آزادی مارچ اپڈیٹس

زرقا مفتی

محفلین
x1437758_45248512.jpg.pagespeed.ic.ywuzIUn8mO.jpg


http://e.dunya.com.pk/detail.php?date=2014-12-12&edition=LHR&id=1437758_45248512
 
یہ بیان 16 مئی 2013 کا تھا۔
پھر وقت بدلا، حالات بدلے، ترجیحات بدلیں۔ ۔ ۔ ۔
اور آج "نامعلوم افراد" سب کے منہ پر کالک مل کر دور کھڑے ہنس رہے ہیں!!!

1526848_760592980675326_7740495497034743192_n.jpg

 

x boy

محفلین
90 مکا چوک بھائی جان چوک عائیشہ منزل اورلالوکھیت کراچی پاکستان کب آرہے ہیں ہیں
ایم کیو ایم کا گڑھ ہے یہاں شاید منع ہو ہو کسی سیاسی غیر ایم کیو ایم کا جلسہ اور مارچ۔
 

زرقا مفتی

محفلین
لاہور: نادرا نے لاہور سے کامیاب ہونے والے (ن) لیگ کے رہنما خواجہ سعد رفیق کے حلقہ این اے 125 کے 5 پولنگ اسٹیشنز کے ووٹوں کی تصدیق سے متعلق رپورٹ الیکشن ٹریبونل میں جمع کرادی ہے جس کے تحت حلقے میں کئی جعلی ووٹ ڈالے گئے ہیں ۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق الیکشن ٹریبونل نے عام انتخابات میں لاہور سے کامیاب ہونے والے وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کے حلقہ این اے 125 میں دھاندلی سے متعلق کیس کی سماعت کی جس میں نادرا نے حلقے کے 5 پولنگ اسٹیشنوں کے ووٹوں کی تصدیق سے متعلق رپورٹ الیکشن ٹریبونل میں جمع کرائی۔

الیکشن ٹریبونل کو دی گئی نادرا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 125 کے 5 پولنگ اسٹیشنز 5،6،98،107،110 میں 1254 ووٹ ڈالے گئے جنہیں تصدیق کے لیے بھجوایا گیا جن میں سے 280 ووٹوں کی تصدیق نہیں ہوسکی۔ نادرا کی رپورٹ میں یہ بھی انکشاف کیا گیا ہے کہ کاؤنٹرز فائل پر شناختی کارڈ کے جعلی نمبر پائے گئے ہیں جبکہ پولنگ اسٹیشن نمبر 6 میں کئی جعلی ووٹ بھی ڈالے گئے ہیں۔

واضح رہے کہ لاہور کے حلقہ این اے 125 سے وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کامیاب ہوئے تھے جبکہ ان کے مد مقابل تحریک انصاف کے حامد خان نے الیکشن میں شکست پر دھاندلی کے الزامات عائد کیے گئے تھے جس کے بعد دونوں امیدواروں کی مشاورت سے حلقے کے پانچ پولنگ اسٹیشنوں میں ووٹوں کی تصدیق کرائی گئی ہے۔
 

زرقا مفتی

محفلین
پاکستان تحریک انصاف نے پلان سی کے تحت لاہور میں احتجاجی مظاہرے اور دھرنے دینا شروع کر دیئے ہیں ۔ تحریک انصاف کے کارکنان اور وکلا نے جی پی او چوک پر ٹائروں کو آگ لگا کر سڑک بند کر دی ۔ اس موقع پر وکلا نے گو نواز گو کے نعرے بھی لگائے ۔ پی ٹی آئی کے رہنما اعجاز چوہدری کا کہنا ہے کہ ہماری جانب سے کبھی پہلے نہ اب تشدد ہوگا ، ادھر کارکنوں نے صبح پنجاب اسمبلی کے سامنے اور مال روڈ نہر کے پل اور لبرٹی گول چکر پر سڑک پر ٹائروں کو آگ لگا کر بند کر دیا جس کی وجہ سے لبرٹی گول چکر سے متصل تمام راستے بند ہو گئے ہیں ۔ بھٹہ چوک کے دھرنے سے ڈیفنس جانے والے راستے بند ہیں ۔ چونگی امرسدھو اور ،فیروز پور روڈ بلاک ہونے کی وجہ سے لاہور سے قصور آنے جانے والا راستہ بلاک ہو گیا ہے ۔ ماڈل ٹاؤن ، اتفاق ہسپتال کا راستہ بھی بند کر دیا گیا جبکہ میٹرو بس سروس معطل کر دی گئی ہے ۔ ملتان روڈ پر چوک یتیم خانہ کو ٹائر جلا کر بلاک کر دیا گیا ہے جس کی وجہ سے رائےونڈ ، منصورہ ، ملتان چونگی کی طرف جانے والا راستہ بلاک ہو گیا ۔ ٹھوکر چوک بند ہونے سے موٹروے اور ملتان روڈ کے داخلی و خارجی راستے بند ہوگئے ۔ شاہدرہ چوک پر ٹائر جلا کر روڈ بلاک کر دی گئی ہے جس کے باعث رنگ روڈ ، بتی چوک ، مینار پاکستان کو جانے والے بھیکے وال چوک پر دھرنے کے باعث اقبال ٹاؤن سمیت اردگرد کی آبادیوں کو جانے والے اور اکبر چوک پر ہونے والے احتجاج سے ٹاؤن شپ ، جوہر ٹاؤن اور فیصل ٹاؤن آنے اور جانے والے را ستے بند ہیں ۔ دوسری جانب انتظامیہ صورتحال سے نمٹنے کیلئے تیار ہے، پنجاب سول سیکریٹریٹ ملازمین کو صبح سات بجے دفتر پہنچنے کی ہدایت کی گئی ۔ شہر کے ہسپتالوں میں بھی خصوصی انتظامات کئے گئے ہیں ۔ پولیس بھی الرٹ رہے گی ، تاجروں کے ایک دھڑے نے حفاظتی اقدامات کے تحت کاروبار بند رکھنے کی اپیل بھی کی ہے۔ - See more at: http://urdu.dunyanews.tv/index.php/ur/Pakistan/250057#sthash.a4ZnM8fN.dpuf
 
Top