روشن صبح

جاسمن

لائبریرین
عافیہ صدیقی نے سزا کے خلاف امریکی فیڈرل کورٹ میں اپیل کر دی
14 مئی 2014
news-1400033963-9020.jpg

نیویارک (آئی این پی) ڈاکٹر عافیہ صدیقی نے 86سال کی سزا کے خلاف امریکا کی فیڈرل کورٹ میں درخواست دائر کر دی۔ عافیہ صدیقی کی جانب سے دائر درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ 2010 میں 86 سال کی سزا سناتے وقت انہیں مناسب قانونی نمائندگی نہیں دی گئی تھی اور جج نے انہیں پاکستانی حکومت کی جانب سے نامزد کردہ 3 وکیلوں کو قبول کرنے کے لئے مجبور کیا تھا لہٰذا میری سزا کو کالعدم قرار دیا جائے۔ واضح رہے ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو ستمبر 2010 میں نیویارک کی عدالت نے افغانستان میں حراست کے دوران امریکی فوجیوں پر حملے کے الزام میں 86 سال قید کی سزا سنائی تھی۔ عافیہ نے اپنی سزا کے خلاف نومبر 2012 میں بھی فیڈرل کورٹ میں درخواست دائر کی تھی لیکن عدالت نے سزا برقرار رکھتے ہوئے ان کی درخواست خارج کر دی تھی۔ اپنی اپیل میں انہوں نے کہا کہ پاکستانی حکومت نے ان 3 میں سے ہر ایک وکیل کو 5لاکھ ڈالر دیئے تھے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ 2003ء میں ان کے اغوا اور گرفتاری کے ذمہ دار پاکستانی حکام ہیں۔ امریکی اخبار ’’دی نیویارک پوسٹ‘‘ کے مطابق شفاف ٹرائل کے بغیر عافیہ کو غلط طور پر سزا سنا کر سول رائٹس کی خلاف ورزی کی گئی ہے۔
http://www.nawaiwaqt.com.pk/national/14-May-2014/302729
 
جاسمن

لائبریرین
پہاڑوں پر برف پڑ رہی ہے اور ہے مہینہ مئی کا
تابندہ کوکب گیلانی
بی بی سی اردو ڈاٹ کام، اسلام آباد
منگل 13 مئ 2014
140513174119_snow_on_mountain_304x171_afp.jpg

حالیہ بارشوں کی وجہ قطب شمالی سے آنے والی وہ ٹھنڈی ہوائیں ہیں جنھیں اپریل میں واپس قطب شمالی لوٹ جانا تھا تاہم وہ اب بھی ایشیا اور مشرقِ وسطی کے علاقوں میں گھوم رہی ہیں

پاکستان کے بالائی حصوں میں ہونے والی غیر معمولی بارشوں کے باعث درجۂ حرارت گر گیا ہے اور کشمیر اور شمالی علاقوں کے پہاڑوں پر 16 برس کے بعد مئی کے مہینے میں برف باری ہوئی ہے۔
محمکۂ موسمیات کے مطابق بارشوں کا حالیہ سلسلہ آئندہ چند روز تک جاری رہے گا جس کے دوران بالائی علاقوں اور پنجاب میں وقفے وقفے سے بارشیں ہوں گی۔

بارشوں کا یہ سلسہ رفتہ رفتہ زیریں علاقوں کی جانب بھی بڑھے گا اور سندھ اور پنجاب کے بعض علاقوں میں بھی بارشوں کا باعث بنے گا۔

حالیہ بارشوں سے نہ صرف بالائی علاقوں میں درجۂ حرارت میں کمی آئی ہے بلکہ رواں ماہ مئی میں بارشوں کا ریکارڈ بھی ٹوٹ گیا ہے۔

پاکستان کے محکمۂ موسمیات کے ماہر ڈاکٹر محمد حنیف کے مطابق: ’ان بارشوں سے سندھ اور بلوچستان کے جنوبی علاقوں کے درجۂ حرارت میں کم سے کم تین سے پانچ ڈگری، پنجاب اور خیبر پختونخوا میں پانچ سے سات، جبکہ کشمیر اور شمالی علاقوں میں اوسطاً سات سے آٹھ ڈگری کمی آئی ہے۔ ‘

