نور اللغات الفاظ ٹائپنگ

میں نے قرآن پاک کی پروف ریڈنگ کیلئے فونٹ ہیپلر کے اندر ہی ایک چھوٹا سا پروگرام بنایا تھا، جس میں قرآن پاک کا سکین صفحہ کھل جاتا تھا اور نیچے ڈیٹا بیس میں سےٹیکسٹ آجاتا تھا۔(صیح سے یاد تو نہیں ہے لیکن شائد اس میں یہ تھا کہ صفحہ نمبر اور اس پر موجود آیات کی تعداد بھی ڈیٹا بیس میں تھی اور جو آیات نکالتے تھے اس کاصفحہ کھل جاتا تھا ) لیکن اس کو زیادہ استعمال نہیں کیا گیا۔ وہ پرگرام امید ہے عارف کریم یا نعیم سعید کے پاس مل جائے گا۔مجھے اپنے آفس کے کمپیوٹر میں تو نظر نہیں آیا۔گھر جا کر چیک کروں گا۔
ابرار بھائی، کم از کم لغات کی پروف ریڈنگ کے لیے اس کی ضرورت پیش نہیں آئے گی کیوں کہ کراؤڈ سورسنگ اور فیڈ بیک لرننگ کی سہولت لغت کے ایپلیکیشن میں براہ راست موجود ہے، بس اس کو ذرا پالش کرنے کی ضرورت ہے۔ ہاں جویریہ بٹیا کو کسی اور مقصد کے لیے اس اطلاقیے کی ضرورت ہو تو اس کو شریک کرنا یقیناً مفید ہوگا۔ :) :) :)
 

اسد

محفلین
لغت میں دال سے شروع ہونے والے الفاظ کا کیا حل نکالا گیا ہے؟ کیا کسی دوسری جگہ سے سکین حاصل کیے گئے ہیں یا کسی کے پاس یہ موجود ہیں؟ اگر یہاں شیئر کر دیں تو بہت اچھا ہو گا۔

ایڈٹ: اگر بیچ کے اکّیس صفحات میں یہ ذکر موجود ہے تو پیشگی معذرت، اتنے صفحات کھنگالنے کا موڈ نہیں ہو رہا۔ :)
 

اسد

محفلین
ان صفحات کو اسکین کر لیا گیا تھا۔ ساری الفاظ ابھی علیحدہ فائلوں میں ہیں، ان کو جمع کرنا باقی ہے۔ :) :) :)
فاتح بھائی حاضر ہوں۔ :) :) :)
میں فی الحال صرف چھوٹے فائل سائز کی تصویری پی ڈی ایف بنانے میں دلچسپی رکھتا ہوں۔ دال سے شروع ہونے والے الفاظ میرے پاس نہیں ہیں، اس لئے یہاں ذکر کیا۔
اس کے علاوہ جو صفحات کم ہیں (یہ لغات کے صفحہ نمبر ہیں، پی ڈی ایف کے نہیں):
جلد اول : 265، 266، 267، 268، 717، 718
جلد سوم : 154، 155
جلد چہارم : 52، 53، 556، 557، 752، 753، 790، 791
 

فاتح

لائبریرین
نور اللغات کی فائنل پروف ریڈنگ اور اسے آن لائن سسٹم کا حصہ بناتے ہوئے علم ہوا کہ کچھ دوستوں نے پرانی اردو میں من و عن الفاظ ٹائپ کر دیے ہیں مثلاً "آنکھوں میں" کے لیے "آنکھونمین" وغیرہ اور اسی طرح کچھ دوستوں نے صرف ہیڈ ورڈز ٹائپ کر کے اس لفظ سے شروع ہونےوالے دیگر الفاظ اور محاورے چھوڑ دیے ہیں۔
ہمیں ان کچھ صفحات کو دوبارہ ٹائپ کرنا ہو گایا ترمیم کرنا ہو گی۔ اس کے لیے اگر کچھ احباب سامنے آ سکیں تو یہ ڈکشنری پایۂ تکمیل کو پہنچ سکےگی
 
آخری تدوین:

فاتح

لائبریرین
بہت شکریہ جناب ادب دوست
آپ مجھے ذاتی پیغام میں اپنا ای میل ایڈریس بھیج سکیں تو عنایت ہو گی تا میں آپ سے ایکسل کی فائلیں شیئر کر سکوں جن میں ترمیم و اضافے کرنا ہیں۔ :)
 

تجمل حسین

محفلین
جناب اگر میں بھی کسی کام آسکوں تو بتادیں۔ اردو کی ترویج و ترقی کے لئے ہمہ وقت تیار ہوں اور میرا تو کام بھی زیادہ تر کمپوزنگ کا ہی ہوتا ہے۔
:)
 

مقدس

لائبریرین
فاتح بهیا آپ کے لیے تو کام کیا جا سکتا ہے لیکن اس سے پہلے ایک عدد لیپ ٹاپ کا انتظام بهی کر دیجئیے گا :rollingonthefloor:
 
کیوں جی۔۔۔۔ ایک آپ لوگوں کی محبت میں اتنے بورنگ کام کروں اور لیپ ٹاپ بهی اپنی مرضی کا نہ ملے۔۔۔ رکهیں اپنے کام اپنے پاس :rollingonthefloor:
ایسا کرتے ہیں کہ بھیا لوگوں کا کام بٹیا اپنے پاس رکھ لیں اور بٹیا کو ہم اپنے پاس رکھ لیتے ہیں، پرنس سمیت! :) :) :)
 
Top