ہیلی کاپٹر حادثہ : دو پائلٹ ،ناروے ، فلپائن کے سفیرسمیت 6 جاں بحق

گلگت…… آئی ایس پی آر کے مطابق گلگت کی وادی نلتر میں ایم آئی 17 کی کریش لینڈنگ میں جاں بحق افراد کی تعداد چھ ہو گئی ان میں دو پائلٹ شہید ہوئے جب کہ ناروے اور فلپائن کے سفیر ، انڈونیشیا ، ملائیشیا کے سفیروں کی بیگمات جاں بحق ہو ئیں ہیں۔ ہیلی کاپٹر حادثے میں آرمی ایوی ایشن کے میجر التمش اور میجر فیصل شہید جب کہ 13 دیگر افراد زخمی بھی ہوئے۔ آئی ایس پی آر کے سربراہ میجر جنرل عاصم باجوہ نےٹوئٹر پراپنے بیان میں کہا کہ گلگت بلتستان میں پاک فوج کا ایک ہیلی کاپٹر لینڈنگ کے دوران گر کر تباہ ہوگیا ہے۔ روسی ساخت کا ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر معمول کی پرواز پر تھا اور اس پر 11 غیر ملکی اور چھ پاکستانی سوار تھے۔ اطلاعات کے مطابق یہ ہیلی کاپٹر اترنے کے عمل کے دوران نلتر کے آرمی پبلک سکول کی عمارت سے ٹکرا گیا۔شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ نے ابتدائی طور پر حادثے میں تین افراد کے زخمی ہونے کی خبر دی تھی تاہم بعدازاں ان کا کہنا تھا کہ حادثے میں دو پائلٹ اور دو سے تین غیر ملکی ہلاک ہوگئے ہیں۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہیلی کاپٹر پر سوار بقیہ 13 افراد کو مختلف نوعیت کے زخم آئے ہیں۔ادھراس حادثے کے بعد وزیرِ اعظم نواز شریف کے دورۂ نلتر کو بھی منسوخ کر دیا گیا ہے۔ نواز شریف کا طیارہ گلگت اترے بغیر ہی واپس اسلام آباد آ گیا ہے۔
http://beta.jang.com.pk/68978/
 
زیک

مسافر
دو سفیر اور دو سفیروں کی بیویاں ہلاک ہونا پاکستان کے لئے اچھا خاصا دھچکہ ہے۔
 
اگر یہ حملہ طالبان دہشتگردوں نے کیا ہے تو یہ نہایت قابل مذمت اور قبیح حرکت ہے جس کا مقصد پاکستان کو قوموں کی برادری میں بدنام کرنا اور تنہا کرنا ہے۔طالبان پاکستان اور اسلام دشمن دہشتگرد ہیں۔
آج انسانیت کو دہشت گردی کے ہاتھوں شدید خطرات لاحق ہیں کیونکہ دہشت گردی مسلمہ طور پر ایک لعنت و ناسور ہے نیز دہشت گرد نہ تو مسلمان ہیں اور نہ ہی انسان۔ گذشتہ دس سالوں سے پاکستان دہشت گردی کے ایک گرداب میں بری طرح پھنس کر رہ گیا ہے اور قتل و غارت گری روزانہ کا معمول بن کر رہ گئی ہےاور ہر طرف خوف و ہراس کے گہرے سائے ہیں۔ کاروبار بند ہو چکے ہیں اور ملک کی اقتصادی حالت دگرگوں ہے۔
دہشتگرد ملک کو اقتصادی اور دفاعی طور پر غیر مستحکم اور تباہ کرنے پر تلے ہوئے ہیں اور ملک اور قوم کی دشمنی میں اندہے ہو گئے ہیں اور غیروں کے اشاروں پر چل رہے ہیں۔ انتہا پسند داخلی اور خارجی قوتیں پاکستان میں سیاسی اور جمہوری عمل کو ڈی ریل کرنے کی کو ششیں کر رہی ہیں اور ایسا کرنے میں تمام دہشت گرد عناصر متحد ہیں۔ کیا دہشت گردوں کو علم نہ ہے کہ مسلم حکومت کے خلاف علم جنگ بلند کرتے ہوئے ہتھیار اٹھانا اور مسلح جدوجہد کرنا، خواہ حکومت کیسی ہی کیوں نہ ہو اسلامی تعلیمات میں اس امر کی اجازت نہیں۔ یہ فتنہ پروری اور خانہ جنگی ہے۔ اور اسلام کی رو سے یہ محاربت و بغاوت، اجتماعی قتل انسانیت اور فساد فی الارض ہے۔؟ یہ لوگ اسلام کا نام ے کر اسلام کو بدنام اور پاکستان کو کمزور کرنے کی کوشش کر رہے. دہشت گرد خود ساختہ شریعت نافذ کرنا چاہتے ہیں اور پاکستانی عوام پر اپنا سیاسی ایجنڈا مسلط کرنا چاہتے ہیں جس کی دہشت گردوں کو اجازت نہ دی جا سکتی ہے۔
 