"سوات، کالام، سکردو اور کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں اس سے قبل سنہ 1998 میں برف باری ہوئی تھی، تاہم پیر کو ہونے والے برف باری پہلے سے زیادہ تھی۔"
http://www.bbc.co.uk/urdu/pakistan/2014/05/140513_pakistan_weather_snowfall_tk.shtml

جاسمن

لائبریرین
نندی پورپاور پراجیکٹ سے 100 میگا واٹ بجلی کی پیدا وار شروع
نندی پور کی پہلی ٹربائن پر 31 مئی تک مزید 3 آزمائشی تجربات کیے جائیں گے
254109-Nandipurproject-1400054942-347-640x480.jpg

نندی پور پاور پراجیکٹ سے مجموعی طور پر 660 میگا وا ٹ بجلی حاصل کی جائے گی. فوٹو؛ فائل

گجرانوالہ: نندی پور پاور پراجیکٹ سے آزمائشی بنیادوں پر 100 میگا واٹ بجلی کی پیداوار شروع ہو گئی ہے۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق نندی پور پراجیکٹ کی پہلی ٹربائن سے آزمائشی بنیادوں پر بجلی کی پیداوار کا افتتاح چیف انجینئر نندی پور پاور پراجیکٹ نے کیا۔ 31 مئی تک ٹربائن پر مزید 3 آزمائشی تجربات کیے جائیں گے۔

واضح رہے کہ وزیراعظم نواز شریف نے چند روز قبل اپنے ایک بیان میں کہا تھا کہ مئی سے نندی پور پاور پراجیکٹ سے بجلی کی ترسیل حاصل ہونا شروع ہو جا ئے گی۔ نندی پور پاور پراجیکٹ سے مجموعی طور پر 660 میگا وا ٹ بجلی حاصل کی جائے گی جب کہ پراجیکٹ کی پہلی ٹربائن کے افتتاح کے ہر 2 ماہ بعد ایک ٹربائن کا افتتاح کیا جائے گا۔
http://www.express.pk/story/254109/
 
جاسمن

لائبریرین
بگرام جیل سے 10 پاکستانی قیدی رہا کر دیے گئے
امریکی حکام نے افغانستان کے بگرام جیل میں کئی برسوں سے قید 10 پاکستانیوں کو رہا کر دیا ہے۔ قانونی امداد فراہم کرنے والے ایک ادارے رپرائیو Reprieve کے مطابق رہائی پانے والوں میں ایک ایسا پاکستانی شہری بھی شامل ہے جسے برطانوی فورسز نے عراق سے حراست میں لیا تھا اور پھر اسے افغانستان منتقل کر دیا گیا، جہاں اس نے کسی قسم کے مقدمے کے بغیر 10 برس حراست میں گزارے۔ ان پاکستانیوں میں سے بعض کو قانونی نمائندگی فراہم کرنے والے ایک ادارے ’جسٹس پراجیکٹ پاکستان‘ کے مطابق بین الاقوامی ریڈ کراس کمیٹی نے ان افراد کے خاندان والوں کو مطلع کیا ہے کہ ان قیدیوں کو رہا کر دیا گیا ہے تاہم یہ نہیں بتایا کہ رہائی پانے کے بعد یہ لوگ کہاں ہیں۔
http://www.dw.de/عنوانات/خبریں/s-11986
 
جاسمن

لائبریرین
چائے اوردالوں کی درآمدات میں کمی ریکارڈ
headlinebullet.gif

Business-PulsesandTeaImportratioDown_5-11-2014_147373_l.jpg

سلام آباد… گزشتہ مالی سال کے مقابلے میں رواں مالی سال کے دوران چائے کی ملکی درآمدات میں 25.22 فیصد جبکہ دالوں کی درآمدات میں 20.19 فیصد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق رواں مالی سال میں جولائی تا مارچ کے دوران 22 کروڑ 16 لاکھ 78 ہزار ڈالر کی چائے درآمد کی گئی جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران 29 کروڑ 64 لاکھ 59 ہزار ڈالر کی چائے درآمد کی گئی اس طرح گزشتہ سال کے مقابلہ میں رواں سال چائے کی درآمدات سے 25.22 فیصد کی نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق رواں سال دالوں کی درآمدات میں بھی 20.19 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ درآمدات گزشتہ سال کی 26 کروڑ 91 لاکھ 14 ہزار ڈالر سے کم ہوکر 21 کروڑ 47 لاکھ 92 ہزار ڈالر پہنچ گئی ہیں۔ پی بی ایس کی رپورٹ کے مطابق درآمدات میں کے نتیجہ سے قیمتی زرمبادلہ کی بچت ہوئی ہے
http://beta.jang.com.pk/JangDetail.aspx?ID=147373
 
