آزادی مارچ اپڈیٹس

صائمہ شاہ

محفلین
جو لوگ مارے جارہے ہیں وہ خود اپنے گھروں سے چل کر جائے وقوع پر پولیس اور ریاست سے جھڑپ کے لیے پہنچے ہیں۔ ایسا کہاں برداشت کیا جاتا ہے۔
عثمان
ان لوگوں کی جذباتیت کے باوجود انسانیت کا دامن چھوڑ دینا کونسی انسانیت ہے اور میڈیا کا کیا قصور تھا وہ تو صرف کوریج کے لیے تھے سما ٹی وی کے کیمرہ مینز پر اچھا بھلا تشدد کیا گیا ہے
 
عثمان

محفلین
عثمان
ان لوگوں کی جذباتیت کے باوجود انسانیت کا دامن چھوڑ دینا کونسی انسانیت ہے اور میڈیا کا کیا قصور تھا وہ تو صرف کوریج کے لیے تھے سما ٹی وی کے کیمرہ مینز پر اچھا بھلا تشدد کیا گیا ہے
میں تشدد کی حمایت نہیں کر رہا۔ لیکن قانون شکنی اور ریاست سے ٹکر لینے کا انجام فطری طور پر متشدد ہی ہوتا ہے۔
 
صائمہ شاہ

محفلین
میں تشدد کی حمایت نہیں کر رہا۔ لیکن قانون شکنی اور ریاست سے ٹکر لینے کا انجام فطری طور پر متشدد ہی ہوتا ہے۔
مانتی ہوں مگر آئینی ریاست سے ٹکر لینا اور بات ہے اور کرپشن کی بدولت بنائی گئی ایمپائر جہاں ٹی وی چینلز پر کھلم کھلا اقرار کیا جارہا ہو الیکشن میں دھاندلی کا وہاں ایسی حکومت کا کیا کردار ہے
 
عثمان

محفلین
مانتی ہوں مگر آئینی ریاست سے ٹکر لینا اور بات ہے اور کرپشن کی بدولت بنائی گئی ایمپائر جہاں ٹی وی چینلز پر کھلم کھلا اقرار کیا جارہا ہو الیکشن میں دھاندلی کا وہاں ایسی حکومت کا کیا کردار ہے
غیر منصفانہ انتخابات تو ترقی پذیر دنیا کا المیہ ہے۔ تاہم اس کی تطہیر بھی مسلسل انتخابی عمل ہی سے ہوسکتی ہے نا کہ انقلابات سے۔
 
مانتی ہوں مگر آئینی ریاست سے ٹکر لینا اور بات ہے اور کرپشن کی بدولت بنائی گئی ایمپائر جہاں ٹی وی چینلز پر کھلم کھلا اقرار کیا جارہا ہو الیکشن میں دھاندلی کا وہاں ایسی حکومت کا کیا کردار ہے

دیکھیں اپنے اپنے طور پر نمائندوں کی سطح پر دھاندلی ہر پارٹی کے نمائندوں نے کی ہے۔ میں پہلے بھی بتا چکا ہوں کہ ہمارے پورے گاؤں سے ووٹ عمران خان کے نمائندے کو ڈالے گئے میں اسلام آباد سے ہلا بھی نہیں اور میرا اور ان تمام افراد کا جو گاؤں میں موجود نہیں تھے سب کے ووٹ پڑے۔ اب اگر میں اس بات کا خود گواہ ہوں تو اس کا مطلب یہ تو نہیں بنتا کہ میں عمران خان کی جماعت کا اپنے صوبے میں مخالف ہو جاؤں کہ یہ کرپشن کے ذریعے آئی ہے۔ لیکن سسٹمیٹک دھاندلی کہ فلاں پارٹی کو جتوایا جانا تھا جیسا کہ مشرف دور میں ق لیگ کو وفاق اور سرحد میں ایم ایم اے کو جتوایا گیا تھا ایسا میگا پلینڈ کچھ بھی نہیں تھا۔ جس کا جہاں زور چلا انہوں نے وہاں وہاں کوشش کی کہ جتنے ووٹ بٹور سکیں مُردوں اور غیر موجود لوگوں کے بھی ووٹس پڑے اور ان کے بھی جنہوں نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا لیکن ایسا سب ہی کے نمائندوں نے کیا ۔ پورے سسٹم کے ذریعے ہر ایک نے صرف یہ کوشش نہیں کی کہ نون لیگ جیت جائے اس حمام میں سب ننگے تھے۔ لیکن اب جب کہ خان صاحب سے صورت حال سنبھل نہیں رہی اور لوگ منشور میں موجود دعوؤں اور وعدوں کا اطلاق چاہتے ہیں کے پی کے میں تو ان کو یہی راہِ فرار نظر آتی ہے کہ تصادم کیا جائے اور رخصت لے کر سیاسی شہادت کا رتبہ لے کر اگلی بار بڑے پیمانے پر معرکہ مارا جائے۔
 
