"حضرت علامہ" زید حامد

قیصرانی

لائبریرین
زید حامد کے بارے ہم کئی دوست وقتاً فوقتاً اپنی رائے دے چکے ہیں۔ اس بارے روزنامہ جنگ کی آج کی ایک خبر
11-20-2013_15838_1.gif
 
قیصرانی

لائبریرین
ملائکہ بھتیجی کو خصوصی طور پر بلا رہا ہوں :)

زید حامد جس طرح کی زبان اور جس طرح کی گفتگو کرتا ہے، اس سے مجھے کافی دنوں سے اس کے ایجنڈے کا اندازہ ہو رہا تھا۔ محفل پر بھی میں نے وقتاً فوقتاً اپنی رائے دی تھی
 
قیصرانی

لائبریرین
زید حامد کا آفیشل رسپانس یہ رہا۔ حیرت کی بات ہے کہ کسی الزام کا جواب نہیں دیا گیا، نہ ہی یوسف کذاب والی بات کی تردید :)
Syed Zaid Zaman Hamid [Official]
Imad Khalid's press conference on Geo was a great move to destroy them alhamdolillah ! Geo is investing on a snake who is a compulsive liar and has already been discredited by Pak army as a liar. His allegations were serious and were thoroughly investigated for months and it was found that he was a planted traitor to attack Mission Takmeel and BrassTacks. In battle between patriotic and traitor media, we know the enemies alhamdolillah ! we are least bothered
 
قیصرانی

لائبریرین
اس بارے مجھے زیادہ حیرت یہ ہو رہی ہے کہ کیا واقعی یوسف کذاب جنرل حمید گل کا پیر ہے؟
 
قیصرانی

لائبریرین
ایشو تو ہے کہ سوشل میڈیا پر اس کے بے شمار پیروکار یعنی فالوورز ہیں۔ اگر یہ بندہ واقعی یوسف کذاب کو پیر مانتا ہے اور جنرل حمید گل تک لے گیا اور آرمی کے خلاف اس نے یہ سب کچھ کیا، ہٹ لسٹ والی بات بھی درست ہے تو کافی بڑا ایشو کھڑا ہوگا
 
ملائکہ بھتیجی کو خصوصی طور پر بلا رہا ہوں :)

زید حامد جس طرح کی زبان اور جس طرح کی گفتگو کرتا ہے، اس سے مجھے کافی دنوں سے اس کے ایجنڈے کا اندازہ ہو رہا تھا۔ محفل پر بھی میں نے وقتاً فوقتاً اپنی رائے دی تھی
قیصرانی یہ تو مجھے مخبوط الحواس لگتا ہے عجیب و غریب اور بے سروپا باتیں کرتا ہے
افسوس ہمارے دشمن ایسے لوگوں کو ہاتھوں ہاتھ لیتے ہیں اس ان کی خرافات کو اظہار رائے کی آزادی قرار دیتے ہیں
ملک میں ایسے وطن فروشوں کی کمی نہیں
دہقان و کشت و جوئے و خیابان فروختند
قومے فروختند و چہ ارزاں فروختند
 
آخری تدوین:
ایشو تو ہے کہ سوشل میڈیا پر اس کے بے شمار پیروکار یعنی فالوورز ہیں۔ اگر یہ بندہ واقعی یوسف کذاب کو پیر مانتا ہے اور جنرل حمید گل تک لے گیا اور آرمی کے خلاف اس نے یہ سب کچھ کیا، ہٹ لسٹ والی بات بھی درست ہے تو کافی بڑا ایشو کھڑا ہوگا
میرا نہیں خیال کہ اس بات میں کوئی صداقت ہے ممکن ہے کہ عماد خالد اور زید حامد کے درمیان مفادات کی کشمکش ہو
فوزیہ قصوری کو دیکھ لیں کس قدر جوش و خروش سے عمران خان کے خلاف پریس کانفرینس کی تھی مگر وہیں پر پہنچی خاک جہاں کا خمیر تھا تازہ مثال اعظم خان ہوتی کے اسفند یار ولی پر الزامات ہیں
 
قیصرانی

لائبریرین
قیصرانی یہ تو مجھے مخبوط الحواس لگتا ہے عجیب و غریب اور بے سروپا باتیں کرتا ہے
افسوس ہمارے دشمن ایسے لوگوں کو ہاتھوں ہاتھ لیتے ہیں اس ان کی خرافات کو اظہار رائے کی آزادی قرار دیتے ہیں
ملک میں ایسے وطن فروشوں کی کمی نہیں
دہقان و کشت و جوئے و خیابان فروختند
قومے فروختند و چہ ارزاں فروختند
اس کی باتیں واقعی اکثر بے سرو پا ہی ہوتی ہیں۔ لیکن اگر آرمی آفیسرز، وہ بھی ایک ہزار کو یہ خط لکھ کر بغاوت پر آمادہ کر رہا ہے تو یہ واقعی ایشو ہے
 