قیصرانی

پی بی ایس کی رپورٹ کے مطابق درآمدات میں کمی کے نتیجہ سے قیمتی زرمبادلہ کی بچت ہوئی ہے
 
arifkarim

معطل
پی بی ایس کی رپورٹ کے مطابق درآمدات میں کمی کے نتیجہ سے قیمتی زرمبادلہ کی بچت ہوئی ہے
یہ"قیمتی" زر مبادلہ کیا چیز ہے۔ امریکی چھاپہ خانوں کا ردی کاغذی یا ڈیجیٹل ڈالر ہی تو ہے۔ :) ایک تو مجھے اسکی آج تک سمجھ نہیں آئی۔ حضرت امریکہ کئی دہائیوں سے مسلسل نوٹ چھاپ چھاپ کر زر مبادلہ کے طور پر استعمال کر رہے ہیں لیکن دوسرے ممالک ایسا نہیں کر سکتے وگرنہ افراط زر جرمنی ، ہنگری، زمبابوے کی طرح کنٹرول سے باہر ہو جائے گی؟؟؟؟ کیا ہے یہ زر مبادلہ کی چڑیا۔ انکل کچھ آپ ہی سمجھا دیں:
http://en.wikipedia.org/wiki/Hyperinflation
http://en.wikipedia.org/wiki/List_of_countries_by_current_account_balance
http://en.wikipedia.org/wiki/List_of_countries_by_foreign-exchange_reserves

اس کے مطابق تو چین دنیا کی سب سے زیادہ غیر ملکی زرمبادلہ رکھنے والا ملک ہے۔ اور حالیہ اکاؤنٹ بیلینس میں منافع بھی سب سے زیادہ چین کے پاس ہے جبکہ دنیا کی واحد عالمی طاقت امریکہ اس لسٹ میں آخری نمبر پر ہے؟؟؟؟

غیر ملکی زرمبادلہ کی لسٹ میں امریکہ کا کوئی نام نہیں کیونکہ امریکہ کو کسی بھی دوسرے ملک سے تجارت کیلئے اس ملک کی کرنسی کی ضرورت نہیں۔ وہ سیدھا allmighty dollar چھاپ کر اسکے ذریعہ تجارت 1944 سے کر رہا ہے۔
http://en.wikipedia.org/wiki/Bretton_Woods_system

کیا یہ کھلا تضاد نہیں؟ منافقت، غیر منصفانہ عالمی مالیاتی نظام کی اس سے بڑی مثال اور کیا ہوگی جہاں حضرت امریکہ کو غیر معمولی مالیاتی برتری دانستہ طور پر 1944 سے دی گئی؟ اور بیوقوف سووین یونین اس پر راضی ہو گیا! ہٹلر کبھی نہ مانتا!
http://en.wikipedia.org/wiki/Reserve_currency

کیا اس کرپٹ عالمی نظام کے خاتمہ کیلئے خلا ئی مخلوق پر مبنی تاجر بلوانے پڑیں گے؟ مجھے امید ہے وہ امریکی چھاپہ خانوں کے ردی کاغذی ڈالر آپکی طرح "قیمتی" سمجھ کر قبول نہیں کریں گے :)

زیک
 
آخری تدوین:

جاسمن

لائبریرین
گڈانی میں ایک ماہی گیر کے جال میں ہزاروں مچھلیاں پھنس گئیں
May 19, 2014
pakistan-gadani-fish_5-19-2014_148154_l.jpg