محمداحمد

لائبریرین

اقبال بھائی! ہر جگہ ایک ہی تبصرہ کرتے ہوئے آپ یکسانیت کا شکار نہیں ہوتے۔ کچھ الفاظ کا ہی ہیر پھیر کر لیا کیجے۔ :)
 
سید عاطف علی

اقبال بھائی صاحب تو محفل میں وارد ہی ایک خاص " یکساں "کیٹیگری کی خبروں کے ساتھ ہوتے ہیں تو تبصرہ تو یکساں ہونے کا حق رکھتا ہے۔اس میں کیا عجب ہے محمد احمد بھائی
 
میرا مشن ہی ملک پاکستان کو دہشتگردی و بدامنی سے پاک دیکھنا ہے۔یہ کو ئی بری بات نہ ہے۔ مگر اگر آپ میری تمام تحریروں اور بلاگ دیکھیں ،میں نے دوسرے موضوعات پر بھی قلم اٹھایا ہے۔ لہذا آپ کا یکسانیت والا پوائنٹ ذرا بودا سا لگتا ہے۔
 
Fawad -

محفلین
فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

امریکی سفیر رچرڈ اولسن کی جانب سے گلگت -بلتستان ہیلی کاپٹر حادثے میں جانوں کے ضیاع پراظہار تعزیت

1796561_899050973488395_8124606641631349992_n.jpg

اسلام آباد (۸ مئی، ۲۰۱۵ء)__ امریکی سفیر رچرڈ اولسن نے گلگت- بلتستان میں ہیلی کاپٹر کے المناک حادثے میں جاں بحق ہونے والےافراد کے لئے دلی تعزیت کا اظہار اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئےدعا کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس مشکل وقت میں ہماری ہمدردیاں اور دعائیں متاثرہ افراد کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں۔

فواد – ڈيجيٹل آؤٹ ريچ ٹيم – يو ايس اسٹيٹ ڈيپارٹمينٹ

www.state.gov

https://twitter.com/USDOSDOT_Urdu

http://www.facebook.com/USDOTUrdu

USDOTURDU_banner.jpg
 
سید عاطف علی

لائبریرین
میرا مشن ہی ملک پاکستان کو دہشتگردی و بدامنی سے پاک دیکھنا ہے۔یہ کو ئی بری بات نہ ہے۔ مگر اگر آپ میری تمام تحریروں اور بلاگ دیکھیں ،میں نے دوسرے موضوعات پر بھی قلم اٹھایا ہے۔ لہذا آپ کا یکسانیت والا پوائنٹ ذرا بودا سا لگتا ہے۔
آپ کا جذبہ قابل قدر ہے بھئی ۔۔۔آپ کی سنجیدگی اس کی دلیل۔:)
 
