تحریک کے خلاف ہر سازش ناکام ہوگی، الطاف حسین

میرے بھائی یہ فورم نہیں ہے دکھڑے رونے کا۔ لیکن اتنا کہہ دوں میں نے 90 میں بھی شکایت کی ، سیکٹر میں جاکر بھی شکایات کیں الطاف صاحب کو بھی ای میلز کیں لیکن کہیں بھی شنوائی نہیں ہوئی۔بس اب صرف صدقات دیتے ہیں اور اللہ تعالیٰ سے دعائیں کرتے ہیں
محبت کا فلسفہ بھی مدون کرتے ہیں۔۔۔۔
 

کاشفی

محفلین
واہ واہ، زبان سے کیا پھول جڑ رہے ہیں۔

الفاظ کو شخصیت کا آئینہ سمجھا جائے تو شخصیت کُھل کر سامنے آ رہی ہے۔
کسی کے کچھ سمجھنے سے کوئی فرق نہیں پڑتا۔۔لوگوں کی حقیقت ہمارے سامنے بھی کھل کر سامنے آرہی ہے۔۔کہ وہ کس طرح کی شخصیت رکھتے ہیں۔۔
 

محمد امین

لائبریرین
تحریک کے خلاف ہر سازش ناکام اور نامراد ہوگی ہمیشہ کی طرح ۔ انشاء اللہ
1463928_626105330763875_714125542_n.jpg


یہ کیا تصویر ہے سمجھ نہیں آرہا۔۔۔ عامر خان کیوں رو رہا ہے؟
 

محمد امین

لائبریرین
یہ بات تو صحیح ہے کہ جیسے پنجابیوں کی ایک پہچان ہے ویسے ہی مہاجروں کی بھی ہے یہ حق تو تسلیم کرنا چاہئیے۔ لیکن اس حق کو تعصب کی شکل اختیار نہیں کرنی چاہئیے۔ میرے کچھ بہت اچھے دوست اسی برادری (مہاجر) سے تعلق رکھتے ہیں۔ ذاتی طور پر میرے ساتھ تعلقات بہت اچھے ہیں لیکن میرے دوستوں سمیت میں نے آج تک کسی مہاجر کے منہ سے پنجابیوں یا پٹھانوں کی تعریف نہیں سنی۔ ایسا نہیں ہونا چاہئیے۔ اکثر ایسا محسوس ہوتا ہے کہ ایم کیو ایم کی بنیاد مہاجروں کے حقوق پر نہیں بلکہ دوسری قومیتوں سے نفرت پر ہے۔

آپ کی دوستی مہاجروں سے ہے یا ایم کیو ایم والوں سے؟ آپ دونوں کو مکس کر گئے :) ۔۔۔ ایم کیو ایم کا ہر فرد مہاجر بھی نہیں ہے، نہ ہی ہر مہاجر ایم کیو ایم میں ہے۔۔۔ مہاجروں اور دوسری قومیتوں کے بارے میں بڑی غلط فہمیاں پائی جاتی ہیں۔ لوگ سمجھتے ہیں کہ مہاجر اور دوسری قومیتیں الگ الگ رہتے ہیں۔ حالانکہ کراچی میں پٹھان، پنجابی، سندھی، مہاجر، بلوچ، کشمیری، سواتی، بلتی، بنگالی، سرائیکی سب رہتے ہیں اور ساتھ رہتےہیں۔ ایک دوسرے سے جڑے، ایک دوسرے پر انحصار کرتے ہوئے۔ ایک دوکان کا مالک اگر مہاجر ہے تو اسے کما کر دینے والے فقط مہاجر ہی نہیں ہیں۔ اسی طرح کوئی پنجابی تاجر ہے تو اس کے ملازمین مہاجر بھی ہیں۔۔۔ اور سب ایک دوسرے سے خوش ہیں۔۔۔ سیاست سے جڑی نفرتیں اور بات ہے۔ جیسے تاثر یہ ہے کہ ایم کیو ایم = مہاجر ویسے ہی کراچی میں بھی تاثر ہے نون لیگ = پنجابی۔۔۔۔ یہ صرف سیاست کی حد تک ہے۔۔۔
 