گڈانی…بلوچستان کے ساحلی علاقے گڈانی میں ایک ماہی گیر کے جال میں ہزاروں مچھلیاں پھنس گئیں۔ماہی گیروں کا کہنا ہے کہ ایسا سال میں کبھی ایک مرتبہ ہوتا ہے۔ماہی گیر عظیم بلوچ اپنے ساتھیوں کے ہمراہ گہرے سمندر میں مچھلیاں پکڑنے گیا تھا جہاں اس کے جال میں ہزاروں سنگاڑہ نامی مچھلیاں پھنس گئیں۔ گڈانی کے ماہی گیر رہنما توکل بلوچ کا کہنا ہے کہ پکڑی جانے والی مچھلیوں کی تعداد 4 ہزار سے زیادہ ہے اور ایک مچھلی کا وزن تین سے چار کلو کے درمیان ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ ایسا کبھی سال میں ایک مرتبہ ہی ہوتا ہے کہ مچھلیوں کا ریوڑ جال میں پھنس جائے۔ عموماً گہرے سمندر میں مچھلیاں پکڑنے والے ایک ہفتہ میں دس سے پندرہ من مچھلی پکڑتے ہیں۔ بڑی تعداد میں مچھلی پکڑے جانے کی اطلاع پر لوگوں کی بہت بڑی تعداد گڈانی فش ہاربر پہنچ گئی۔
http://beta.jang.com.pk/JangDetail.aspx?ID=148154
 
جاسمن

لائبریرین
مبارک ہو“اوسط عمر میں چھ سال کا اضافہ
نیویارک (نیوزڈیسک)گذشتہ 20 سال کے دوران متوقع اوسط عمر میں 6 سال کا اضافہ رکارڈ کیا گیا ہے یہ اعداد و شمار ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن نے اپنی تازہ رپورٹ ورلڈ ہیلتھ اسٹیٹسٹکس میں جاری کیے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں اب لوگ زیادہ لمبے عرصے جی رہے ہیں۔ اس کی بنیادی وجہ بچوں کی اموات میں کمی ، بیماریوں کی موثر روک تھام اور تمباکو نوشی میں کمی ہے۔رپورٹ کے مطابق 2012 میں پیدا ہونے والی لڑکی کی متوقع اوسط عمر 73 برس اور لڑکے کی اوسط عمر 68 برس ہوگئی ہے۔ یہ 1990 میں پیدا ہونے والے بچوں کی نسبت 6 سال زیادہ ہے۔ رپورٹ میں نشاندہی کی گئی ہے کہ زیادہ آمدنی والے ممالک میں 2012 میں پیدا ہونے والے لڑکوں کی متوقع اوسط عمر تقریبا 76 سال اور لڑکیوں کی 82 سال ہے۔ تاہم کم آمدنی والے ممالک میں 2012 پیدا ہونے والے لڑکے کی متوقع اوسط عمر 60 سال ہے اور لڑکیوں کی 63 سال ہے۔اس طرح امیر اور غریب ممالک کے لڑکوں کی اوسط عمر کا فرق 16 سال اور لڑکیوں کی متوقع اوسط عمر کا فرق 19 سال ہے۔
http://khabraingroup.com/detail.aspx?id=9261#sthash.wZM5J4Nh.dpbs
 
جاسمن

لائبریرین
یورپ کی جانب سے پاکستانی تاجروں کو آم کے سودے ملنا شروع ہوگئے
Business-MangoExportOrderreceivedfromEurope_5-19-2014_148169_l.jpg

May 19, 2014
کراچی…25 مئی کے بعد یورپی پاکستانی آموں کے مزے لینا شروع کردیں گے۔بھارتی آموں پر پابندی لگنے کے بعد رواں سال پاکستانی آم بلا مقابلہ اب یورپی منڈی میں راج کرنے کو تیار ہے۔ایکسپورٹرز کا کہنا ہے کہ گزشتہ سال 24 ہزار ٹن آم یورپی خطے کو فروخت کیا گیا تھا۔ حکومت نے 25 مئی سے آم کی برآمدات شروع کرنی کی اجازت دی ہے اور رواں سیزن اس کا حجم بڑھ جانے کی خاصی امید ہے۔ پاکستان سے یورپ کے علاوہ امریکہ، کینیڈا، مشرق وسطی کو سالانہ 5 کروڑ ڈالر مالیت کا آم فروخت کیا جاتا ہے۔ فروٹس ایکسپورٹرز کے ترجمان وحید احمد کا کہنا ہے کہ رواں سیزن کے لیے اب تک پی آئی اے نے کرایوں کا تعین نہیں کیا گیا ہے۔ ایکسپورٹرز عموما سودے رکھنے کے باوجود پی آئی آے کی سست روی کے باعث مال برآمد
کرنے سے قاصر رہ جاتے ہیں۔
http://beta.jang.com.pk/JangDetail.aspx?ID=148169
 
