مہمان اس ہفتے کے مہمان "عارف کریم"

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

قیصرانی

لائبریرین
ہمم
کیا یہاں موت سے مراد معطل ہے
مجھے خدشہ ہے کہ اپ ایڈمن کو اشتعال دلار ہے ہیں
جی نہیں، ایسے شدت پسند ہمارے آس پاس اور اس محفل پر بھی پہنچ جاتے ہیں۔ اچھی بات یہ ہے کہ انتظامیہ اسے بروقت سنبھال لیتی ہے :)
 
اگر بارہ ہزار پیغامات کے بعد انتظامیہ کو یہ پتہ پڑتا ہے کہ یہ شدت پسند ہے معطل کرو تو پھر بس تعجب ہی کیا جاسکتا ہے
 
قیصرانی

لائبریرین
بہت سارے اراکین، مثلاً چھوٹا غالب بھی اسی فہرست میں شامل ہے
ساجد بھائی تو کب کے واپس بھی آ گئے
معطل ہونے والا رکن اگر غصے کا تیز اور عقل میں تھوڑا ہو تو نیا رکنیتی نام بنا کر اودھم مچانے پہنچ جاتا ہے اور پھر اکثر و بیشتر یہ بین مستقل ہو جاتا ہے۔ معطل سے مراد اراکین کی رسائی ان کے اکاؤنٹ تک معطل کر دی جاتی ہے۔ اس طرح وہ ذاتی پیغامات اور محفل پر موجود اپنے مراسلوں کی تدوین سمیت دیگر رکنیتی حقوق سے محروم ہو جاتے ہیں۔ اگر معطلی عارضی ہو تو ایڈمن کے متعین کردہ عرصے کے بعد اراکین کی رسائی ان کے اکاؤنٹ تک بحال کر دی جاتی ہے :)
واضح کر دوں کہ یہ میری ذاتی معلومات ہیں۔ عین ممکن ہے کہ یہ یکسر یا جزوی طور پر غلط بھی ہوں :(
 
قیصرانی

لائبریرین
اگر بارہ ہزار پیغامات کے بعد انتظامیہ کو یہ پتہ پڑتا ہے کہ یہ شدت پسند ہے معطل کرو تو پھر بس تعجب ہی کیا جاسکتا ہے
نہیں، انتظامیہ ہر ایک رکن کے ہر ایک پیغام کو نہیں پڑھ سکتی۔ اسی لئے ہر پوسٹ کے نیچے رپورٹ کا لنک ہوتا ہے۔ جب کسی رکن کا مراسلہ رپورٹ ہوتا ہے تو انتظامیہ دیکھتی ہے کہ اس مراسلے میں کیا بات قابل اعتراض تھی۔ اس کے بعد کاروائی کی جاتی ہے جس میں کوئی ایکشن نہ لینے سے لے کر مراسلے کی تدوین، وارننگ، عارضی یا مستقل معطلی بھی ہو سکتی ہے :)
 
شکریہ
مگر اس طرح محفل ایک قیمتی رکن سے محروم ہوجاوے گی جومحفل ہی کا نقصان ہے۔
 
قیصرانی

لائبریرین
اگر بارہ ہزار پیغامات کے بعد انتظامیہ کو یہ پتہ پڑتا ہے کہ یہ شدت پسند ہے معطل کرو تو پھر بس تعجب ہی کیا جاسکتا ہے
اس کے علاوہ یہ بات بھی اہم ہے کہ اکثر ایسا بھی ہوتا ہے کہ کوئی بھی رکن، الف بے جیم یا میں اپنی مثال دے دیتا ہوں، کہ کسی وجہ سے بحث کے تسلسل میں اتنا گم ہو جاتے ہیں کہ انجانے میں "سرخ لکیر" عبور ہو جاتی ہے۔ سرخ لکیر عبور ہونے پر کوئی بھی رکن کبھی بھی معطل ہو سکتا ہے یا وارننگ دی جا سکتی ہے :)
 
قیصرانی

لائبریرین
شکریہ
مگر اس طرح محفل ایک قیمتی رکن سے محروم ہوجاوے گی جومحفل ہی کا نقصان ہے۔
کوئی بات نہیں
بعض اوقات آپ کو صورتحال کو ٹھنڈا کرنے کے لئے یا Settle down ہونے کے لئے ایک یا زیادہ اراکین کو معطل کرنا پڑ سکتا ہے :)
 
