حریمِ جاں میں بھٹک رہا ہوں - بقا بلوچ

شمشاد

لائبریرین
حریمِ جاں میں بھٹک رہا ہوں
میں قافلے سے بچھڑ گیا ہوں

دُھواں ہوں جلتے ہوئے مکاں کا
فضا میں تحلیل ہو رہا ہوں

تُو میری خوشیوں سے بے خبر ہے
میں تیرے دُکھ سے بھی آشنا ہوں

سماعتیں جن کی مر چکی ہیں
میں اُن کو آواز دے رہا ہوں

وہ مجھ کو تقسیم کر رہا ہے
میں جس کے غم سے جُڑا ہوا ہوں

نہ کوئی رستہ نہ کوئی منزل
عجیب راہوں پہ چل رہا ہوں

بقاؔ کوئی تو مجھے سمیٹے
میں اک اکائی تھا ‘ بٹ گیا ہوں
(بقا بلوچ)
 

شیزان

لائبریرین
وہ مجھ کو تقسیم کر رہا ہے
میں جس کے غم سے جُڑا ہوا ہوں

زبردست انتخاب ہے شمشاد بھائی
 
حریمِ جاں میں بھٹک رہا ہوں
میں قافلے سے بچھڑ گیا ہوں

دُھواں ہوں جلتے ہوئے مکاں کا
فضا میں تحلیل ہو رہا ہوں

تُو میری خوشیوں سے بے خبر ہے
میں تیرے دُکھ سے بھی آشنا ہوں

سماعتیں جن کی مر چکی ہیں
میں اُن کو آواز دے رہا ہوں

وہ مجھ کو تقسیم کر رہا ہے
میں جس کے غم سے جُڑا ہوا ہوں

نہ کوئی رستہ نہ کوئی منزل
عجیب راہوں پہ چل رہا ہوں

بقاؔ کوئی تو مجھے سمیٹے
میں اک اکائی تھا ‘ بٹ گیا ہوں
(بقا بلوچ)
بہت خوب اچھا انتخاب ہے:)
شراکت کا شکریہ
شاد و آبادرہیں
 

شمشاد

لائبریرین
آج تو شمشاد بھائی چھائے ہوئے ہیں ۔۔

واہ بہت خوب ۔۔
عمر بھائی اب مدیر نہیں رہا۔
پہلے بحثیت مدیر سینکڑوں مراسلے پڑھنے پڑھتے تھے۔ اب نہیں پڑھتا۔ صرف اپنے مطلب کے دیکھتا اور پڑھتا ہوں۔ اس لیے پسند کی شاعری کے لیے وقت مل جائے گا۔
 
عمر بھائی اب مدیر نہیں رہا۔
پہلے بحثیت مدیر سینکڑوں مراسلے پڑھنے پڑھتے تھے۔ اب نہیں پڑھتا۔ صرف اپنے مطلب کے دیکھتا اور پڑھتا ہوں۔ اس لیے پسند کی شاعری کے لیے وقت مل جائے گا۔
مٹی پاؤ جناب :)
ذہنی سکون تو مل گیا ہے نا اور اس سے بڑھ کر کچھ نہیں
 

شمشاد

لائبریرین
عمر بھائی آپ نے لوح محفل پر نہیں پڑھا۔ وہاں یہ نوٹس چسپاں ہے۔

اردو محفل کو زین فورو کے حالیہ نسخے پر منتقل کرنے نیز ادارتی عملے کی تنظیم نو کے پیش نظر فی الوقت محفل کو ادارتی عملے سے پوری طرح خالی کر دیا گیا ہے۔ اس منتقلی کے دوران محفل کچھ وقفے کے لیے نا قابل رسائی ہو سکتی ہے۔
 
محفل فورم صرف مطالعے کے لیے دستیاب ہے۔
Top