دلچسپ سوال

بندہ آج کل کچھ چپ چپ ہے وہ پہلے والی مستی و تیزی نظر نہیں آتی۔ جانے اس کی کیا وجہ ہے؟
فاروق بھائی اس محفل میں ان بکس کی بھی ایک دنیا آباد ہے ( یا شائد اک ویرانہ ہے)
ع۔۔۔۔۔۔
دستِ اجل کو کام کیا سونپا مشیت نے
چمن سے پھول چُنّا اور ویرانے میں رکھ دینا
 
فاروق بھائی اس محفل میں ان بکس کی بھی ایک دنیا آباد ہے ( یا شائد اک ویرانہ ہے)
ع۔۔۔۔۔۔
دستِ اجل کو کام کیا سونپا مشیت نے
چمن سے پھول چُنّا اور ویرانے میں رکھ دینا
ویرانے سے ، جز آمد و رفتِ نفس نہیں
ہے کوچہ ہائے نَے میں، غبار صدا، بلند
 
قرۃالعین اعوان

لائبریرین
ہممم! يہاں ایسا ہے ہی کیا جو بندہ چرالے :) البتہ مجھے جن کے چہرے سوتے میں بہت اچھے لگتے ہیں ان کے عکس آنکھوں میں محفوظ کرلوں گی_
 
بندہ آج کل کچھ چپ چپ ہے وہ پہلے والی مستی و تیزی نظر نہیں آتی۔ جانے اس کی کیا وجہ ہے؟
ویسے بہت جلد آپ کو ایک پہلے کی طرح زحمت دیا کروں گا ۔ کچھ مصروفیات تھی جو خاتمے پر ہیں۔ پھر ان شاءاللہ دوبارہ محفل میں آپ حضرات کی خدمت میں حاضر رہوں گا۔
ابھی چونکہ اکثر موبائل فون سے محفل کا دیدار ہوتا ہے اس لیے صرف پسندیدگی کا اظہار کرنا یا مختصر جملے میں بات کہہ دینا زیادہ آسان معلوم ہوتا ہے۔
ان بکس کی باتیں بھی اپنی جگہ ہیں۔
 
Top