انڈیا بمقابلہ آسٹریلیا: ورلڈ کپ سیمی فائنل 2015

حاتم راجپوت

لائبریرین
چلیے حاتم بھائی سہوا ہی سہی لیکن "سیمی " لکھ دیا ہے تو اب پیچھے مت ہٹیے اور سیمی فائنل کا دھاگا بنانے کی تیاری شروع کردیجے۔ :)

لیجئے جناب۔دکھی دل سے سیمی فائنل کا دھاگہ تیار ہے۔ :(

یہ دھاگہ 26 مارچ 2015 کو آسٹریلیا اور انڈیا کے درمیان ہونے والے ورلڈ کپ سیمی فائنل کے لئے بنایا گیا ہے۔
محفلینز اپنی اپنی آراء اور توقعات و خدشات یہاں بیان کر سکتے ہیں۔

میری ہمدردیاں ساؤتھ افریقہ کے ساتھ ہیں۔
 
arifkarim

معطل
میری ہمدردیاں ساؤتھ افریقہ کے ساتھ ہیں۔
اور میری ہمدردیاں ان دو "معصوموں" کیساتھ :p
CAiElJiUMAAB6Iu.jpg
 
عبد الرحمن

لائبریرین
لیجئے جناب۔دکھی دل سے سیمی فائنل کا دھاگہ تیار ہے۔ :(

یہ دھاگہ 26 مارچ 2015 کو آسٹریلیا اور انڈیا کے درمیان ہونے والے ورلڈ کپ سیمی فائنل کے لئے بنایا گیا ہے۔
محفلینز اپنی اپنی آراء اور توقعات و خدشات یہاں بیان کر سکتے ہیں۔

میری ہمدردیاں ساؤتھ افریقہ کے ساتھ ہیں۔
:(

پاکستان کے بعد اب میں بھی ساؤتھ افریقہ کے فیور میں ہوں۔ وہ ایسی ٹیم ہے جو ابھی تک ورلڈکپ نہیں جیت سکی۔
 
عثمان

محفلین
او بھائی دھاگہ انڈیا اور آسٹریلیا کے میچ کے لیے ہے اور یار لوگ جنوبی افریقہ کے ساتھ اظہار یک جہتی کر رہے ہیں۔ :)
ویسے آپ لوگ بھارت کو فائنل میں کیوں نہیں دیکھنا چاہیں گے۔ آخر کو وہ ورلڈ چمپئین ہیں۔ :)
 
ہم نے سوچا جب تک میچ شروع نہیں ہوتا تب تک ادھر ادھر کی ہانک لیتے ہیں۔ :)
 
عبدالحسیب

محفلین
او بھائی دھاگہ انڈیا اور آسٹریلیا کے میچ کے لیے ہے اور یار لوگ جنوبی افریقہ کے ساتھ اظہار یک جہتی کر رہے ہیں۔ :)
ویسے آپ لوگ بھارت کو فائنل میں کیوں نہیں دیکھنا چاہیں گے۔ آخر کو وہ ورلڈ چمپئین ہیں۔ :)
ہم تو ضرور دیکھنا چاہیں گے ہندوستان کو فائنل میں وہ بھی نیوزی لینڈ کے ساتھ:)
 
عثمان

محفلین
ہم تو کسی نئی ٹیم کو کپ اٹھاتے دیکھنا چاہتے ہیں :) آسٹریلیا کو دیکھ دیکھ کر اب اکتاہٹ ہوتی ہے ہندوستان کے لیے دو بہت ہیں :)اور جنوبی افریقہ سے کب تک اُمیدیں وابستہ کریں :)
تو نیوزی لینڈ کی تاریخ کونسی اچھی ہے۔ یہ وہ ٹیم ہے جس نے ورلڈ کپ میں شائد سب سے زیادہ سیمی فائنل ہارے ہیں۔
کہیں ایسا تو نہیں کہ آپ جنوبی افریقہ کی بجائے نیوزی لینڈ کو بھارت کے مقابلے میں کمزور حریف سمجھتے ہیں۔ :)
 
ممکن ہے سیمی فائنلس زیادہ ہارے ہوں لیکن ہماری اُمیدیں تو جنوبی افریقہ نے کافور کی ہیں :)
کہیں ایسا تو نہیں کہ آپ جنوبی افریقہ کی بجائے نیوزی لینڈ کو بھارت کے مقابلے میں کمزور حریف سمجھتے ہیں۔ :)
نہیں بلکہ معاملہ بر عکس ہے:) جنوبی افریقہ اگر فائنل میں آئے تو ہندوستان کے جیتنے کے امکان زیادہ ہیں :) نیوزی لینڈ کا موجودہ فارم تمام ٹیمس کے لیے خطرناک ہے۔
 
