فیض لاہوری نستعلیق کشیدہ کی ایک جھلک محفل کیساتھ!

arifkarim

معطل
بالآخر کئی دنوں کی محنت رنگ لے آئی اور آج صبح ہم انپیج کے فیض لاہوری نستعلیق کشیدہ فانٹ کو اوپن ٹائپ اسٹینڈرڈ میں تبدیل کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں ۔ الحمدللہ۔ یہ فانٹ شاعری اور خطاطی کا ذوق رکھنے والوں کے لئے بے مثال ہے۔ ذیل میں اسکے چند نمونے ملاحظہ ہوں:
b452.gif

b454.gif

2015-05-22_09-50-20.jpg

اس کاوش کیلئے ہم دیگر محفلینز کے تہہ دل سے شکر گزار ہیں جنکی رہنمائی کے بغیر اس پراجیکٹ کو پایۂ تکمیل تک پہنچانا ممکن نہ تھا۔
شاکرالقادری محمد سعد نبیل ابن سعید نعیم سعید متلاشی علوی امجد زیک ابرارحسین
 
مدیر کی آخری تدوین:

تجمل حسین

محفلین
زبردست :clap: جناب عارف صاحب!:applause:
ویسے یہ فانٹ کب تک دستیاب ہوسکے گا ڈاؤنلوڈ کے لیے اور کیا یہ اوپن سورس ہوگا؟
 
arifkarim

معطل
ویسے یہ فانٹ کب تک دستیاب ہوسکے گا ڈاؤنلوڈ کے لیے اور کیا یہ اوپن سورس ہوگا؟
بھائی جان ابھی اس فانٹ کی کرننگ، بناوٹ، سجاوٹ پر کافی کام باقی ہے۔ اوپن سورس تو نہیں ہوگا البتہ مفاد عامہ کیلئے مفت ضرور جاری کیا جائے گا۔ انشاءاللہ۔
 
آخری تدوین:

متلاشی

محفلین
بہت خوب عارف بھائی اس کی کرننگ کے حوالے سے کیا آئیڈیا ہے آپ کے پاس؟
کس ترتیب سے لگیچرز رکھے آپ نے ؟؟؟
 
ایک سوال کے کیا ہر دو سطروں کو بغیر فونٹ ایدجسٹ کیے اور بغیر سپیس دئیے برابر کیا جا سکتا ہے کہ ایک سطر دوسری سے لمبی نظر نہ آئے۔۔کیوں کے ہاتھ سے لکھنے میں تو یہ آپشن موجود ہے کہ کسی بھی حرف کو اپنی مرضی کے مطابق کھینچا جا سکتا ہے۔۔
 
جی ہاں۔ اکثر پروگرامزمیں یہ آپشن موجود ہوتا ہے:
b459.gif
 
مدیر کی آخری تدوین:

متلاشی

محفلین
مدیر کی آخری تدوین:
Top