طالبان نے پشاور سکول حملے کی ذمہ داری قبول کر لی

طالبان نے پشاور سکول حملے کی ذمہ داری قبول کر لی
16 دسمبر 2014 (13:52) پشاور
  • news-1418719883-2524.jpg
  • news-1418719883-2524.jpg
  • news-1418719883-2524.jpg

پشاور(مانیٹرنگ ڈیسک ) تحریک طالبان نے پشاور میں سکول پر حملے کی ذمہ داری قبول کرلی ہے ۔کالعدم تنظیم کی طرف سے یہ ذمہ داری ترجمان طالبان خالدخراسانی نے قبول کی اور کہاکہ ” حملے کی ذمہ داری تحریک طالبان پاکستان قبول کرتی ہے‘۔فرانسیسی خبررساں ایجنسی کے مطابق حملے کی ذمہ داری طالبان کے ایک گروپ نے قبول کی ۔
یادرہے کہ پشاور کے وارسک روڈ پر واقع سکول میں دہشتگردوں کے حملے میں سیکیورٹی اہلکار اور خاتون ٹیچر سمیت20سے زائد بچے شہید ہوچکے ہیں۔
http://dailypakistan.com.pk/peshawar/16-Dec-2014/173499

Agence France-Presse ‏@۔
#UPDATE 17 children among 20 killed and 36 wounded in Taliban attack in Pakistan, say officials
[URL='http://www.dawnnews.tv/news/1013808/']پشاور: آرمی اسکول پر حملہ، 135 ہلاک[/URL]
پشاور : صوبہ خیبر پختونخوا کے دارالحکومت پشاور میں آرمی پبلک اسکول میں مبینہ عسکریت پسندوں کے حملے میں 126 بچوں سمیت 135 افراد ہلاک جبکہ 200 سے زائد زخمی ہوئے۔

۔http://www.dawnnews.tv/news/1013808/
 
آخری تدوین:
طالبانی دہشتگرد جو اسلامی نظام نافذ کرنے کے دعوے دار ہیں ،ان طالبانی دہشتگردوں نے سے104 ماؤں کی گودیں اجاڑ دی گئیں۔ امیدوں کو مار ڈالا گیا اور مستقبل کو قتل کر دیا گیا۔ آج ہر دل خون کےآ نسو رو رہا ہے اور ہر روح مجروح ہے۔آ ج کا دن انسانیت کے لئے ایک تاریک ترین دن ہےاور اسلام کے مقدس نام پر ایک سیاہ دہبہ ہے۔جو لوگ اب بھی طالبان کی حمایت کرتے ہیں وہ بھی قاتلوں کےساتھی ہونے کی وجہ سے اتنے ہی قصوروار ہیں جتنے طالبان قاتل۔آج کا واقعہ پاکستان کے لئے ایک قومی المیہ ہے اور قیامت صغرا سے کم نہیں۔آج پاکستان بھر میں ہر آنکھ پر نم اور ہر دل مجروح ہے۔
''وہ ہم میں سے نہیں جو ہمارے چھوٹو ں پر شفقت نہ کرے۔
 

جاسمن

لائبریرین
یه میرے جگر گوشے تھے. ان کا کیا قصور تھا؟ معصوم فرشتے ننھے ننھے خوابوں کو آنکھوں میں بسائے ، بستے گلے میں لٹکائے، شوخیوں سے ، منه بسورے، آدھے ادهورے ناشتے کے ساتھ، ماؤں باپوں سے لاڈیاں کرا کے کوئی خوشی سے کوئی روتے هوئے آج سکول آئے هوں گے. ایک ایک بچے کے ساتھ پورا ایک خاندان ، ان سب کی آرزوئیں، محبتیں اور مستقبل کے سهانے خواب جڑے هوں گے.
 

سید ذیشان

محفلین
پشاور ایک بار پھر دہشت گردوں کا نشانہ بنا۔ اس مرتبہ تو معصوم بچوں کو ٹارگٹ کیا گیا۔

چند دن تک سیاست دان مگر مچھ کے آنسو بہائیں گے اور پھر سے سب کچھ معمول پر آ جائے گا۔
 

آبی ٹوکول

محفلین
آہ سانحہ پشاور انا للہ وانا الیہ راجعون
کوئی لفظ مذمت بھی اب تو زباں پر آنے کی جرائت نہیں کررہا کیا کہوں؟ کس سے کہوں؟ کیسے کہوں؟ یا اللہ
 

محمداحمد

لائبریرین
اناللہ وانا الیہ راجعون۔۔۔!

