آئی فون فایو- ایس اور ایکسپیریہ ذی-۲ میں سے کون سا موبائیل خریدا جائے؟

حسن جاوید

محفلین

ایکسپیریہ ذی-2 میں اصل میں ہر چیز آئی فون فا یو-ایس سے زیادہ ہے، ریم، پروسیسر اور کیمرہ۔ مشورہ چاہیے کونسا موبائیل زیادہ بہتر رہے گا؟
 
قیصرانی

لائبریرین
اگر آئی فون اور سونی ایکسپیریا کی بات ہے تو آپ یہ دیکھ لیں کہ آپ نے کتنے عرصے بعد فون بدلنا ہے۔ اگر جلد ہی بدلنا ہے تو آئی فون کی مارکیٹ ویلیو برقرار رہتی ہے۔ لیکن اگر اینڈرائیڈ آپ کو پسند ہو تو پھر آئی فون پر بات کرنے کی ضرورت ہی نہیں رہ جاتی
 
آئی فون کی ویلیو مارکیٹ پر ڈیپنڈ کرتا ہے کہ کس مارکیٹ میں ہے؟ مثلآ چند سال پہلے کویت میں آئی فون کا کوئی مقابلہ نہیں تھا مگر اس وقت آئی فون گلیکسی کے ہاتھوں بری طرح پٹ چکا ہے۔ ایسے ہی آپ جس ملک میں خریدنا چاہ رہے ہیں وہاں کی مارکیٹ کے جائزے کے بعد ہی اس کی قدر کا فیصلہ کیا جا سکتا ہے۔
جب آپ فون کا تقابل کرینگے تو آپ کو سکرین سائز بھی دیکھنا ہوگا۔ کچھ لوگوں کو بڑی سکرین پسند ہے اور کچھ کو زیادہ بڑی پسند نہیں۔
 
حسن جاوید

محفلین
میرا اپنا خود دل یہ ہی ہے کہ میں ذی-2 لے لوں، کیونکہ میں بہت ڈھیٹ قسم کا بندہ ہوں، موبائیل بچارہ دعا کرتا ہے کہ کب اس بندہ سے جان چھوٹے۔۔ ;)، ویسے آپ سب میں سے کسی نے ایکسپیریہ ذی-1 یا ایکسپیریہ کا کوئی بھی ماڈل استعمال کیا ہے؟؟؟؟
 
عثمان

محفلین
میرے پاس آئی فون فور ہے۔ جو میں نے پچھلے برس لیا تھا۔ میری یہ ایپل کی پہلی پراڈکٹ تھی۔
بیگم کے پاس سام سنگ گلیکسی ایس تھری۔
آئی فون خریدنے کا تجربہ اتنا اچھا رہا کہ اب یکے بعد دیگرے ایپل کی تمام نئی مصنوعات خریدنے کا ارادہ ہے۔ آئی پیڈ خریدنے کے بعد اب آئی فون سکس کے انتظار میں ہوں۔
گلیکسی ایس تھری کا تجربہ اس قدر بد ترین رہا کہ دوبارہ اینڈرائڈ کی کوئی بھی ڈیوائس خریدنے سے توبہ کی ہے۔
 
بھائی جان، آپ کی مشورہ اپنی جگہ بلکل ٹھیک ہے، لیکن میرا مشورہ لینے کا مقسد یہ تھا کہ ایکسپیریہ ماڈل میں کوئی پرابلم تو نہیں سننے میں آئی؟ کیونکہ مجھے موبائیل خرید کر کبھی بھی سیل نہیں کرنا۔ اس کا ایک لمبے عرصے تک استعمال کرنا ہے۔ کیونکہ مجھے پروسیسر اور ریم اور کیمرہ یہ تین چیزیں سب سے زیادہ اور پائیدار چاہیئے۔۔!!!
 
حسن جاوید

محفلین
میرے پاس آئی فون فور ہے۔ جو میں نے پچھلے برس لیا تھا۔ میری یہ ایپل کی پہلی پراڈکٹ تھی۔
بیگم کے پاس سام سنگ گلیکسی ایس تھری۔
آئی فون خریدنے کا تجربہ اتنا اچھا رہا کہ اب یکے بعد دیگرے ایپل کی تمام نئی مصنوعات خریدنے کا ارادہ ہے۔ آئی پیڈ خریدنے کے بعد اب آئی فون سکس کے انتظار میں ہوں۔
گلیکسی ایس تھری کا تجربہ اس قدر بد ترین رہا کہ دوبارہ اینڈرائڈ کی کوئی بھی ڈیوائس خریدنے سے توبہ کی ہے۔
بھائی جان، گلیکسی، مطلب اینڈرائڈ میں ایسی کیا خامی نظر آئی؟
 
میرا اپنا خود دل یہ ہی ہے کہ میں ذی-2 لے لوں، کیونکہ میں بہت ڈھیٹ قسم کا بندہ ہوں، موبائیل بچارہ دعا کرتا ہے کہ کب اس بندہ سے جان چھوٹے۔۔ ;)، ویسے آپ سب میں سے کسی نے ایکسپیریہ ذی-1 یا ایکسپیریہ کا کوئی بھی ماڈل استعمال کیا ہے؟؟؟؟
میں نے ایکسپیریہ ایکس 10 استعمال کیا تھا اور بہت پچھتایا تھا بعد میں :)
اب گکیکسی ہے اور دل بہت خوش ہے۔
 
igxmap.jpg
 
Top