عبد الرحمن

لائبریرین
ہم تو کسی نئی ٹیم کو کپ اٹھاتے دیکھنا چاہتے ہیں :) آسٹریلیا کو دیکھ دیکھ کر اب اکتاہٹ ہوتی ہے ہندوستان کے لیے دو بہت ہیں :)اور جنوبی افریقہ سے کب تک اُمیدیں وابستہ کریں :)
معذرت یہ مراسلہ ابھی نظر سے گزرا۔ نیو زی لینڈ کی بابت میں قطعی لاعلم تھا۔ اپ ڈیٹ کرنے کے لیے شکریہ! :)

چلیں اس بار آپ کی مان کر نیو زی لینڈ کی راہ ہموار کردیتے ہیں۔ اگلی با ر آپ ہمارا کچھ خیال کرلیجے گا۔ :p
 
arifkarim

معطل
او بھائی دھاگہ انڈیا اور آسٹریلیا کے میچ کے لیے ہے اور یار لوگ جنوبی افریقہ کے ساتھ اظہار یک جہتی کر رہے ہیں۔ :)
کیا آپ کو جنوبی افریقہ سے کوئی "الرجی" لاحق ہے؟ :)

ویسے آپ لوگ بھارت کو فائنل میں کیوں نہیں دیکھنا چاہیں گے۔ آخر کو وہ ورلڈ چمپئین ہیں۔ :)
ورلڈ چیمپئن تو اپنے پاکستانی نکھٹو بھی ہیں :)

تو نیوزی لینڈ کی تاریخ کونسی اچھی ہے۔ یہ وہ ٹیم ہے جس نے ورلڈ کپ میں شائد سب سے زیادہ سیمی فائنل ہارے ہیں۔
کہیں ایسا تو نہیں کہ آپ جنوبی افریقہ کی بجائے نیوزی لینڈ کو بھارت کے مقابلے میں کمزور حریف سمجھتے ہیں۔ :)
سابقہ کارکردگی اگر موجودہ کارکردگی کی ذمہ دار ہوتی تو آج پاکستان سیمی فائنل میں ہوتا اور نیوزی لینڈ ورلڈ کپ سے باہر :)

میں نے اپنا معصومانہ سا جدول عام گروپ پول میچز میں ٹیمز کی کارکردگی کو دیکھ کر بنایا تھا۔ میرا نقطہ نظر صرف یہ تھا کہ جب کوارٹر فائنل میں ایک گروپ کی سب سے طاقتور ٹیم کو دوسرے گروپ کی سب سے کمزور ترین سلیکٹ ہونے والی ٹیم سے کھلوائیں گے تو ان میچز کے نتائج نکالنے کیلئے کسی "طوطے" کی بجائے دو چھٹانگ مغز کی ضرورت ہوگی جو کہ شاید آپ کے پاس موجود نہیں :)
b395.gif

b389.gif
 
مدیر کی آخری تدوین:

عثمان

محفلین
ان میچز کے نتائج نکالنے کیلئے کسی "طوطے" کی بجائے دو چھٹانگ مغز کی ضرورت ہوگی جو کہ شاید آپ کے پاس موجود نہیں :)
مجھے خوشی ہے کہ میرے ایک مختصر تبصرے نے آپ کو اس قدر زچ کیے رکھا ہے کہ آپ کئی دن سے اس کیفیت سے نکل نہیں پا رہے۔
اس محفل میں آپ کی بداخلاقی آپ کے غیر متوازن مغز کی از خود ترجمان ہیں۔
 
arifkarim

معطل
مجھے خوشی ہے کہ میرے ایک مختصر تبصرے نے آپ کو اس قدر زچ کیے رکھا ہے کہ آپ کئی دن سے اس کیفیت سے نکل نہیں پا رہے۔
زچ نہیں، پر سکون۔ زچ تو تب ہوتا اگر جدول غلط ہو جاتا :)

اس محفل میں آپ کی بداخلاقی آپ کے غیر متوازن مغز کی از خود ترجمان ہیں۔
بد اخلاقی؟ ہمم اب میں نے کیا کر دیا۔ :thinking:
 
Top