آبی ٹوکول

محفلین
یعنی کوئی ہکلا حکومت کے قابل نہیں ہو سکتا یا سلو ریسپونڈنٹ اس قابل نہیں کہ وہ حکومت کر سکے :)
نہیں ہکلا ہوسکتا اور سلو ریسپونڈنٹ بھی یہ تو قدرتی فالٹ ہوئے انکا اپنا کوئی قصور نہ ہوا مگر کوئی ایسا غبی الذہن ہرگز نہیں کہ جس کہ دماغ میں سری پائے کھا کھا کر چربی چڑھ گئی کیونکہ وہ فالٹ قدرتی نہ ہوا بلکہ اسکے اپنےاولین ایجنڈے تعمیر شکم یعنی "پہلے پیٹ پوجا پھر کام دوجا "پروگرام کہ تحت وہ نقص پیدا ہوا
 
صائمہ شاہ

محفلین
دیکھیں اپنے اپنے طور پر نمائندوں کی سطح پر دھاندلی ہر پارٹی کے نمائندوں نے کی ہے۔ میں پہلے بھی بتا چکا ہوں کہ ہمارے پورے گاؤں سے ووٹ عمران خان کے نمائندے کو ڈالے گئے میں اسلام آباد سے ہلا بھی نہیں اور میرا اور ان تمام افراد کا جو گاؤں میں موجود نہیں تھے سب کے ووٹ پڑے۔ اب اگر میں اس بات کا خود گواہ ہوں تو اس کا مطلب یہ تو نہیں بنتا کہ میں عمران خان کی جماعت کا اپنے صوبے میں مخالف ہو جاؤں کہ یہ کرپشن کے ذریعے آئی ہے۔ لیکن سسٹمیٹک دھاندلی کہ فلاں پارٹی کو جتوایا جانا تھا جیسا کہ مشرف دور میں ق لیگ کو وفاق اور سرحد میں ایم ایم اے کو جتوایا گیا تھا ایسا میگا پلینڈ کچھ بھی نہیں تھا۔ جس کا جہاں زور چلا انہوں نے وہاں وہاں کوشش کی کہ جتنے ووٹ بٹور سکیں مُردوں اور غیر موجود لوگوں کے بھی ووٹس پڑے اور ان کے بھی جنہوں نے ووٹنگ میں حصہ نہیں لیا لیکن ایسا سب ہی کے نمائندوں نے کیا ۔ پورے سسٹم کے ذریعے ہر ایک نے صرف یہ کوشش نہیں کی کہ نون لیگ جیت جائے اس حمام میں سب ننگے تھے۔ لیکن اب جب کہ خان صاحب سے صورت حال سنبھل نہیں رہی اور لوگ منشور میں موجود دعوؤں اور وعدوں کا اطلاق چاہتے ہیں کے پی کے میں تو ان کو یہی راہِ فرار نظر آتی ہے کہ تصادم کیا جائے اور رخصت لے کر سیاسی شہادت کا رتبہ لے کر اگلی بار بڑے پیمانے پر معرکہ مارا جائے۔
یہ فیصلہ اب پاکستان کی عوام کو کرنا ہے کہ کیا وہ انہی بےشرم ننگوں کو اقتدار میں دیکھنا چاہتے ہیں یا پھر ان کے صبر کی انتہا ہوچکی
 
