"تھا وہ اک یعقوب آسی ".........تبصرہ جات

فلک شیر

محفلین
اس دھاگے میں محترم محمد یعقوب آسی صاحب کی خود نوشت سوانح حیات موسوم بہ "تھا وہ اک یعقوب آسی"پہ تبصرہ جات کیے جا سکتے ہیں ۔اصل دھاگے میں تبصرہ فرمانے سے گریز فرمائیں ، تاکہ لڑیاں مسلسل رہیں اور انہیں بعد میں اکٹھا کرنے میں دشواری نہ ہو۔ جزاک اللہ۔ آسی صاحب کی خود نوشت کا ربط نچلی سطر میں دیا گیا ہے۔
 
آخری تدوین:

تلمیذ

لائبریرین
بہت خوب، چیمہ صاحب۔
تو اصل دھاگہ ’تھا وہ اک یعقوب آسی‘ ہوا۔ کیا یہ دھاگہ بھی کھل چکا ہے؟
 

نایاب

لائبریرین
اس دھاگے میں محترم محمد یعقوب آسی صاحب کی خود نوشت سوانح حیات موسوم بہ "تھا وہ اک یعقوب آسی"پہ تبصرہ جات کیے جا سکتے ہیں ۔اصل دھاگے میں تبصرہ فرمانے سے گریز فرمائیں ، تاکہ لڑیاں مسلسل رہیں اور انہیں بعد میں اکٹھا کرنے میں دشواری نہ ہو۔ جزاک اللہ
محترم فلک شیر بھائی
" تھا " کچھ گراں گزرتا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
اللہ سدا سلامت رکھے استاد محترم کو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
علم کے چراغ بلا شک اپنے وقت پر بجھ جاتے ہیں لیکن ان کی روشنی تا ابد قائم رہتی ہے ۔۔
بہت دعائیں
 

فلک شیر

محفلین
محترمین نایاب صاحب ، تلمیذ صاحب
یہ آسی صاحب کے ایک شعر سے ماخوذ ہے اور اس عنوان کو آسی صاحب نے ہی تجویز کیا ہے۔ شعر میں یہاں نقل کر دیتا، لیکن مجھے لگتا ہے کہ محترم آسی صاحب اپنے اولین مراسلہ جات میں اس عنوان کی معنویت پہ روشنی ضرور ڈالیں گے ۔ :)
 
واقعی بہت نوٹ کیا، شاہ جی۔
چیمہ صاحب، اگر عنوان تبدیل ہو جائے!
لیکن میرا خیال ہے، اس کے لئے انتظامیہ کی مدد لینا ہوگی۔

میرا خیال ہے اس ’’تھا‘‘ میں کوئی قباحت نہیں۔ بلکہ شاید کل کو یہی موزوں تر لگے۔ وقت ایک سا نہیں رہتا تو ۔۔ انسان بھی تو ایک سا نہیں رہتا، نا۔ چلنے دیجئے، جب تک سانس چل رہی ہے۔
 
اس دھاگے میں محترم محمد یعقوب آسی صاحب کی خود نوشت سوانح حیات موسوم بہ "تھا وہ اک یعقوب آسی"پہ تبصرہ جات کیے جا سکتے ہیں ۔اصل دھاگے میں تبصرہ فرمانے سے گریز فرمائیں ، تاکہ لڑیاں مسلسل رہیں اور انہیں بعد میں اکٹھا کرنے میں دشواری نہ ہو۔ جزاک اللہ
پچھلے کئی دن سے عنوان سوچتا رہا، کچھ بھی مناسب نہ مل سکا ، چاہتا تھا کہ کچھ ایسا ہو جس کے الفاظ سے وطن کی مٹی کی خوشبو کا تصور ابھرے، کہ ان کی ابتدائی تحاریر جہاں دوسرے بہت سے حوالوں سے منفرد ہے ، وہاں یہ تاثر بھی گہرا ہے ،کہ ایک خالص پاکستانی کی باتیں ہیں، اپنے ہی معاشرے کی ۔۔۔۔۔۔ کوئی اجنبیت محسوس نہیں ہوتی ، ایک اپنایت ہے ،
عنواں پر اعتراض تو ہے جیسے محترم نایاب صاحب نے فرمایا ہے بہرحال ۔۔۔۔ آپ نے تعارف بہت عمدہ انداز میں بیان کیا ہے۔
 

فلک شیر

محفلین
پچھلے کئی دن سے عنوان سوچتا رہا، کچھ بھی مناسب نہ مل سکا ، چاہتا تھا کہ کچھ ایسا ہو جس کے الفاظ سے وطن کی مٹی کی خوشبو کا تصور ابھرے، کہ ان کی ابتدائی تحاریر جہاں دوسرے بہت سے حوالوں سے منفرد ہے ، وہاں یہ تاثر بھی گہرا ہے ،کہ ایک خالص پاکستانی کی باتیں ہیں، اپنے ہی معاشرے کی ۔۔۔ ۔۔۔ کوئی اجنبیت محسوس نہیں ہوتی ، ایک اپنایت ہے ،
عنواں پر اعتراض تو ہے جیسے محترم نایاب صاحب نے فرمایا ہے بہرحال ۔۔۔ ۔ آپ نے تعارف بہت عمدہ انداز میں بیان کیا ہے۔
مرزا صاحب شکرگزار ہوں حوصلہ افزائی کے لیے ۔
 

الفاروق-013

محفلین
آج میں مان گیا ، میرا پنجاب بڑا ذرخیز ہے، اسکی مٹی سے کیسے کیسے موتی نکلے ہیں، اور یسے کیسے وارث پیدا دکئے ہیں
 

الفاروق-013

محفلین
آج میں اسبات پر فخر کرتا ہوں، کہ سر زمین پنجاب نے کیسے کیسے گوہر ہمیں عطاء کیئے ہیں۔ چاہے انکا تعلق کسی بھی شعبے سے ہو ، اپنی اکائی کو منواتے آئے ہیں۔ یعقوب آسی بھی ایسے ہی گوہر ہیں، جنکی ہر ادا سے مٹی سئے محبت کی بو آتی ہے۔ آسی جی میرے معرفت کے دوست ہیں۔ میری انکی ملاقات کا ذریعہ بھی یہ فیس بک ہے، جو زیادہ دیرینہ بھی نہیں۔ لیکن انکی شخصیت ، انکی باتیں ، حاضرجوابیان، جو ہم بذریعہ چیٹ ایک دوسرے سے کرتے ہیں، نے مجھے انکا پرستار ہی نہیں عاشق بھی بنادیا ہے۔
میں اس سوانح حیات سے پہلے ہی سے انکا معتقد تھا ۔ لیکن آج میں انکی شخصیت سے متائثر بھی ہوا ہوں۔ میرے پاس انکے لئے کچھ کہنے کے لیئے الفاظ ہی نہیں ۔ بس اپنی قسمت پر نازاں ہون، اور اللہ پاک کا شکر ادا کرتا ہون ۔ کہ اسنے آسی جی جیسا پیارا دوست مجھے دیا۔ اس دعا کے ساتھ، کہ آسی جی جگ جگ جیؤ ۔ اور لوگون میں خوشیان بانٹتے رہو۔
 

شمشاد

لائبریرین
فلک شیر بھائی بہت اچھی لڑی شروع کی ہے اور آسی صاحب کے متعلق کچھ کہنا تو سورج کو چراغ دکھانا ہے۔ ماشاء اللہ۔
 
Top