آخری فلم یا ڈاکیومنٹری کونسی دیکھی۔۔2

گولیوں کی راس لیلا رام لیلا دیکھی کافی اچھی لگی۔بولڈ ڈائیلاگز اور بولڈ سین،چند گانے تو بہت ہی عمدہ ہیں
336747,xcitefun-ram-leela-poster.jpg


اس کے علاوہ پچھلے کچھ دنوں میں کافی دیکھی ہیں
جیسے
All is Lost
Gravity
Escape Plan
The Truth About Emanuel
The Councelor
Welcome To the Jungle
How i Live Now
Ender's Game

اور Thor the Dark World

Thor-the-Dark-World.jpg
 
گولیوں کی راس لیلا رام لیلا دیکھی کافی اچھی لگی۔بولڈ ڈائیلاگز اور بولڈ سین،چند گانے تو بہت ہی عمدہ ہیں
336747,xcitefun-ram-leela-poster.jpg


اس کے علاوہ پچھلے کچھ دنوں میں کافی دیکھی ہیں
جیسے
All is Lost
Gravity
Escape Plan
The Truth About Emanuel
The Councelor
Welcome To the Jungle
How i Live Now
Ender's Game

اور Thor the Dark World

Thor-the-Dark-World.jpg
یہی سب کیجئے پڑھائی لکھائی تو کرنا نہیں ہے :)
 

سید ذیشان

محفلین
ابھی کل ہی Lone Survivor دیکھی۔ ایکشن کے لحاظ سے تو عمدہ فلم ہے۔ پشتونوں کی کچھ stereotyping کی گئی ہے لیکن آخر میں پشتونوں کو اچھے انداز سے بھی دکھایا گیا ہے اور پشتونوالی کے بارے میں بھی بتایا گیا ہے۔ مجھے تو اچھی لگی۔
MV5BMjA0NTgwOTk5Ml5BMl5BanBnXkFtZTcwMjE3NDc5OQ@@._V1_SX214_.jpg
 

عبدالحسیب

محفلین
رتیش بترا کی فلم "لنچ باکس" دیکھی۔ عرفان خان اور نوازالدین صدیقی کی بہترین اداکاری کے ساتھ ایک منفرد خیال پر مبنی فلم۔ عام ہندوستانی فلموں سے ہر لحاظ سے مختلف۔ دوبارہ دیکھنے کا ارادہ رکھتا ہوں :)
 
میں نے آج ہی آخری ڈاکیومنٹری فلم جیو پر "کراچی آپریشن " دیکھی اس کو دیکھ کر مجھے بہت دکھ ہوا کہ میڈیا کیا کیا دکھارہا کہ مظلوم کو ظالم اور ظالم کو مظلوم پیش کررہا ہے ہمارا میڈیا سیکیورٹی فورسز کے خلاف اشتعال انگیزی پھیلاتا ہے اور ٹارگٹ کلرز، بھتہ خورو، لوٹ مار کرنے والوں اور دھماکوں میں للوث افراد کو ہیرو بنا کر پیش کردیتا ہے کیوں ایسا کیوں ہے
 
یہی سب کیجئے پڑھائی لکھائی تو کرنا نہیں ہے :)
جناب یہ بھی میری ایک تحقیق کا حصہ ہے۔دراصل اس فلم میں ہم یہ دیکھنا چاہ رہے تھے کہ گجراتی لہجہ کیسا ہوتا ہے اور ان لوگوں کے درمیان دشمنیاں کیسی ہوتی ہیں ہیں وغیرہ وغیرہo_O:LOL:
میں دراصل آجکل تہذیبوں کا مطالعہ کررہا ہوں;)
 
جناب یہ بھی میری ایک تحقیق کا حصہ ہے۔دراصل اس فلم میں ہم یہ دیکھنا چاہ رہے تھے کہ گجراتی لہجہ کیسا ہوتا ہے اور ان لوگوں کے درمیان دشمنیاں کیسی ہوتی ہیں ہیں وغیرہ وغیرہo_O:LOL:
میں دراصل آجکل تہذیبوں کا مطالعہ کررہا ہوں;)
اچھا اچھا فلموں پر کام ہو رہا ۔
میرا بھی فلموں پر کام ہے مگر وہ جیل سے رلیٹڈ۔۔۔۔۔
ایک مقالہ لکھا تھا میں نے
ری پریزنٹیشن آف دی پرزنرس ان انڈین مووی ۔
ہندوستانی فلموں میں جیل کی عکاسی ۔
 

سعادت

تکنیکی معاون
کارل سیگن کی کاسموس دیکھ رہا ہوں
41D98HW4T8L._SL500_.jpg
میرے خیال میں سیگن کی ابتداء کرنے کے لئے یہ سب سے اچھی کتاب ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ اگر یوٹیوب پر موجود اس کا ٹی وی پروگرام بھی دیکھ لیں تو زیادہ مزہ آتا ہے :)

اب تو اس سیریز کا سیکوئل بھی شروع ہو گیا ہے نا (جس کی میزبانی نیل ڈیگراس ٹائسن کر رہے ہیں):

Cosmos_spacetime_odyssey_titlecard.jpg
 

زیک

مسافر
اب تو اس سیریز کا سیکوئل بھی شروع ہو گیا ہے نا (جس کی میزبانی نیل ڈیگراس ٹائسن کر رہے ہیں):

Cosmos_spacetime_odyssey_titlecard.jpg
جی ہاں۔ کل رات نئے کاسموس کی پہلی قسط تھی۔ اسی خوشی میں نیشنل جیوگرافک چینل پر ویک اینڈ پر اوریجنل کاسموس کی میراتھن تھی۔ دونوں کو ڈی وی آر کیا ہے اور ایک ایک کر کے دیکھ رہے ہیں کہ بنج واچنگ کا وقت نہیں
 

ملائکہ

محفلین
میں نے ایک نئی ڈاکیومینٹری سیریز شروع کی ہے جو کہ یہودیوں کی تاریخ پر بنائی گئی ہے اسکی 8 قسطیں ہیں اور ہر قسط تقریبا" ایک گھنٹے کی ہے یوٹیوب پر موجود ہے :) لیکن چونکہ پرانی بنائی ہوئی ہے تو ظاہر ہے کہ اتنی اچھی quality میں نہیں ہے۔۔۔۔

226070f.jpg
 
Top