آزادی مارچ اپڈیٹس

اس کا ذمہ دار کون
روز محشر یہ کس کو اپنا قاتل کہے گا ؟
روز محشر تو اللہ رب العزت انصاف فرمائیں گے ہی۔۔۔۔۔۔لیکن ان کے لواحقین کو چاہیے کہ وہ بلکل ویسی ہی ایف آئی آر سربراہ تحریک انصاف اور پنجاب و لاہور کےمقامی راہنماؤں کے خلاف لکھوائیں، جیسے اسلام آباد اور فیصل آباد میں جان بحق ہونے والوں کے لیے ان کی پارٹی نے حکومتی عہدےداران کے خلاف لکھوائی تھی۔ ان اموات کے ذمہ دار یہ ہیں۔
 

آبی ٹوکول

محفلین
یار بس کیا کرو سبھی یار ہرجگہ اپنے سیاسی اختلافات کا پٹارا کھول کر بیٹھ جاتے ہو کیا ضروری ہے یہ ؟؟؟ اتنا بڑا حادثہ ہوگیا مگر ہم ایک قوم پھر بھی نہ بن سکے تف ہے ہم سب پر اور بس
 

آبی ٹوکول

محفلین
گریٹ وذڈم اینڈ گریٹ ڈیژن فرام خان صاحب ہم آپکے اس فیصلے کی قدر کرتے ہیں آپ نے ثابت کردیا کہ یہ اناؤں کا مسئلہ نہ تھا بلکہ قوم کہ حقوق کی جنگ تھی اور جمہوریت کہ تحرک کا معاملہ تھا اب گیند نواز شریف کے کورٹ میں ہے دیکھتے ہیں کہ وہ ہمیشہ کی طرح سے" میسنے" انداز میں منافقت کرتے ہیں یا پھر انتخابات 2013 کی دھاندلی کو بے نقاب کرنے کے لیے کچھ کنکریٹ سٹیپس بھی لیتے ہیں ویل ڈن خان صاحب آپ نے ایک بہت بڑی قربانی کی شان میں ایک بڑی قربانی دی ۔۔
 

فلک شیر

محفلین
زبردست فیصلہ ۔۔۔۔پاکستانی اور دل سے پاکستانی ہونے کا ثبوت ۔۔۔۔نواز شریف صاحب اور عمران خان صاحب ، دونوں نے انتہائی ذمہ داری اور پاکستانیت کا ثبوت دیا ۔ ریسپکٹ فار بوتھ جنٹلمین۔
 

زرقا مفتی

محفلین
اسلام آباد: چیرمین تحریک انصاف عمران خان نے 126 روز کے بعد ڈی چوک سے دھرنا ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

اسلام آباد کے ڈی چوک پر دھرنے کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان نے کہا کہ پشاور کے اسکول میں جس طرح بچوں کو مارا گیا ایسے کبھی نہیں دیکھا، انسانی ذہن اس طرح کی دہشت گردی کا سوچ بھی نہیں سکتا اور جب نوازشریف نے اے پی سی میں شرکت کی دعوت دی تو پہلے نہ جانے کا سوچا کیونکہ ہمارے لوگوں پر جوتشدد کیا گیا لیکن اس وقت ہمیں ایک ہونے کی ضرورت ہے ہمیں اگر دہشت گردوں کو شکست دینا ہے تو ان لوگوں سے مل کر لڑنا ہوگا۔ انہوں نےکہا کہ ملکی حالات کے پیش نظر دھرنا ختم کرنے کا فیصلہ کیا کیونکہ یہ وقت اپوزیشن کرنے کا نہیں اس وقت ملک کو اتحاد کی ضرورت ہے،جب دہشت گردی ختم ہوگی تب ہی ملک آگے بڑھے گا، ہمارے سیاسی اختلافات ایک طرف لیکن بچوں کی شہادت پر سب اکٹھے ہیں۔

عمران خان نے کہا کہ آل پارٹیز کانفرنس میں حکومت اور نوازشریف کو دہشت گردی کے خلاف مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے اور اب نوازشریف سے امید لگا رہے ہیں کہ دھاندلی سے متعلق جوڈیشل کمیشن جلد از جلد اپنا کام شروع کرکے معاملے کی تحقیقات کرے گا کیونکہ حکومت سے یہ تمام چیزیں طے ہوچکی ہیں اگر نوازشریف ثابت کردیں کہ الیکشن میں دھاندلی نہیں ہوئی تو ہم انہیں وزیراعظم تسلیم کرلیں گے بصورت دیگر حکومت کو مڈٹرم انتخابات کرانا ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومت فوری طور پر مذاکرات شروع کرے، نوازشریف قدم بڑھائیں ہم کوئی ناجائز مطالبہ نہیں کررہے ہیں اگر ہمیں لگا کہ حکومت اپنی بات سے پیچھے ہٹ رہی ہے ہم پھر سڑکوں پر آئیں گے اس لیے نوازشریف سے امید رکھتا ہوں کہ وہ دھاندلی کی تحقیقات کرائیں گے۔

عمران خان نے دھرنے کے شرکا کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہا کہ دھرنے والوں کو جہدوجہد کرنے پر مبارکباد پیش کرتا ہوں ان کی اس جدوجہد سے ملک تبدیل ہوچکا ہے اور قوم میں ایک شعور آگیا ہے جب کہ جمہوریت کی اس جدوجہد میں لوگوں نے جو قربانیاں دیں انہیں کسی صورت ضائع ہونے نہیں دیا جائے گا اور ہم انصاف لیے بغیر چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ انہوں نے کہا کہ قوم جانتی ہے کہ ہم نے انصاف لینے کے لیے پوری کوشش کی کیونکہ یہ ہمارا حق ہے جس کے لیے ہر دروازے پر گئے اور آخر میں ملک بند کرنے کا فیصلہ کیا جب کہ ہم نے ثابت کیا کہ شہر بند کرنے کی طاقت تحریک انصاف کے پاس ہے اب ہم جب چاہیں سارا ملک بند کرسکتے ہیں۔

http://www.express.pk/story/310942/
 

سید زبیر

محفلین
بے شک عمران جیت گیا اور منجن و چورن بیچنے والے شیخ رشید اور چودھری برادران کو ناکامی کا منہ دیکھنا پڑا ۔ اب شائد وہ مشرف کی ٹرین میں اپنی چھابڑی لگائیں ۔
 

زرقا مفتی

محفلین
x1447441_27560717.jpg.pagespeed.ic.T4E-vFSwLY.jpg

http://e.dunya.com.pk/detail.php?date=2014-12-18&edition=LHR&id=1447441_27560717
 
ایک بات کا میں سچ سچ اقرار کرنا چاہتا ہوں ، بے شک خان صاحب نے دھرنا ختم کر کے دانشمندی کا ثبوت دیا ہے کیونکہ فی الوقت حالات اس بات کے متقاضی تھے،
تاہم گورنمنٹ کے اوپر سے پریشر ختم ہونے کا افسوس بھی ہے۔
سلیوٹ ٹو عمران خان۔
 
Top