قیصرانی

لائبریرین
میرا نہیں خیال کہ اس بات میں کوئی صداقت ہے ممکن ہے کہ عماد خالد اور زید حامد کے درمیان مفادات کی کشمکش ہو
فوزیہ قصوری کو دیکھ لیں کس قدر جوش و خروش سے عمران خان کے خلاف پریس کانفرینس کی تھی مگر وہیں پر پہنچی خاک جہاں کا خمیر تھا تازہ مثال اعظم خان ہوتی کے اسفند یار ولی پر الزامات ہیں
مفادات کی جنگ ہو سکتی تھی۔ لیکن جب آئی ایس آئی اور ایم آئی کا ذکر آیا ہے اور آرمی چیف کو ایک طرح سے براہ راست شامل کیا گیا ہے تو بات پھر انفرادی نہیں رہتی، زیادہ اونچے لیول پر چلی جاتی ہے
میں یہ نہیں کہتا کہ جیو والے سو فیصد سچ کہتے ہیں۔ یہ بھی نہیں کہوں گا زید حامد سو فیصد غلط ہے۔ لیکن یہ غلط ضرور ہے
 
اس کی باتیں واقعی اکثر بے سرو پا ہی ہوتی ہیں۔ لیکن اگر آرمی آفیسرز، وہ بھی ایک ہزار کو یہ خط لکھ کر بغاوت پر آمادہ کر رہا ہے تو یہ واقعی ایشو ہے
معلوم نہیں اس خبر میں بھی کوئی صداقت ہے کہ نہیں
اگر ایسی کوئی بات ہوتی تو آئی ایس آئی اور ایم آئی ٹھنڈے پیٹوں سے برداشت نہ کرتی
 
قیصرانی

لائبریرین
معلوم نہیں اس خبر میں بھی کوئی صداقت ہے کہ نہیں
اگر ایسی کوئی بات ہوتی تو آئی ایس آئی اور ایم آئی ٹھنڈے پیٹوں سے برداشت نہ کرتی
آئی ایس آئی کے پے رول پر تو یہ رہا ہے نا۔ اس وجہ سے آئی ایس آئی اور ایم آئی سوچ کر ہی ہاتھ ڈالیں گے :)
 
نیرنگ خیال

لائبریرین
زید حامد کا آفیشل رسپانس یہ رہا۔ حیرت کی بات ہے کہ کسی الزام کا جواب نہیں دیا گیا، نہ ہی یوسف کذاب والی بات کی تردید :)
Syed Zaid Zaman Hamid [Official]
Imad Khalid's press conference on Geo was a great move to destroy them alhamdolillah ! Geo is investing on a snake who is a compulsive liar and has already been discredited by Pak army as a liar. His allegations were serious and were thoroughly investigated for months and it was found that he was a planted traitor to attack Mission Takmeel and BrassTacks. In battle between patriotic and traitor media, we know the enemies alhamdolillah ! we are least bothered
یہ تو خلیفہ بھی رہا ہے یوسف کذاب کا۔۔۔۔ اور اس نے اس بات کی بھی تردید نہ کی ۔۔۔۔
 
قیصرانی

لائبریرین
یہ تو خلیفہ بھی رہا ہے یوسف کذاب کا۔۔۔ ۔ اور اس نے اس بات کی بھی تردید نہ کی ۔۔۔ ۔
وہ تو بتا رہا ہے کہ اسے یوسف کذاب کا کچھ پتہ نہیں البتہ اسے یوسف علی سے جان پہچان تھی۔ وجہ یہ ہے کہ جب تک شرعی طور پر یوسف علی کذاب نہ ثابت ہو، آپ اسے کذاب نہیں کہہ سکتے :)
 
زید حامد کا کردار مشکوک ہے ، کچھ نے اسکے بارے میں بہت زیادہ جھوٹ کا سہارا لیا ہے ، اور کچھ نے حقیقت پسندی کا ،صحیح معاملہ کیا ہے واللہ اعلم !
لیکن اتنا ضرور کذاب زمانہ جنگ اور جیو پر اعتماد نہ کیا جائے ، یہ تو بھارت سے گٹھ جوڑ کرکے پاکستان کے خلاف (امن کی آشا کی آڑ میں) خوب سازش کررہا ہے ۔۔
اسکی ریپورٹ کو رد کیا جائے ۔۔۔
 
باباجی

محفلین
اگر یہ خبر کسی اور نشریاتی ادارے کی ہوتی تو شاید میں سنجیدگی سے سوچتا ۔۔۔ لیکن یہ جیو والوں نے نشر کی ہے جو خود ملک دشمنوں کا ساتھی ہے ۔۔ لہذٰا اس کی صداقت مشکوک ہے ۔۔ زید حامد کے بارے میں فی الحال کوئی تبصرہ نہیں کروں گا کہ میں نے اسے ابھی آبزرویشن میں رکھا ہوا ہے ۔۔
 
محمداحمد

لائبریرین
ویسے میں سمجھتا ہوں کہ یہ نان ایشوز ہیں۔

لیکن میڈیا والوں نے تو ٹائم سلوٹ بھرنے کے لئے کچھ نہ کچھ مواد اکٹھا کرنا ہی ہوتا ہے۔
 
x boy

محفلین
بڑے مزے کی باتیں ہیں
جیو نے ایک غیر سیاسی چہرے کو 30 منٹ تک کیسے ٹیلیکاسٹ کیا، مجھے تو زید حامد پسند نہیں لیکن یہ زید حامد کا نوکر چار سال وہاں رہا اب یاد آیا توہیں رسالت
اس سے قبل ہر کوئی کہہ رہا تھا اس پر کوئی یقین نہیں کررہا تھا۔
 
Top