پلیز ہیلپ۔۔۔۔۔۔

مجھے گوگل پے جب کچھ سرچ کرنا ہوتا ہے تو اردو میں نہیں لکھ پاتا
اور فیسبک یا پھر دوسری کسی جگہ بھی نہیں لکھ پاتا پلیز اس حوالے سے آپ کی مدد چاہیے۔۔۔۔۔
 
الف عین

لائبریرین
ونڈوز پر یہ مشکلات ہیں؟ تو ونڈوز میں اردو انسٹال ہے یا نہیں، اور ہے تو کون سا کی بورڈ ہے۔ محض محفل کا کی بورڈ ونڈوز میں کام نہیں کرتا۔
 
اوشو

وقتی جگاڑ کے طور پر ایسا کر لیں کہ گوگل میں جو تلاش اردو میں کرنی ہوتی ہے یہاں یعنی اردو محفل پر لکھیں اور کاپی کر کے گوگل میں پیسٹ کر لیں :)
 
آخری تدوین:
گوگل انپٹ ٹول استمعال کر لیں آن لائن رومن لکھتے جائیں خود بخود اردو میں تبدیل ہو جائے گا لنک یہ ہے http://www.google.com/intl/ur/inputtools/try/ اگر لنک کام نہ کرے تو گوگل پر انگریزی میں لکھ دیں "گوگل میں اردو کیسے لکھی جائے " پہلا لنک ہی انپٹ ٹول کا اجاے گا- ( اس نے پہلی بار اس فورم میں کسی سوال کا جواب دینے کی کوشش کی ، اسکا انداز دوستانہ تھا )
 
اوشو

لائبریرین
مجھے گوگل پے جب کچھ سرچ کرنا ہوتا ہے تو اردو میں نہیں لکھ پاتا
اور فیسبک یا پھر دوسری کسی جگہ بھی نہیں لکھ پاتا پلیز اس حوالے سے آپ کی مدد چاہیے۔۔۔۔۔

اوشو بھائی! یہ تو وقتی حل ہوا۔ مستقل حل بتائیں کہ ونڈوز پر اردو زبان اور کی بورڈ کیسے انسٹال کریں۔

ویسے توصیف یوسف بھائی، آپ کے کمپیوٹر میں کون سی وندوز انسٹالڈ ہے اور آپ نے فونیٹک کی بورڈ انسٹال کررکھا ہے یا نہیں؟

مستقل حل کئی ہیں لیکن آسان ترین حل @ایم بلال ایم جی کا تیار کردہ پاک اردو انسٹالر ہے۔
اس کے بارے میں مزید معلومات اور پاک اردو انسٹالر ڈاؤنلوڈ کے لیے نیچے دیا گیا لنک وزٹ کریں۔ تنصیب و استعمال کی مزید وضاحت کےلیے اسی صفحہ پر موجود ویڈیو دیکھیں۔

لنک : پاک اردو انسٹالر
 
ونڈوز پر یہ مشکلات ہیں؟ تو ونڈوز میں اردو انسٹال ہے یا نہیں، اور ہے تو کون سا کی بورڈ ہے۔ محض محفل کا کی بورڈ ونڈوز میں کام نہیں کرتا۔
سر جی بہت شکریہ میری ہلپ کر دی گئی ہے اب میں ہر جگہ لکھ سکتا ہوں میں نے پاک اردو انسٹالر انسٹال کیا ہے اور بہت مزے سے ٹائپ کر رہا ہوں
 
وقتی جگاڑ کے طور پر ایسا کر لیں کہ گوگل میں جو تلاش اردو میں کرنی ہوتی ہے یہاں یعنی اردو محفل پر لکھیں اور کاپی کر کے گوگل میں پیسٹ کر لیں :)
بھائی جان میں بہت عرصے سے ایسا ہی کر رہا تھا لیکن آج ہی میری مشکل ہل ہو گئی ہے
 
اوشو بھائی! یہ تو وقتی حل ہوا۔ مستقل حل بتائیں کہ ونڈوز پر اردو زبان اور کی بورڈ کیسے انسٹال کریں۔

ویسے توصیف یوسف بھائی، آپ کے کمپیوٹر میں کون سی وندوز انسٹالڈ ہے اور آپ نے فونیٹک کی بورڈ انسٹال کررکھا ہے یا نہیں؟

ونڈو سیون ہے اور میں نے آج پاک انسٹالر ایڈ کیا جو آسانی سے نیچے سٹیٹس بار میں آ جاتا ہے اور میں زبان تبدیل کر کی ٹائپ کر لیتا ہوں آج ہی ایک دوست نے انسٹال کروا دیا
 