سید عاطف علی

لائبریرین
سنا ہے کہ وزیر دفاع صاحب نے بیان دیا ہے کہ تخریب کاری کا کوئی ثبوت نہیں ملا ۔اگر یہ درست ہے تو گواہ چست بلکہ کافی چست ہیں۔
 
فاتح

وزیر دفاع نہ سہی چلیں آپ ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل عاصم باجوہ کو مدعی مان لیں یا اصل گواہ گروپ کیپٹن ایس ایم علی کو مان لیں جو چشم دید گواہ ہیں۔ :)
 
محمداحمد

لائبریرین
میرا مشن ہی ملک پاکستان کو دہشتگردی و بدامنی سے پاک دیکھنا ہے۔یہ کو ئی بری بات نہ ہے۔ مگر اگر آپ میری تمام تحریروں اور بلاگ دیکھیں ،میں نے دوسرے موضوعات پر بھی قلم اٹھایا ہے۔

اچھی بات ہے یہ تو!

میرا اشارہ صرف یہ تھا کہ کاپی پیسٹ تبصروں کے بجائے کوشش کرکے معاملے پر اپنی اُس وقت کی رائے (چاہے مختصر ہی سہی) دیا کیجے۔ اردو محفل ایک ڈسکشن فورم ہے سو اس پر ذاتی رائے سے ہی بات آگے بڑھتی ہے۔ خدانخواستہ آپ کی دل آزاری مقصود نہیں تھی۔
 
x boy

محفلین
ہیلی کاپٹر حادثہ : دو پائلٹ ،ناروے ، فلپائن کے سفیرسمیت 6 جاں بحق
گلگت…… آئی ایس پی آر کے مطابق گلگت کی وادی نلتر میں ایم آئی 17 کی کریش لینڈنگ میں جاں بحق افراد کی تعداد چھ ہو گئی ان میں دو پائلٹ شہید ہوئے جب کہ ناروے اور فلپائن کے سفیر ، انڈونیشیا ، ملائیشیا کے سفیروں کی بیگمات جاں بحق ہو ئیں ہیں۔ ہیلی کاپٹر حادثے میں آرمی ایوی ایشن کے میجر التمش اور میجر فیصل شہید جب کہ 13 دیگر افراد زخمی بھی ہوئے۔ آئی ایس پی آر کے سربراہ میجر جنرل عاصم باجوہ نےٹوئٹر پراپنے بیان میں کہا کہ گلگت بلتستان میں پاک فوج کا ایک ہیلی کاپٹر لینڈنگ کے دوران گر کر تباہ ہوگیا ہے۔ روسی ساخت کا ایم آئی 17 ہیلی کاپٹر معمول کی پرواز پر تھا اور اس پر 11 غیر ملکی اور چھ پاکستانی سوار تھے۔ اطلاعات کے مطابق یہ ہیلی کاپٹر اترنے کے عمل کے دوران نلتر کے آرمی پبلک سکول کی عمارت سے ٹکرا گیا۔شعبہ تعلقات عامہ کے سربراہ نے ابتدائی طور پر حادثے میں تین افراد کے زخمی ہونے کی خبر دی تھی تاہم بعدازاں ان کا کہنا تھا کہ حادثے میں دو پائلٹ اور دو سے تین غیر ملکی ہلاک ہوگئے ہیں۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ ہیلی کاپٹر پر سوار بقیہ 13 افراد کو مختلف نوعیت کے زخم آئے ہیں۔ادھراس حادثے کے بعد وزیرِ اعظم نواز شریف کے دورۂ نلتر کو بھی منسوخ کر دیا گیا ہے۔ نواز شریف کا طیارہ گلگت اترے بغیر ہی واپس اسلام آباد آ گیا ہے۔
http://beta.jang.com.pk/68978/
اناللہ واناالہ راجعون

بہت افسوس ہوا قیمتی لوگ جاں بحق ہوئے اللہ مسلمانوں کو انکے اصل مقام میں پہنچاکر عزت دے ، آمین
 
Top