جمیل نوری نستعلیق میں خودکارکرننگ کا تجربہ!

arifkarim

معطل
کئی ہفتوں کی سرکھپائی کے بعدبی الآخر کافی حد تک انپیج جیسی خودکار کرننگ جمیل نوری نستعلیق فانٹ میں حاصل ہوگئی ہے۔ الحمدللہ۔ ذیل میں ابن سعید بھائی کی ایک پوسٹ کا نمونہ:
b341.gif

ماہرین اور ناظرین سےگزارش ہے کہ اپنی اعلیٰ آراء اور تجاویزسے نوازیں۔
نبیل
ابن سعید
نعیم سعید
ابرارحسین
عبدالمجید
شاکرالقادری
دوست
سعادت
قیصرانی
زیک
نوٹ! فی الحال یہ تجرباتی نوعیت کا کام ہے۔ راقم الحروف کو فانٹ کے جلد از جلد اجراءسے متعلق اکسایا مت جائے :)
 
مدیر کی آخری تدوین:

نبیل

تکنیکی معاون
کیا کرننگ پئیر ایڈجسٹ کیے گئے ہیں؟ اگر ہاں تو ان کی تعداد کتنی ہے اور اسے فونٹ کی سپیڈ پر کیا فرق پڑ رہا ہے؟
 
کئی ہفتوں کی سرکھپائی کے بعدبی الآخر کافی حد تک انپیج جیسی خودکار کرننگ جمیل نوری نستعلیق فانٹ میں حاصل ہوگئی ہے۔ الحمدللہ۔ ذیل میں ابن سعید
راقم الحروف کو فانٹ کے جلد از جلد اجراءسے متعلق اکسایا مت جائے :)
کیا یہ جمیل نوری کا کوئی نیا/تازہ ورژن ہے؟
دوسری بات کہ یہ ان پیج جیسی کرننگ نہیں بلکہ ان پیج سے "دو ہاتھ" اندر گھسی ہوئی کرننگ نظر آرہی ہے۔۔۔
 
اگر ریلیز کر بھی دیں گے تو کیا مسئلہ ہے؟ زیادہ سے زیادہ ٹیسٹنگ ہوتی رہے گی؟ :)
ہمارا نہیں خیال کہ خام حالت میں فونٹ جیسی چیزوں کو جاری کرنا چاہیے۔ لوگ جانے کہاں کہاں اپلوڈ کر کے منتشر کر دیتے ہیں اور پھر تازہ نسخہ آنے کے بعد ہر جگہ سے ان کا صفایا کرنا نا ممکن ہوتا ہے۔ ہاں اگر کلوز گروپ کو ٹیسٹنگ کے لیے فائل ذاتی چینلز پر فراہم کرائی جائے تو بات اور ہے۔ :) :) :)
 
ماشاء اللہ کافی عرصہ بعد فونٹ سازی کے حوالے سے سرگرمی دیکھ رہا ہوں، کرننگ تو بہترین ہے، بعض جگھوں پر اعتراضات ہے وہ تو ہوجائیں گے، لیکن ضروری چیز یہ ہے کہ سپیڈ کیسی ہے؟
 
قیصرانی

لائبریرین
ہمارا نہیں خیال کہ خام حالت میں فونٹ جیسی چیزوں کو جاری کرنا چاہیے۔ لوگ جانے کہاں کہاں اپلوڈ کر کے منتشر کر دیتے ہیں اور پھر تازہ نسخہ آنے کے بعد ہر جگہ سے ان کا صفایا کرنا نا ممکن ہوتا ہے۔ ہاں اگر کلوز گروپ کو ٹیسٹنگ کے لیے فائل ذاتی چینلز پر فراہم کرائی جائے تو بات اور ہے۔ :) :) :)
جی، ذاتی حوالے سے ہی بات ہو رہی ہے، برادرم arifkarim سے اس سلسلے میں پہلے بھی تعاون کی درخواست کی تھی جو قبول ہوئی تھی :)
 
loneliness4ever

محفلین
بہت خوب ۔۔۔ بہت شاندار ۔۔۔۔ نگاہ کو تو یقین جانیں بہت اچھا لگ رہا ہے
مگر چونکہ اب وہ عمر رہی نہیں اور نہ ہی عادت اس لئے شاید پڑھنے
میں مجھے کچھ دشواری سی لگی کہ اتنا ملا ملا کیسے پڑھوں ۔۔۔۔ مگر
آخر نتیجہ یہ ہی ہے کہ پڑھ بھی لیا اور سچ یہ اچھا بھی ہے ۔۔۔ کم جگہ
میں بہت سی بات ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ :act-up:
 
سعادت

تکنیکی معاون
بہت خوب!

چند باتیں:

۱۔ دیگر احباب کی طرح میرا پہلا سوال بھی یہی ہے کہ خودکار کرننگ کا فونٹ کی رفتار پر کیا اثر ہو رہا ہے۔

۲۔ کیا آپ ایک چھوٹا سا تجربہ کر سکیں گے: کسی بھی پیراگراف کو انپیج اور جمیل نوری نستعلیق دونوں میں علیحدہ علیحدہ سیٹ کریں اور پھر دونوں نمونوں کو پرنٹ کر کے جائزہ لیں۔ (اگر ہو سکے تو دونوں نمونوں کو سکین کر کے یہاں بھی پوسٹ کریں۔ :) )

[…]
دوسری بات کہ یہ ان پیج جیسی کرننگ نہیں بلکہ ان پیج سے "دو ہاتھ" اندر گھسی ہوئی کرننگ نظر آرہی ہے۔۔۔

