اردو محفل مٹر گشتی کرنے والے زائرین کا آنکھوں دیکھا حال

خون کردوں ترے شباب کا میں
مجھ سا قاتل ترا شباب نہیں
ہے شباب مرا کوئی کباب نہیں
(جب سے آپ کا نام اتنا وزن دار ہو گیا ہے تب سے فاروق احمد بھائی کہنے کے بجائے فاروق احمد بھٹی صاحب کہنا زیادہ ٹھیک لگ رہا ہے۔ :) )
آپ جو بھی کہیں آخر دو ذیر سے آپ نے ہی ہمیں زیر ہونے سے بچایا
'دو زیر' سے جان چھوٹ جانے کی خوشی میں مٹھائی البتہ ضرور ہونی چاہیے۔ :)
یہ لیں جناب
Mithai_2_KG_to_pakistan_12_large.jpg

یہ حضور مخدوم اعلیٰ سلسلہ مسکانیہ کے موجودہ گدی نشیں بھی ہیں۔ یہ بات کیوں نہیں بتائی آپ نے۔۔۔ :)
بتائی نہیں پر مجھے سمجھ آ گئی تھی
یعنی اب مشار الیہ زیر نہیں رہے۔ :D
آپ کی اردو سے بندے کا فشار خون نہ کم ہو جائے
یہ بھی کیا دکھ بھری داستان ہے۔ کہ آدمی دوبار زیر ہوگیا اور پھر بھی لاعلم رہا۔۔۔۔ :D
ارے لا علم تو نہیں رہے ہم دو زیر کو دو زبر سمجھتے رہے وہ بھی محفلیں پہ
 
مرا ہاتھی بھی سوا لاکھ کا ہوتا ہے۔ :)
آپکا ہاتھی اتنا سستا؟

ع - آگہی بھی عذاب ہوتی ہے۔
یادِ ماضی عذاب ہے یا رب ۔۔۔چھین لے مجھ سے حافظہ میرا

س تلک جائے تو ہر بات مثالی جائے
مجھ سے پابندیِ اظہار ہٹالی جائے
(نا چیز بقلم خود)
بہت خوب جناب

سمجھ نہیں آرہا کہ دو آتشہ کہوں یا دو دھاری۔۔۔ ہاہاہاہاہااااا

کہہ ڈالیں جو بھی کہناہے آپ نے ویسے بھی کب کہنے سے رہنا ہے

میرا خیال ہے کہ ادب دوست اور فاروق احمد بھٹی صاحب کے دھاگے کا ہم وہ حشر کرنے میں کامیاب ہوگئے ہیں جو کہ ہمارا نشان امتیاز ہے۔۔۔۔ :D

دھاگے کے عنوان کی تصدیق کردی آپ نے اب جو ہم نے بیان کیا اپنی تحریر میں اس کو سمجھنے کے لیئے زائرین کو بس یہی دھاگہ دیکھنے کی حاجت ہے
 

محمداحمد

لائبریرین
غمگسار تو ہے۔۔۔ کوئی چارہ ساز ہوتا۔۔۔ :D :p

چارہ ساز بقرعید کے دنوں میں تو کافی نظر آتے ہیں جو لوسن اور کُتر کو مشین کے ذریعے کاٹتے نظر آتے ہیں تاہم عام دنوں میں چارہ سازی کے لئے دیہات کا رُخ کرنا ہوگا۔ :)
 
Top