مزہ تب ہوتا جب مقابلہ کر کے جگہ بناتا :)
 
جاسمن

لائبریرین
بحریہ ٹائون ہسپتال لاہور میں قوت سماعت گویائی سے محروم بچوں کو مخصوص آلہ لگانے کیلئے آپریشنز کا تیسرا دور شروع ہو گیا
25 مئی 2014
news-1400976303-5284.jpg

لاہور(پ ر)بحریہ ٹائون ہسپتال لاہور میں چھ ماہ سے جاری پروگرام کے تحت قوت سماعت و گویائی سے محروم بچوں کو کلیئر امپلانٹ کے ذریعے مخصوص آلہ لگانے کیلئے آپریشنز کا تیسرا دور شروع ہو گیا۔ اس پروگرام کے تحت اب تک 70بچوں کے آپریشن کئے جا چکے ہیں اور حالیہ پروگرام میں مزید 56بچوں کے آپریشن کئے جائیں گے۔ بحریہ ٹائون اس علاج کے تمام تر اخراجات خود برداشت کر رہا ہے اور اب تک 26کروڑ روپے سے زائد کی خطیر رقم اس پروگرام پر خرچ کی جا چکی ہے۔ڈائریکٹر ڈونیشن پروگرام بحریہ ٹائون مسز امبر شہزاد ملک کی ہدایات پر انگلینڈ کے معروف کو کلیئر امپلانٹ سرجن ڈاکٹر اقبال جاوید خان خصوصی طور پر بحریہ ٹائون ہسپتال تشریف لائے ہیں جو بحریہ ٹائون لاہور کے ماہر آڈیا لوجسٹ ڈاکٹر ندیم مختار کے ساتھ مل کر روزانہ 8سے 10بچوں کا آپریشن کریں گے۔
http://www.nawaiwaqt.com.pk/lahore/25-May-2014/304999
 
جاسمن

لائبریرین
میری ایک دوست کے دو بچے گونگے بہرے تھے۔ ایک کو انہوں نے خود اپنا بہت کچھ بیچ کے کوکلر امپلانٹ کرایا اور دوسرے کو بحریہ ٹاؤن ہسپتال لاہور سے مفت لگوایا۔
یہ سوشل ورک ایک حقیقت ہے۔الحمداللہ! اللہ ہم سب کو ضرورت مند اور دکھی لوگوں کی مدد کی توفیق عطا کرے۔ آمین!
 
جاسمن

لائبریرین
بچوں کی صحت کے حوالے سے خدمات، پاکستانی ڈاکٹر ذوالفقار بھٹہ کیلئے ورلڈ ہیلتھ اسمبلی کا ایوارڈ
25 مئی 2014
news-1400972873-6990.jpg

اسلام آباد (ثناء نیوز) ورلڈ ہیلتھ اسمبلی نے پاکستانی معالج ڈاکٹر ذوالفقار بھٹہ کو بچوں کی صحت اور نومولود بچوں کی زندگی کو بچانے کے حوالے سے ان کے عالمی سطح کے کاموں کو سراہتے ہوئے انہیں ایوارڈ سے نوازا ہے۔ جینوا میں منعقدہ ورلڈ ہیلتھ اسمبلی کے ایک اجلاس کے دوران عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او(کے ڈائریکٹرجنرل ڈاکٹر مارگریٹ چان نے ڈاکٹر ذوالفقار بھٹہ کے لئے احسان ڈورامجے فیملی ایوارڈ فاؤنڈیشن پرائزکا اعلان کیا۔ ڈاکٹر بھٹہ آغا خان یونیورسٹی کراچی میں خواتین اور بچوں کی صحت کے مرکز کے بانی ڈائریکٹر ہیں۔کینیڈا میں ٹورنٹو کے بیمار بچوں کے ہسپتال کے لئے بھی کام کرتے ہیں۔ وہ انڈیپنڈنٹ ایکسپرٹ ریویو گروپ کے سات اراکین میں سے ایک ہے، جنہیں اقوامِ متحدہ کے جنرل سیکرٹری نے زچہ و بچہ کی صحت سے متعلق ملینیئم ترقیاتی اہداف کی نگرانی کے لئے مقرر کیا ہے۔
http://www.nawaiwaqt.com.pk/islamabad/25-May-2014/304955
 