محترمہ زرقا مفتی صاحبہ میں آپ کی انتہائی قدر کرتا ہوں اور میرا اختلاف صرف اور صرف نظریاتی رہتا ہے اور وہ بھی کسی مراسلے میں جاری مباحثہ کی حد تک۔
میں نے ہمیشہ ہی یہ کوشش کی کہ مجھ پر کسی ایک طرف کی چھاپ نہ لگے اور نہ ہی کسی بھی پارٹی کا سمجھا جائے لیکن آپ یہ سمجھتی ہیں کہ عمران خاں اور قادری کی بے تکی واہیات باتوں کی مخالفت کرنے والا نواز شریف کا حامی ہے جبکہ ایسا ہر گز نہیں۔
آپ صرف یہ کر رہی ہیں کہ جہاں آپ سے جواب نہیں بن رہا وہاں آپ غیر متفق اور نا پسندیدہ کی ریٹنگ سے سرخی بڑھا رہی ہیں۔ آپ سے میں نے جاوید ہاشمی کے بیان پر غیر متفق ہونے پر بھی پوچھا کہ آپ متفق کس بات سے نہیں؟ حالانکہ میں نے آپ کی پارٹی کے صدر کا بی بی سی پہ شائع ہونے والا بیان شئیر کیا۔ پر آپ کی طرف سے جواب ندارد۔
پھر آپ نے آنسو گیس شیلز کی ایکسپائری سے متعلق ہی اس موضوع کے ایک ماہر کا بی بی سی پر دیا گیا جواب شئیر کیا تو آپ نے کوئی جواب دینے کے بجائے غیر متفق کی ریٹنگ دے دی برائے مہربانی آپ ریٹنگ کے بجائے الفاظ میں اپنی بات سمجھا دیا کریں کہ جیسے میرا رویہ رہا ہے آپ کے مراسلوں سے شدید اختلافات کے باوجود۔ ورنہ ریٹنگ کی زحمت بھی مت کیجیے اور اگنور کر دیا کیجیے۔
 
ان محترمہ نے میرے ساتھ بھی یہی ہاتھ رکھا ہوا ہے۔ انکا مسئلہ نہیں ہے ، آپ پوری انقلاب پارٹی میں سے کسی کے ساتھ بھی اتفاق نہ کرنے کی غلطی کر کے دیکھیں ذرا- یہ تو شاید خاتون ہونے کی وجہ سے لحاظ کررہی ہیں- کوئی مرد ہوتا تو اب تک نانی یاد کروا چکا ہوتا ہمیں- انقلابیوں کا لیڈر جو لب و لہجہ اختیار کرتا ہے ۔ انقلابی اسی کی پیروی کرتے ہیں= اختلاف رائے رکھنے کا نتیجہ بھی بھگتنے کا حوصلہ رکھیں برادر۔
 
یہ بے شرم ننگے نہیں ہوں گے تو دوسرے بے شرم ننگے ہوں گے۔
وہ صرف ننگے ہوں گے یہ ننگے ہونے کے ساتھ گنجے بھی ہیں۔۔۔ اور یہی کافی ہے۔۔
ویسے امریکہ کو بھی بڑا دکھ ہوگا گنجوں کے جانے کا۔۔۔ ان سے بہتر ایجنٹ ان کو دوبارہ ملنا مشکل ہوگا۔
 
