نویں سالگرہ سب لوگ پرانے یاد آئے۔۔۔۔۔۔۔۔!

مہ جبین

محفلین
ماشاءاللہ
محترم مہ جبین بہنا
بلاشبہ آپ کا مراسلہ دیکھتے ہی اک عجب سی خوشی ہوئی ۔ اور دل سے آپ کے لیئے دعا نکلی ۔
اللہ تعالی سدا آپ کو خوش و ہنستا مسکراتا رکھے ۔ آمین
بہت بہت شکریہ نایاب بھائی
آپکی دعاؤں کے لئے بہت ممنون ہوں
اللہ آپ کو بھی ہمیشہ خوش و خرم اور آباد رکھےآمین
یہ دعائیں ہی تو دل میں جینے کی امنگ پیدا کرتی ہیں
جزاک اللہ
 

مہ جبین

محفلین
آپ کا مراسلہ دیکھتے ہی اک عجب سی خوشی ہوئی ۔ اور دل سے آپ کے لیئے دعا نکلی اللہ تعالی سدا آپ کو خوش و ہنستا مسکراتا رکھے ۔ آمین اوریہ بھی دعاھے کہ آپ اسی طرح آ تی رہیں÷
بہت شکریہ رانا رضوان احمد
دعاؤں کے لئے بہت شکریہ
جزاک اللہ
 

مہ جبین

محفلین
باز خوش آمدید، بلا شبہہ ہم سب کے جذبات کی آئینہ دار ہے یہ تحریر۔ امید ہے آتی رہیں گی محفل میں پھر سے۔ امین بھی بہت کم نظر آتے ہیں۔
آپکے یہ الفاظ میرے لئے عزت افزائی کا باعث ہیں
آپکی حوصلہ افزئی نے مجھے یہاں بہت اعتماد بخشا ہے
اللہ آپکو درازیء عمر بالخیر عطا فرمائے آمین
اگر یہ آپکا حکم ہے تو ان شاءاللہ کوشش کروں گی ۔ امین اپنی عملی زندگی کو انجوائے کرنے میں مصروف ہیں ماشاءاللہ
 

مہ جبین

محفلین

آبی ٹوکول

محفلین
کیا ہی بات بھئی واؤؤؤؤؤؤؤؤؤؤوو بھئی محفل کی سالگرہ تو بڑی با برکت ثابت ہوئی ہماری آپی کو سنگ لے آئی السلام علیکم آپی اینڈ ویلکم بیک
 

کاشفی

محفلین
اردو محفل کی نویں سالگرہ پر محفل کی انتظامیہ ، پرانے اور نئے تمام محفلین کو دلی مبارکباد
اللہ اس محفل کو سدا سلامت اور آباد رکھے ۔ آمین
یہ محفل میرا پہلا مدرسہ بھی ہے جہاں سے میں نے دنیا کے بہت منفرد رنگ دیکھے، جو اپنے انداز میں ایک الگ ہی حیثیت کے حامل ہیں
اس محفل نے مجھے اچھے اور برے کی پہچان دی ہے
مجھے خلوص اور اپنائیت کی خوشبو ملی
انجانے رشتوں میں بھی ایک پیار اور لاڈ کا رنگ دیکھا
میں چاہے یہاں نظر نہ بھی آؤں تو ان سب پرخلوص لوگوں کو نہیں بھول سکتی جنہوں نے مجھے پورے یقین سے عزت، احترام اور اپنائیت کی دولت دی
میری دعائیں تمام بے لوث اور بے غرض محبت کی دولت لٹانے والوں کے نام
ان سب لوگوں کا میں فرداً فرداً شکریہ ادا نہیں کرسکتی جنہوں نے مجھے اس موقع پر یاد کرکے ٹیگ کیا اس لئے یہاں پر ان سب کا اجتماعی طور پر بہت بہت شکریہ ۔۔۔ میں ان سب کی محبتوں کا قرض کبھی نہیں چکا سکوں گی لیکن وہ سب میری دعاؤں میں شامل رہیں گے ان شاءاللہ
جزاکم اللہ خیراً کثیراً
دعاؤں کی طالب

والسلام
آمین
 

کاشفی

محفلین
جب تری یاد میرے دل میں اُتر جاتی ہے
اک خوشبو سی فضاؤں میں بکھر جاتی ہے

یاد آجاتا ہے منظر جو بچھڑ جانے کا
اک قیامت سی نگاہوں میں گزر جاتی ہے
 

مہ جبین

محفلین
کیا ہی بات بھئی واؤؤؤؤؤؤؤؤؤؤوو بھئی محفل کی سالگرہ تو بڑی با برکت ثابت ہوئی ہماری آپی کو سنگ لے آئی السلام علیکم آپی اینڈ ویلکم بیک
وعلیکم السلام آبی ٹوکول
بہت بہت شکریہ اس خلوص کے لئے ممنونم
اس جملے میں سے اس سرخ لفظ کو نکال کر باقی سب ٹھیک ہے ۔۔۔۔۔;)
جزاک اللہ
 

مہ جبین

محفلین
جب تری یاد میرے دل میں اُتر جاتی ہے
اک خوشبو سی فضاؤں میں بکھر جاتی ہے

یاد آجاتا ہے منظر جو بچھڑ جانے کا
اک قیامت سی نگاہوں میں گزر جاتی ہے
اتنے اچھے اشعار کے لئے بہت شکریہ کاشفی
اب میں بھائی کہوں تو مشکل۔۔۔۔۔۔۔کاشفی کہیں گے کہ میں تو ابھی بہت چھوٹا ہوں ۔۔۔۔۔۔۔عمر سیف کی طرح :p
 
Top