے چھو کر بھی نہیں دیکھا :shameonyou:
اسی کی چھیڑ چھاڑ سے کرننگ کے تمام تر مسائل جنم لیتے ہیں۔ ہم نے فانٹ میں تمام گلفس کی بیرنگ کو یکساں کر دیا ہے اور کرننگ کا کام انڈیزائن کے خودکار انجن کے حوالہ کر رکھا ہے :smug:
عام حالت میں فانٹ ایسے رینڈر کرتا ہے:
2015-06-21_00-59-20.jpg

2015-06-21_01-00-56.jpg
 
مدیر کی آخری تدوین:
Top