میرے بچپن کے دن کتنے اچھے تھے دن

شزہ مغل

محفلین
فاروق بھائی مزہ آیا۔
میں نے بھی اسی قسم کی لڑی شروع کی "یادگار بچپن، یادگار کھیل" کے نام سے۔
 
ہم نے بھی تقریباََ تمام چیزوں سے لطف لیا ہے ، خاص کر
بلبل کا بچہ۔۔
کھاتا تھا کھچڑی
پیتا تھا پانی
بلبل کا بچہ ۔۔۔۔ آخر میں اس بے وفا بلبل کے بچے کے لیے واسوخت کے انداز میں ۔۔ ایک چوپائے کا نام لگاتے تھے۔۔
اک دن اُڑایا
واپس نہ آیا ۔۔

899580_1223992322.jpg
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کا بچہ۔۔۔۔۔
:rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor::rollingonthefloor:
 
واہ فاروق بھائی مزہ آگیا۔ کیا یاد کروادیا آپ نے۔ کم و بیش سب ہی چیزوں سے لطف اندوز ہوچکا ہوں اور شرارتیں بھی تقریباََ سبھی کی ہیں۔;)
پسندیدگی کے لیے شکریہ محترم واقعی ایک اچھا وقت تھا ہمارے لیے بھی اور ملک میں بھی امن تھا
 
بہت خوب- سب یاد دلا دیا آپ نے۔
پہلی جماعت کی کتاب دیکھ کر مس کا ہر وقت کاغصیلہ چہرہ بھی یاد آگیا
ذرا باقی کلاسوں کی بابت بھی کچھ ارشاد ہو جائے۔۔۔ :)
اس سے کون کون کھیلا اپنے بچپن میں۔
blue.jpg
یہ تو میرے پاس اب بھی ہے۔
۔۔بھٹی صاحب کافی سارے کام جو تصویری شکل میں نا آ سکے، یاد آ رہے ہیں
قینچی سائیکل چلانا
رات کو ٹیلو ٹیلو کھیلنا
شب برات پر کاربائیڈ کے دھماکے کرنا
سائیکل کی سپوک سے پٹاس بنانا
غلیل لیکر سارا دن کووں کو تنگ کیے رکھنا
جہاں کہیں کوئی پھلدار درخت نظر آیا، پہلے اس کی پوری ریکی کرنی اور پھر وہ راتوں رات بس نام کا ہی پھلدار رہ جاتا تھا۔
کٹی پتنگوں کے پیچھے بھاگتے ہی چلے جانا
رات کو پتنگ اڑانی اور اس کے ساتھ پتی والے ڈبے کو ہر طرف سے تھوڑا تھوڑا کاٹ کر رنگ دار کاغذ چپکانے اور اس میں موم بتی جلا کر ڈور سے باندھ کر بلند کر دینی، اور اس کا نام سکائی لیپ رکھا ہوتا تھا
 
ذرا باقی کلاسوں کی بابت بھی کچھ ارشاد ہو جائے۔۔۔
بس جی- پہلی جماعت اور اس کے بعد یہی تمنا رہی کہ اب کے برس یہ استانی بدل جائے مگر پہلی جماعت سے لیکر پانچویں تک اسی کو بھگتنا پڑا جب تک ہم نے سکول نہیں بدلا اس استانی سے جان نہیں چھوٹی
 
Top