واقعی اس کو معمولی سا کم کرنا چاہیئے
۴۔ درج بالا دونوں باتوں سے اتفاق ہے۔ :)
 
arifkarim

معطل
۲۔ کیا آپ ایک چھوٹا سا تجربہ کر سکیں گے: کسی بھی پیراگراف کو انپیج اور جمیل نوری نستعلیق دونوں میں علیحدہ علیحدہ سیٹ کریں اور پھر دونوں نمونوں کو پرنٹ کر کے جائزہ لیں۔ (اگر ہو سکے تو دونوں نمونوں کو سکین کر کے یہاں بھی پوسٹ کریں۔ :) )
ابھی ابھی کورل ڈرا کے ذریعہ ایک نمونہ نکالا ہے۔ مقابلہ کر کے دیکھیں کیسا لگ رہا ہے:
Kerning_test.png

بظاہر تو یہ دیکھنے میں انپیج سے بھی کم جگہ گھیر رہا ہے :)
 
مدیر کی آخری تدوین:

سعادت

تکنیکی معاون
ابھی ابھی کورل ڈرا کے ذریعہ ایک نمونہ نکالا ہے۔ مقابلہ کر کے دیکھیں کیسا لگ رہا ہے:
Kerning_test.png

بظاہر تو یہ دیکھنے میں انپیج سے بھی کم جگہ گھیر رہا ہے :)

ایک بار پھر بہت خوب۔ :)

کچھ جگہوں پر آپ کی وضع کی گئی کرننگ یقیناً بہتر ہے (جیسے لفظ ’پاکستان‘ میں ’پا‘ اور ’کستا‘ کے درمیان)، البتہ کچھ اور جگہوں پر انپیج کی کرننگ زیادہ مناسب معلوم ہو رہی ہے (جیسے الفاظ ’سامنا کر‘ میں ’سا‘، ’منا‘، اور ’کر‘ کے درمیان)۔ میرا مشورہ ہے کہ خود کار کرننگ کے ٹسٹس میں چھوٹے پوائنٹ سائزز (۱۰ سے ۱۲ پوائنٹس) میں سیٹ کی گئی لمبی عبارت (کم از کم ایک مکمل صفحہ) کو ضرور شامل کریں، اور صرف سکرین پر انحصار نہ کریں بلکہ پرنٹ لے کر دیکھیں۔ اس سے آپ کو خود کار کرننگ اور نتیجتاً ریڈیبیلیٹی بہتر کرنے میں کافی مدد ملے گی۔
 
مدیر کی آخری تدوین:

sharfi

محفلین
جلدی کیجیے، اب تو عید کی چھٹی ختم ہوگئی ہے، اور 14اگست کی چھٹی آنے والی ہے۔
 
محمد سعد

محفلین
کئی ہفتوں کی سرکھپائی کے بعدبی الآخر کافی حد تک انپیج جیسی خودکار کرننگ جمیل نوری نستعلیق فانٹ میں حاصل ہوگئی ہے۔ الحمدللہ۔ ذیل میں ابن سعید بھائی کی ایک پوسٹ کا نمونہ:۔۔۔
کرننگ شرننگ کی تو مجھے سمجھ نہیں آتی، لیکن بالآخر غلط لکھا ہوا ہے۔ :music:
 
سید ذیشان

محفلین
ابھی ابھی کورل ڈرا کے ذریعہ ایک نمونہ نکالا ہے۔ مقابلہ کر کے دیکھیں کیسا لگ رہا ہے:
Kerning_test.png

بظاہر تو یہ دیکھنے میں انپیج سے بھی کم جگہ گھیر رہا ہے :)

کرننگ کا تو مجھے زیادہ علم نہیں لیکن خود کار کرننگ میں آپ نے شائد الفاظ کے درمیان فاصلے کا خیال نہیں رکھا ہے۔ اس طرح پڑھنے میں دشواری ہوتی ہے۔ مثلاً، تیسری لائن کے شروع میں ”سامنا کر“ بالکل جڑے ہوئے ہیں۔ اسی طرح اور بھی کافی الفاظ میں ایسا ہے۔ کیا یہ جان بوجھ کر ایسا رکھا ہے؟

باقی جو کام آپ کر رہے ہیں یہ قابل ستائش ہے اور آپ کی کامیابی کے لئے دعا گو ہیں۔ :)
 
مدیر کی آخری تدوین:

ذیشان رسول

محفلین
کئی ہفتوں کی سرکھپائی کے بعدبی الآخر کافی حد تک انپیج جیسی خودکار کرننگ جمیل نوری نستعلیق فانٹ میں حاصل ہوگئی ہے۔ الحمدللہ۔ ذیل میں ابن سعید بھائی کی ایک پوسٹ کا نمونہ:
b341.gif

ماہرین اور ناظرین سےگزارش ہے کہ اپنی اعلیٰ آراء اور تجاویزسے نوازیں۔
نبیل
ابن سعید
نعیم سعید
ابرارحسین
عبدالمجید
شاکرالقادری
دوست
سعادت
قیصرانی
زیک
نوٹ! فی الحال یہ تجرباتی نوعیت کا کام ہے۔ راقم الحروف کو فانٹ کے جلد از جلد اجراءسے متعلق اکسایا مت جائے :)
ماشاء اللہ بڑا ہی زبردست تجربہ ہے اور خاص کر اخبار و رسائل چھاپنے والوں کے لئے آئیڈ یل ورک ہے۔ اللہ آپ کو کامیاب کرے
 
مدیر کی آخری تدوین:
Top