نویں سالگرہ ہفتہ لائبریری : آغاز

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم

جیسا کہ یہاں ذکر ہوا کہ سال آئندہ اردو ویب کے دس سال مکمل ہو جائیں گےاور آئندہ سال گرینڈ سیلیبریشن کا اہتمام کرنے کی تجویز ہے اس کے پیش نظر اس سال لائبریری ایکٹیویٹی پلان اس بار قدرے مختلف انداز میں ترتیب دیا گیا ہے، اس کی مختصر تفصیل یوں ہے کہ گزشتہ تمام عرصہ (عشرہ ، کیونکہ سال آئندہ دس سال مکمل ہو جائیں گے) میں لائبریری میں کیا گیا تمام کام جاری کر دیا جائے گا ۔ نویں سالگرہ کے موقع پر کچھ نئے سلسلے آغاز کئے جائیں گے جو رواں سال جاری رہیں گے اور ان سلسلوں سے حاصل شدہ اہداف کو بھی سال آئندہ جاری کیا جائے گا۔ علاوہ ازیں گزشتہ سالوں میں پیش کئے گئے منتخب سلسلوں کو بھی (گزشتہ سے پیوستہ) جاری کیا جائے گا اور انہیں بھی سال آئندہ خصوصی جگہ دی جائے گی۔ آپ تمام محترم اراکین محفل کو ان سلسلوں میں دعوت شرکت ہے۔

آپ سب کو ماہ رمضان المبارک اور اردو ویب کی نویں سالگرہ بہت مبارک باد۔

آئیے اب آغاز کرتے ہیں لائبریری ہفتہ کا ۔

ہفتہ لائبریری کا آغاز ایک دلچسپ سلسلے بعنوان " ایک افسانہ ۔۔۔ روزانہ" سے کرتے ہیں۔ یہ سلسلہ محترم محمد احمد بھائی نے تجویز کیا ہے اور اس سلسلے میں انھوں نے سات افسانوں کو منتخب کیا اور ان کے اسکین فراہم کئے۔ یہ اسکین صفحات یہاں پیش کئے جائیں گے اور قطع نظر اس کے کہ آپ لائبریری رکن ہیں یا نہیں آپ تمام اراکین محفل کو دعوت ہے کہ آپ ان صفحات کو ٹائپ کیجئے اور انہیں پروف ریڈ کیجئے۔ اگر آپ اراکین محفل روزانہ کی بنیاد پر ایک مکمل افسانہ تحریر اور پروف ریڈ کر سکے تو اختتام ہفتہ پر سات افسانوں پر مشتمل ایک ای بک لائبریری کا حصہ بن جائے گی۔

تو آئیے پھر آغاز کرتے ہیں اور اس سلسلے میں پہلے افسانے کا عنوان ہے " اعلانوں بھرا شہر"
 
آخری تدوین:

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
ہفتہ لائبریری میں سلسلہ "ایک افسانہ روزانہ" میں "اعلانوں بھرا شہر" کی ٹائپنگ مکمل ہو چکی ہے، یہ ہدف اردو محفل کے محترم رکن اوشو بھائی نے مقرر شدہ وقت کے اندر ہی اور بہت جلد حاصل کر لیا! (y)
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
ہفتہ لائبریری میں سلسلہ "ایک افسانہ --- روزانہ" میں آج کا ہدف ہے "اسم اعظم"۔ یہ افسانہ اس ربط پر موجود ہے۔ جو اراکین محفل اس عنوان پر کام کرنا چاہیں وہ اس ربط پر نشاندہی کر سکتے ہیں۔
یہ بھی محترم اوشو صاحب نے کمال برق رفتاری سے مکمل کر دیا ہے۔ شاندار :)
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین

نیرنگ خیال

لائبریرین
اپڈیٹ:

اوشو بھائی نے کمال برق رفتاری سے کام لیتے ہوئے تن تنہا تمام افسانوں کی ٹائپنگ مکمل کر دی ہے جبکہ پروف ریڈنگ اور ای بک سر ورق ڈیزائننگ کا کام محمد احمد بھائی انجام دے رہے ہیں ۔ (y)