اس کے علاوہ یہ بات بھی اہم ہے کہ اکثر ایسا بھی ہوتا ہے کہ کوئی بھی رکن، الف بے جیم یا میں اپنی مثال دے دیتا ہوں، کہ کسی وجہ سے بحث کے تسلسل میں اتنا گم ہو جاتے ہیں کہ انجانے میں "سرخ لکیر" عبور ہو جاتی ہے۔ سرخ لکیر عبور ہونے پر کوئی بھی رکن کبھی بھی معطل ہو سکتا ہے یا وارننگ دی جا سکتی ہے :)

یہ سرخ لیکر کا تعین کون کرتا ہے؟
اگرایک شخص کرتا ہے یا کچھ اشخاص کرتے ہیں تو معاملہ اوکھا ہے۔ کہ اکثر انسان غلطی بھی کرتے رہتے ہیں
 
کوئی بات نہیں
بعض اوقات آپ کو صورتحال کو ٹھنڈا کرنے کے لئے یا Settle down ہونے کے لئے ایک یا زیادہ اراکین کو معطل کرنا پڑ سکتا ہے :)

ہمم
پتہ نہیں لوگ اتنا غصہ کیوں کھاتے ہیں
مجھے لیجیے۔ یہاں مجھے کیا کیا نہیں کہا گیا۔ غدار، ہندوستانی، غیر مسلم،مہاجر کی ثقافت کو طوائفوں کی ثقافت تک سے تشبیہ دی گئی۔ مگر ہم نے تو کسی کو معطل ہوتے ہیں دیکھا۔۔ یہ بے چارہ عارف کریم ہی کیوں
 
قیصرانی

لائبریرین
یہ سرخ لیکر کا تعین کون کرتا ہے؟
اگرایک شخص کرتا ہے یا کچھ اشخاص کرتے ہیں تو معاملہ اوکھا ہے۔ کہ اکثر انسان غلطی بھی کرتے رہتے ہیں
سرخ لکیر کا تعین انتظامیہ کرتی ہے۔ چونکہ انتظامیہ براہ راست اس طرح کے مباحثوں میں کبھی شامل نہیں ہوتی، اس لئے وہ بہتر طور پر غیر جانبدار رہ کر جائزہ لے سکتے ہیں :)
 
انفرادی طور پر ہر مراسلہ انتظامیہ نہیں پڑھ سکتی۔ آپ کو جس مراسلے پر اعتراض ہو، آپ اس کو رپورٹ کر دیا کریں اور رپورٹ کی وجہ بھی بتا دیا کریں کہ کیوں رپورٹ کر رہے ہیں۔ اس کے بعد انتظامیہ کا کام شروع ہوتا ہے :)
 
سرخ لکیر کا تعین انتظامیہ کرتی ہے۔ چونکہ انتظامیہ براہ راست اس طرح کے مباحثوں میں کبھی شامل نہیں ہوتی، اس لئے وہ بہتر طور پر غیر جانبدار رہ کر جائزہ لے سکتے ہیں :)

ہوسکتا ہے۔
بے چارہ عارف کریم۔ اب اپنے بلاگ پر ہی پھپھولے پھوڑے گا۔کم از کم کچھ دن تک
 
قیصرانی

لائبریرین
ہوسکتا ہے۔
بے چارہ عارف کریم۔ اب اپنے بلاگ پر ہی پھپھولے پھوڑے گا۔کم از کم کچھ دن تک
نہیں، arifkarim کی بہت بڑی خوبی یہ ہے کہ وہ بحث میں ذاتیات پر نہیں اترتے اور اردو محفل پر اردو سے محبت کی وجہ سے آتے ہیں، نہ کہ کسی اور وجہ سے۔ اس لئے جب وہ بحال ہوئے، سلسلہ وہیں سے شروع ہو جائے گا جہاں منقطع ہوا تھا :)
 