جاسمن

لائبریرین
کوسٹ گارڈ نے کشتی کے عملے سمیت 15 مسافروں کو ڈوبنے سے بچالیا
25 مئی 2014
کراچی (اے پی پی) پاکستان کوسٹ گارڈ (پی سی جی) نے ہفتہ کو بابا بھٹ جزیرے کے قریب ڈوبنے والی کشتی کے 15 مسافروں کو بحفاظت ڈوبنے سے بچالیا۔ پی سی جی کے ترجمان نے بتایا کہ کشتی کیماڑی سے بابا بھٹ جا رہی تھی۔
http://www.nawaiwaqt.com.pk/karachi/25-May-2014/305012
 
جاسمن

لائبریرین
نندی پور پاور پراجیکٹ سے پیداوار شروع 95میگا واٹ بجلی قومی گرڈ میں شامل
28 مئی 2014
اسلام آباد (اے پی پی) نندی پور پاور پراجیکٹ سے بجلی کی پیداوار شروع ہوگئی ، پاور پراجیکٹ سے 95میگا واٹ بجلی قومی گرڈ میں شامل ہوگئی ہے۔ پی ٹی وی کے مطابق نندی پور پراجیکٹ کے ترجمان نے بتایا ہے کہ نندی پور پاور پراجیکٹ سے 95میگا واٹ بجلی کی پیدوار شروع ہوگئی ہے جو ٹنل گرڈ میں شامل کر دی گئی ہے اس سے ملک میں بجلی کی لوڈ شیڈنگ میں کمی لانے میں مدد ملے گی۔ انہوں نے کہاکہ نندی پور پاور پراجیکٹ گذشتہ دور حکومت میں غفلت کے باعث کئی سال تعطل کا شکار رہا۔ اس منصوبے کی مشینری کئی سال سے کراچی بندرگاہ پر پڑی رہی۔ تاخیر کے باعث منصوبے کی لاگت میں کئی گنا اضافہ ہوا۔ انہوں نے کہاکہ یہ منصوبہ سات ماہ کی ریکارڈ مدت میں مکمل کیا گیا ہے۔
http://www.nawaiwaqt.com.pk/islamabad/28-May-2014/305495
 
قیصرانی

لائبریرین
بحریہ ٹائون ہسپتال لاہور میں قوت سماعت گویائی سے محروم بچوں کو مخصوص آلہ لگانے کیلئے آپریشنز کا تیسرا دور شروع ہو گیا
25 مئی 2014
news-1400976303-5284.jpg

لاہور(پ ر)بحریہ ٹائون ہسپتال لاہور میں چھ ماہ سے جاری پروگرام کے تحت قوت سماعت و گویائی سے محروم بچوں کو کلیئر امپلانٹ کے ذریعے مخصوص آلہ لگانے کیلئے آپریشنز کا تیسرا دور شروع ہو گیا۔ اس پروگرام کے تحت اب تک 70بچوں کے آپریشن کئے جا چکے ہیں اور حالیہ پروگرام میں مزید 56بچوں کے آپریشن کئے جائیں گے۔ بحریہ ٹائون اس علاج کے تمام تر اخراجات خود برداشت کر رہا ہے اور اب تک 26کروڑ روپے سے زائد کی خطیر رقم اس پروگرام پر خرچ کی جا چکی ہے۔ڈائریکٹر ڈونیشن پروگرام بحریہ ٹائون مسز امبر شہزاد ملک کی ہدایات پر انگلینڈ کے معروف کو کلیئر امپلانٹ سرجن ڈاکٹر اقبال جاوید خان خصوصی طور پر بحریہ ٹائون ہسپتال تشریف لائے ہیں جو بحریہ ٹائون لاہور کے ماہر آڈیا لوجسٹ ڈاکٹر ندیم مختار کے ساتھ مل کر روزانہ 8سے 10بچوں کا آپریشن کریں گے۔
http://www.nawaiwaqt.com.pk/lahore/25-May-2014/304999
میری چھوٹی بہن اسی شعبے میں کام کرتی ہے :)
 
Top