مستقل حل کئی ہیں لیکن آسان ترین حل @ایم بلال ایم جی کا تیار کردہ پاک اردو انسٹالر ہے۔
اس کے بارے میں مزید معلومات اور پاک اردو انسٹالر ڈاؤنلوڈ کے لیے نیچے دیا گیا لنک وزٹ کریں۔ تنصیب و استعمال کی مزید وضاحت کےلیے اسی صفحہ پر موجود ویڈیو دیکھیں۔

لنک : پاک اردو انسٹالر
بہت شکریہ دل سے
 
bilal260

محفلین
میرے خیال میں سب سے آسان ترین طریقہ ہے یہ والا ۔
اگر کسی کے کمپیوٹر میں اردو نہ بھی انسٹا ل ہو تو یہ طریقہ کام کرتا ہے۔
اور اگر فونیٹک کی بور ڈ نہ بھی انسٹا ل ہو تو یہاں فونیٹک کی بورڈ ہی استعمال ہوتا ہے۔
پہلا سٹیپ یہ ہے کہ پہلے گوگل ڈاٹ کام ویب سائیٹ کھولے ۔
پھر زبان سلیکٹ کریں۔تصویر کے مطابق۔
osa254.jpg

تیر کے نشان سے بتا یا گیا ہے کہ زبان سلیکٹ کریں۔
اس کے بعد
s1p0th.jpg

دکھائی دیئے گئے کی بورڈ پر کلک کریں۔
اس کے بعد
2novhl.jpg

اب جو لکھنا چاہے اردو میں لکھیں فونیٹک میں ہی لکھا جائے گا اگر فونیٹک کی بور ڈ انسٹا ل ںہیں بھی کیا تو ۔
میں تو اسی طرح کرتا ہوں۔
اگر آپ صحیح طرح اردو نہیں لکھ سکتے یا پتہ نہیں کونسا لفظ کیسے لکھے تو ظاہر ہونے والے کی بورڈ سے مدد لی جا سکتی ہے۔
اگر یہ طریقہ کام نہ کرے تو بتائیں گا دوسرا طریقہ بتلا دیتا ہوں ۔وہ اس سے ایک سٹیپ ذرا مختلف ہے ۔
البتہ بی آسان ترین ہے میرے نزدیک۔باقی ہر ایک کی اپنی مرضی۔
(ایک التجاءہے کہ ایک دعا کر دیں جس کی میں چاہتا ہوں اس کی شادی جلد از جلد کدھر بھی ہوجائے۔آمین) توصیف یوسف صاحب آپ سے میں مخاطب ہوں ۔
 
پاک اردو انسٹالر بہترین پیکیج ہے۔ یہ کی بورڈ بھی انسٹال کر دیتا ہے اور فانٹ بھی۔
فانٹ میں جمیل نوری نستعلیق منتخب کر لیں۔ یہ محفل پر بھی چلتا ہے، ورڈ میں بھی اور ایکسل میں بھی۔
کی بورڈ فونیٹک یا فونیٹک۔1 منتخب کر لیں، سب سے آسان اور ماحول دوست یہی ہے۔ ایک کی بورڈ اردو پاکستان بھی ہے، اس کے اپنے فوائد ہیں۔
 
بہت خوب
لیکن بھائی جی شادی۔۔۔۔
اللہ نے چاہا تو بہت جلد ہو جائے گی ہم فقط دعا کر سکتے ہیں۔۔۔
 
پاک اردو انسٹالر بہترین پیکیج ہے۔ یہ کی بورڈ بھی انسٹال کر دیتا ہے اور فانٹ بھی۔
فانٹ میں جمیل نوری نستعلیق منتخب کر لیں۔ یہ محفل پر بھی چلتا ہے، ورڈ میں بھی اور ایکسل میں بھی۔
کی بورڈ فونیٹک یا فونیٹک۔1 منتخب کر لیں، سب سے آسان اور ماحول دوست یہی ہے۔ ایک کی بورڈ اردو پاکستان بھی ہے، اس کے اپنے فوائد ہیں۔
جی سر جی میں اب یہی استمعال کر رہا ہوں اور اللہ کے فضل سے بڑے مزے سے استعمال کر رہا ہوں
سب احباب کا بہت بہت دل سے شکریہ
 
تجمل حسین

محفلین
ونڈو سیون ہے اور میں نے آج پاک انسٹالر ایڈ کیا جو آسانی سے نیچے سٹیٹس بار میں آ جاتا ہے اور میں زبان تبدیل کر کی ٹائپ کر لیتا ہوں آج ہی ایک دوست نے انسٹال کروا دیا

محترم آپ شاید سٹیٹس بار سے باربار زبان تبدیل کرتے ہیں۔ زبان تبدیل کرنے کے لیے آپ کی بورڈ شارٹ کٹ Alt + Shift کا استعمال کرسکتے ہیں۔ اس سے مزید آسانی ہوجائے گی۔
 
Top