اتنے بڑے سانحے پر کوئی کیا کہہ سکتا ہے سوائے اس کے کہ خدا غارت کرے اور نیست و نابود کردے ان ظالموں کو۔
 

سید زبیر

محفلین
اللہ تعالیٰ ان طالبان نما درندوں کو غارت کرے ، ان کے مسلم لیگ ن ، جماعت اسلامی ، تحریک انصاف ، حقانیہ مدرسہ ، نعیمیہ مدرسہ ، لشکروں ، جیش ، اور سپاہ کے پالنے والوں کی قیادت جیسے ہمدردوں کے بچوں بچیوں کے ساتھ اس سے زیادہ برا سلوک ہو ۔ جو اب بھی ان کے لئے نرم گوشہ رکھتے ہیں ان سب کو دہشتگردوں کے ٹھکانوں اور وسائل کا بہت اچھی طرح علم ہے ۔ ان دہشت گردوں کو تعلیم ہی سے خوف ہے وہ تعلیمی اداروں اور عبادت خانوںکو نشانہ بناتے ہیں جہاں رقص و موسیقی ہوتی ہے ، شراب خانوں ، قحبہ خانوں کی یہ تکریم کرتے ہیں۔ جب تک یورپی یونین کی وجہ سے سزائے موت معطل رہے گی یہ دہشت گرد باز نہیں آئیں گے ۔ جب قاتلوں کو علم ہو کہ سزائے موت نہیں ہے ۔ تو انہیں کس امر کا ڈر ۔رب کائنات نے واضح فرمایا کہ قصاص ہی میں بقا ہے ۔مگر ہمارےحکمرانوں نے اپنے رب کی بجائے اپنے دنیاوی آقاوں کی رضا حاصل کرنے کا تہیہ کیا ہوا ہے
  • اللہ کریم شہدا کے وارثین کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔شہدا کے درجات میں اضافہ کرے ۔ اور پاکستان کو ان ظالموں سے اپنی پناہ میں رکھے (آمین)
 
آخری تدوین:

جاسمن

لائبریرین
آج تم مجھ سے خفا هی سکول چلے گئے؟ بیٹا ! لنچ میں سموسے کیسے دیتی که ڈاکٹر نے تلی هوئی چیزوں سے منع کیا هے ناں! سینڈوچ رکھے هیں. پته نهیں تم کهاؤ گے بھی یا نهیں؟ آج تم نے پپی بھی نهیں لینے دی. تمھاری ٹوپی اور آدھا انڈه لے کر تمھارے پیچھے دوڑی لیکن تم پھولے منه کے ساتھ وین میں بیٹھ گئے تھے. اچھا آج کھانے میں تمھاری پسند کا سالن هے. تم خوش هو جاؤ گے. --_--_--_؟؟؟؟!؟!؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟ بیٹا! یه کیا؟ سکول والوں نے تمھارا بیگ دیا هے. اس میں لنچ بکس جوں کا توں پڑا هے.؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟ تم کهاں هو؟ ؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟؟
 

زرقا مفتی

محفلین
طالبان کو اسلحہ اور پیسہ کون دے رہا ہے ؟
پاکستان میں نا جائز اسلحہ کہاں سے آتا ہے؟
نیٹو سپلائی لائن سے آنے والا اسلحہ کس کو ملتا ہے ؟
پاکستان کی حکومت طالبان کو مالی امداد اور اسلحہ دینے والے ممالک کے خلاف اقوام متحدہ اور دیگر بین الاقوامی فورمز پر احتجاج کیوں نہیں کرتی؟
افغانستان کے ساتھ بارڈر سے شدت پسندوں کی آزادانہ آمدو رفت کیوں نہیں روکی جاتی؟
حکومت میٹرو اور بلٹ ٹرین جیسے منصوبوں کی بجائے عوام کے جان و مال کو تحفظ دینے پر پیسہ کیوں خرچ نہیں کرتی؟
وہ بائیس ارب کہاں خرچ ہوئے جو شدت پسندی کے خلاف عوام کے تحفظ کے لیئے رکھے گئے تھے ان سے کونسا پُل یا انڈر پاس بنایا گیا۔
حکومت نے سزائے موت پر پابندی کیوں لگا رکھی ہے جیلوں میں بند دہشت گردوں کو چوراہوں پر پھانسی کیوں نہیں دی جاتی؟
 

فاتح

لائبریرین
اللہ یہ کرے اللہ وہ کرے
اِن پر لعنت اُن پر لعنت
اِن کی مذمت اُن کی مذمت
وغیرہ وغیرہ
اور کر ہی کیا سکتے ہیں ہم زنخے
 
Top