کاشفی

محفلین
جناب الطاف حسین خود تحریک ہیں، پوری قوم تیار کھڑی ہے، قوم جانتی ہے جو بانی اورتنظیم کا خالق ہے وہی ایم کیوایم ہے، ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی
safe_image.php
 

کاشفی

محفلین
یہ کیا گول مول بات کی ہے آپ نے۔ بھئی ذرا کُھل کر بات کریں اور سمجھائیں۔
گول گپے کھائیں ہیں آپ نے کبھی۔۔ضرور کھائیں ہوں گے۔۔ابھی میں وہی کھا رہا ہوں۔۔
آپ کی اطلاع کے لیئے کہ میں نے بات چیت بند کی ہوئی ہے ایک بندے سے۔۔اس لیئے اتنا ہی بتادیتا ہوں کہ انہیں جو سمجھنا ہے وہ وہی سمجھیں۔اور خوش رہیں۔۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
گول گپے کھائیں ہیں آپ نے کبھی۔۔ضرور کھائیں ہوں گے۔۔ابھی میں وہی کھا رہا ہوں۔۔
آپ کی اطلاع کے لیئے کہ میں نے بات چیت بند کی ہوئی ہے ایک بندے سے۔۔اس لیئے اتنا ہی بتادیتا ہوں کہ انہیں جو سمجھنا ہے وہ وہی سمجھیں۔اور خوش رہیں۔۔۔
ظاہر ہے پھرآپ کی سوچ بھی گول گپوں تک ہی محدود رہے گی۔

چلیں جیسے آپ کی مرضی۔
 
آپ کی دوستی مہاجروں سے ہے یا ایم کیو ایم والوں سے؟ آپ دونوں کو مکس کر گئے :) ۔۔۔ ایم کیو ایم کا ہر فرد مہاجر بھی نہیں ہے، نہ ہی ہر مہاجر ایم کیو ایم میں ہے۔۔۔ مہاجروں اور دوسری قومیتوں کے بارے میں بڑی غلط فہمیاں پائی جاتی ہیں۔ لوگ سمجھتے ہیں کہ مہاجر اور دوسری قومیتیں الگ الگ رہتے ہیں۔ حالانکہ کراچی میں پٹھان، پنجابی، سندھی، مہاجر، بلوچ، کشمیری، سواتی، بلتی، بنگالی، سرائیکی سب رہتے ہیں اور ساتھ رہتےہیں۔ ایک دوسرے سے جڑے، ایک دوسرے پر انحصار کرتے ہوئے۔ ایک دوکان کا مالک اگر مہاجر ہے تو اسے کما کر دینے والے فقط مہاجر ہی نہیں ہیں۔ اسی طرح کوئی پنجابی تاجر ہے تو اس کے ملازمین مہاجر بھی ہیں۔۔۔ اور سب ایک دوسرے سے خوش ہیں۔۔۔ سیاست سے جڑی نفرتیں اور بات ہے۔ جیسے تاثر یہ ہے کہ ایم کیو ایم = مہاجر ویسے ہی کراچی میں بھی تاثر ہے نون لیگ = پنجابی۔۔۔ ۔ یہ صرف سیاست کی حد تک ہے۔۔۔
بھائی جتنے بھی مہاجر بھائیوں سے دوستی رہی وہ سب کے سب ایم کیوایم کے ہمدرد اور ووٹر ضرور تھے۔ آپکی ساری باتوں سے میں اتفاق کرتا ہوں لیکن مہاجروں کی اکثریت توایم کیو ایم کی حمایتی ہے نا؟ ویسے کبھی کبھی لگتا ہے عمران خان صحیح کہتا تھا (اب پتا نہیں کیوں نہیں کہتا) کہ ایم کیوایم مافیا کی طرح کام کرتی ہےاور خوف اور دہشت کے ذریعے ووٹ لیتی ہے۔
 

محمد امین

لائبریرین
1452139_10151765799276373_1763683659_n.jpg

'A picture speaks a thousand words'
(Picture taken during Martyr's Day prayer assembly held at LaL Qila Ground, Karachi)
امین بھائی۔اب بات سمجھ آگئی ہوگی۔:)

عامر بھائی کس لیے رو رہے ہیں؟؟ 18، 19 سال تک مہاجروں کو مہاجروں سے لڑوانے پر؟ ہزاروں مہاجروں کو قتل کروانے پر؟
 
Top