اعلانوں بھرا شہر
اسم اعظم
پہاڑوں کی برف
موم کی مریم
عجیب بادشاہ
چور
ایک رات کا ذکر ہے
اوشو بھائی کی چستی اور محمداحمد بھائی کی سستی کو سات فرشی سلام۔۔۔ :)
 
محمداحمد

لائبریرین
اوشو بھائی کی چستی اور محمداحمد بھائی کی سستی کو سات فرشی سلام۔۔۔ :)

ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ دونوں کو علیحدہ علیحدہ سات عرشی یا فرشی (مقدور بھر :LOL:) سلام پیش کئے جاتے لیکن آپ نے ایک ہی کھیپ میں دونوں کو نمٹا دیا۔ :) :)

کم آپ بھی کسی طرح نہیں ہیں۔ :p چستی اور سستی میں۔ :) :D:)
 
محمداحمد

لائبریرین
اور میرا بھولپن دیکھیں۔ساتویں افسانے کا انتظار کر رہا تھا اور سیدہ شگفتہ بہنا سے ساتواں افسانہ طلب کر رہا تھا :)

مزے کی بات یہ ہےکہ میں نے جب بھی ذہن میں ان افسانوں کا حساب لگایا تو چھ ہی ہوتے تھے۔ دو تین بار وہ ای میل دیکھی جس میں ان کے نام تھے تو وہ سات ہی تھے۔ لیکن کبھی بھی فہرست کے غیاب میں، میں سات کی گنتی پوری نہیں کر سکا۔ :) :) :)
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ دونوں کو علیحدہ علیحدہ سات عرشی یا فرشی (مقدور بھر :LOL:) سلام پیش کئے جاتے لیکن آپ نے ایک ہی کھیپ میں دونوں کو نمٹا دیا۔ :) :)

کم آپ بھی کسی طرح نہیں ہیں۔ :p چستی اور سستی میں۔ :) :D:)
عرشی سلام سے فرشی سلام تک ۔۔۔ :p
ہم پر الزام ہے۔ محض کوچہ بدر کرنے کی سازش ہے یہ۔۔۔
 
اوشو

لائبریرین
مزے کی بات یہ ہےکہ میں نے جب بھی ذہن میں ان افسانوں کا حساب لگایا تو چھ ہی ہوتے تھے۔ دو تین بار وہ ای میل دیکھی جس میں ان کے نام تھے تو وہ سات ہی تھے۔ لیکن کبھی بھی فہرست کے غیاب میں، میں سات کی گنتی پوری نہیں کر سکا۔ :) :) :)

اس سے مجھے وہ 7 آدمیوں کی کہانی یاد آ گئی جو دادا ابو بچپن میں سناتے تھے۔ کہ انہوں نے مل کے دریا پار کیا اور دوسرے کنارے پر پہنچ کر یہ دیکھنے کے لئے سب بندے پورے ہیں۔ انہوں نے گننا شروع کیا اور لیکن 6 بندے نکلتے تھے ۔ ہر ایک نے گن کر دیکھا لیکن حاصل جمع 6 ہی آیا کیوں کہ گننے والا خود کو شامل نہیں کرتا تھا۔ پھر ایک نیرنگ خیال جی جیسا عقل مند گزرا تو ا س نے سارا معاملہ دیکھا اور کہا میں 7 بندے پورے کر دیتا ہوں سب کان پکڑو۔ میں جوتا لگاتا جاؤں گا اور سب اپنا اپنا نمبر بولتے جانا۔1-2-3-4-5-6-7- اس طرح سب نے ایک ایک جوتا کھایا اور 7 بندے پورے ہونے پر عقل مند انسان کا بہت بہت شکریہ ادا کیا۔ :)
کیوں کہ اس کی وجہ سے ان کا ایک ساتھی دریا میں ڈوبنے سے بچ گیا۔اسی طرح ساری کہانی ان کی عقل بندیوں سے بھری ہوئی تھی۔ اب تو سارا کچھ وقت کی گرد میں دھندلا گیا :(
اب بتائیں محمداحمد جی آپ نے کان پکڑنے کہ میں پکڑوں :)
 
کہانی کے مطابق دونوں ۔۔۔۔ :p
 
ہم نے تو اس تذکرے سے ہی کان پکڑے ہماری بلا سے باقی چھ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ :p

جوتے کھانے کا شوق نہیں ہے ہمیں۔ :ROFLMAO:
 
Top