سید فصیح احمد

لائبریرین
یہ سرخ لیکر کا تعین کون کرتا ہے؟
اگرایک شخص کرتا ہے یا کچھ اشخاص کرتے ہیں تو معاملہ اوکھا ہے۔ کہ اکثر انسان غلطی بھی کرتے رہتے ہیں
پیارے بھائی میری رائے میں ،،، سرخ لیکر ہر دائرے میں خود کی سالم حیثیت بدلتی رہتی ہے ،،، مثلاً سن بلوغت کی سرخ لکیر کچھ ممالک میں 16 کچھ میں 18 کہیں پر 20 بھی ہے ،،، ملک ایک بہت عظیم محفل کی طرح ہوتا ہے ،،، ایسے ہی ہر محفل ہر دائرہ کی ایک سرخ لکیر اس کے اپنے نظم و نسق کو بیاں کرتی ملے گی ،،، جہاں تک کسی معطلی کا تعلق ہے تو ہمیں بحیثیت رکن لگے کہ نہیں ،، سمجھانا تھا ، ٹوکنا تھا ،،، لیکن معطلی کیوں ،،، تو صاحب میری رائے یہ ہے کہ تنبیہی معاملات ضرور طے پاتے ہیں اس فرد خاص اور انتظامیہ کے مابین ،، کبھی وہ معملات ہم سے چھپ کر طے پاتے ہیں کبھی سامنے ،،، اردو محفل جس کی عمر نو سال سے زائد ہے اس کے منتظمین کے بارے ایسا گمان کرنا کہ انہوں نے بنا کوئی سد باب کی کاوش کے ایسا قدم اٹھایا ہو گا ،،، میرا خیال ہے درست نہیں۔
 
نہیں، arifkarim کی بہت بڑی خوبی یہ ہے کہ وہ بحث میں ذاتیات پر نہیں اترتے اور اردو محفل پر اردو سے محبت کی وجہ سے آتے ہیں، نہ کہ کسی اور وجہ سے۔ اس لئے جب وہ بحال ہوئے، سلسلہ وہیں سے شروع ہو جائے گا جہاں منقطع ہوا تھا :)

کم از کم وجہ تو ہم میں اور ان میں کامن ہے

کیا عارف نے کیا کیا تھا۔ کیا سرخ لیکر عبور کی تھی؟
 
پیارے بھائی میری رائے میں ،،، سرخ لیکر ہر دائرے میں خود کی سالم حیثیت بدلتی رہتی ہے ،،، مثلاً سن بلوغت کی سرخ لکیر کچھ ممالک میں 16 کچھ میں 18 کہیں پر 20 بھی ہے ،،، ملک ایک بہت عظیم محفل کی طرح ہوتا ہے ،،، ایسے ہی ہر محفل ہر دائرہ کی ایک سرخ لکیر اس کے اپنے نظم و نسق کو بیاں کرتی ملے گی ،،، جہاں تک کسی معطلی کا تعلق ہے تو ہمیں بحیثیت رکن لگے کہ نہیں ،، سمجھانا تھا ، ٹوکنا تھا ،،، لیکن معطلی کیوں ،،، تو صاحب میری رائے یہ ہے کہ تنبیہی معاملات ضرور طے پاتے ہیں اس فرد خاص اور انتظامیہ کے مابین ،، کبھی وہ معملات ہم سے چھپ کر طے پاتے ہیں کبھی سامنے ،،، اردو محفل جس کی عمر نو سال سے زائد ہے اس کے منتظمین کے بارے ایسا گمان کرنا کہ انہوں نے بنا کوئی سد باب کی کاوش کے ایسا قدم اٹھایا ہو گا ،،، میرا خیال ہے درست نہیں۔

بھائی صرف وجہ جاننے کی کوشش کررہا ہوں
کہ وہ سرخ لیکر اخر تھی کیا؟
 
قیصرانی

لائبریرین
کم از کم وجہ تو ہم میں اور ان میں کامن ہے

کیا عارف نے کیا کیا تھا۔ کیا سرخ لیکر عبور کی تھی؟
جی، اگر میری ذاتی رائے جاننا چاہیں گے تو کہوں گا کہ سرخ لکیر عبور کی تھی، لیکن پھر نشاندہی پر انہوں نے نہ صرف مراسلہ حذف کیا بلکہ ایک سے زیادہ مرتبہ معافی بھی مانگی تھی
 
قیصرانی

لائبریرین
بھائی صرف وجہ جاننے کی کوشش کررہا ہوں
کہ وہ سرخ لیکر اخر تھی کیا؟
چونکہ اصل مراسلہ اوپن فورم سے ہٹ چکا ہے اس لئے میں کھلے عام اس پر رائے دینے سے معذور ہوں۔ اگر چاہیں تو ذاتی پیغام میں بات کر سکتے ہیں :)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top