زرقا مفتی

محفلین
امجد میاندادصاحب میں کل سےو ہی کر رہی ہوں جو آپ سب نے مجھے سکھایا ہے ۔ ۔ میں ایک خبر لگاتی ہوں اور آپ لوگ اُسے مضحکہ خیز یا پر مزاح قرار دیتے ہیں۔ یا بحث برائے بحث شروع کر دیتے ہیں۔ ہر ٹی وی چینل آنسو گیس کے زائد المعیاد ہونے اور صحت کے لئے نقصان دہ ہونے کا ذکر کر رہا ہے ۔ میں نے خبر کے ساتھ سورس کا لنک لگا دیا ہے ۔ آپ کو اعتراض ہے تو سب ٹی وی چینلز کو ای میل کر دیجئے یا سوشل میڈیا پر لکھ دیجئے ۔ میں نے آپ کے اعتراض کا جواب پہلے ایک ویڈیو کے ذریعے پھر تین بین الاقوامی مثالیں پیش کر کے دیا مگر آپ مزید بحث چاہتے ہیں جو میرے مزاج کے خلاف ہے اس لئے ریٹنگ پر اکتفا کیا ۔
میں اس ملک میں اسٹیٹس کو یا نظام کی تبدیلی کی حامی ہوں
نظام کی تبدیلی سے میری مراد
سیاسی جماعتوں میں غیر جمہوری وراثتی نظام کا خاتمہ
انتخابی نظام میں اصلاحات
پولیس اور عدلیہ سے سیاسی اثر نفوذ کا خاتمہ
عوام کو فوری اور موثر انصاف کی فراہمی
جیسے اقدامات

یہ تبدیلی مسٹر اے بی سی یا این کوئی بھی لا سکتا ہے
میں شخصیت پرستی کی قائل نہہں

موجودہ نظام یا حکومت فرسودہ نظام کی پاسداری کر رہے ہیں

افسوس کا مقام یہ ہے کہ کچھ لوگ اتنے ناامید ہیں کہ وہ نظام میں بہتری کی کوشش کو تباہی سے تعبیر کر رہے ہیں۔ حالانکہ یہی لوگ اگر تحریک انصاف کے اصولی موقف کی حمایت کرتے تو حکومت پر دباؤ بڑھتا

یہ افسوسناک رویہ میڈیا لبرلز اور تعلیم یافتہ طبقے کی جانب سے آیا

حالانکہ مثبت تبدیلی کے لئے سب کو ایک زبان ہونا چاہیئے ۔ اگر طریقہ کار پر اختلاف تھا تو تنقید و تجویز کی راہ کھلی تھی

مگر یہاں ہم تحقیر تنافر تمسخر اور تذلیل پر اُتر آتے ہیں

سو اگر معاشرے میں تبدیلی لانی ہے تو رویوں کو مثبت بنانے کی ضرورت ہے
 
زرقا مفتی

محفلین

Crisis should be resolved politically, without recourse to violence, says army

RAWALPINDI: An emergency meeting of the corps commanders presided over by army chief General Raheel Sharif has concluded at General Headquarters in Rawalpindi.

“While reaffirming support to democracy, the conference reviewed with serious concern, the existing political crisis and the violent turn it has taken, resulting in large scale injuries and loss of lives. Further use of force will only aggravate the problem,” said an ISPR statement released after a nearly four-hour long meeting of the corps commanders.

The statement went on to add: “It was once again reiterated that the situation should be resolved politically without wasting any time and without recourse to violent means.”

“Army remains committed to playing its part in ensuring security of the state and will never fall short of meeting national aspirations,” the statement concluded.

The meeting, attended by all principle staff officers as well as Director General Inter-Services Intelligence Lt. General Zaheer-ul-Islam, had been convened against the backdrop of the deteriorating security situation following clashes between anti-government protesters and police.

All eyes are on the top military commanders as their role has now become crucial in view of the violence.

Military sources say the commanders will review the current political crisis and decide what role they can possibly play to defuse the tensions.

On Saturday night, fierce clashes erupted between law-enforcers and protesters in Islamabad as protesters attempted to march towards the Prime Minister House.

Tear-gas and rubber bullets were used by the police, while protesters of Pakistan Tehreek-e-Insaaf (PTI) and Pakistan Awami Tehreek (PAT) responded with pelting stones.

The clashes come on the 14th day of sit-ins in the capital, which had thus far remained without incident.

http://tribune.com.pk/story/756138/army-chief-summons-meeting-of-corps-commanders-on-monday/
 
Top